
Asghar khan Achakzai
@AsgharAchakzaii • 68,201 subscribers
President @ANPMarkaz Balochistan
Videos

26 اگست — یومِ شہادتِ نواب اکبر خان بگٹی سلام، سدا سلام، شہید نواب اکبر خان بگٹی! ایسے اکابرین کو سلام، جو 80 سے 85 برس کی عمر میں بھی دھرتی ماں اور اس کے سینے میں چھپے قدرتی خزانوں کو اپنی قوم کے مستقبل کے لیے محفوظ بنانے کی جدوجہد کرتے رہے، اور بسترِ مرگ کو قبول کرنے کے بجائے اپنی جان دھرتی پر نچھاور کر دی۔ سلام، سدا سلام، شہید نواب اکبر خان بگٹی!
Asghar khan Achakzai15,085 просмотров • 6 дней назад

• بلوچستان کے حالات کو سرداروں، نوابوں یا فتنۃ الخوارج سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، 90 فیصد سردار، نواب، میر اور ٹکری آج بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ افغانستان کی موجودہ رجیم کو لانے اور کابل میں جشنِ فتح کے مناظر قوم کے حافظے میں آج بھی محفوظ ہیں، اصغر خان اچکزئی • ڈی جی آئی ایس پی آر یا تو حقائق سے لاعلم ہیں یا بغیر معلومات کے بیانات دیتے ہیں، صاحب کی کمیشن کے بغیر اسمگلنک کی ایک گاڑی سکھر، لاہور تو کیا کوئٹہ سے مستونگ تک بھی نہیں پہنچ سکتی، اصغر خان اچکزئی کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے تحصیل سریاب و ہزارگنجی، ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔ #AsgharKhanAchakzai | #AwamiNationalParty | #ANP
Asghar khan Achakzai13,948 просмотров • 1 месяц назад

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، ملک امان اللہ خان کاکڑ، جاوید خان کاکڑ، رشید خان ناصر ودیگر رہنما بھی شامل تھے۔
Asghar khan Achakzai19,891 просмотров • 1 месяц назад

پتہ نہیں میں بزدل ہوں، کمزور ہوں، یا ایمان ضعیف ہے، یہ تو اللہ کو بہتر پتا ہے۔ مطلب، جب بھائی آپ کا شہید کیا جائے، والد آپ کا شہید کیا جائے، کزن آپ کا اٹھا کر چھ مہینے غائب رکھا جائے اور پھر مسخ شدہ لاش آپ کے ہاتھ میں تھما دی جائے، اور جیتا ہوا الیکشن آپ سے چھین لیا جائے، تو پھر آپ کیا کریں گے؟ یہ تو پتہ نہیں، میں نے آپ کو کہا تھا کہ میں دوسروں کا نام نہیں لیتا، اپنی بات تو کر سکتا ہوں۔ آپ کی نظر میں پتہ نہیں میں بزدل ہوں، میں کمزور ہوں، یا میں کس سوچ اور فکر کا مالک ہوں، پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ نہیں، خدا را! آپ ملازم کو نہیں بخش رہے۔ ایک ملازم کی کیا سزا ہو سکتی ہے؟ ایک سادہ سی ڈیمانڈ ہے، ڈی آر اے ہے اور یکساں نظامِ تنخواہ (Salary System) ہے۔ آپ کی نظر میں وہ بھی بد ہے۔ اب تو دروازے بند کر رہے ہو، عدالتوں سے انصاف کی توقعات آپ نے ختم کر دی ہیں، پارلیمنٹ کی خودمختاری آپ نے پاؤں تلے روند دی ہے۔ مطلب، وہ کیا کریں؟ وسائل ہمارے لوٹے جا رہے ہیں، اور ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ میرے گھر کے سامنے سے گیس نکل رہی ہے، مگر میں اس سے مستفید نہیں ہوں؛ لوگوں کے کارخانے اس سے چل رہے ہیں۔ میرے گھر سے سونا نکالا جا رہا ہے، کوئلہ نکالا جا رہا ہے، لیکن میں دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہوں۔ یعنی میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں: کیا اس وقت پاکستان کی اہمیت پنجاب کے کیلے اور مالٹے ہیں، یا بلوچستان اور پشتونخوا کے ساحل اور وسائل؟ اصغر خان اچکزئی (صدر، اے این پی بلوچستان)
Asghar khan Achakzai54,628 просмотров • 6 месяцев назад

محمود خان اچکزئی نے گزشتہ دنوں چمن تجارتی دھرنے پر بات کی۔ ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے، مگر آج جب محمود خان اچکزئی، ان کی جماعت، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن خان داوڑ، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر قوم پرست، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں، تو عوامی نیشنل پارٹی کسی قیادت یا سربراہی کی خواہش کے بغیر، صفِ آخر میں کھڑے ہو کر بھی آپ کا ساتھ دے گی، تاکہ متحد ہو کر ان جاسوسوں کا مقابلہ کریں اور چمن سمیت تمام تجارتی راستے بحال کر سکیں۔
Asghar khan Achakzai13,552 просмотров • 1 месяц назад

