
Capital Development Authority - CDA, Islamabad
@CDAthecapital • 79,788 subscribers
Official account of the Capital Development Authority (CDA), Islamabad. Chairman CDA - Lt. (Retd) Sohail Ashraf (PAS). Personal Account 👉 @sohailashrafgor
Videos

محترم جناب، بری امام کے قرب و جوار میں واقع غیر قانونی آبادیوں کی منتقلی چھ ماہ کے مکمل قانونی عمل کے بعد کی گئی ہے۔ اسے اچانک یا من مانی قرار دینا اس طریقہ کار کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ اس سلسلے میں محلہ وار نوٹسز جاری کیے گئے، دعوے طلب کیے گئے اور ان کا جائزہ لیا گیا، اور کسی بھی منتقلی سے قبل speaking orders جاری کیے گئے۔ متعلقہ DC CDA کی speaking order بھی جاری ہوئی جسے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں بھی زیر غور رہا۔ واضح رہے کہ متعلقہ اراضی acquired land ہے، جس کا معاوضہ نقد، پنجاب میں اراضی اور I-9 میں پلاٹس کی صورت میں ادا کیا جا چکا ہے۔ جیسا کہ سپریم کورٹ نے 2011 میں واضح کیا کہ زمین کے حصول اور معاوضے کے بعد اس کی ملکیت مکمل طور پر ریاست میں منتقل ہو جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ، جن علاقوں کی فوری ضرورت نہیں تھی، وہاں بعض افراد کو عارضی اجازت ناموں کے تحت رہنے دیا گیا۔ یہ اجازت نامے حلف ناموں کے ساتھ مشروط تھے، جن میں واضح تھا کہ اس سے کوئی ملکیتی حق پیدا نہیں ہوگا اور ضرورت پڑنے پر زمین خالی کرنا ہوگی۔ یہ انتظامات سہولت کی بنیاد پر تھے اور زمین کی قانونی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں لاتے۔ یہ بھی واضح رہے کہ نوٹیفائیڈ ماڈل ولیج نور پور شاہان، جہاں سی ڈی اے نے 1980 کی دہائی میں پانچ ہزار روپے کی معمولی رقم پر پلاٹس پیش کیے تھے، موجودہ کارروائی سے مکمل طور پر باہر اور متاثر نہیں ہے۔ جہاں تک صدیوں پرانی بستی کے دعوؤں کا تعلق ہے، سیٹلائٹ امیجری ایک معروضی ریکارڈ فراہم کرتی ہے۔ 2005 کی تصاویر میں 3rd اور 4th Avenue کے درمیان واقع اس مخصوص علاقے کا بڑا حصہ خالی نظر آتا ہے، جبکہ 2025 تک انہی جگہوں پر نمایاں توسیع اور تعمیرات دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آبادکاری وقت کے ساتھ بتدریج بڑھی ہے، نہ کہ کوئی مسلسل تاریخی بستی ہے۔ کارروائی کے دوران ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے یہ بھی سامنے آیا کہ acquired land وقت کے ساتھ غیر رسمی قبضے میں آتی گئی۔ بہت سی جگہوں پر اس پر تعمیرات کی گئیں، اسے کرائے پر دیا گیا، اور اسٹامپ پیپرز کے ذریعے ناجائز خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے نجی منافع کا ایک مستقل نظام قائم ہوا، جبکہ رہنے والے افراد قانونی تحفظ سے محروم رہے۔ جہاں کہیں سی ڈی اے کے اہلکاروں کی ملی بھگت سامنے آئی، وہاں متعدد انکوائریز کی گئیں اور ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں تاکہ مکمل احتساب یقینی بنایا جا سکے۔ لہٰذا موجودہ کارروائی کسی کمزور طبقے کے خلاف نہیں، بلکہ اس طویل عرصے سے جاری صورتحال کو قانون، شواہد اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق درست کرنے کیلئے کی جا رہی ہے
Capital Development Authority - CDA, Islamabad78,113 görüntüleme • 1 ay önce

