
Ahmed Mansoor
@AhmedMansorReal • 15,983 subscribers
Journalist | Reporting Since 1999 | Special Correspondent & Analyst (Defence/Geopolitics) @ 24 News, PTV & Social News | Formerly: Express News & BOL News
Shorts
Videos

نیشنل پریس کلب میں دفاع و سیکیورٹی امور کے صحافیوں و تجزیہ کاروں کی ایک خصوصی نشست میں فورم آف ڈیفنس انالسٹس (Forum of Defence Analysts ) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکہ وزٹ و دیگر مصروفیات کی بناء پر شریک نہ ہونے والوں ڈیفنس تجزیہ کاروں نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ فورم آف ڈیفنس انالسٹس ملکی دفاع و سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جیو پالیٹکس خاص کر مشرق وسطی کے تناظر میں اہم تجزیاتی نشستوں کا انعقاد کیا کرے گا۔
Ahmed Mansoor18,266 görüntüleme • 2 gün önce

کچے کے ڈاکوؤں کو بدنام کرنے کی سازش ناکام۔۔ اسلام آباد سے اغواء ہونے والے نور الدین کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سب نے یقین کیا یہ حقیقت ہے۔ لیکن اسلام آباد پولیس نے ڈرامہ پکڑ لیا۔۔۔۔ موصوف نے لوگوں کا پیسہ ہضم کر رکھا تھا۔۔۔ دوستوں کی مدد سے ڈرامہ رچایا۔ حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے رحیم یارخان پہنچا ہوا تھا۔۔۔ لیکن وہاں بھی ڈی پی او عرفان سموں ہے جس نے کچے کے ڈاکوؤں پر پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ ۔ اسلام آباد کے ایس پی سٹی ایازاوراس کی ٹیم نے بھی کمال دکھایا۔۔۔۔ جہاں پولیس کی تعریف بنے۔۔۔ ضرور کرنی چاہیے۔۔ ویل ڈن
Ahmed Mansoor84,176 görüntüleme • 4 ay önce

شکریہ عارف حبیب اور اس کے ساتھ شامل سرمایہ کارو۔۔۔ پاکستان کے لیے مستقل بوجھ بنی پی آئی اے کو ایک سو پینتیس ارب روپے میں خرید لیا۔۔۔ اب ہر سال بجٹ میں پی آئی اے کے خسارے کے لیے رکھے جانے والے اربوں روپے سے جان چھوٹ گئی۔۔ اللہ قوموں پر وہ وقت نہ لائے جب اثاثےبیچنے پر بھی خوشی ہو۔۔۔۔
Ahmed Mansoor123,892 görüntüleme • 9 ay önce

علیمہ خان اور سہیل آفریدی آخر اڈیالہ کا "منگل شو" جمانے میں کامیاب ہو گئے۔ ۔ اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے اور راولپنڈی کی پشاور روڈ کے سنگم یعنی چھبیس نمبر چونگی پر جڑواں شہروں کی ٹریفک رک چکی ہے۔۔ میٹرو بس بند کی جا چکی ہے۔۔۔اسلام آباد راولپنڈی کے شہری خوار ہونے کی تیاری کر لیں۔۔۔ جو سڑکوں پر ہیں وہ already خوار ہو رہے۔۔۔
Ahmed Mansoor51,049 görüntüleme • 4 ay önce

معرکہ حق تقریب میں موسم شدید خراب، تیز ہوا کے جھکڑ ساتھ بارش شروع تھی، مجھ سمیت شرکاء کے اندازے غلط ثابت ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر اہم تھی، صدر مملکت آصف زرداری کی تقریب اہم تھی۔۔ جنہیں چہروں پر پریشانی لائے بغیر اطمینان سے مکمل کیا گیا۔۔ کیوں کہ ان میں اہم میسج تھے۔ دنیا کے لیے۔۔ جن میں سے سب سے اہم امریکہ ایران مذاکرات کی پیش رفت، فیلڈ مارشل کے ذریعے امریکہ تک ایران کا وہ جواب پہنچنا۔۔ جس کا ٹرمپ کو بے چینی سے انتظار تھا۔۔۔ وزیراعظم نے خوبصورتی سے بتا دیا کہ پاکستان کا بطور مڈل پاور عالمی سفارتی کردار مخلصانہ طریقے سے جاری ہے۔۔۔ باقی امریکہ جانے اور ایران۔۔۔
Ahmed Mansoor45,796 görüntüleme • 4 ay önce

نیشنل پریس کلب میں ملکی و غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر یا استقبالیہ کا اہتمام جرم نہیں۔۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن جواد فیضی نے ایسی ہی خوبصورت نشست کا اہتمام ذاتی حیثیت میں کیا۔ نہ کوئی ملک دشمن ایجنڈا، نہ پریس کلب کے فورم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔۔۔ جیسے مطیع اللہ جان پر الزام ہے، اس حوالے سے ایک زبردست مثال قائم کی۔۔ بہت شکریہ فیضی صاحب۔۔ مزہ آ گیا۔۔
Ahmed Mansoor37,372 görüntüleme • 4 ay önce

آزاد کشمیر میں عوامی جوش و خروش کے مناظر۔۔۔ رکیں ذرا۔۔۔ یہ ایکشن کمیٹی نہیں بلکہ اس کے بائیکاٹ کو مسترد کر کے الیکشن عمل میں حصہ لینے کا حقیقی عوامی ایکشن ہے۔۔ پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور کا یہ جلسہ الیکشن کی سیاسی دیگ کا صرف ایک دانہ ہے۔ ہر حلقے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی،استحکام پارٹی و دیگر امیدواروں کی الیکشن مہم ایسے ہی زور و شور سے شروع ہو چکی ہے۔
Ahmed Mansoor15,102 görüntüleme • 2 ay önce

مخصوص نشتوں پر آئی خواتین ایم این ایز کی سلیکشن بطور ٹیکنوکریٹ ہونی چاہیے جنہیں ایشوز پر عبور ہو، محض شور شرابہ کرنے میں سبقت لے جانے کے حوالے سے پہچان نہ ہو بلکہ تیاری کر کے پارلیمانی بحث میں حصہ لیں۔ بجٹ پر آمنہ بتول جیسی پڑھی لکھی رکن اسمبلی کی تقریر سن کر خوشی ہوئی جن کا تعلق نون لیگ سے ہے اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن ہیں۔
Ahmed Mansoor17,618 görüntüleme • 3 ay önce