
Balochistan Insight
@BalochInsight • 16,384 subscribers
Balochistan Insight Platform focused on news, updates, and insights , covering topics like politics, culture, and human rights.
Shorts
Videos

شعبان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے ایکسکلوسیو مناظر! سیکیورٹی فورسز کے جوان جواں مردی کیساتھ دہشتگردوں کو للکار رہے ہیں،لیکن وہ پہاڑوں سے باہر نہیں آرہے۔ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،تباہ کیا جارہا ہے،بلوچستان میں پاک فوج تو ہے لیکن بی ایل اے کہیں نظر نہیں آرہی۔
Balochistan Insight138,988 次观看 • 6 天前

جو کہتے تھے کہ بی ایل اے تو موجود ہے لیکن سیکیورٹی فورسز نہیں ہے،ان کو کھلی آنکھوں کیساتھ یہ فوٹیج ضرور دیکھنی چاہیے۔ دیکھیں کیسے سیکیورٹی اہلکار بزدلوں کے خفیہ ٹھکانوں میں داخل ہورہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے جوان پہاڑوں میں چھپے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پہنچے تو وہ فرار ہوچکے تھے،کسی میں سامنے کھڑے ہوکر مقابلہ کرنے کی جرات نہیں تھی۔ اپنا سلیپنگ بیگ،برتن،سازوسامان،اسلحہ،سواریاں سب چھوڑ کر فرار ہوگئے،پاک فوج کی ایک للکار کے سامنے کھڑے ہونے کی سکت نہیں ہے۔ یہ صرف سوشل میڈیا پر مواد سازی کرسکتے ہیں،پروپیگنڈہ کرسکتے ہیں۔اب تک سیکیورٹی فورسز نے 109 دہشتگردوں کو ماردیا ہے،آپریشن شعبان تاحال جاری ہے،ایک ایک دہشتگرد کا تعاقب کیا جارہا ہے
Balochistan Insight82,569 次观看 • 5 天前

آپ اس فوٹیج کا بغور جائزہ لیں آپ کو سنجیدگی دیکھ کر اندازہ ہوگا کہ بلوچستان کے حوالے سے سخت فیصلے ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم،فیلڈمارشل،مشیر قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی،کور کمانڈر سمیت تمام چھوٹی بڑی سول ملٹری قیادت بلوچستان میں موجود ہے۔ سر جوڑ کر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ سنادیا گیا ہے کہ بلوچستان میں مسلط کی گئی بھارتی جنگ جسے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی پراکسی بن کر لڑرہی ہے عبرت ناک شکست ہوگی۔ ریاست کا مزاج اب غضب ڈھائے گا اور پہاڑوں میں چھُپے ایک ایک کو چنُ چُن کر کیفرکردار تک پہنچائے گا۔
Balochistan Insight74,739 次观看 • 8 天前

Abdul Wahab Bugti, a renowned singer from Balochistan and a proud Pakistani, is the original voice behind the iconic song "Teri Mitti Mein Mil Jawan." This patriotic song, which he sang out of deep love for Pakistan, was later copied by an Indian singer. India even featured it in a Bollywood film glorifying British colonial loyalty. However, the original artist behind this heartfelt melody is none other than Abdul Wahab Bugti Baloch, and a true patriot. #BalochPakistani #Balochistn
Balochistan Insight315,038 次观看 • 1 年前

گزشتہ روز کوئٹہ میں بی ایل اے نے حملہ اسرائیل کی مدد سے کیا،اسرائیل نے براہ راست پاکستان پر حملہ کیا! لیری جانسن امریکی سی آئی اے کے ریسرچراور ڈیٹا اینالسٹ رہ چکے ہیں،اس وقت امریکی میڈیا پر بطور تجزیہ کار بیٹھتے ہیں،انہوں نے خطرناک انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں عام بلوچ عوام پر بی ایل اے کا حملہ اسرائیل کی مدد سے کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے پاکستان کے ایران امریکہ ثالثی میں کردار اور حالیہ ممکنہ ڈیل کے پیش نظر جواب دیا ہے،اب دیکھنا ہے کہ پاکستان اس کا کیسے جواب دیتا ہے۔ لیری نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایل اے اور اسرائیل کی 46 سال سے انٹیلی جینس پر معاونت چل رہی ہے،یعنی اب بی ایل اے براہ راست اسرائیل کی مدد لیکر عام بلوچ عوام کو نشانہ بنارہی ہے؟
Balochistan Insight27,782 次观看 • 1 个月前