*اسلام آباد جو کہ دنیا کے خوبصورت ترین اور Planned Cities میں شامل ھے اب غیر قانونی تعمیرات کی کوئی گنجائش نہیں* اسلام آباد کے تیسرے اور چوتھے ایونیو کے درمیان خوبصورت و سر سبز علاقہ وقت کے ساتھ غیر قانونی آبادی میں بدلتا گیا، اب تمام قانونی تقاضے اور باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق تجاوزات مرحلہ وار ہٹائی جا رہی ہیں۔ تجاوزات ہٹانا کبھی آسان نہیں، لیکن قانونی تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اسلام آباد کی منظم اربن پلاننگ اور خوبصورتی کی بحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ مزید برآں تمام عمل متعلقہ قوانین اور سپریم کورٹ کے طے شدہ قانون کے مطابق پہلے سے acquired زمین واپس لی جا رہی ہے۔
Capital Development Authority - CDA, Islamabad10,976 görüntüleme • 19 gün önce

A significant milestone achieved as 1,000 indigenous trees have been planted by the children in the Margalla Hills National Park. From removing illegal construction through satellite mapping to its systematic removal and ecological restoration, this effort represents one of the earliest rewilding projects in the Margalla foothills. Dedicated to the spirit of Marka-e-Haq, this initiative symbolizes hope, resilience, and a greener future for generations to come. #MargallaHills #RewildingPakistan #EnvironmentalSustainability #TreePlantationDrive #MarkaEHaq #Islamabad
Capital Development Authority - CDA, Islamabad16,655 görüntüleme • 1 ay önce

Press talk about the ongoing tree plantation by CDA.
Capital Development Authority - CDA, Islamabad56,059 görüntüleme • 5 ay önce

اسلام آباد کو مزید خوبصورت، اور منظم بنانے کے لیے سی ڈی اے کی ٹیمیں بھرپور انداز میں متحرک ہیں۔ شہر بھر میں سڑکوں کے اطراف نصب کرب اسٹونز کو نئے رنگ و روغن سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ سڑکوں پر لین مارکنگ اور زیبرا کراسنگ کی تجدید کا کام بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیواروں کی مرمت و تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں، اور ہورٹیکلچر کے مختلف کاموں کے ذریعے ماحول کو مزید خوشگوار بنایا جا رہا ہے۔ مزید برآں، سڑکوں پر کیٹ آئیز کی تنصیب و مرمت کے ذریعے رات کے وقت سفر کو محفوظ بنانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ #CDA #Beautification #Initiative #Islamabad
Capital Development Authority - CDA, Islamabad22,633 görüntüleme • 1 ay önce

دامنِ کوہ روٹ کی تعمیر و مرمت اور بحالی۔ سی ڈی اے کی ٹیموں نے دن رات محنت کرتے ہوئے قلیل وقت میں پورے روٹ پر لین مارکنگ، زیبرا کراسنگ، پیچ ورک، کرب اسٹونز اور گارڈ ریلز کی پینٹنگ، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی مکمل بحالی اور پیدل چلنے کے راستوں کی مرمت و صفائی سمیت مختلف کام کیے۔ اسی دوران ماحولیاتی ونگ کی جانب سے روٹ کے اطراف موجود پودوں، درختوں اور جھاڑیوں کی تراش خراش (پروننگ)، اضافی شاخوں کی کٹائی اور گرین بیلٹس کی صفائی بھی یقینی بنائی گئی تاکہ دامنِ کوہ روٹ کی خوبصورتی، کشادگی اور قدرتی حسن کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
Capital Development Authority - CDA, Islamabad23,071 görüntüleme • 2 ay önce

