
Q
@QindeelAzeem • 23,220 subscribers
Secular, Progressive, Radical Feminist & a nerd 🐈♟️🛸🌊 ☸️🪷 Democracy is the Best Revenge
Shorts
Videos

معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی مدعیت میں 8 این سی سی آئی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج 1۔ سرفراز چودھری (ایڈیشنل ڈائریکٹر) 2۔ زاوار احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر) 3۔ محمد عثمان (ڈپٹی ڈائریکٹر) 4۔ ایاز خان (ڈپٹی ڈائریکٹر) 5۔ شعیب ریاض (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) 6۔ مجتبٰی ظفر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) 7۔ یاسر رمضان (سب انسپکٹر) 8۔ علی رضا (سب انسپکٹر) چوہدری سرفراز(NCCIA) جس کو اب FIA نے finally رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ابھی کچھ مہینے پہلے اِس پر فیکٹ فوکس نے رپورٹ کیا تھا کہ بلاسفمی بزنس کے حق میں کی گئی کانفرنس میں زہریلی تقریر کر رہا تھا یہ ہیں حکومتی اداروں میں بڑے عہدوں میں بیٹھے ہوۓ خادم رضوی کے پیروکار اور رشوتیں کھانے والے دین فروش #StopBlasphemyBusiness
Q130,743 次观看 • 7 个月前

شہزاد خان، راؤ عبدالرحیم کا قریبی ساتھی اور بلاسفمی بزنس گروپ کا اہم رکن ہے ۔ راؤ اسے اپنا ڈرائیور بھی کہتا ہے شہزاد گیارہ نوجوانوں کو بلاسفمی کے دو نمبر مقدموں میں پھنسا چکا ہے ۔ فیکٹ فوکس نے جولائ ۲۰۱۴ میں اِس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں یہ بلاسفمی کے دو نمبر کیس میں ایک لڑکے کو ہنی ٹریپ کرنے کے بعد اغواہ کر رہا ہے اغوا سمیت ٹارچر کرنے اور بلاسفیمی بزنس گروپ کے سوشل میڈیا ہینڈلز اوپریٹ کرنے میں مرکزی کردار ہے ایک سرکاری تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ شہزاد خان کے بینک اکاؤنٹ سے بلاسفمی گروپ کے دیگر اراکین اور نئے شکایت کنندگان میں رقم تقسیم ہوتی ہے۔ ہنی ٹریپنگ کے لئے استعمال ہونی والی خواتین کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتا ہے اس کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک کا بھی بڑا سپورٹر ہے اور اُن کی سر تن سے جدا والی ideology کا حامی ہے دو سال ہو چکے ہیں اس پورے معاملے کو عوام کے سامنے رکھے لیکن موجودہ حکومت بجاۓ کہ ان دہشت گردوں پر کریک ڈاؤن کرے بلکہ ان کو بچانے کے لیے پوری سہولت کاری کر ہے ۔ بچا کچا عدالتی نظام بھی تباہ کر دیا ہے #StopBlasphemyBusiness
Q11,074 次观看 • 15 天前

جرنیلوں کی اے ٹیم نواز لیگ نے اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کو تیار ہے دوسری طرف اُنہی کی بی ٹیم تحریک انصاف بھی اٹھارویں ترمیم کے رول بیک پر صرف منافقت کر کے سیاست کھیل رہی ہے ویسے بھی یہ خود ہمشہ صدارتی نظام اور سنگل نیشنل کریکولم کے راگ الاپتی تھی اور میڈیا اور دیگر نے امید لگائ ہوئ ہے کہ پی پی کوئ کرشمہ کرے کہ اٹھائیسویں ترمیم پاس نا ہو ۔ کیا بات ہے! سنیں تحریک انصاف کی پوزیشن 👇
Q11,268 次观看 • 1 个月前

