Embassy of Russia in Pakistan's banner
Embassy of Russia in Pakistan's profile picture

Embassy of Russia in Pakistan

@RusEmbPakistan44,137 subscribers

Official Account of the Embassy of the Russian Federation in the Islamic Republic of Pakistan

Videos

RusEmbPakistan's profile picture

سفیر البرٹ خوریف کا پاکستان کے مسلمانوں کے نام عیدالفطر کا پیغام میرے عزیز دوستو، السلام علیکم، اہلِ پاکستان کو عید مبارک! عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عیدالفطر ماہِ مقدس رمضان المبارک کے اختتام کا پُرمسرت دن ہے، یہ وہ مہینہ ہے جو صبر، ہمدردی اور تزکیۂ نفس کا درس دیتا ہے۔ یہ بابرکت موقع ہمیں اُن اعلیٰ صفات کی یاد دلاتا ہے جو دلوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں، یعنی حسنِ سلوک، کشادہ دلی اور امید، اور یہی خوبیاں ہمیں مشکل ترین حالات میں بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ پاکستان اپنی ثقافتی رنگا رنگی، عزم اور قومی جذبے کے اعتبار سے ایک نمایاں ملک ہے۔ اس پُرمسرت موقع پر، جب آپ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں، میری دعا ہے کہ یہ عید ملک کے ہر گھرانے کے لیے نئی امید، امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ روس، پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کی امنگوں کی بنیاد پر اپنے تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ عید امید کا تہوار ہے۔ جیسا کہ معروف پاکستانی شاعر فیض احمد فیض نے نہایت خوبصورتی سے کہا ہے: لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے دلوں میں امید کی شمع روشن کرے، اتحاد کو مزید مضبوط بنائے، اور ہمیں ایک روشن تر مستقبل کی تعمیر کے لیے باہم مل کر آگے بڑھنے کا حوصلہ دے۔ عید مبارک، پاکستان!

Embassy of Russia in Pakistan

58,229 Aufrufe • vor 2 Monaten

RusEmbPakistan's profile picture

اسلام آباد میں روس کا سفارت خانہ پاکستان کے عوام کویومِ اقبال اور عالمی یومِ اُردو کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے! اس پُرمسرت موقع پر ہم ایک بار پھر اس حقیقت پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں کہ ہمارے دونوں ممالک کے عوام روحانی و اخلاقی اقدار کے ایک وسیع مجموعے کا حصہ ہیں، وہ اقدار جو مذہب سے وابستگی اور مضبوط روایتی خاندانی نظام کے احترام سے جڑی ہوئی ہیں۔ ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات بتدریج مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک اقوامِ متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر تعمیری روابط اور عملی ہم آہنگی کے ذریعے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت کے متوازن، بصیرت افروز اور دانشمندانہ مؤقف کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خصوصاً عالمی ایجنڈے کے حساس امور بشمول تنازعات کے پُرامن حل کے سلسلے میں اس کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔ اس موقع کی مناسبت سے پاکستان میں روسی سفارت خانے نے ایک خصوصی ویڈیو بھی تیار کی ہے، جو دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف مراحل اور پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ عزیز پاکستانیو، آپ کویومِ اقبال اور عالمی یومِ اُردو مبارک ہو!

Embassy of Russia in Pakistan

19,618 Aufrufe • vor 7 Monaten

Keine weiteren Inhalte verfügbar