Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ's banner
Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ's profile picture

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

@IMonisJavaid • 2,221 subscribers

Mohajir | Poetry Lover | Reader | Karachi is love | I do what i want.| You only live once, but if you do it right, once is enough. | RT’s are not endorsement ..

Shorts

کراچی میں اجرک نمبر پلیٹ قانون بنانے والی پیپلزپارٹی کے وزیر شرجیل انعام میمن کے بیٹے راول انعام کی لگژری گاڑی پر اجرک پلیٹ کیوں نہیں؟ اجرک نمبر پلیٹ کا ڈھونگ کیا صرف عام عوام کی عزت نفس کچلنے کے لیئے ہے؟ کیا ٹریفک پولیس راول پر بھی چالان کرے گی یا منافقت یونہی جاری رہے گی؟

کراچی میں اجرک نمبر پلیٹ قانون بنانے والی پیپلزپارٹی کے وزیر شرجیل انعام میمن کے بیٹے راول انعام کی لگژری گاڑی پر اجرک پلیٹ کیوں نہیں؟ اجرک نمبر پلیٹ کا ڈھونگ کیا صرف عام عوام کی عزت نفس کچلنے کے لیئے ہے؟ کیا ٹریفک پولیس راول پر بھی چالان کرے گی یا منافقت یونہی جاری رہے گی؟

76,957 次观看

Videos

@CreepyOrg Bro won at life .👇👇👇
0:28

Sensitive content

This media may contain sensitive content.

IMonisJavaid's profile picture

پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور کھلے عام ریاستِ پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "اگر سندھ کی تقسیم کی بات کی تو ایک اشارے پر پورا پاکستان بند ہو جائے گا اور سندھ کا بچہ بچہ خودکش بن جائے گا۔" افسوسناک امر یہ ہے کہ جب سندھ میں "پاکستان نہ کھپے"، "پاکستان مردہ باد" کے نعرے لگتے ہیں، مغلظات بکی جاتی ہیں یا سندھو دیش کی ریلیاں نکالی جاتی ہیں، تب ان رہنماؤں کی زبان سے یہ نہیں نکلتا کہ "سندھو دیش کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور پاکستان کے لیے ہم کٹ مریں گے۔" اگر پیپلز پارٹی واقعی ایک جمہوری اور عوامی جماعت ہوتی، تو اس کے رہنما آئین کی بالادستی کا درس دیتے۔ اس کے برعکس عام گلی محلوں اور ٹاک شوز میں خودکش حملوں، پرتشدد کارروائیوں اور ملک کو جام کرنے کی دھمکیاں دینا کھلم کھلا دہشت گردی اور ریاست کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ انتظامی یونٹس یا کسی بھی آئینی و سیاسی موضوع پر اختلافِ رائے ہر شہری اور جماعت کا جمہوری حق ہو سکتا ہے، لیکن اس کی آڑ میں عوام کے بچوں کو پرتشدد راستوں پر دھکیلنا اور ملک کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کرنا پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کراچی کا ایک عام اور لاچار شہری جب اپنے اوپر ہونے والے مظالم، پانی کی عدم فراہمی یا ناانصافی پر صرف آہ بھی بھرتا ہے، تو پوری ریاستی مشینری فوراً حرکت میں آ جاتی ہے اور پرچے کاٹ دیے جاتے ہیں۔ دوسری طرف جب کوئی بااثر سیاسی رہنما کیمروں کے سامنے بیٹھ کر ریاست کے وجود، امن و امان اور قانون کو سیدھا چیلنج کرتا ہے اور بچوں کو خودکش بنانے کی بات کرتا ہے، تو تمام ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ دہرا معیار اس تلخ سوال کو جنم دیتا ہے کہ: کیا ملک کا قانون صرف کمزوروں کو دبانے کے لیے بنایا گیا ہے؟