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پاکستان کے پہلے مکمل کیش لیس کیے جانے والےہفتہ وار بازار H-9 کاافتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ممبر فنانس، چیف آفیسر ایم سی آئی، سی ای او زندگی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سمیت کثیر تعداد میں صارفین اور تاجروں کی شرکت اسلام آباد کے سیکٹر H-9 میں قائم ہفتہ وار بازار میں باقاعدہ طور پر مکمل کیش لیس نظام کو نافذ العمل کردیا گیا چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر H-9 ہفتہ وار بازار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کا تفصیلی جائزہ چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر فنانس اور چیف آفیسر ایم سی آئی کے ہمراہ سیکٹر H-9 بازار میں موجود اسٹالز سے کیش لیس طریقے کار کے مطابق ادائیگی بھی کی صارفین/ شہریوں کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے مطابق ادائیگیوں پر خصوصی رعایات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، بریفنگ کیش لیس نظام کو شہر کے تمام کمرشل مراکز اور شاپنگ سینٹرز، سمیت ہسپتالوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی متعارف کروایا جارہا ہے، بریفنگ چیئرمین سی ڈی اے نے زندگی کے سی ای او نعمان، ایم سی آئی، مرکزی و کمرشل بنکس کے نمائندگان سمیت اسلام آباد انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق شہریوں اور صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس احسن قدم کا آغاز کردیا گیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانا ہے، محمد علی رندھاوا کیش لیس نظام نہ صرف ای-گورننس کے ماڈل کو اپنائے گا بلکہ عوام کو آسان، محفوظ، تیز اور شفاف ترین ادائیگیوں کی سہولیات بھی فراہم کرے گا، چیئرمین سی ڈی اے اس نظام سے شہریوں/ صارفین کو لین دین میں نہ صرف آسانی ہونگی بلکہ دارالحکومت اسلام آباد میں کیش لیس معیشت کو بھی فروغ ملے گا، محمد علی رندھاوا اس جدید نظام کی کامیابی کیلئے بینکوں کو صارفین اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور رعایت بھی دینا ہوگی، چیئرمین سی ڈی اے تمام اسٹال ہولڈرز کے لائسنسز اور نرخ نامے ڈیجیٹل بورڈز پر نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں، چیئرمین سی ڈی اے کی بازار انتظامیہ کو ہدایت چیئرمین سی ڈی اے نے کیش لیس نظام کے حوالے سے بھرپور عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی چیئرمین سی ڈی اے نے H-9 بازار میں خریداری کی عرض سے آئے ہوئے صارفین کو کیش لیس لین دین کے افادیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کیش لیس نظام اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے لین دین کا بنیادی مقصد شہریوں اور تاجروں دونوں کو یکساں فوائد پہنچانا ہے، محمد علی رندھاوا ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو کیش لیس و ڈیجیٹل نظام کے ذریعہ ہر قسم کے مالی لین دین کو محفوظ بنانا سمیت فراڈ و دھوکہ دہی سے بچانا ہے، چیئرمین سی ڈی اے سیکٹر H-9 ہفتہ وار بازار میں کامیابی کیساتھ کیش لیس نظام کو نافذ العمل کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، محمد علی رندھاوا اسلام آباد کو بین الاقوامی شہر بنانے کے مقاصد کے حصول کیلئے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہے، چیئرمین سی ڈی اے آئیے!! ہم سب ملکر اس تاریخی اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اسلام آباد کو مکمل کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنائیں، محمد علی رندھاوا
Capital Development Authority - CDA, Islamabad20,157 görüntüleme • 7 ay önce

🇮🇷 Welcome to Islamabad 🇵🇰 Under the directions of Chairman CDA and Chief Commissioner Islamabad Muhammad Ali Randhawa, all preparations to welcome Iranian President Masoud Pezeshkian have been successfully completed. Islamabad shines bright in honour of the distinguished guest — with city-wide branding, national flags, and a breathtaking night view captured through drone visuals. Chairman Randhawa personally reviewed the arrangements to ensure everything reflects the strength of Pak-Iran brotherly ties. #PakistanIranBrotherhood #HumCDA #CDAcares #Islamabad
Capital Development Authority - CDA, Islamabad17,590 görüntüleme • 10 ay önce

Construction update on T-Chowk. 🔔
Capital Development Authority - CDA, Islamabad11,133 görüntüleme • 6 ay önce
Daha fazla içerik yok.