
چوہدری شاہد محمود
@CSMR786 • 136,931 subscribers
!! ذہانت کی اصل علامت علم نہیں بلکہ تخیل ہے !! نوازشریف !! پاک فوج❤️🇵🇰 !!
Shorts
Videos

کس کس کو یہ میچ یاد ھے؟ محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، میں نے بھی پوری زندگی ایسا میچ نہیں دیکھا۔ ایک ایک کر کے ساری ٹیم آؤٹ ہو رہی تھی۔ رن ریٹ بہت اوپر جا چکا تھا لیکن اکیلا عبدلرزاق کھڑا تھا اور ساؤتھ افریقن اس کے آگے بے بس تھے، انکو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ بال کہاں پھینکے۔
چوہدری شاہد محمود20,285 次观看 • 18 小时前
0:29
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

کچھ لوگ خیرات دیتے ہیں، اور کچھ لوگ اگلے کی عزت بچاتے ہیں۔ یہ نوجوان غریبوں کی مدد اس انداز سے کرتا ہے کہ نہ کسی کی خودداری مجروح ہو اور نہ کسی کو احسان کا بوجھ محسوس ہو۔ یہی اصل انسانیت ہے کہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں اور اسے احساس بھی نہ ہونے دیں کہ آپ نے اس کی مدد کی ہے۔
چوہدری شاہد محمود36,548 次观看 • 2 天前

ایک جوان جب مہینوں یا کبھی برسوں بعد اپنی فیملی سے ملتا ہے تو اُس لمحے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ ماں کی آنکھوں میں آنسو، بیوی کی مسکراہٹ اور بانہوں کا حصار اُس کی تمام تھکن اُتار دیتا ہے۔سلام اُن محافظوں کو جو اپنے آج کو قوم کے کل کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ ❤️🇵🇰 🇵🇰❤️
چوہدری شاہد محمود37,984 次观看 • 2 天前
3:43
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

داغستان ائیرپورٹ پر اسوقت عجیب منظر دیکھنے کو ملا جب وہاں یہ خبر پھیلی کہ اسرائیلی طیارے نے ائیرپورٹ پر لینڈ کیا ھے۔ لوگ اللہ اکبر کے نعرے لگاتے جہاز کی طرف بھاگے، یہ صورتحال دیکھ کر ائیرپورٹ سیکورٹی نے ہوائی فائرنگ کر کے عوام کو بڑی مشکل سے روکا اور جہاز کو واپس بھیج دیا۔۔۔۔!!!
چوہدری شاہد محمود49,017 次观看 • 3 天前

اس غریب بزرگ کا قصور صرف اتنا تھا کہ سامنے سے ایک ہار اٹھا کر پہن لیا۔ مولوی اتنے میں اوقات سے باہر ہوگیا۔ یہ مولوی تو چلو بے غیرت تھا جو بزرگ کی عزت نہ کر سکا۔ لیکن باقی سب جو وہاں بیٹھے ہیں کیا یہ بھی بیغیرت تھے؟ اگر بول نہیں سکے تو کم از کم بزرگ کے ساتھ اٹھ کر باہر چلے جاتے۔
چوہدری شاہد محمود21,857 次观看 • 1 天前

ہم میں برداشت بلکل ختم ہو چکی ھے۔ پھر ہم گلہ کرتے ہیں کہ مقامی افراد سیاحوں کیساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، مری میں انسانیت سوز واقعہ، کفن لینے جانے والے نوجوان پر سیاحوں کا تشدد، موٹرسائیکل بھی تباہ کر دی، مری میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں اپنے مرحوم بھائی کے لیے کفن لینے جانے والے مقامی نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نوجوان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر سے کفن لینے جا رہا تھا کیونکہ اس کے بھائی کا انتقال ہو چکا تھا اور گھر میں کہرام مچا ہوا تھا۔ راستے میں سیاحت کی غرض سے آنے والے افراد ایک ویگو ڈالے موجود تھے۔ نوجوان نے جلدی گزرنے کے لیے گاڑی سواروں سے راستہ دینے کی درخواست کی۔ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ویگو ڈالے میں سوار افراد گاڑی سے اتر آئے اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موٹر سائیکل بھی تباہ کر دی۔۔۔۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
چوہدری شاہد محمود57,485 次观看 • 6 天前