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

24,009 次观看 • 2 个月前

IMonisJavaid's profile picture

میر رضا علی کو 12 گھنٹے سے زائد مغوی بنا کر جو سفاکانہ تشدد کیا گیا، اس کا تصور ہی روح کے کانپنے کے لیے کافی ہے۔ مقتول کو بے حس اور ساکت کرنے کے لیے اس کی نس کے زریعے خون میں محلول اتارا گیا، تاکہ وہ پور ے ہوش و حواس میں رہتے ہوئے ہر زخم اور درد کو محسوس تو کر سکے، لیکن نہ ہل سکے اور نہ ہی کسی قسم کی مزاحمت کر سکے۔ اس بے بس نوجوان کو تیزاب سے نہلایا گیا، اس کا چہرہ اور فنگر پرنٹس جلائے گئے، اور منہ میں زبردستی تیزاب انڈیلا گیا۔ حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ 25 سالہ جوان کو سفاکانہ طریقے سے اغوا کیا گیا، 12 گھنٹے سے زائد محبوس رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہڈیاں توڑی گئیں اور تیزاب پلایا گیا تیزاب میں نہلایا گیا اور اس سفاکانہ قتل کو "خودکشی" ثابت کرنے کے لیے یہ پیپلزپارٹی کے سیاسی بھرتی شدہ حرام خور راشی افسران ایڑی چوٹی کا زور لگارہے تھے ۔ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو، ایس ایس پی زبیر نذیر احمد شیخ ، ایس ایچ او کامران قریشی ، ایس ڈی پی او / ڈی ایس پی محمد ارشد آفریدی یہ تمام حرام خور راشی افسران مل کر اس کیس کو پہلے دن سے خودکشی کا رخ دینے، سمارٹ واچ جیسا اہم فرانزک ثبوت دبانے اور میڈیا پر مقتول کی کردار کشی، تفتیش کو گمراہ کن سمت میں موڑنے، واقعے کی درست ٹائم لائن چھپانے اور لواحقین کی جانب سے اغوا و تشدد کی نشاندہی کو مکمل نظر انداز کرنے لاش پر تشدد، ٹوٹی ہڈیوں اور تیزاب کے نشانات کو نظر انداز کر کے من گھڑت کہانیاں بنائیں اور پرانی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذریعے قاتلوں کو بچانے کی راہ ہموار کرنے میں ملوث ہیں ۔ یہ ان اہلکاروں کی نااہلی نہیں، بلکہ ایک سنگین جرم اور قاتلوں کی سیدھی سیدھی دلالی ہے!

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

21,920 次观看 • 3 个月前

IMonisJavaid's profile picture

والد کے پاس موبائل فون نہ ہونے پر ڈکیتوں کا گالی دینا اور ایک ننھی جان کو گولی مار دینا اس بات کی علامت ہے کہ یہاں انسان نہیں، صرف درندے آزاد گھوم رہے ہیں۔ کراچی ایف سی ایریا شہید چوک کے قریب رونما ہونے والا یہ واقعہ صرف ایک تین سال کی بچی کا قتل نہیں بلکہ اس بے حس اور تباہ شدہ قانون کا ثبوت ہے جو اس شہر پر مسلط ہے۔ یہ المیہ صرف گلی کے ایک مجرم کا نہیں، بلکہ اس بوسیدہ اور مفلوج نظام کا ہے جو شہریوں کی سیکیورٹی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت اور وزارتِ داخلہ سندھ کی بے حسی اب ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ چکی ہے۔ کہاں ہیں وہ ادارے جن کی ذمہ داری شہریوں کا تحفظ ہے؟ رینجرز اور پولیس کی اتنی بھاری نفری، اربوں روپے کے بجٹ اور گلی گلی ناکوں کے باوجود اس شہر کی گلیوں پر نفاذِ قانون کے بجائے اسٹریٹ کرمنلز کا راج کیوں ہے؟ جب ایک باپ اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ بھی محفوظ نہیں، تو پھر ان اداروں کے قائم رہنے اور ان کے شاہانہ اخراجات کا کیا جواز رہ جاتا ہے؟

