
Hamid Mir حامد میر
@HamidMirPAK • 8,514,933 subscribers
Journalist survived bombs & bullets. Always say NO to censorship . https://t.co/XTXjlw6emo http://
Shorts
Videos

آج باجوڑ میں ہونے والی خونریزی نے مجھے ایک پرانا واقعہ یاد دلا دیا جب یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خلیل نے ایک حکومتی وزیر اور عمران خان کی موجودگی میں بتایا کہ کس طرح باجوڑ میں بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا تھا اور انکے بیٹے کی ٹانگیں کاٹنی پڑ گئیں پندرہ بیس سال سے وہاں حالات جوں کے توں ہیں
Hamid Mir حامد میر83,011 次观看 • 10 小时前

یہ آرٹی فیشل انٹیلی جینس کے ذریعہ بنی جعلی ویڈیوز کا دور ہے لیکن نواز شریف کی طرف سے شفیع نقی جامی صاحب کو BBC کے لئے دئیے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو اصلی ہے جس میں نوازشریف صاحب سے پوچھا جا رہا ہے کہ ANP اور PPP پر حملے ہوتے ہیں PML-N اور PTI پر حملے کیوں نہیں ہوتے جواب میں نواز شریف صاحب کہتے ہیں زرداری حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیوں نہیں کئے؟
Hamid Mir حامد میر295,606 次观看 • 1 天前

سینیٹر فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا کہ قوم سیاستدانوں سے نفرت کرتی ہے اور فوج سے محبت کرتی ہے میں نے انہیں دعوت دی کہ آئیں اسلام آباد کے آب پارہ چوک یا راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں چلتے ہیں اور لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ آپ کس سیاستدان سے پیار کرتے ہیں ؟ وہ ایک نام لیں گے اور پھر واؤڈا صاحب کو مجھ سے اتفاق کرنا پڑ گیا 😆
Hamid Mir حامد میر287,627 次观看 • 5 天前

سہیل آفریدی کا قافلہ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا ہے ان علاقوں میں کافی عرصے سے عصر یا مغرب کے بعد سڑک پر سفر محال ہے لیکن چار اکتوبر کی رات کے وقت اس قافلے کا کرک پہنچنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اگر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں تو ان علاقوں میں امن بحال کرنا کوئی مشکل نہیں ہے
Hamid Mir حامد میر725,856 次观看 • 14 天前

جند ہفتے پہلے تک تحریک انصاف کے کچھ یو ٹیوبرز اور سوشل میڈیا کمانڈوز پاکستان سے باہر بیٹھ کر سہیل آفریدی کو اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ قرار دے رہے تھے اور انکے لانگ مارچ کو ڈرامہ کہہ رہے تھے وہ سہیل آفریدی عمران خان سے اپنی وفاداری ثابت کرتے کرتے حکومت سے بھی گیا اور اب اسے نااہل بھی قرار دیا جائے گا کیا سہیل آفریدی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے یو ٹیوبرز اپنے رویے پر معافی مانگیں گے
Hamid Mir حامد میر106,023 次观看 • 4 天前

پاکستانی سیاست میں کردار بدل جاتے ہیں کہانی نہیں بدلتی شہباز شریف چند سال پہلے گورنر راج لگانے پر صدر زرداری کو ڈاکو قرار دیا کرتے تھے اور تحریک انصاف پیپلز پارٹی کو گورنر راج کی دھمکیاں دیا کرتی تھی آج تحریک انصاف گورنر راج کی مخالف اور شہباز شریف حامی بن چکے ہیں 🙃
Hamid Mir حامد میر157,048 次观看 • 6 天前

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت عمران خان کے نام پر ایم این اے بنے اب انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ سہیل آفریدی کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ اسے ایک سزایافتہ شخص عمران خان نے وزیراعلیٰ نامزد کیا یہ ایک مضحکہ خیز دلیل ہے کیونکہ سہیل آفریدی کو تو صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ منتخب کیا اور گورنر نے ان سے حلف لیا
Hamid Mir حامد میر266,901 次观看 • 10 天前

پاکستانی سیاست میں منافقت کی انتہا دیکھ کر سیاست سے دل اٹھ جاتا ہےحکومت کو چھوڑیں تحریک انصاف میں ایسے ایسے منافق بیٹھے ہیں کہ فیصل واؤڈا کو اپنی ہی پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر شاباش دیتے ہیں اور میڈیا پر تحریک انصاف کا دفاع کر رہے ہوتے ہیں جب انکے وارنٹ گرفتاری نکلتے ہیں تو فیصل واؤڈا کے پاس جا چھپتے ہیں
Hamid Mir حامد میر112,884 次观看 • 5 天前

سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اور میڈیا کو آزادی دلانے کے لئے باہر نکلو ، اسکا مطلب ہے کہ انکے خیال میں عدلیہ اور میڈیا دونوں آزاد نہیں ہیں ، انکا دعویٰ حکومت وقت کے لئے ایک چیلینج ہے کیونکہ حکومت کہتی ہے کہ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں اب سوال یہ ہے کہ عدلیہ اور میڈیا کیسے ثابت کریں کہ وہ آزاد ہیں؟ اگر سہیل آفریدی کا دعویٰ غلط ہے تو کیا آج رات شاہد خٹک یا شفیع جان کسی چینل پر نظر آ سکتے ہیں؟
Hamid Mir حامد میر248,322 次观看 • 11 天前

آئین کی دفعہ 25 اے کے تحت پانچ سے سولہ سال کی عمر کے ہر بچے کو مفت تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن پاکستان میں تعلیم کاروبار بن چکی ہے والدین بھاری فیسیں ادا کر کے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھیجتے ہیں اور وہاں کمزور چھتیں گرنے سے بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان بچوں کی موت کی ذمہ داری صرف سکول مالکان پر نہیں بلکہ ریاست پر بھی عائد ہوتی ہے
Hamid Mir حامد میر55,475 次观看 • 3 天前