
Atique Ur Rehman
@AtiqueUR_Rehman • 57,652 subscribers
Amazon and gumroad Book Writer
Shorts
Videos

جنرل عاصم منیر ، چیف آف آرمی سٹاف کا ۱۴۷ لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب- ریاست کا محور پاکستان کی عوام ہیں- -“پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاستِ پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے -ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں اور کوئی فرض مادرِ وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں -فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں-امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے-ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ھے - افواجِ پاکستان کے غیور اور سر بکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے-افواجِ پاکستان اپنے مضبوط قوتِ ارادی ، وعدہِ پروردگار اور اُسی کے تابعِ فرمان ہیں- آرمی چیف نے قرانِ مجید کی سورہِ بقرہ کی آیہِ کریمہ کے ایک حصے کی تلاوت کی، جسکا ترجمہ ہے کہ : *" کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی- دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ھے-دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ھے-بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں- ہمیں اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں واضح فرق روا رکھنا ہوگا-دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے-عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم و دائم رکھا جائے گا-افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے- ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے- پاکستان کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ان کی تاریخی جدوجہد اور حَقِ خودارادیت کے لیے اُن کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گاعالمی برادری کو یہ جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر، علاقائی امن ہمیشہ مبہم رہے گا-"؛ جنرل عاصم منیر #آرمی_چیف
Atique Ur Rehman238,663 views • 3 years ago

Beautiful, Neelum Valley, Arang Kel, Taubat, AJK, Pakistan. #tourism #travelling
Atique Ur Rehman20,818 views • 2 years ago
No more content to load
