Maulana Fazl-ur-Rehman's banner
Maulana Fazl-ur-Rehman's profile picture

Maulana Fazl-ur-Rehman

@MoulanaOfficial • 692,118 subscribers

President Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

Videos

MoulanaOfficial's profile picture

حکمرانوں کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے جواز کے لیے بیانیہ عوام کے اعتماد کے لئے کافی نہیں ہے2001ء سے 2010ء تک اور 2010ء سے 2026ء تک دہشت گردی کے خلاف مکمل سرکاری اور ریاستی وسائل کے استعمال کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ حکومتی فیصلوں کو صرف غلط نہیں بلکہ موجودہ اقدامات کو مشکوک اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتا ہے۔ جمعیۃ علماء اسلام کی مجلس شوری نے ان اقدامات کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت نے 2017ء میں فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت میں فاٹا کو صوبے کے نظام سے نکال کر دوبارہ مرکز کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔ عوام کے دل و دماغ میں شکوک پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے کہ دہشت گردی ان اقدامات کے لیے جواز ہے اور صوبے کے معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا ان کا اصل مقصد ہے۔ اس طرح صوبے اور صوبے کے عوام کو محروم کرکے معدنی ذخائر کو اپنے مفادات تک محدود کر دیا گیا ہے اور عالمی قوتوں کی ہمارے وسائل تک رسائی سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے۔ چنانچہ جمعیۃ علماء اسلام اپنی اس تجویز کا اعادہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرکے نمائندگانِ قوم کو اپنے اقدامات سے آگاہ کرے۔ ان اقدامات کے پیچھے حکومت کی حکمتِ عملی سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے اور اراکین کو تجاویز دینے کا موقع دیا جائے۔ جمعیۃ علماء اسلام جس طرح گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدام کو ملک کا سیاسی نقصان اور اسے بلاجواز سمجھتی ہے، اسی طرح اس حوالے سے جو کونسل تشکیل دی جا رہی ہے، جمعیۃ علماء اسلام کا کوئی رکن اس میں شامل نہیں ہوگا۔ حکومت ہٹانا، نیا نظام بنانا اور انتقالِ اقتدار طاقت کے ذریعے یا عوام کے ذریعے ہوگا اس بات کو واضح ہونا چاہیے۔ آئین کو یا قانون کو غلط طور پر استعمال کرنا اور یہ کہنا کہ ہم نے آئینی پروسیجر کو مکمل کیا ہے، تو جناب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے زمانے میں بھی اور بعد میں آصف علی زرداری صاحب کے زمانے میں بھی جب ایسے اقدامات ہوئے جہاں وفاق نے مخالف حکومتوں کو برطرف کرنے کے لیے یہ اقدام کیا، اس وقت بھی تو آئین ہی کا سہارا لیا گیا تھا اور کیا اس وقت مسلم لیگ یا ان کے کچھ اور اتحادی اس کے حق میں تھے؟ اس وقت طاقتور قوتوں کے فیصلے کے تحت طاقت کا استعمال ہو رہا ہے اور صدرِ مملکت نے نہ تو قانونی طریقۂ کار کی پیروی کی اور نہ ہی اپنے اطمینان کا اظہار کیا، بس دستخط کر دیے، جو آئینی تقاضوں کی نفی کرتے ہیں۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

695,510 views • 20 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔ میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔ جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔ میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

194,911 views • 6 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔ اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔ تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔ اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔ دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔ جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟ جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

