
Hamid Mir حامد میر
@HamidMirPAK • 8,514,893 subscribers
Journalist survived bombs & bullets. Always say NO to censorship . https://t.co/XTXjlw6emo http://
Shorts
Videos

یہ آرٹی فیشل انٹیلی جینس کے ذریعہ بنی جعلی ویڈیوز کا دور ہے لیکن نواز شریف کی طرف سے شفیع نقی جامی صاحب کو BBC کے لئے دئیے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو اصلی ہے جس میں نوازشریف صاحب سے پوچھا جا رہا ہے کہ ANP اور PPP پر حملے ہوتے ہیں PML-N اور PTI پر حملے کیوں نہیں ہوتے جواب میں نواز شریف صاحب کہتے ہیں زرداری حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیوں نہیں کئے؟
Hamid Mir حامد میر297,940 views • 1 day ago

آج باجوڑ میں ہونے والی خونریزی نے مجھے ایک پرانا واقعہ یاد دلا دیا جب یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خلیل نے ایک حکومتی وزیر اور عمران خان کی موجودگی میں بتایا کہ کس طرح باجوڑ میں بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا تھا اور انکے بیٹے کی ٹانگیں کاٹنی پڑ گئیں پندرہ بیس سال سے وہاں حالات جوں کے توں ہیں
Hamid Mir حامد میر97,709 views • 14 hours ago

سینیٹر فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا کہ قوم سیاستدانوں سے نفرت کرتی ہے اور فوج سے محبت کرتی ہے میں نے انہیں دعوت دی کہ آئیں اسلام آباد کے آب پارہ چوک یا راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں چلتے ہیں اور لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ آپ کس سیاستدان سے پیار کرتے ہیں ؟ وہ ایک نام لیں گے اور پھر واؤڈا صاحب کو مجھ سے اتفاق کرنا پڑ گیا 😆
Hamid Mir حامد میر287,920 views • 5 days ago

سہیل آفریدی کا قافلہ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا ہے ان علاقوں میں کافی عرصے سے عصر یا مغرب کے بعد سڑک پر سفر محال ہے لیکن چار اکتوبر کی رات کے وقت اس قافلے کا کرک پہنچنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اگر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں تو ان علاقوں میں امن بحال کرنا کوئی مشکل نہیں ہے
Hamid Mir حامد میر725,856 views • 14 days ago

ایک فیصلہ تحریک انصاف نے کیا ایک فیصلہ اٹک کے پل پر موجود عام پاکستانیوں نے کیا یاد رہے کہ جب لوگوں نے پل پر بچھائے گئے کیل ہٹائے تو سامنے موجود پنجاب پولیس صرف حیرت میں مبتلا دکھائی دی اور کیلوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی جس سے قومی خزانے کو بہت نقصان ہوا
Hamid Mir حامد میر939,716 views • 23 days ago

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت عمران خان کے نام پر ایم این اے بنے اب انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ سہیل آفریدی کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ اسے ایک سزایافتہ شخص عمران خان نے وزیراعلیٰ نامزد کیا یہ ایک مضحکہ خیز دلیل ہے کیونکہ سہیل آفریدی کو تو صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ منتخب کیا اور گورنر نے ان سے حلف لیا
Hamid Mir حامد میر266,901 views • 10 days ago

پاکستانی سیاست میں کردار بدل جاتے ہیں کہانی نہیں بدلتی شہباز شریف چند سال پہلے گورنر راج لگانے پر صدر زرداری کو ڈاکو قرار دیا کرتے تھے اور تحریک انصاف پیپلز پارٹی کو گورنر راج کی دھمکیاں دیا کرتی تھی آج تحریک انصاف گورنر راج کی مخالف اور شہباز شریف حامی بن چکے ہیں 🙃
Hamid Mir حامد میر157,048 views • 6 days ago

جند ہفتے پہلے تک تحریک انصاف کے کچھ یو ٹیوبرز اور سوشل میڈیا کمانڈوز پاکستان سے باہر بیٹھ کر سہیل آفریدی کو اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ قرار دے رہے تھے اور انکے لانگ مارچ کو ڈرامہ کہہ رہے تھے وہ سہیل آفریدی عمران خان سے اپنی وفاداری ثابت کرتے کرتے حکومت سے بھی گیا اور اب اسے نااہل بھی قرار دیا جائے گا کیا سہیل آفریدی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے یو ٹیوبرز اپنے رویے پر معافی مانگیں گے
Hamid Mir حامد میر106,023 views • 4 days ago

پاکستانی سیاست میں منافقت کی انتہا دیکھ کر سیاست سے دل اٹھ جاتا ہےحکومت کو چھوڑیں تحریک انصاف میں ایسے ایسے منافق بیٹھے ہیں کہ فیصل واؤڈا کو اپنی ہی پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر شاباش دیتے ہیں اور میڈیا پر تحریک انصاف کا دفاع کر رہے ہوتے ہیں جب انکے وارنٹ گرفتاری نکلتے ہیں تو فیصل واؤڈا کے پاس جا چھپتے ہیں
Hamid Mir حامد میر112,884 views • 5 days ago

سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اور میڈیا کو آزادی دلانے کے لئے باہر نکلو ، اسکا مطلب ہے کہ انکے خیال میں عدلیہ اور میڈیا دونوں آزاد نہیں ہیں ، انکا دعویٰ حکومت وقت کے لئے ایک چیلینج ہے کیونکہ حکومت کہتی ہے کہ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں اب سوال یہ ہے کہ عدلیہ اور میڈیا کیسے ثابت کریں کہ وہ آزاد ہیں؟ اگر سہیل آفریدی کا دعویٰ غلط ہے تو کیا آج رات شاہد خٹک یا شفیع جان کسی چینل پر نظر آ سکتے ہیں؟
Hamid Mir حامد میر248,322 views • 11 days ago

ان نوجوانوں کے جوش و جذبے کو مثبت سمت دینے کی ضرورت ہے ان سب نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کی ضمانت فراہم کرنا اور انکے حقوق کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے وفاق اور صوبہ مل کر ان نوجوانوں کے مستقبل کا تحفظ کریں اور نوجوان بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں
Hamid Mir حامد میر279,024 views • 12 days ago

آجکل میڈیا کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے پیچھے کوئی ایک ادارہ یا شخص نہیں ہے بہت سے ادارے اور سیاستدان میڈیا کو ناکردہ گناہوں کی سزا دے رہے ہیں، میڈیا ہمیشہ سے ایک سافٹ ٹارگٹ ہے جب عمران خان وزیراعظم تھے اور پیکا کا نیا قانون لایا گیا تو شہباز شریف ہمیں طعنے دیتے تھے کہ جس عمران خان کو آپ نے پرموٹ کیا وہ آپکا گلا گھونٹ رہا ہے آج شہباز شریف وزیراعظم ہیں اور میڈیا پر پابندیوں کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں تحریک انصاف بھی ناراض اور ارباب اختیار بھی ناراض لیکن یہ وقت بھی گذر جائے گا اور ہم اسے یاد رکھیں گے
Hamid Mir حامد میر240,300 views • 12 days ago