Saleem Afridi's banner
Saleem Afridi's profile picture

Saleem Afridi

@SaleemAfridii • 11,173 subscribers

The only real prison is fear and the only real freedom freedom from fear__(An Anti-war movement, struggling for peace and human rights in Pashtun belt)#Azadi

Shorts

پاکستان میں پشتون قوم اس وقت تاریخ کی بدترین غلامی، جبر اور ملی عسکری بربریت کے شکنجے میں ہے. اپنے ہی وطن میں ہر 5 کلومیٹر پر چیک پوسٹوں پر شناخت کے نام پر ذلت سہتے ہیں، جلسے جلوس ان کے لیے جرم بن چکے ہیں، ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بغاوت سمجھا جاتا ہے. روزانہ کی بنیاد پر دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیاں، اور ریاستی خاموشی پشتونوں کی قسمت بنا دی گئی ہے. یہ کوئی زندگی نہیں، یہ منظم غلامی، عسکری یرغمال اور قومی توہین ہے! #StopPashtunGenocide #StopStateTererism #ہے_وقت_وفا_کپتان_سے #EndEnforcedDisappearances

259,563 次观看

یہ منظر فیصل مسجد اسلام آباد کے سامنے پیش آیا، ایک ہولناک علامت ہے۔ ایک طرف پاکستانی جابر ریاست اور ظالم فوج خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں رات بھر مارٹر، راکٹ لانچر اور ڈرون حملے کرتی ہے، تو دوسری طرف بھارت اسلام آباد کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔ یہ صرف اس کی مذمت ہی کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ظالم فوج صرف پختونوں اور بلوچوں پر طاقت آزمانے کے لیے تیار بیٹھی ہے، جبکہ دشمن کے سامنے یہ خاموش اور بزدل گیڈر بن جاتے ہیں #IndiaPakistanWar #OperationSindhoor #operation_sindoor #StopBalochGenocide #StopPashtunsGenocide

108,124 次观看

کاش شرم بھی ڈالر میں ملتی، تاکہ یہ غلام تھوڑا سا خرید ہی لیتے جب انسان اپنی ہی خاک کو آگ بنانے پر اتر آئے، سمجھ لو ریاست نے اپنے شہریوں کو راکھ سے زیادہ وقعت نہیں دی. پختون کی حالت آج اسی سچائی کی جیتی جاگتی تصویر ہے.

55,655 次观看

ریاستِ پاکستان نے سوات کبل کے پُرامن مظاہرے پر خودکش حملہ کیا، جس کے بعد فائرنگ بھی شروع کر دی گئی۔ ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسے ہتھکنڈوں سے پُرامن لوگوں کو پیچھے ہٹانا ناممکن ہے۔ #StopStateTerrorism #StopPashtunsGenocide

13,638 次观看

عنوان دیجیے: گڈ اور بیڈ طالبان چہرے بدلتے ہیں، مگر ظلم ہمیشہ ہمارے بے بس عوام پر ہی ٹوٹتا ہے۔۔ گڈ اور بیڈ طالبان کا یہ کھیل جو ہمارے سامنے رچا جاتا ہے، اس کا سب سے زیادہ نقصان ہمیشہ ہمارے مظلوم عوام ہی اٹھاتے ہیں۔ طاقتور اپنے بیانیے بدل کر بچ نکلتے ہیں، مگر مارا ہمیشہ وہی جاتا ہے جو بے قصور ہے۔ #مزاحمت_سے_ہی_ملاقات_ہوگی #StopStateTerrorism #StopPashtunsGenocide

40,773 次观看

دن میں وردی، رات میں طالب گردی

دن میں وردی، رات میں طالب گردی

43,793 次观看

خان والی آفریدی اور اس کے ساتھیوں کو ممانڑے چیک پوسٹ پر زبردستی دبوچ لیا گیا… یہ گرفتاری نہیں، کھلی جبر کی کارروائی ہے، جہاں طاقت کے نشے میں قانون کو روند کر آوازیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ #TirahOperation #StopStateTerrorism

24,871 次观看

وزیرستان کی ہر صبح خون سے رنگی ہوتی ہے۔ آج پھر نارتھ وزیرستان کے گاؤں ہرمز میں ایک دردناک ڈرون حملہ ہوا، جس میں سات خواتین اور بچے شدید زخمی ہوئے۔ #SaveMirAli #StopPashtunGenocide #StopStateTerrorism #StopDroneAttack #ReleasePTMActivists