124,532 views • 7 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

کہا جاتا ہے کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے۔ اگر افغانستان ان کو بہت عزیز ہے،افغانستان پشتونوں کا بھی وطن ہے، افغانوں کا بھی وطن ہے۔ پاکستان میں بھی یہاں پڑوس میں پشتون رہتے ہیں، ان کو تو ہم سنبھال لیں گے،لیکن تم بتاؤ اپنا نسب نامہ، تم اپنی تاریخ بتاؤ۔ تمہارے آباؤ و اجداد کل بھی انگریز کے وفادار تھے یا نہیں؟ تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی ہے یا نہیں جو انگریز نے دی تھی؟ تو پھر آپ کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، جاؤ برطانیہ چلے جاؤ، وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے۔ اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک میرے آباؤ و اجداد نے اس سرزمین کی آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے، جس سرزمین پر آج تم حکومتیں کر رہے ہو اور عیاشیاں کر رہے ہو،یہ سرزمین میرے آباؤ و اجداد اور میرے اسلاف کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ تمہارا کردار کیا ہے یہاں؟ اپنا ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور بیرونِ ملک ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو اور تمہارے پاس ہے کیا؟ تمہارا بیانیہ کمزور ہے، تمہارا مقدمہ کمزور ہے،تمہیں پتا نہیں کہ تم کس کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہو، ہم پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کیا ہوتی ہے، تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کا مقام کیا ہوتا ہے۔ ریاست کو آپ لوگوں نے بدنام کیا ہے۔ اچھی بھلی ماں ہے، لیکن اگر اس پر سوالات اٹھے ہیں تو تمہارے کردار کی وجہ سے اٹھے ہیں۔ پھر ناراض بھی ہوتے ہو۔ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

67,808 views • 6 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

ہمیں بدنام کیا گیا کہ یہ تو دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف عوام میں اگر کوئی جنگ لڑی ہے تو ہم نے لڑی ہے،ڈھائی سو شہداء میں نے دئے ہیں،میری جماعت اس لحاظ سے شہداء کی جماعت ہے۔ آپ مجھے طعنہ دے رہے ہیں؟ میں اگر اس محاذ پر آپ کے ساتھ نہ ہوتا تو آج آپ بھی محفوظ نہ ہوتے۔ لیکن ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں،ہم پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتے ہیں،ہم عوام کی مرضی کی حکومت کی بات کرتے ہیں، اور اللہ کی حاکمیت کی بات کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ہماری قربانیاں ہیں۔ ہماری قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا،آپ کو اپنے شہداء نظر آتے ہیں، میرے شہداء نظر نہیں آتے؟ آپ کا خون مقدس ہے، میرا خون ضائع ہے؟ اس طرح نہیں چلے گا،آپ کو عزت دینی ہوگی۔ ایک مذہبی جماعت ہونے کے ناطے تمام مذہبی ماحول جس پر پوری دنیا کا الزام ہے کہ وہاں بندوق کی سیاست ہے، وہاں لوگ بم دھماکے کر رہے ہیں، تباہیاں مچا رہے ہیں، اس ماحول کو آپ نے کنٹرول نہیں کیا بلکہ اس ماحول کو جمعیۃ علماء اسلام نے کنٹرول کیا ہے۔ پچیس سال میں نے گزار دیے اس محاذ پر جنگ لڑتے ہوئے،کتنے بڑے بڑے علماء کی شہادتیں ہم نے دیں، کارکنوں کی شہادتیں دیں۔ ایک اجتماع میں میرے نوے ساتھی بیک وقت شہید ہوتے ہیں، اور آج بھی وہ سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اسی باجوڑ میں کل میرے ایک اور ساتھی کو شہید کر دیا گیا ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