یہ دہشتگرد بلال شاہوانی ہے جس نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر خود کش حملہ کرکے عام بلوچ آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔عوامی املاک کو نقصان پہنچایا تھا اس کی ویڈیو بی ایل اے نے خود جاری کی ہے،جو فلاسفی یہ بیان کررہا ہے،اس کے فرشتوں کو بھی نہیں پتہ ہوگا کہ کیا بول رہا ہے کیوں کہ جو کچھ یہ بول رہا ہے وہ سب ایک ٹیلی پرامپٹر سے دیکھ کر پڑھ رہا ہے،اسے یہ بھی نہیں پتہ کہ جو ریکارڈ کررہا ہے اس کا مفہوم کیا ہے،ویڈیو کو بغور دیکھیں تو اس کی نظریں ایک ہی جگہ ٹکی ہوئی ہیں کیوں کہ یہ ٹیلی پرامپٹر سے لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ رہا ہے۔ اس طرح کے کئی نوجوانوں کا برین واش کرکے ان کی اپنی عقل،شعور،سمجھ بوجھ کا قتل کرکے خودکش بنادیا جاتا ہے
Balochistan Insight19,826 次观看 • 1 个月前

آئی جی ایف سی آج اچانک کوئٹہ کے بازاروں کے دورے پر آئے دکانداروں اور عوام کو انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے،سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے چند لمحے بھی یوں کھلے عام عوام میں نہیں گزار سکتے
Balochistan Insight59,222 次观看 • 8 个月前

🚨قلات،زہری میں BLA کے خفیہ ٹھکانے پر اسٹرائیک کی گئی، مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ٹھوس انٹیلی جنس اطلاعات اور مسلسل فضائی نگرانی کے بعد کی گئی،40 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں،اسلحہ، مواصلاتی نظام اور زیر زمین ٹھکانے بھی ملیا میٹ کر دیے گئے
Balochistan Insight61,016 次观看 • 10 个月前

🚨افغانستان میں ہلاک ہونے والا بی ایل اے کا ڈپٹی چیف رحمان گل پاک فوج میں کپتان تھا۔ تعلق مینگل قبیلہ سے تھا اور اقارب کی جانب سے نسل پرستانہ ذہن سازی اور اپنے مارکسسٹ نظریات کی وجہ سے 2012 میں فوج سے بھگوڑا ہوکر بی ایل اے میں شامل ہوگیا۔ دادا بلوچستان کے سابق وزیر تعلیم تھے،نانا، پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل،ماموں صوبائی سیکرٹری کے عہدہ پر فائض رہ چکے ہیں۔ اس کے باوجود حقوق نہ ملنے کا راگ الاپ کر مسلح تنظیم میں شامل ہوا اور آج انجام کو پہنچ گیا۔
Balochistan Insight53,557 次观看 • 10 个月前

کوئٹہ میں تباہی مچانے والا حملہ آور بی وائے سی کا چہیتا نکلا۔ بی وائے سی نے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی جس میں چمن پھاٹک پر سول آبادی پر حملہ کرنے والے بلال شاہوانی کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ جیسے ہی بلال شاہوانی کی تصویر بی ایل اے نے جاری کی اور تصدیق ہوئی کہ حملہ آور کا نام بی وائے سی کی لاپتہ افراد کی سالانہ رپورٹ میں شامل تھا تو بی وائے سی کے اکاؤنٹس نے وہ رپورٹ ہی ہر ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے مٹانا شروع کردی ہے۔
Balochistan Insight13,022 次观看 • 1 个月前

پاکستان نے افغانستان کا متبادل تلاش کرلیا؟ افغان طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو ہدایت جاری کی کہ تمام تاجر ممکن حد تک پاکستان کے ساتھ تجارت کم کریں اور سامان کی ترسیل کے لئے دیگر متبادل راستے استعمال کریں۔ جو درآمدات اس وقت پاکستان سے آتی ہیں، انہیں متبادل منڈیوں اور ممالک کی طرف منتقل کیا جائے۔ ملا غنی برادر نے پاکستان سے تجارت اور روٹس کے تعطل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا،ادویات کی درآمد مکمل طور پر دیگر ممالک سے کی جائے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کو کوئی فرق پڑے گا ؟ کیا پاکستان کی سینٹرل ایشیا کیساتھ تجارت تعطل کا شکار ہوگی؟ جواب یہ ہے کہ پاکستان نے 2023 میں افغان راستوں پر انحصار ختم کرتے ہوئے وسطی ایشیا تک رسائی کا متبادل اور کامیاب تجارتی راستہ قائم کرلیا تھا ۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن، این ایل سی، نے خطے میں رابطوں کے فروغ کے حوالے سے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا، اور پاکستان سے کرغزستان تک پہلا تجارتی کارگو چین کے راستے، اقوام متحدہ کے عالمی ٹرانزٹ سسٹم TIR کے تحت کامیابی سے پہنچایا۔ این ایل سی کی یہ پیش قدمی صرف کرغزستان تک محدود نہیں رہی، بلکہ اس نے قازقستان سمیت دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں، اور آگے چل کر روس اور مشرقی یورپ تک زمینی تجارت کے نئے دروازے بھی کھول دیے۔ پاکستان نے علاقائی تجارت کے لیے متبادل، مضبوط، اور دیرپا زمینی روٹس قائم کرلیے ہیں
Balochistan Insight42,271 次观看 • 8 个月前