ہائی ریزولیشن ویڈیو: آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں میری خبر کے حوالے سے جب جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے بلاسفیمی گینگ کے سربراہ ایڈوکیٹ راؤ عبدالر حیم سے کہا کہ وہ لیہ سے ہنی ٹریپنگ والی لڑکی "ایمان" اور بلاسفیمی گینگ کے ہی شیراز احمد فاروقی کے ذریعے نوجوان بچے کے اغواہ کے اس معاملے میں اپنی گاڑی کے استعمال کے حوالے سے بیان حلفی جمع کروائیں تو انہوں نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ جیسے وہ اپنی گاڑی پہچان نہیں پا رہے۔ کیونکہ سوموار کو جب عدالت میں ویڈیو دکھائی گئی تو نمبر پلیٹ زیادہ واضح نہیں تھی۔ راؤ عبدالرحیم کی معاونت کیلیے میں ہائی ریزولیشن میں ایک ویڈیو یہاں لگا رہی ہوں تا کہ انہیں کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ گاڑی کے آتے وقت فرنٹ نمبر پلیٹ اور جاتے وقت بیک نمبر پلیٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گاڑی اغواہ کے صرف اس واقعے میں نہیں دوسرے بے شمار واقعات میں بھی استعمال ہوئی۔ اس واقعے کی باقی ہائی ریزولیشن ویڈیوز اور باقی واقعات کی ویڈیوز کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گی تا کہ یہ حقیقت بغیر کسی شک کے ثابت کی جائے کہ ایف آئی اے گرفتار نہیں کرتا۔ بلکہ بلاسفیمی گینگ ایف آئی اے کے اندر اپنے ٹاؤٹس کے ساتھ مل کر بچوں کو اغواہ کرتا ہے، ان کے موبائل اپنی تحویل میں لے لیتا ہے۔ ان میں سے ایمان کے ساتھ ہوئی چیٹ اور دیگر چیزیں ڈیلیٹ کی جاتی ہے۔ اور پھر دو تین دن کے بعد بلاسفیمی گینگ اس حالت میں متاثرہ بچے کا موبائل ایف آئی اے کے حوالے کرتا ہے۔ جس کی بنیاد پر کیس آگے چلایا جاتا ہے۔ قندیل عظیم Fact Focus
Q65,570 次观看 • 1 年前

نوجوان گرفتار ہو چکا تھا، فون FIA کو سرینڈر ہو چکا تھا لیکن اُس کے بعد بھی بالسفیمس کانٹینٹ شیر ہو رہا تھا ٹرائل کورٹ نے اِس بات کو سننے کی زہمت تک نہیں کی بلاسفمی کے کیسوں سے تو ٹرائل کورٹ کے جج ویسے ہی جان چھڑاتے ہیں کیونکہ وہ لائو نہیں دکھاۓ جاتے اور جان سب کو پیاری ہے Hadi Ali Chattha #StopBlasphemyBusiness
Q65,035 次观看 • 1 年前

بلاسفمی بزنس گروپ کی اپنی اِس پریس کانفرنس میں مفتی حنیف قریشی کو بطور نمائندہ شامل کیا گیا ۔ یار رکھیں کہ یہی وہ شخص ہے جس کے بارے میں عوامی ریکارڈ اور میڈیا رپورٹس میں یہ بات آ چکی ہے کہ اِس نے سلمان تاثیر مرحوم کے خلاف نہایت اشتعال انگیز بیانات دیے ۔ ایسے بیانات جنہوں نے معاشرے میں تشدد کو ہوا دی ۔ پاکستان یہ تلخ تجربہ بہت بار بھگت چکا ہے کہ”الفاظ کس طرح گولی بن جاتے ہیں“ یہ ہم سب کو پتا ہے جب مذہبی جذبات کو بھڑکایا جاتا ہے، تو اس کا انجام ہمیشہ خون، انتشار اور بے گناہوں کی جانوں کی صورت میں نکلتا ہے ۔ کیا ایسے افراد کو بار بار پلیٹ فارم دینا، جو ماضی میں انتشاری بیانیے سے جڑے رہے ہوں،انصاف اور قانون کی خدمت ہے؟ یا یہ وہی خطرناک روش ہے جس نے پہلے بھی پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا؟ پاکستان کی عوام اور ریاست کو جذبات نہیں، قانون، تحمل اور ذمہ داری کی ضرورت ہے ۔ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے والی ہر آواز چاہے وہ کسی بھی لبادے میں ہو قابلِ تشویش ہے ۔ #StopBlasphemyBusiness
Q31,463 次观看 • 5 个月前