86,284 views • 11 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

آج ایک بار پھر صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج نافذ کیا گیا ہے،ایک صوبہ ہے آدھے میں گورنر راج اور آدھے میں ایمرجنسی ہے،دو ہزار سترہ میں جب فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جا رہا تھا تو ہم نے ایک اختلاف رائے کیا تھا کہ فاٹا کے عوام سے پوچھا جائے، لیکن فاٹا کے عوام سے نہیں پوچھا گیا،میاں نواز شریف صاحب کے ذہن میں انضمام فاٹا عوام کے فائدہ میں تھا، آخرکار وہ صوبہ بن گیا اس صوبہ کے پہاڑ اور اس پہاڑوں کے نیچے معدنی ذخائر زخائر وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی ملکیت بن گئے، انضمام کے بعد ان تمام ذخائر اور وسائل پر صوبہ کے عوام کا حق ثابت ہو گیا، آج کیا وجہ ہے کہ پورے صوبہ میں گورنر راج نہیں لگایا جا رہا اور صرف قبائلی علاقہ سابق فاٹا اور چار ضلعے صرف یہ بتانے کے لیے،یہ دھوکہ دینے کے لیے قوم کو کہ یہاں تو بدامنی ہے، اگر بدامنی ہی وجہ ہے تو آج کل تو آپ کو کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں زبردست مار پڑ رہی ہے اس کو کیوں باہر رکھا ہے؟ آپ کی چوری ہم جانتے ہیں، بدامنی کی بات کرتے ہو، دہشت گردی کی بات کرتے ہو، اگر بات بدامنی کی ہے تو بلوچستان کے حالات خیبر پختونخوا سے زیادہ خراب ہیں، اگر گورنر راج اس لیے لگایا جا رہا ہے کہ بدامنی ہے، اگر ایمرجنسی اس لیے لگائی جا رہی ہے کہ بدامنی ہے تو پھر اس کا زیادہ حقدار صوبہ بلوچستان ہے،جہاں اپوزیشن کی حکومت ہو آپ وہاں پر ان کی حکومت کو اڑانے اور وہ فاٹا جس کے ذخائر و وسائل صوبے کا حصہ بن چکے تھے آپ نے ایمرجنسی لگا کر ان کے تمام وسائل کو وفاق کے تابع بنا دیا ہے، کل جس ہاتھ سے آپ نے ان کو کچھ دیا تھا آج دوسرے ہاتھ سے آپ نے واپس چھین لیا ہے۔ یہ ملک تمہاری ملکیت ہے؟ تمہارے باپ دادا کی ملکیت ہے؟ یہ عوام تمہارے نوکر ہیں؟ عوام تمہیں جانور نظر آتے ہیں؟ جیسا چارہ چاہو ان کے سامنے ڈال دو، یاد رکھو! آپ کے اس غیر جمہوری اور جابرانہ اقدام کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

