
Awami Action Committe
@JAAC__Official • 26,569 subscribers
Struggle for the fundamental rights of the people of Azad Jammu & Kashmir
Shorts
Videos

کور ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر کا پیغام۔
Awami Action Committe194,681 просмотров • 19 дней назад

راولاکوٹ “شہرِ مزاحمت” ہے، اور اسے ہتھیاروں سے نہیں جیتا جا سکتا۔یہاں کے لوگوں کی روایت خوف پر نہیں بلکہ اپنے مؤقف، اپنے دکھ اور اپنی امید پر قائم ہے۔ اس شہر میں اگر کوئی “فتح” ممکن ہے تو وہ طاقت کے زور پر نہیں بلکہ انصاف، مکالمے اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
Awami Action Committe75,546 просмотров • 19 дней назад

مسلح فرسزز کشمیر گھروں کے اندر گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے خود قانون شکن بن گئے۔ رات کے اندھیرے میں بغیر وارنٹ اور بغیر لیڈی کانسٹیبلز کے گھروں میں زبردستی گھسنا،اور خواتین کو ہراساں کرنا بدترین فاشزم اور اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔
Awami Action Committe49,196 просмотров • 13 дней назад

جب کوئی بات نہ بن پائی تو ایک بار پھر انڈیا سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ساتھ ہی پاکستان کے عوام کے دلوں میں جموں کشمیر کے عوام کے خلاف نفرت کا بیج بونے کی ناکام کوشش کی جاری ہے۔یہ تحریک نہ را فنڈڈ ہے اور نہ پاکستان مخالف یہ جموں کشمیر کی عوام کی بنیادی حقوق کی تحریک ہے۔شوکت نواز میر
Awami Action Committe82,337 просмотров • 22 дней назад

مظفرآباد آزاد کشمیر مزاکرات ختم 9 جون لانگ مارچ کی کال برقرار عوام تیاری جاری رکھیں۔ "9 جون یوم جنون"
Awami Action Committe91,556 просмотров • 27 дней назад

شازیب حبیب شہید کا جنازہ گواہی دے رہا ھے کہ شکست ان کا مقدر ہو گی۔انشاء اللہ
Awami Action Committe51,382 просмотров • 19 дней назад

رانا ثنا اللہ کا بیان کہ ہم انتظامیہ کو ساتھ بٹھا کر مہاجرین مقیم پاکستان کی 10 سیٹیں دیں گے تاکہ آپ حکومت سازی کر سکیں. ہم روز اول سے کہ رہے ہیں کہ یہ 12 سیٹس دیگر بہت سے جرائم کے ساتھ آزادکشمیر میں پولیٹیکل انجینئرنگ کا ہمیشہ سے باعث رہی ہیں پاکستان میں برسراقتدار ہر ایک جماعت ان سیٹس کو آزادکشمیر میں اپنی جماعت کی حکومت بنانے کے لئے استعمال کرتی آ رہی ہیں حکومت پاکستان کے ذمہ دار فرد کی اس گفتگو کے بعد ریاست کے عوام کا ان 12 سیٹس کے خلاف ہونا قدرتی امر ہے انشاءاللہ یہ 12 سیٹس اب ختم ہو کر رہیں گی "ختم مطلب ختم" ان کے مکمل خاتمہ کے سوا دیگر کوئی بھی آپشن ہمارے زیر غور نہیں. #نو_جون_یوم_جنون #بند_مطلب_بند
Awami Action Committe73,764 просмотров • 29 дней назад

کشمیر میں انقلابی مناظر۔ یاد رہے لاکھوں کے اس مجمعے میں ابھی خواجہ مہران کا قافلہ ہجیرہ منگ تھوراڑ باغ راولاکوٹ اور مظفراباد کے لوگ شامل نہیں۔ بتایا جا رہا ہے مظفرآباد کو چھوڑ کر باقی تمام قافلے آج رات یہاں پہنچ جاے گے۔ پھر مظفرآباد کی طرف نکلیں گے۔
Awami Action Committe36,970 просмотров • 16 дней назад

یہ راولاکوٹ کا ایک منظر ہے۔ اسلام آباد پولیس کی وردیوں کو آپ بخوبی پہچانتے ہوں گے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مظاہرین پولیس اہلکاروں کو پانی پیش کر رہے ہیں۔ مگر اس منظر کو صرف دیکھنے کے بجائے سمجھنے کی کوشش کیجیے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے بانی رکن عمر نذیر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ان کے ایک ساتھی شہید ہو گئے جبکہ عمر نذیر خود گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ ان کے چاہنے والے انہیں حفاظت کے پیشِ نظر ایک خفیہ مقام پر منتقل کر دیتے ہیں جبکہ شہید کی میت ہسپتال کے گیٹ پر موجود ہوتی ہے اور احتجاج جاری رہتا ہے۔ ادھر ایف سی، پی سی، رینجرز اور دیگر فورسز تعینات کی جاتی ہیں۔ اسلام آباد پولیس شیلنگ کرتی ہوئی دھرنے کے مقام تک پہنچتی ہے۔ دوسری طرف لوگ مسلسل یہی مؤقف اختیار کیے بیٹھے ہیں کہ ہم پُرامن ہیں۔ طویل شیلنگ، دوڑ دھوپ اور کشیدہ حالات کے باعث پولیس اہلکار تھکن کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے میں ان کے پاس پانی بھی موجود نہیں ہوتا۔ اور پھر وہ منظر سامنے آتا ہے جو اس ویڈیو میں محفوظ ہے؛ دھرنا دینے والے لوگ انہی پولیس اہلکاروں کو پانی پیش کر رہے ہیں جو ان کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ وہی لمحے ہیں جن کے بعد گولیاں چلتی ہیں۔ لاشیں گرتی ہیں۔ درجنوں خاندان سوگوار ہوتے ہیں۔ سینکڑوں لوگ زخمی ہوتے ہیں۔ یہ وہی حالات ہیں جن میں شہداء کی لاشیں بھی عوام کے حوالے نہیں کی جاتیں۔ مگر اس سب کے باوجود، اس سب کے درمیان بھی، لوگ اسی پولیس کو پانی پیش کر رہے ہیں۔ پانی دینا شاید کوئی بہت بڑا کارنامہ نہیں، مگر یہ منظر انسانیت کے وقار کی ایک بڑی مثال ضرور ہے۔ یہ اس تہذیب، اس تربیت اور اس شعور کا عکس ہے جس میں دشمنی سے پہلے انسان کو دیکھا جاتا ہے۔ سوچئے، سامنے اسلحے سے لیس وہ لوگ کھڑے ہیں جن پر گولیاں چلانے، شیلنگ کرنے اور لاشوں کو روکنے کے الزامات ہیں، مگر اگر وہ پیاسے ہیں تو انہیں پانی پیش کیا جا رہا ہے۔ پرامن ہونے کی اس سے بڑی دلیل شاید کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ یہ صرف پانی نہیں، یہ انسانیت کا احترام ہے۔ یہ صرف ایک منظر نہیں، یہ ایک قوم کے ظرف کا تعارف ہے۔
Awami Action Committe24,592 просмотров • 14 дней назад

آواز دو ہم ایک ہیں۔ احتجاجی دھرنہ بمقام فٹبال گراؤنڈ دریک راولاکوٹ۔
Awami Action Committe24,460 просмотров • 14 дней назад