
Mian Javed Latif
@Mian_JavedLatif • 126,491 subscribers
Politician, a democrat — Former Federal Minister and a PML(N) worker.
Shorts
Videos

پانی کے معاملے پر بات اتنی سادہ نہیں ہے کہ کانفرس کرنے سے معاملات حل ہو جائیں گے، دوسری بات یہ کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ دو ہفتے یہ شور چلے گا اور پھر سب کچھ ختم ہو جائے گا۔1960 میں انڈیا کو بڑا ملک سمجھ کر عالمی قوتوں نے دباؤ میں فیصلے کیے اور ہمیں پورا پانی نہیں دیا گیا تھا۔ہمیں کمزور ملک سمجھ کر ہمارے ساتھ پچھلی دو دہائیوں سے زیادتیاں ہوتی رہی ہیں، مگر پھر جو ہم نے انڈیا سے جنگ جیتی ،اور ایران امریکہ کی ثالثی ملی، اسی طرح آپ نے جو دنیا میں سفارتی رول ادا کیا اور دنیا نے اسے تسلیم بھی کیا، آپ امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے اس کے بعد آج یہ بہترین موقع تھا جسے آپ نے اجاگر کیا ہے۔
Mian Javed Latif16,454 просмотров • 6 дней назад

مظہر عباس کی صحافتی بدنیتی تھی جو صرف نواز شریف کے متعلق بات کر رہے تھے صحافتی ذمہ داری یہی ہوتی ہے حقائق کو مسخ نہ کیا جائے بلکہ پوری بات کی جائے۔ اگر یہ بھی بتا دیتے کہ نوازشریف سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو کو کون لے کر آیا ساتھ یہ بھی بتا دیتے کہ عمران خان کو کون لے کر تو پھر نواز شریف پہ بات کر لیتے۔ جب کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ نواز شریف اکیلا اسٹبلشمنٹ کے خلاف زیادہ لڑا ہے۔
Mian Javed Latif26,559 просмотров • 20 дней назад

گلگت بلتستان کے یہ الیکشن پہلے کے الیکشن سے بہت مختلف ہیں، عموماً جس جماعت کی مرکز میں حکومت ہوتی ہے اس کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں بڑا اثر ہوتا ہے اور حکومت بھی اسی جماعت کی بنتی ہے۔مگر اس بار یہ مختلف ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی گلگت میں الیکشن لڑ رہی ہیں اس لئے دھاندلی کا شکوہ کم ہو جائے گا۔
Mian Javed Latif26,819 просмотров • 29 дней назад

گلگت بلتستان میں جب مسلم لیگ ن نے حکومت بنائی تو فیض حمید کا فیض عام ہوا تو ہمارے الیکٹیبلز کو ٹریپ کیا گیا اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کر لیا گیا۔اس دفعہ مسلم لیگ ن نے وہاں الیکٹیبلز کی بجائے اپنے ورکرز کو ترجیح دی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں الیکٹیبلز کا اپنا ایک رول ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کا ذکر کیا وہ پورے پنجاب میں کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے مگر گلگت میں وہ کچھ جگہوں پر مقابلے میں نظر آ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے الیکٹیبلز کو ٹکٹ دیئے ہیں۔
Mian Javed Latif22,017 просмотров • 29 дней назад

میں جب 2021 میں لاجز میں رہتا تھا تو ایک بندہ بیگ لے کر آیا، دروازے پر دستک دی تو میرا ملازم دروازہ کھولتا ہے تو وہ بندہ اندر آگیا تو اس نے کہا کہ خورشید شاہ نے آپ کیلئے آم بھیجے ہیں تو ملازم نے کہا کہ وہ آم تو ہمیں مہینہ پہلے کے مل گئے ہیں، وہاں وہ الجھا اور بیگ لے کر آنے والا وہاں سے دوڑ گیا، مجھے دوسرے دن کچھ ارکان اسمبلی نے کہا کہ یہاں کل لاجز میں جو شور ہوا تھا وہ اینٹی نارکوٹکس والے تھے، انہوں نے کسی کو پکڑنا تھا۔مجھے پندرہ دن بعد پتہ چلا جب انہوں نے راناثنااللہ کے خلاف وہ سین کر لیا کہ میرے ساتھ بھی فیض حمید یہی کرنا چاہتے تھے وہ بیگ میں منشیات ہی تھیں۔
Mian Javed Latif69,328 просмотров • 6 месяцев назад

دوراندیش اور وطن عزیز کےمستقبل کو قریب سےدیکھنے کی صلاحیت رکھنےوالے محب وطن ولی خان نےسچ کہاپھر نوازشریف نے ولی خان جیسی سیاسی جماعتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا۔ آج پنجاب کےحوالے سے دیگر صوبوں کے حالات دیکھ کر احساس ہوتا ہےکہ الحمد للہ نوازشریف ہےمگر افسوس کوئی ولی خان نہیں ہے۔
Mian Javed Latif75,913 просмотров • 9 месяцев назад