132,630 views • 23 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

حیرت ہوتی ہے کہ اتنے بڑے مناصب پر بیٹھ کر بھی ان کو اپنی زبان کے قدر و قیمت کا پتہ نہیں ہے۔ اب بیانیہ بنائے جا رہے ہیں، تو بنائے جا رہے ہیں، اب ان کے آپس کے بیانیوں میں بھی تضاد آ گیا ہے ہر ایک دوسرے کی تاویل کر رہا ہے تو دوسرا تیسرے کی تاویل کر رہا ہے سمجھ نہیں آتی کہ سچ کیسے بنائیں، سچ آنے تک جھوٹ نے گاؤں کو برباد کر دیا ہوتا ہے۔ تو اس جھوٹ سے سیاست نہیں ہوتی، ہماری طرح شفاف سیاست کرو، جو سوال ہے کیا کرو، آپ ہمیں مطمئن کر دیں ہم سوال واپس لے لیں گے، ہم کوئی تشدد والے لوگ تو نہیں ہیں، تمہیں کچھ نظر نہیں آیا تو جمعیۃ کے اوپر الزام لگا دیا کہ وہ تو دہشت گردی کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے، شرم نہیں آتی یہ بات کرتے ہوئے عوام کی سطح پر اور عوام کی محاذ پر اگر پورے ملک کے کسی کا کلیدی کردار ہے، مسلح جدوجہد کی نفی کرنے میں وہ تو واحد جمعیۃ علماء اسلام ہے، تم اپنے ملک کے ایک موقر اور محترم سیاسی جماعت اور اُس کے کارکنوں کے قربانیوں کا مذاق اڑا رہے ہو اور ہم برداشت کرتے رہیں اس لئے کہ صاحب بہادر نے کہہ دیا ہے، ایسے صاحب بہادر بہت سے گزرے ہیں جو ہمارے سر پر بیٹھنا چاہتے تھے ہم نے بغل کی نیچے دبایا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ جو دقیانوسی حربے استعمال کر رہے ہو ان حربوں سے ہم گزر چکے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوں گے اور اگر پھر آزمانا ہے تو پھر ذرا ہاتھ لگا کر دیکھ لو پھر دیکھو کہ پاکستان میں ہمارا کارکن کہاں تک جاتا ہے، ہم نے پچیس سال اپنے پورے مذہبی حلقے کو چاہے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ان کو اپنے ملک کے آئین کے ساتھ باندھا ہے، اپنے وطن کے ساتھ باندھا ہے اور آپ ہے کہ ہمیں دھکیل رہے ہیں،ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، تمہارے اکسانے پہ ہم نہیں اکسائے جائیں گے۔ تو ہمیں شرافت، اصول، وفاداری اور اعتماد کی سیاست کرنے دیجیے، تشدد سے پاک، دلیل و برہان کی بنیاد پر ہمیں اپنا کام کر دے دیجیے اور اگر آپ غلطیاں کریں گے، قوم کے امانتوں پہ ہاتھ ڈالیں گے، چوری کریں گے اور قوم سے اپنے معاملات کو خفیہ رکھیں گے تو پھر ظاہر ہے کہ اس پر بات کرنا یہ ہمارا شرعی فرض بن جاتا ہے أفضَلُ الجِهادِ كلمةُ عَدْلٍ عند سُلطانٍ جائرٍ ؛ پھر یہ ہمارا جہاد ہے، افضل جہاد ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔ بہرحال ہم قومی سیاست کرتے ہیں، ملکی سیاست کرتے ہیں، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے، قوموں کو آپس میں لڑانے کی سیاست نہیں کرتے، فرقوں کو لڑانے کی سیاست نہیں کرتے، اختلاف اپنی جگہ لیکن اپنے بیچ اچھے تعلقات، وحدت اور قومی وحدت یہ ہمارا ہدف ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں کامیابی عطاء فرمائے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

32,961 views • 6 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

افغانستان کے ساتھ لڑائی پوری مغربی سرحد بند ہو گئی، تجارت بند ہو گئی، لوگوں کے روزگار اور کاروبار تباہ ہو گئے، چین ہمارے اوپر اعتماد ختم کر چکا ہے، اور میں کہتا ہوں اگرچہ ابھی تک آن ریکارڈ کوئی بات نہیں ہے، باضابطہ پر کوئی بات نہیں ہے لیکن تم نے جو ایمرجنسی لگائی ہے فاٹا کے علاقوں پر یہ وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضہ ہے اور صرف قبضہ ہی نہیں امریکیوں کے ساتھ جو تم نے سودے کئے ہیں اور جس طرح ہماری سر زمین پر ہمارے وسائل کا مالک تم امریکہ کو بنا رہے ہو اور ان کے سرمایہ کاری کے لیے راستے کھول رہے ہو اور اس کے بدلے میں اگر کچھ سکے آپ کو مل جائیں اور آپ اکتفا کرنے کی طرف جا رہے ہو، یاد رکھو! یہ سیاست اب ہمیں قبول نہیں ہے اور چین اور روس کو اس پر تحفظات ہیں، خطے میں آپ باہر کی قوتوں کو لا رہے ہیں میں کہتا ہوں ملٹی نیشنل کمپنی آتی ہیں، امریکہ میں بھی جاتی ہیں، یورپ میں بھی جاتی ہیں، چائنا میں بھی جاتی ہیں، روس میں بھی جاتی ہیں، سرمایہ کاری کرتی رہتی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے لوگ آ رہے ہیں اور پاکستان سے سرمایہ کار اپنا پیسہ باہر لے جا رہے ہیں؟ سرمایہ کاری کے لیے سب دنیا دو تین چیزوں کو دیکھتی ہے سب سے پہلی بات یہ کہ جہاں کوئی امن ہو، سیکیورٹی ہو، تو وہاں پر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ نمبر دو یہ کہ وہاں پر معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہو تو وہاں جا کر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور تیسری بات ہے کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہاں پر لوگ جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان تین حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنے آپ سے خود سوال کریں کہ ان تین باتوں کے ہوتے ہوئے افغانستان میں کیوں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور پاکستان میں کیوں نہیں ہو رہی؟ اور ہمارا اپنا پاکستانی سرمایہ کار اپنا سرمایہ باہر کیوں لے جارہا ہے؟ ان کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا آپ لوگوں نے اور ناز کیا جا رہا ہے کہ ہم ملک کو بچا رہے ہیں