• کل وزیر علی سرفراز بگٹی کا یہ بیان سننے میں آیا کہ “ہم ہزار سال لڑیں گے” یہ دراصل ایک شکست خوردہ ذہنیت کی علامت ہے۔ • اگر واقعی ہزار سال لڑنے کی بات کی جا رہی ہے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ معاملات ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ • یہی نہیں، اس سے قبل آپ کے ایک بڑے رہنما یہ کہہ چکے ہیں کہ “یہ تو ایک ایس ایچ او کی مار ہے” مگر آج وہی بیانیہ ایک ایس ایچ او سے بڑھ کر ہزار سال کی جنگ تک پہنچ چکا ہے۔ • سوال یہ ہے کہ اگر اسی دوران، ان حالات میں، کل مچ میں ملازمین کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جاتا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی؟ • خدارا! ہوش کے ناخن لیں، آج بھی معاملات مکمل طور پر ہاتھ سے نہیں نکلے۔ • حقیقی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ • 08 تاریخ کو پورے پاکستان میں، بلوچستان سمیت، سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں کی جانب سے احتجاج کے اعلانات ہو چکے ہیں، اور یہ احتجاج باقاعدہ ریکارڈ پر لایا جائے گا۔ • اس کے باوجود ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی ملازمین کے مسئلے کے حل کے لیے فارم سینتالیس کی پیداوار حکومت سے مذاکرات کریں۔ • ہمارا مقصد محاذ آرائی نہیں بلکہ ملازمین کے مسائل کا عملی اور پُرامن حل ہے۔ اصغر خان اچکزئی صدر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان
Asghar khan Achakzai23,508 просмотров • 6 месяцев назад

🔹 موجودہ افغان حکومت کو لانے کے لیے چالیس سال تک پاکستان نے اس خطے کو آگ کے دامن میں جلایا، یہ ان کی خواہش بھی تھی اور ان کا ارمان بھی کہ افغانستان میں انہی لوگوں کو اقتدار دیا جائے، اصغر خان اچکزئی، 🔹 جب کابل میں حکومت قائم ہوئی تو کابل سے زیادہ خوشی اسلام آباد میں منائی گئی، جنرل فیض اور جنرل باجوہ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے، کابل کے سرینا ہوٹل میں فتح کے نشان دکھائے جا رہے تھے، دنیا نے سب کچھ دیکھا، اصغر خان اچکزئی، 🔹 آج ایک سال بھی نہیں گزرا کہ وہی حکومت پاکستان کی دشمن نمبر ایک بن گئی، اصغر خان اچکزئی، 🔹 دشمن نمبر ایک کے ساتھ عوام کے لیے روزگار اور آمد و رفت کے راستے بند ہیں، مگر مزار شریف، پنجشیر اور ہرات کے قدرتی وسائل لوٹنے کی اجازت ہے، اصغر خان اچکزئی، 🔹 کیا ہمیں نظر نہیں آ رہا کہ یہ پتھر، یہ وسائل،جو اس سیاہ ڈیورنڈ لائن کے اس پا آرہے ہیں؟ اصغر خان اچکزئی، 🔹 افغان عوام کے وسائل لوٹنا حلال ہے مگر افغان عوام کے لیے روزگار، تجارت اور آمد و رفت حرام ہے، اصغر خان اچکزئی،
Asghar khan Achakzai10,319 просмотров • 6 месяцев назад

نیشنل عوامی پارٹی کے روح رواں بلوچ ،محکوم و مظلوم اقوام کے نڈر باجرات قائد ، رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے رائٹ ہینڈ ، گراں قدر قوم پرست بلوچ مشر سابق وزیراعلی بلوچستان #سردار_عطاؤاللہ_خان_مینگل کی تیسری برسی کے موقع پر بی این پی مینگل کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
Asghar khan Achakzai23,101 просмотров • 2 лет назад

#یہ_شکور_کون_ہے ایمل ولی خان جوتحریک آذادی ہند کے سپہ سالار محکوم و مظلوم اقوام کے رہبر فخر افغان باچا خان کے پوتے قائد جمہوریت خالق آئین خان عبدالولی خان کے نواسے ڈکٹیروں فاشسٹوں کے ہاتھوں آئین میں غیر جمہوری و آئینی ترامیم کو 18ویں آئینی ترامیم کے زریعے پاک صاف کرنے والے پشتونخوا وطن کو شناخت سمیت مظلوم و محکوم اقوام کو اپنے وسائل پر دسترس دلانے والےاسفندیارولی خان کے بیٹے ہےکو دیکھ کراس لئے نہیں پہچانا ہوگا اوراچھا بھی اس لئے لگا نہیں ہوگا کہ ان کے دائر کردہ کیس میں ساسوں آنٹیوں کے پسندیدہ لیڈراوراس پسندیدہ لیڈر کے لئے ماحول بنانے والوں اور اس ماحول کے نتیجے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور اس صورتحال کے ذمہ داروں کا تعین اور ساتھ ہی پسندیدہ اور پسندیدہ کیلئے ماحول بنانے والوں سب کوصحیح پھنسنا ہوتا اور ذمہ دار ٹہرانا ہوتا
Asghar khan Achakzai17,602 просмотров • 3 лет назад

جب بابڑہ کےمقام پرچھ سوسےزائدباچاخان کےپیروکاروں خدائی خدمتگاروں کوریاست نےہمیشہ کی نیندسُلاکرشہیدکئےتولواحقین کوسرکارکی چلائی گئی گولیوں کی پیمنٹ سرکارکواداکرنےکے بعدلاشیں اُٹھانےکی اجازت ملی اور76سال بعدبھی بلوچوں کےاوپرریاستی ظلم کی مماثل داستانMahrang Balochکےزبانی سن لیجئے
Asghar khan Achakzai12,485 просмотров • 2 лет назад
Больше нет контента для загрузки