
Muhammad Faheem
@MeFaheem • 31,915 subscribers
Journalist & A Teacher
Shorts
Videos

باجوڑ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت نماز جنازہ میں اہلکاروں کا سخت ردعمل ڈی پی او صاحب اور ڈی سی صاحب آپ سنیں میں نے آج دو مردے نہلائے ہیں یہ کل 75 مردے ہیں جن کو میں نے غسل دیا ہے ڈی پی او صاحب آپ جانتے ہیں کہ اس مقام پر چوکی بنی ہے سامنے طالبان ہیں کون ہے جو یہ پلان بناتا ہے اور اس اہلکار کو وہاں بھیجتا ہے؟ وہاں کل رات بھی ایف سی پر حملہ ہوا پرسو بھی حملہ ہوا بچی زخمی ہوئی ہے جو پلان بناتا ہے اسے سامنے لائو میرے ساتھیوں کا قاتل تو یہ پلان بنانے والا ہے رات کو ناکے لگتے ہیں طالبان کا گڑھ ہے یہاں ضیاالرحمن کو شہید کردیا مجھے پورا خاندان کہتا ہے چپ رہو کچھ بولو نہیں میں بولوں گا چاہئے 76واں مردہ میرا ہی نہلا دیاجائے ڈی پی او صاحب آپ یہاں مہمان ہیں یہاں لوگ آپ کے پاس آئیں گے کسی کی تعریف کریں گے کسی کی برائی کریں گے لیکن باجوڑ کی پولیس کو مارا جا رہا ہے بار بار ہم کہتے ہیں کہ ایک سپاہی کچھ نہیں کرسکتا سید عزیز کو شہید کرکے وہ واپس آئے اور انہوں نے سید عزیز کی ویڈیو بنائی اور ہمارے گروپس میں شیئر کی ہمارے مردے کی بے عزتی کرتے ہیں آپ اور ڈی سی صاحب ساتھ بیٹھ جائیں آپ لوگ ہمیں مروا رہے ہیں اور ہمیں ان سے نہ مروائیں ہم پاکستان پر جان قربان کرتے ہیں میرا دادا درہ میں شہید ہوا ہے ہم نے اپنے قاتل کو معلوم کرلیا ہے تم کیوں اس قاتل کونہیں معلوم کرسکے اتنی بڑی مشینری اور وسائل کا کیا فائدہ؟ ابھی آپ کے دفتر میں بیٹھ کر دعا کرلیں گے اور معاملہ ختم ہوجائے گا سب اہلکار بنوں والوں کی طرح کھڑے ہوجائیں یا پھر اسی طرح تم لوگوں کی میتیں نہلائی جائیں گے مجھے بتایا جائے کہ مجھے کون مار رہا ہے
Muhammad Faheem26,655 views • 16 days ago

عید الفطر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے نماز عید آبائی ضلع خیبر میں ادا کردی
Muhammad Faheem74,822 views • 2 months ago