Maulana Fazl-ur-Rehman

99,725 views • 23 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

یہ ملک اور سرزمین اللہ کی دی ہوئی نعمت ہے۔ یہ قوم کے ہاتھ میں امانت ہے اور آپ جانتے ہیں کہ امانت کے لیے دیانت چاہیے اور دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس سرزمین کی حفاظت، اس سرزمین کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں۔ بدقسمتی سے ایک طویل عرصے سے قبائلی علاقے جن کو فاٹا کہا جاتا تھا اب دوبارہ اسی پوزیشن میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اسے تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ ہمارا ایک سیاسی موقف تھا اور ہے، اسی نظر سے دیکھا جائے۔ ہم بات کرتے ہیں دلیل کے ساتھ اور پھر ہم پاکستانی ہیں، ہم اس خطے کے فرزند ہیں۔ ہمارے ذہن میں کچھ شکوک آتے ہیں،ہمارے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمارے ان سوالات کا جواب دے،ہمارے ان خدشات کو دور کر کے تشفی کرے، لیکن سیاسی ماحول کو الزام تراشیوں اور کردار کشیوں سے پراگندہ کر دیا جاتا ہے۔ ہم اختلافِ رائے کرنے والے لوگ ہیں۔ یہی فاٹا جس کے اس صوبے کے ساتھ انضمام کو ختم کرنے کی تجویزیں آ رہی ہیں، مجھے اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات نے براہِ راست کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔ مجھے اس ملک کے نظام اور اس نظام کو چلانے والوں نے براہِ راست کہا ہے کہ ہم انضمام کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت تو آپ نے ہم پر الزامات لگائے، اس وقت آپ نے ہمیں کیا جوابات دئے؟ اور یہ بھی معلوم ہے کل بھی انضمام کا فیصلہ کس بڑی قوت کے کہنے پر کیا تھا اور آج پھر فاٹا کے علاقوں کو وفاق کے زیرِ انتظام لانے کے لیے کس بڑی طاقت کے مفاد کے لیے کیا جارہا ہے؟ یہ غلامانہ ذہنیت ہے،نوکری کرو تو ذرا شائستگی کے ساتھ تو کرو،اپنی قوم کو بیچتے ہو ! اس وقت فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تھا، فاٹا کے عوام کے سیاسی اور آئینی مستقبل کا مسئلہ تھا، تو ہم نے اس حوالے سے رائے دی تھی کہ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔ آج تک اس ترمیم اور انضمام کے دس سال پورے ہو رہے ہیں، بندوبستی نظام نہیں آ سکا۔ پٹواری آج تک نہیں جا سکا، قانون نافذ نہیں ہو سکا، چھ سات پشتوں کی پرانی وہ جائیدادیں جو قوموں کی ملکیت تھیں، تم ان کی تقسیم نہیں کر سکے۔ تم وہاں پر پولیس منظم نہیں کر سکے۔ تمہارا ڈپٹی کمشنر وہاں پر حیران و پریشان بیٹھا ہے کہ میں کروں تو کیا کروں؟ آج مسئلہ سیاسی یا آئینی نہیں ہے، آج مسئلہ فاٹا کے وسائل کا ہے اور فاٹا کی معیشت کا ہے،لہٰذا سمجھنا چاہیے کہ اس وقت مدنظر کیا تھا اور آج مدنظر کیا ہے،اس وقت کی صورتحال کو اس وقت کی صورتحال میں دیکھا جائے اور آج کی صورتحال کا تجزیہ آج کی صورتحال میں کیا جائے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

