
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
@CSKPOfficial • 27,811 subscribers
Official Twitter Account for the updates of the Chief Secretary, Government of Khyber Pakhtunkhwa Mr. Shahab Ali Shah.
Shorts
Videos

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں خوبصورتی اور صفائی کی جامع مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور رہنے کے قابل بنانا ہے تاکہ خیبر پختونخوا کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی شناخت کو مزید نکھارا جا سکے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa64,555 次观看 • 11 个月前

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس میں صوبائی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سمیت ضلعی انتظامیہ کی سطح پر شفافیت اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر عوام کی جائز شکایات اور تجاویز کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ محکموں کے سیکرٹریز روزمرہ امور کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس روڈ میپ، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری اور امن و امان سے متعلق صوبائی ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ تمام محکمے اور ضلعی انتظامیہ عوام کے لیے شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام یقینی بنارہے ہیں، جس کے ساتھ فیڈبیک میکانزم بھی ہے تاکہ عوام کی رائے حاصل کی جا سکے، اور شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے محکموں اور ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی حاصل ہو، نیز شہری سروس ڈیلیوری اور ترقیاتی امور پر اپنی تجاویز بھی دے سکیں گے۔ پینے کے صاف پانی کے معیار کی بہتری کے حوالے سے محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ٹھوس تجاویز مرتب کررہے ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا نے 27 محکموں کو گورننس روڈ میپ فریم ورک میں شامل کیا ہے جس کے تحت چار ہزار سے زائد سرگرمیاں تفویض کی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa13,700 次观看 • 1 个月前

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا گل بہار، پشاور میں قائم گلوبل ورچوئل اسکول کا دورہ۔ خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اس جدید تعلیمی منصوبے کا باقاعدہ آغاز اگست 2026 میں ہوگا۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گلوبل ورچوئل اسکول کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل تعلیم سے آراستہ ایک جدید تعلیمی مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اسکول میں سات جدید ورچوئل کلاس رومز، سات ڈیجیٹل لیبارٹریاں، تعلیمی اور آگاہی پروگراموں کی تیاری کے لیے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو اور اساتذہ کی تربیت کے لیے جدید ٹریننگ ہال بنائے گئے ہیں۔ گلوبل ورچوئل اسکول صوبے بھر میں قائم کیے جانے والے ورچوئل تعلیمی نظام کا مرکز ہوگا، جس کے ذریعے 500 سے زائد اسکولوں میں 175 کلاس رومز کو ورچوئل کلاس رومز میں منتقل کرتے ہوئے گلوبل ورچوئل سکول سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تدریسی نظام بھی شامل ہے، جس سے طلبہ کو جدید اور انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے گی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa11,985 次观看 • 2 个月前

Under the Good Governance Roadmap and the Digital KP Initiative, the Khyber Pakhtunkhwa government has launched the "Dastak App", a citizen-centric platform designed to deliver key government services at people’s doorsteps, ensuring accessibility, efficiency, and transparency across the province.
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa32,918 次观看 • 11 个月前

دو ہزار سال سے زائد عرصے سے سربلند، مردان میں واقع تختِ بھائی دنیا کے بہترین محفوظ بدھ مت خانقاہی آثار میں سے ایک ہے۔ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل یہ مقام خیبر پختونخوا کے عظیم ورثے اور ایمان و امن کی لازوال روایت کی علامت ہے۔ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت تمام تاریخی و آثارِ قدیمہ کے مقامات کی بحالی اور تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ اپنے تاریخ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔ #GoodGovernanceKP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa16,254 次观看 • 11 个月前

صوبائی حکومت کی ہدایات پر دارالحکومت پشاور میں بیوٹیفکیشن، اپلفٹ اور بحالی پر چھ ماہ کے جامع پلان کے تحت کام جاری ہے۔پشاور میں 32 سڑکوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس میں مین جی ٹی روڈ کی کارپٹنگ بھی شامل ہے۔ماحول دوست حکمت عملی کے تحت شہر میں موجود رکشوں کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی قائم کرنے کے لئے قانون سازی اس ماہ مکمل کرلی جائے گی۔ کیش لیس خیبرپختونخوا کے تحت دسمبر کے آخر تک 33 سروسز کو کیش لیس(ڈیجیٹائز) کردیا جائے گا۔ پائیدار سیاحت کے فروغ کے لئے اگلے سیاحتی سیزن سے پہلے سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے سیوریج کے نظام کی بہتری سمیت ماسٹر پلاننگ اور لینڈ یوز پلاننگ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے سرکاری سہولیات جیسے پناہ گاہوں، سروس ڈلیوری سنٹرز، ہسپتالوں کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa12,824 次观看 • 9 个月前

Night view of the Agriculture Institute on University Road, Peshawar. This beautiful illumination is part of the ongoing Peshawar Beautification project. More buildings and iconic structures will be lit in the upcoming days, further enhancing Peshawar's beauty.
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa12,611 次观看 • 11 个月前

گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز شروع کر رہی ہے۔ ساتھ ہی سرکاری دفاتر میں شفافیت، کارکردگی اور عوامی خدمت میں بہتری کے لیے ای گورننس سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa11,880 次观看 • 11 个月前
没有更多内容可加载