این اے 115 میں کھلے عام ٹھپے لگنے کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔ میں دوبارہ گنتی یا ٹریبونل میں نہیں جاؤں گا کیونکہ کچھ دن پہلے مجھے اطلاع مل گئی تھی کہ میرے نام پر کراس لگا دیا گیا ہے۔ اگر مجھے پارلیمان سے باہر رکھ کر ریاست کو فائدہ پہنچاتا ہے تو میں اس قربانی سے مطمئن ہوں۔
Mian Javed Latif185,449 просмотров • 2 лет назад

میرےاختلافات ہیں اور رہےہیں مگر جب پاکستان کی طرف کوئی بندوق اٹھےگی تو سرحدوں پر سب سے پہلےجاویدلطیف گولی کھائےگا۔ لاکھوں فوجیوں کا ایک سپہ سالار ہے اور کروڑوں نوجوانوں کا سپہ سالار نوازشریف ہے۔فوج کےسپہ سالار کی باری بعد میں آئےگی پہلے قوم کا سپہ سالار نوازشریف دشمن کو للکارےگا۔
Mian Javed Latif99,045 просмотров • 1 год назад

بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ فیض حمید کو گرفتار کرنے اسے سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا،میں تو بڑے عرصے سے نام لیتا آیا ہوں۔گوجرانوالہ میں نوازشریف نے نام لیے تھے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسیٹج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے تھے۔
Mian Javed Latif46,354 просмотров • 6 месяцев назад

میں نے 2022 میں اسمبلی میں کھڑے ہو کر یہ کہا تھا کہ اگر ایک ٹرائیکا جس میں عدلیہ کے سربراہ قاضی فائز عیسی، موجودہ آرمی چیف عاصم منیر، اور اس اسمبلی کے سربراہ نوازشریف قوم کو مل جائے تو پاکستان جس طرح دنیا میں ایٹمی قوت بن کر ابھرا ہے،اسی طرح معاشی قوت بن کر ابھر سکتا ہے۔مگر اس ٹرائیکا کو توڑا گیا اس کو بننے نہ دیا گیا اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔پاکستان جیسا ملک اور دوسرے اسلامی ملک جب ریاست کے مفاد میں اسے ناقابل تسخیر بنانے کیلئے منصوبہ بناتے ہیں تو وہاں عالمی قوتیں ریاست کے اندر تقسیم پیدا کرتی ہیں۔
Mian Javed Latif12,589 просмотров • 1 месяц назад

میں نوازشریف کو جانتا ہوں وہ کبھی بھی اپنی مقبولیت کیلئےریاست کو نقصان نہیں دے سکتے۔انکے پاس ایسے راز ایسی بہت سی چیزیں ہیں کہ وہ ایک بھی بات کہہ دیں تو وہ سیاست کی مقبولیت کی بلندیوں پر جا سکتے ہیں۔نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ آج کا سسٹم استحکام ،اور دفاعی لحاظ سے مضبوط کرسکتا ہے۔
Mian Javed Latif53,363 просмотров • 11 месяцев назад

تین چار دنوں میں جو شو ہوا اسکو بھی کسی طور پر اچھا نہیں کہا جاسکتا اسکا طریقہ کار بھی غلط تھا۔ مگر میں دیانت داری سےکہہ رہا ہوں کہ فیض حمید کا فیض عام چلا ہے وہ 8 فروری کو بھی چلا تھا۔ادارے کےاندر اسکے موثر لوگ موجود ہیں جو بظاہر کسی اور کا حکم لیتےہیں مگر مانتے فیض حمید کا ہیں۔
Mian Javed Latif84,862 просмотров • 1 год назад

میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں 8 فروری کو پک اینڈ چوز ہوا، فیض حمید کی باقیات نے PTI کی سہولت کاری کی فارم 47 کی پیداوار یہ لوگ ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔PTI کے شہزاد اکبر،شوکت یوسفزئی کے بعد شیر افضل مروت نےبھی اعتراف کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر خود اسٹے آرڈر کےپیچھے چھپا ہوا ہے۔
Mian Javed Latif67,169 просмотров • 1 год назад

عمران خان کو ہٹایا گیا تو اس نے بیانیہ لیا کہ میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوں اور انہوں نےآج تک جو کیا اس سے پاکستان نقصان میں جا رہا ہے۔اس بیانیے سےمقبولیت ملی،مگر آج حالات بدل گئےانڈیا سےجنگ کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ قیادت کےخلاف لوگ بات سننے کو تیار نہیں اور ہم افورڈ بھی نہیں کرتے۔
Mian Javed Latif52,570 просмотров • 1 год назад

کہاں سے چھیڑوں فسانہ کہاں تمام کروں، وہ میری طرف دیکھیں تو میں سلام کروں۔ #صرف_نوازشریف
Mian Javed Latif97,425 просмотров • 2 лет назад