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

19,229 次观看 • 3 个月前

IMonisJavaid's profile picture

دو دن پہلے #کراچی بھینس کالونی روڈ نمبر 08 الحبیب بینک کے سامنے ڈکیتی میں بائیک چھینی گئی جبکہ بائیک میں ٹریکر لگا ہوا تھا ٹریکر کی مدد سے بائیک کی معلومات کی گئی تو یوسف گوٹھ میں بائیک موجود تھی جب موجودہ مقام پر پہنچے تو گھر میں گھسنے نہیں دیا گیا ۔ سکھن پولیس سے مدد طلب کی اور پھر اسکے بعد بائیک کی لوکیشن تبدیل ہوگئی بائیک بھینس کالونی موڑ پی ایس او کے پمپ پر پہنچ گئی ۔CCTV کیمرہ کی مدد سے معلوم ہوا کہ بائیک دو پولیس اہلکار پیٹرول پمپ پر چھوڑ کر گئے ہیں پولیس اہلکاروں کا تعلق تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن سے بتاجارہا ہے۔ شہر بھر میں جگہ جگہ قائم یہ کچی آبادیاں ، گوٹھ جرائم کی آماجگاہ بنتے جارہے ہیں ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس ان جرائم کو کنٹرول کرنے کے بجائے ہر طرح کے جرائم کی سرپرست بنی ہوئی ہے یا پھر پولیس اہلکار خود براہ راست ان جرائم میں ملوث ہیں ۔ پولیس کے کردار پر اہل ِکراچی و سرمایہ داروں کو اعتماد نہیں، اس لئے کراچی مسلسل مسائل کا گڑھ بنتا چلاجارہا ہے ۔

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

83,221 次观看 • 2 年前

IMonisJavaid's profile picture

یہ موصوف کامران علی شاہ ہیں، دادو کے رہائشی ہیں اور اکثر جامشورو، میں پائے جاتے ہیں ، پیشے سے واٹر فلٹر پلانٹ چلاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر کھلے عام پاکستان مخالف نعرے،پاکستان کو مردہ باد کہتے ہیں گالیاں دیتے ہیں کھلے عام ویڈیوز بناتے ہیں ۔ یہ بات انتہائی لمحہ فکریہ اور تشویشناک ہے کہ ایسے عناصر راء ایجنٹ ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کیے ہوئے ہیں اور کھلے عام ملک دشمنی کا پرچار کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کے خلاف کوئی حتمی اور سخت کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ ادارے ایسے عناصر پر قابو پانے اور ملک میں لسانی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں سستی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟ جو ادارے کراچی میں عام شہریوں اور معمولی خلاف ورزیوں پر فوری حرکت میں آتے ہیں، وہ ملک کی سالمیت پر حملے کرنے والے اور کھلے عام مہاجروں کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے سامنے بے بس کیوں نظر آ رہے ہیں؟ کیا جامشورو اور دادو جیسے علاقوں میں قانون کی نہیں بلکہ ملک دشمن عناصر را ایجنٹس کی حکمرانی ہے؟ اگر سیکیورٹی ادارے ایسے افراد کو ان کے سوشل میڈیا پر بنائی گئی پاکستان مخالف ویڈیوز کی شہادتوں کے باوجود گرفتار نہیں کر سکتے تو شہریوں کی حفاظت کا دعویٰ کس بنیاد پر کیا جاتا ہے؟ کیا پاکستان کے خلاف نعرے بازی لسانی تعصب پھیلانا اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنا اب قانون کی نظر میں کوئی قابلِ گرفت جرم نہیں رہا؟ یا پھر ان جیسے دہشتگرد راء ایجنٹس کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے؟ یہ صورتحال قانون نافذ کرنے والے اداروں—بالخصوص سندھ پولیس، رینجرز اور ایف آئی اے—کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