🚨🚨تاجکستان کا BLA کے خلاف ہنگامی اجلاس؟ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں افغانستان کی سرحد سے حالیہ حملوں اور بی ایل اے کی جانب سے چینی شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تاجک صدر نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرحد سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے صدر کو سرحدی علاقوں کی تازہ صورتحال اور خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تاجکستان ممکنہ طور پر افغان طالبان کے خلاف سخت حکمت عملی پر غور کررہا ہے۔
Balochistan Insight37,669 次观看 • 7 个月前

🚨''فورسز کی مخبری نہ کرنے پر بی ایل اے نے مقامی بلوچ خاندان کو شہید کردیا' بلوچ عوام میں بی ایل اے کا ڈر ختم ہورہا ہے،ڈر کے کھیل میں بی ایل اے جس کو چاہتی تھی اپنے لئے استعمال کرتی تھی۔ بلیدہ میں ایک بلوچ خاندان نے بی ایل اے کے انٹیلی جنس یونٹ کے لئے کام کرنے سے انکار کیا،سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت سمیت دیگر خفیہ معلومات اکھٹی کرنے سے انکار کیا۔ اُس خاندان پر شدید دباؤ ڈالا جاتا رہا،وہ مسلسل انکار کرتے رہے،حالیہ ناکام حملوں کے بعد تو ویسے بھی بلوچ عوام بی ایل اے کے لئے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ ڈر قائم کرنے کےلئے بی ایل اے نے مقامی بلوچ خاندان پر حملہ کیا،مارٹر گولوں سے ان کا گھر جلادیا،گھر کی 3 خواتین اور 3 مردوں کو شہید کردیا،3 بچے زخمی کردیے۔ اس دوران ایک حملہ آور مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گیا،جسے لوگوں نے جلاکر راکھ کردیا اور بی ایل اے کو پیغام دیا کہ ان کے ظلم و ستم کے سامنے جھکیں گے نہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بی ایل اے پہلے مقامی بلوچ افراد کو ڈرا دھمکا کر یا لالچ دیکر مخبری کرالیتی تھی،اب اب نہ صرف بلوچ عوام ان کو انکار کرتے ہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز کو بھی آگاہ کرتے ہیں۔
Balochistan Insight25,340 次观看 • 4 个月前

پاکستان نے ایک محدود آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے قلیل ترین وقت میں ژوب سیکٹر میں 32 مربع کلومیٹر گڈوانہ انکلیو کو نہ صرف فتح کیا بلکہ انتہائی کم وقت میں سرحدی باڑ لگاکر علاقہ مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں کرلیا ہے۔ 8000 ایکڑ کے اس رقبے پر پاکستانی چیک پوسٹ ہوں گی،پاکستان کا مکمل کنٹرول ہوگا۔
Balochistan Insight18,497 次观看 • 3 个月前

🚨افغانستان نے پاکستان کی سرحدوں پر حملہ کیوں کیا؟ اس کی بڑی وجوہات میں ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ پاکستان نے سرحدوں پر نگرانی اور سخت بڑھائی جس کے باعث بی ایل اے سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے کارندوں کو تشکیل کی صورت میں پاکستان میں داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ بہت سی تشکیلیں پاک فورسز ہلاک کردیتی تھیں،مقاصدپورے نہیں ہوپارہے تھے۔ بھارت کی بھاری سرمایہ کاری پر کاری ضرب لگ رہی تھی،ان کے مقاصد پورے نہیں ہورہے تھے،انہوں نے افغان وزیر خارجہ کو بھارت بلایا اور یہ پلان پیش کیا کہ آپ پاک افغان سرحد پر جھڑپ کا آغاز کریں،پاک فوج کو سرحد پر انگیج کریں،اس دوران بی ایل اے کے کارندوں کو پاکستان میں داخل ہونے کا موقع مل جائے گا۔ لیکن سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پلان بھانپ لیا گیا تھا اس لئے اب تک جتنی تشکیلیں بلوچستان سمیت دیگر سرحدوں سے داخل ہونے کی کوشش کرتی رہی ہیں سب کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ بلکہ سرحد پار جتنی بھی پوسٹوں نے ان تشکیلوں کو پاکستان داخلے میں سہولت کاری فراہم کی تھی ان کو بھی تباہ کردیا گیا ہے اور 21 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
Balochistan Insight27,054 次观看 • 9 个月前