Human Rights Commission of Pakistan's banner
Human Rights Commission of Pakistan's profile picture

Human Rights Commission of Pakistan

@HRCP87 • 83,385 subscribers

HRCP is an independent nongovernment organization committed to protecting human rights and democratic values. RTs are not necessarily endorsements.

Videos

HRCP87's profile picture

محمد حنیف کے 2008 میں لکھے گئے ناول A Case of Exploding Mangoes پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔ دس سال تک یہ ناول مارکیٹ میں دستیاب رہا، ایوارڈزحاصل کیے، اور یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا رہا۔ کتاب وہی ، کہانی وہی، فرق صرف زبان کا تھا۔ پھر اس ناول کا اردو ترجمہ شائع ہوا، پبلشرزکوچھاپوں کا سامنا کرنا پڑا، کتابوں کی دکانوں سے ناول ہٹادیاگیا۔ کتاب وہی، کہانی وہی، فرق صرف زبان کا تھا۔ اشرافیہ کے لیے انگریزی؟ کوئی مسئلہ نہیں۔ باقی سب کے لیے اردو؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ محمد حنیف ساری زندگی صحافی رہے ہیں۔ انہوں نے مقدمات کا سامنا کیا، ایک یا دو ہتک عزت کے نوٹس جھیلے، یہ سب ایک صحافی کی معمول کی زندگی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اُنہیں لگا کہ فکشن مختلف ہوگی کیونکہ وہ بہرحال فکشن ہے۔ لیکن اب سنسر شپ ایسے کام نہیں کرتی۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے ہمیں فکر رہتی تھی کہ کچھ ایسا نہ لکھ دیں جو پیکا کی نظرمیں آجائے۔ اب خدشہ ہے کہ جو کچھ بہت پہلے لکھا تھا اس پر بھی پیکا کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ماضی کا خوف: پیکا کے 10 سال نے ہمیں یہی دیا ہے۔ایک ایسا قانون جو اتنا مبہم، اتنا وسیع ہے کہ 10 سال پرانا ترجمہ شدہ ناول بھی نشانہ بن سکتا ہے۔ ایسا قانون جو صرف آج کی کہی باتوں پر سنسرشپ نہیں لگاتا بلکہ آج تک کی تمام تحریروں پر منڈلاتا رہتا ہے۔ محمد حنیف کی تجویز؟ پیکا کو شاعر منیرنیازی پر بھی لاگوکریں۔ اگر ہم ادب کو مجرم بنا رہے ہیں توپھر زندہ افراد پر بس کیوں کریں؟ اس شہرسنگ دل کو جلا دینا چاہیے پھراس کی خاک کو بھی اڑا دینا چاہیے اک تیز رعد جیسی صدا ہرمکان میں لوگوں کو ان کے گھرمیں ڈرا دینا چاہیے سنسرشپ ایسی ہی دکھائی دیتی ہے، صرف کتابوں پر پابندی عائد نہیں کرتی، بلکہ طے کرتی ہے کہ انہیں کون اور کس زبان میں پڑھے گا۔ صرف بولنے پرسزا نہ سُنانا ، بلکہ لکھنے والوں کو اپنی ہی ماضی کی تحاریرسے ڈرا دینا۔ #BreakingTheSilence #10YearsOfPECA #HRCP #MohammedHanif

Human Rights Commission of Pakistan

48,648 次观看 • 8 个月前

没有更多内容可加载