29,379 views • 7 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

اگر ہم قوم کی بات کرتے ہیں، قوم کی امانت کی بات کرتے ہیں، اس سرزمین کی امانت کی بات کرتے ہیں، قوم کے حق کی بات کرتے ہیں، پھر صاف بتاؤ نا! پہلے یہ بتاؤ کہ معاہدہ کہاں ہے؟ معاہدہ کن شرائط پر ہوا ہے؟ معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم پر واضح ہونا چاہیے، لیکن قوم سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟ ایک ہی صوبے کے اندر دو نظام کیوں؟ ایک حصے میں گورنر راج اور دوسرے حصے میں ایمرجنسی۔ اور کہتے ہیں کہ اگر وجہ دہشت گردی نہ ہوتی تو پھر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو اس میں کیوں شامل کیا گیا؟ پھر بنوں اور لکی کو کیوں شامل کیا گیا؟ اور میں آج کی نئی بات یہ ہے کہ کوہاٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ تم یہ دلیل بنا رہے ہو کہ چونکہ دہشت گردی وجہ ہے، اس لیے ہم نے سیٹل ایریا کے ڈویژن بھی اس میں ڈال دیے ہیں۔ نہیں! آج بھی تم نے افغانستان کے وہ تمام راستے جہاں سے قانونی تجارت ہوا کرتی تھی، وہ راستے بند کر دیے ہیں، لیکن چوری کے راستے تو اب بھی کھلے ہیں۔ قبائلی علاقوں کے ذخائر کے لیے اسمگلنگ کا راستہ کون سا ہے؟ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان ہے یا بنوں اور لکی ہے یا کوہاٹ ہے؟ اپنی اسمگلنگ کے لیے تم نے یہ راستے ایمرجنسی میں ڈال دیے ہیں۔ اب اگر میں غلط بات کہہ رہا ہوں تو مجھے اس طرح کا جواب دو نا! دہشت گردی میں تو کوئی فرق نہیں آیا، تمہارے ٹرک زیادہ گزرنے شروع ہو گئے ہیں۔ مال کدھر جا رہا ہے؟ جب ہم الیکشن سے پہلے حکومت میں تھے، شہباز شریف صاحب کی حکومت میں تھے، اور ریکوڈک کا مسئلہ آیا تو ریکوڈک کے مسئلے پر بھی ہمارے تحفظات تھے۔ ہم کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے بھی حکومتی فیصلے سے اختلاف کیا اور ہمارے چار وزراء نے کابینہ اجلاس کا واک آؤٹ کیا تھا۔ قوم کی امانت، قوم کی امانت ہوا کرتی ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

23,437 views • 7 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا تو سب سے پہلے جمعیۃ علماء اسلام نے اس کی تائید کی،جب ترکی اس میں شامل ہوا تو اس وقت بھی ہم نے تائید کی، اس لئے کہ جمعیۃ علماء اسلام کا منشور وزارتِ خارجہ کے اصولوں کی روشنی میں ایک اسلامی بلاک کی بات کرتا ہے۔ لیکن وہ راستہ بھی رک گیا، اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ جس ایران اور مصر نے اس اتحاد میں شامل ہونا تھا، وہ سلسلہ رک گیا ہے، اور سعودی عرب پر حملے ہو رہے ہیں،حرمین پر حملے ہوئے ہیں،مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پر راکٹ آئے ہیں، دو تین دن قبل ریاض میں ہوائی اڈے پر راکٹ آئے اور احرام کے اندر عمرہ کرنے والے لوگ جو قطار میں کھڑے تھے، شہید ہو گئے۔ ایسے حالات میں ہم اس قسم کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور سعودی حکومت ہو یا عوام ہم ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں،حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے بھی ان شاء اللہ سب سے آگے ہوں گے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