14,081 次观看 • 2 个月前

IMonisJavaid's profile picture

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں تعینات شاہین فورس کے حرام خوروں نے انکوکھا طریقہ واردات ڈھونڈ نکالا۔ گلیوں میں گھوم کر گلی میں بیٹھے نوجوان نسل کو اپنی دوستی میں پھنسا کر ان کے ہاتھوں میں *سرکاری اسلحہ* تھما دیتے ہیں جن کی خفیہ طور پر وڈیوز بنا لی جاتی ہیں تاکہ ان نوجوان لڑکوں کو بلیک میل کیا جاسکے۔ جعلی مقدمات کا خوف دلا کر ان سے ہزاروں روپے منگوا لئے جاتے ہیں جن سے ان کی جیبیں گرم ہوتی رہتی ہیں۔شاہین فورس کے یہ حرام خور کئی نوجوانوں کو لوٹ چکے ہیں۔ جس سے علاقہ مکینوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ ایک طرف شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے، لوگ مر رہے ہیں ۔اغوا ہو رہے ہیں ، شہریوں کی نعشیں مل رہیں ،شہریوں کا خون سستا ہو چکا ہے، اور دوسری طرف عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے یہ حرام خور شہریوں کا تحفظ کرنے کے بجائے خود ڈاکو بن کر ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔ آئی جی سندھ سب سے بڑا حرام خور اپنی پریس کانفرنسوں میں "سب اچھا ہے" کا راگ الاپ کر شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے ! شہر میں جرائم کا گراف آسمان سے باتیں کر رہا ہے، تھانوں میں بیٹھے حرام خور اہلکار خود ڈکیتی اور بلیک میلنگ ، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ ، اغوا برائے تاوان ، منشیات فروشوں کی سرپرستی کا دھندا چلا رہے ہیں، اور اعلیٰ حکام کی بے حسی اور نااہلی کا یہ عالم ہے کہ انہیں کراچی کی سسکیاں نظر ہی نہیں آ رہیں۔

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

15,034 次观看 • 3 个月前

IMonisJavaid's profile picture

نارتھ #کراچی بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5E اوصاف ہاسپٹل کے سامنے خواتین سے موبائل چھیننے کی کوشش دونوں ڈکیٹ پکڑے گئے عوام نے برا حال کر دیا۔عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر زووکوب کے بعد جلانے کی کوشش کی۔ Zia ul Hassan Lanjar وزیر داخلہ سندھ اور پولیس کی نااہلی کی وجہ سے عوام نے سڑکوں پر عدالتیں لگالی ہیں ۔ یہ صرف شروعات ہے یہاں تو پولیس ان لٹیروں کو بچاکر لے گئی مگر وہ وقت بھی دور نہیں جب رہزنی ،لوٹ مار ، سے تنگ آئی ہوئی عوام جگہ جگہ ان لٹیروں کو زندہ جلارہی ہوگی ۔ خدارا ہوش کے ناخن لیں پورے سندھ میں لٹیروں ڈاکوؤں نے لوٹ مار قتل و غارت مچا رکھی ہے آپ کی پولیس خود لوٹ مار میں شامل ہے ۔ عوام پر رحم کریں اور جان چھوڑیں ۔ پولیس میں سیاسی بھرتی شدہ جرائم پیشہ عناصر کو معطل کریں مقامی لوگوں کو پولیس میں بھرتی کریں ۔ زیرِ حراست ڈاکوؤں کی شناخت عبداللہ ولد محمد الیاس اور شاہزیب ولد حنیف کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔موٹر سائیکل سرجانی ٹاؤن کی حدود سے چھینی ہوئی ہے جسکا مقدم بھی درج ہے ۔ ملزم شاہزیب کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو اس سے قبل اقبال مارکیٹ تھانے سے گرفتار ہوچکا ہے۔

Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ

60,216 次观看 • 2 年前

没有更多内容可加载