Asghar khan Achakzai's banner
Asghar khan Achakzai's profile picture

Asghar khan Achakzai

@AsgharAchakzaii68,201 subscribers

President @ANPMarkaz Balochistan

Videos

AsgharAchakzaii's profile picture

پتہ نہیں میں بزدل ہوں، کمزور ہوں، یا ایمان ضعیف ہے، یہ تو اللہ کو بہتر پتا ہے۔ مطلب، جب بھائی آپ کا شہید کیا جائے، والد آپ کا شہید کیا جائے، کزن آپ کا اٹھا کر چھ مہینے غائب رکھا جائے اور پھر مسخ شدہ لاش آپ کے ہاتھ میں تھما دی جائے، اور جیتا ہوا الیکشن آپ سے چھین لیا جائے، تو پھر آپ کیا کریں گے؟ یہ تو پتہ نہیں، میں نے آپ کو کہا تھا کہ میں دوسروں کا نام نہیں لیتا، اپنی بات تو کر سکتا ہوں۔ آپ کی نظر میں پتہ نہیں میں بزدل ہوں، میں کمزور ہوں، یا میں کس سوچ اور فکر کا مالک ہوں، پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ نہیں، خدا را! آپ ملازم کو نہیں بخش رہے۔ ایک ملازم کی کیا سزا ہو سکتی ہے؟ ایک سادہ سی ڈیمانڈ ہے، ڈی آر اے ہے اور یکساں نظامِ تنخواہ (Salary System) ہے۔ آپ کی نظر میں وہ بھی بد ہے۔ اب تو دروازے بند کر رہے ہو، عدالتوں سے انصاف کی توقعات آپ نے ختم کر دی ہیں، پارلیمنٹ کی خودمختاری آپ نے پاؤں تلے روند دی ہے۔ مطلب، وہ کیا کریں؟ وسائل ہمارے لوٹے جا رہے ہیں، اور ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ میرے گھر کے سامنے سے گیس نکل رہی ہے، مگر میں اس سے مستفید نہیں ہوں؛ لوگوں کے کارخانے اس سے چل رہے ہیں۔ میرے گھر سے سونا نکالا جا رہا ہے، کوئلہ نکالا جا رہا ہے، لیکن میں دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہوں۔ یعنی میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں: کیا اس وقت پاکستان کی اہمیت پنجاب کے کیلے اور مالٹے ہیں، یا بلوچستان اور پشتونخوا کے ساحل اور وسائل؟ اصغر خان اچکزئی (صدر، اے این پی بلوچستان)

Asghar khan Achakzai

54,628 görüntüleme • 6 ay önce

AsgharAchakzaii's profile picture

• کل وزیر علی سرفراز بگٹی کا یہ بیان سننے میں آیا کہ “ہم ہزار سال لڑیں گے” یہ دراصل ایک شکست خوردہ ذہنیت کی علامت ہے۔ • اگر واقعی ہزار سال لڑنے کی بات کی جا رہی ہے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ معاملات ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ • یہی نہیں، اس سے قبل آپ کے ایک بڑے رہنما یہ کہہ چکے ہیں کہ “یہ تو ایک ایس ایچ او کی مار ہے” مگر آج وہی بیانیہ ایک ایس ایچ او سے بڑھ کر ہزار سال کی جنگ تک پہنچ چکا ہے۔ • سوال یہ ہے کہ اگر اسی دوران، ان حالات میں، کل مچ میں ملازمین کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جاتا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی؟ • خدارا! ہوش کے ناخن لیں، آج بھی معاملات مکمل طور پر ہاتھ سے نہیں نکلے۔ • حقیقی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ • 08 تاریخ کو پورے پاکستان میں، بلوچستان سمیت، سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں کی جانب سے احتجاج کے اعلانات ہو چکے ہیں، اور یہ احتجاج باقاعدہ ریکارڈ پر لایا جائے گا۔ • اس کے باوجود ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی ملازمین کے مسئلے کے حل کے لیے فارم سینتالیس کی پیداوار حکومت سے مذاکرات کریں۔ • ہمارا مقصد محاذ آرائی نہیں بلکہ ملازمین کے مسائل کا عملی اور پُرامن حل ہے۔ اصغر خان اچکزئی صدر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان

Asghar khan Achakzai

23,508 görüntüleme • 6 ay önce

AsgharAchakzaii's profile picture

🔹 موجودہ افغان حکومت کو لانے کے لیے چالیس سال تک پاکستان نے اس خطے کو آگ کے دامن میں جلایا، یہ ان کی خواہش بھی تھی اور ان کا ارمان بھی کہ افغانستان میں انہی لوگوں کو اقتدار دیا جائے، اصغر خان اچکزئی، 🔹 جب کابل میں حکومت قائم ہوئی تو کابل سے زیادہ خوشی اسلام آباد میں منائی گئی، جنرل فیض اور جنرل باجوہ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے، کابل کے سرینا ہوٹل میں فتح کے نشان دکھائے جا رہے تھے، دنیا نے سب کچھ دیکھا، اصغر خان اچکزئی، 🔹 آج ایک سال بھی نہیں گزرا کہ وہی حکومت پاکستان کی دشمن نمبر ایک بن گئی، اصغر خان اچکزئی، 🔹 دشمن نمبر ایک کے ساتھ عوام کے لیے روزگار اور آمد و رفت کے راستے بند ہیں، مگر مزار شریف، پنجشیر اور ہرات کے قدرتی وسائل لوٹنے کی اجازت ہے، اصغر خان اچکزئی، 🔹 کیا ہمیں نظر نہیں آ رہا کہ یہ پتھر، یہ وسائل،جو اس سیاہ ڈیورنڈ لائن کے اس پا آرہے ہیں؟ اصغر خان اچکزئی، 🔹 افغان عوام کے وسائل لوٹنا حلال ہے مگر افغان عوام کے لیے روزگار، تجارت اور آمد و رفت حرام ہے، اصغر خان اچکزئی،

Asghar khan Achakzai

10,319 görüntüleme • 6 ay önce

Daha fazla içerik yok.