72,570 views • 24 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

جنرل مشرف سے لیکر موجودہ آرمی چیف تک تمام ادوار میں حالات خراب ہوئے ہیں، دہشتگردی میں بھی اضافہ ہوا ہے،2010 سے بار بار آپریشنز کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو یہ ان کی ناکامی ہے،ان کی حکمت عملی،سوچ اور فلسفے کی ناکامی ہے،آج ہمیں کہا جارہا ہے کہ ہماری آپريشنز کی حمایت کریں۔ ہم جب آزادی مارچ کر رہے تھے اس وقت ملک کے ہر کونے سے قافلے آرہے تھے لیکن دہشتگردی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،بی ایل اے،ٹی ٹی پی اور کچے کے ڈاکوؤں کا مسئلہ نہیں تھا،حالات معمول پر تھے،مگر آج ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گھوم پھر نہیں سکتے،رات کو تھانے پولیس سے خالی ہو جاتے ہیں۔ اس پوری صورتحال میں جہاں دہشتگردی اور دہشتگردوں کو زیر بحث لائیں گے وہیں آپ کی ناکامیوں کا ذکر بھی ہوگا۔ کیا ملک کے لئے صرف ادارے جنگ لڑ رہے ہیں ؟ کیا ہم ملک کے لئے اور آئین کے لئے قربانیاں نہیں دے رہے؟ پچھلے سالوں میں 250 سے زائد علماء اور کارکنان دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں،ایک جلسہ میں بیک وقت 90 سے زائد شہداء کی لاشیں اٹھائی ہیں،لیکن ہم اسلحہ نہیں اٹھا رہے،ہم دلیل کے ساتھ سلیقے سے اپنے سیاسی کردار کی بات کرتے ہیں اور اسکی بھی ہمیں سزا دی جارہی ہے۔ صرف اختلاف رائے کے نتیجے میں ہم نے یہ قربانیاں دی ہیں۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

57,032 views • 28 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

پاکستان پیپلز پارٹی جو کہتی ہے کہ جمہوریت میری شناخت ہے، جس جماعت کی شناخت جمہوریت ہے اسی نے سن 1970 کے الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا،اسی نے بنگال کی اکثریت کو تسلیم نہیں کیا،اسی نے بٹے ہوئے پاکستان کے اندر بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر دیا اور صوبہ سرحد میں راتوں رات گورنر کو تبدیل کر دیا اور اس کے نتیجے میں مولانا مفتی محمود تھے جس کے ضمیر نے گوارا نہ کیا کہ ایک لمحے کے لیے بھی مزید حکومت جاری رکھی جائے اور اپنی وزارت کے منصب سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا،جب بھی کسی صوبے میں گورنر راج لگا ہے تو یہ جمہوریت کی علم بردار پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے نامدار سربراہ آصف زرداری ہی کی قسمت میں آیا۔ آئین چاروں صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتا ہے،فیڈریشن کے تحت تمام صوبے اپنے وسائل پر اختیار رکھتے ہیں،اپنی قانون سازی پر اختیار رکھتے ہیں،آئین صوبوں کے عوام کو اختیار دیتا ہے اور ہر صوبے کے وسائل پر وہاں کے عوام وہاں کے بچوں کے حق کو تسلیم کرتا ہے لیکن جب بھی دیکھا صوبوں کے اختیار پر شب خون مارا گیا ہے