طاہر اشرفی کی سرپرستی میں اُس کا بھائ حسن معاویہ کھلے عام لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بدمعاش کرتا پھر ہے، بلاسفمی بزنس چلا رہا ہے نوجوانوں کو گرفتاری کے نام پر اغواہ کر رہا ہے لیکن نواز لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ احتساب کرنے کی بجاۓ کیوں نا اسے مسلم ممالک میں مقیم تارکین وطن اور وزیر اعظم کا کارڈینٹر بنا دیا جاۓ؟ یہ لوگ تحریک لبیک سے بھی زیادہ خطرناک ہیں لیکن حکومت ڈبل گیم کھیل رہی ہے #StopBlasphemyBusiness
Q26,718 次观看 • 5 个月前
0:48
Sensitive content
This media may contain sensitive content.
4:32
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ایک سال پہلے کوئ سوچ سکتا تھا کہ بلاسفمی بزنس پر کمیشن بنے گا؟ مجھے خود کو بھی لگتا ہے یہ ایک خواب ہی ہے اور میں کسی وقت بھی جاگ جاؤں گی 🤩🙈 جو لوگ عوام کے سامنے آۓ بغیر اپنا کام کرتے رہے اُن کو میرا سلام! احمد نورانی، عثمان ورائچ، حادی، ایمان، تمبولی صاحب اور اِس کے علاوہ اُن سب دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے شروع دِن سے اس پر کام کیا سپیسوں میں بیٹھ کر اور ڈاکومنٹری بنا کر جھوٹا پراپوگینڈا کرنے والے روتے ہی رہ گۓ #StopBlasphemyBusiness Ahmad Noorani Muhammad Usman Warraich Imaan Zainab Mazari-Hazir Hadi Ali Chattha
Q42,089 次观看 • 11 个月前

بلاسفیمی بزنس گروپ لاہور چیپٹر کا سرغنہ حسن معاویہ کتنی ماؤں کی گودیں اجاڑ چکا ہے سائبر کرائم ونگ کے اندر دندناتا پھرتا ہے اور رات کو سائبر کرائم ونگز کے اندر تفتیش اور ٹارچر کرتا ہے اور اسے ایسے پروٹوکول دیاجاتا ہے جیسے یہ سائبر کرائم ونگ کا سب سے بڑاافسر ہو۔ متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز میں یہ وکٹمز کو گرفتار کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ اور اس کے بڑے بھائی مولانا طاہر اشرفی اس گینگ کو سیاسی سپورٹ دینے کا اعتراف اعزاز سید کے پروگرام میں کر چکے ہیں۔ آخر یہ سب کب تک چلے گا ؟ مزہبی انتہا پسندی اور لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا کاروبار کب تک ؟ دنیا میں کوئی اور ملک نہیں جہاں یہ بلاسفیمی بزنس گروپ پایا جاتا ہو یہ صرف پاکستان ہے جہاں ان مذہبی آدم خوروں نے پورے معاشرے کو انفیکٹیڈ زومبیز میں تبدیل کردیا ہے لاہور شہر سے اِس بدمعاشی کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ پنجاب حکومت کو ایکشن لیا چاہیے #StopBlasphemyBusiness
Q20,541 次观看 • 6 个月前