Maulana Fazl-ur-Rehman

48,046 views • 24 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہم لڑ رہے ہیں میں کہتا ہوں ٹھیک ہے آپ لڑ رہے ہیں میں نے کب انکار کیا،لیکن جمعیۃ علماء اسلام کے ڈھائی سو علماء کرام اور کارکن اس تمام بحران میں شہید ہو چکے ہیں، کس قیمت پر؟ صرف اسی قیمت پر کہ ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،علماء کرام کی قربانیاں اسی لئے ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کی سزا ہمیں مل رہی ہے۔ مجھ سے آپ کا مطالبہ ہے کہ میرے قربانیوں کی قدر کرو میں آپ کی قربانیوں کی قدر کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن میرے شہداء کی قدر کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے؟ آپ کا سپاہی شہید ہوتا ہے تو میں اس کے لئے رو رہا ہوں، لیکن جب میرا کارکن شہید ہوتا ہے تو آپ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہوتی ہے، تمہاری آنکھوں میں آنسو کا ایک قطرہ بھی نہیں آتا، ہم آپ کو اس وطن کا شہری سمجھتے ہیں آپ ہمیں کوئی بیگانہ سمجھ رہے ہیں، تعاون ہو معاونت ہو یہ دو طرفہ ہوتا ہے، جمعیۃ علماء اسلام ایک سیاسی جدوجہد ہے،یہ کوئی اسٹیبلیشمنٹ کی بنائی ہوئی جماعت نہیں ہے کہ آج بن جائے اور کل اقتدار تک پہنچ جائے، ہم نے وہ جماعتیں دیکھی ہیں جو ایک دن بنتی ہے اور ہفتے کے بعد اقتدار تک پہنچ جاتی ہیں، 80 سال کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں جمعیۃ علماء اسلام قائم ہے۔ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت ہے ، کسی پارٹی کے پاس بیک وقت اتنے لوگ جمع کرنے کی قوت نہیں ہے جو آج جمعیۃ علماء اسلام کے پاس موجود ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

40,707 views • 23 days ago

MoulanaOfficial's profile picture

قادیانی مذہب سب سے بڑا کارنامہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جہاد ختم کر دیا،اب شریعت میں جہاد کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔ یہ کس کے لیے کیا تھا؟ یہ اس لئے تھا کہ انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ برصغیر کا مسلمان نہ لڑے،مسلمانوں کو اپنی آزادی اور شریعت کی جنگ لڑنے سے روکا جاتا ہے۔ لیکن انگریز خود قادیانی مذہب جس کا خودکاشتہ پودا ہے،جنگ عظیم اول اور دوم میں مغرب کی گولیوں سے کروڑوں لوگ قتل کردئے گئے پورے ملک اور وطن تباہ ہوگئے،قادیان کی جہاد ختم کرنے کا خہی مطلب تھا کہ مسلمانوں کو جہاد سے روکا جائے اور انگریز کو مسلمانوں کے خلاف قتل عام کی راہیں ہموار کی جائیں افغانستان میں بیس سال تک پورے نیٹو نے جنگ لڑی،عراق لیبیا میں لیبیا اور پھر غزہ میں ستر ہزار سے زیادہ مسلمان، بچوں، بچیوں، خواتین، بوڑھوں کو شہید کیا۔ یہ کیسی انسانیت ہے؟ کیا مسلمان کا خون اتنا سستا ہے؟ اگر فلسطینیوں کا قتلِ عام ہوتا ہے تو امریکہ اسرائیل کا ساتھ دیتا ہے،اسرائیل کو اسلحہ دے کر ایک ناجائز حکومت کو طاقتور بناتا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا،پاکستان نے کوشش کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت ہو،آج پھر یمن سے کچھ قوتیں اٹھ رہی ہیں اور حرمین پر حملہ کرنے کی جرأت کر رہی ہیں۔ میں علی الاعلان سعودی عرب کی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کی حفاظت کے لیے شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے میدانِ جہاد میں اترنے کو تیار ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

81,515 views • 1 month ago