37,991 次观看

گزشتہ رات تقریباً ۹ بجے سے یہ مجبور لوگ پیدل ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ اپنے گھر، اپنی زمین اور اپنی زندگی چھوڑ کر خواتین، بچے اور بزرگ سخت گرمی اور خوف میں دربدر پھر رہے ہیں۔ مگر ظلم یہاں ختم نہیں ہوا۔ دتہ خیل کی چیک پوسٹ پر انہیں روک دیا گیا اور کہا گیا انتظار کرو، جب مزید لوگ آجائیں گے تو پھر سب کو ایک ساتھ جانے دیا جائے گا۔ نہ انہیں دریا پار کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، نہ منظر خیل کا راستہ کھولا جا رہا ہے۔ آخر یہ کیسا سلوک ہے؟ بے گناہ عوام کو کیوں اجتماعی سزا دی جا رہی ہے؟ یہ لوگ دہشتگرد نہیں، اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے مظلوم انسان ہیں۔ مگر ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جا رہا ہے جیسے ان کی کوئی عزت، کوئی حق اور کوئی انسانیت ہی نہ ہو۔

14,856 次观看

دیر میدان میں پاکستانی جٹ طیارے نے سکول کو نشانہ بنایا، جی ہاں، وہی سکول جہاں بچوں کو خواب سکھائے جاتے ہیں، قلم تھمائے جاتے ہیں، اور مستقبل کی امید جگائی جاتی ہے.ویڈیو میں استاد بچوں کو باہر جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بچے… بچے تو ڈر کے مارے گھروں کی طرف دوڑ رہے ہیں،ان کے قدموں میں خوف، آنکھوں میں آنسو، اور دل میں ایک ہی سوال: ہماری غلطی کیا ہے؟ کیا ان بچوں کو آزادی منانی چاہیے؟ یا پھر وہ بخوبی جان چکے ہیں کہ وہ محکوم ہیں، ان کی قسمت پر کسی اور کا قبضہ ہے؟ اب ذرا تصور کریں، پنجاب کا بچہ جب پارلیمنٹ آتا ہے، تو اسے بتایا جاتا ہے: تم پاکستانی ہو، تمہارا حق ہے سوال کرنا، بولنا، جینا!لیکن ادھر، پختونخوا کے بچے صرف اس لیے بارود کا نشانہ بنتے ہیں کیونکہ وہ اُس سرزمین پر پیدا ہوئے جہاں ریاستی مفاد کا مطلب خاموش لاشیں اور جلتے خواب ہے. #پرامن_ملک_گیر_تحریک #StopPashtunsGenocide

30,466 次观看

گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے ایک دردناک احتجاج دیکھنے میں آیا، جہاں مختلف علاقوں اور اضلاع سے آئے ہوئے بے بس اور غم زدہ افراد جمع تھے۔ مظاہرین نے آنسوؤں کے ساتھ بتایا کہ جیلوں سے رہا ہونے والے ان کے پیارے بعد ازاں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، جس کے غم نے گھروں کو اجاڑ دیا۔ اپنے عزیزوں کی جدائی میں تڑپتے اہلِ خانہ اور شہری مجبوری کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا پُر درد مطالبہ تھا کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کر کے اس اذیت ناک انتظار کا خاتمہ کیا جائے۔ فضا میں رنج و الم کی کیفیت طاری رہی، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی نفری خاموش تماشائی بنی موقع پر موجود رہی۔ #ReleaseMissingPersons #StopStateTerrorism

19,708 次观看

فیصل واوڈا جیسے کرائے کے ترجمان جب کہتے ہیں کہ “یہ بل تو کسی کے باپ کا بھی بس نہیں کہ روک سکے”، تو سمجھ لو کہ سچ میں خطرہ صرف معدنیات کو نہیں ، غیرت، زمین اور شعور کو بھی ہے. پختونخوا کے پہاڑ صرف معدنی نہیں، مزاحمت سے بھرے ہوئے ہیں،مگر اپنی زمین کا سودا نہیں ہونے دیتیں.... #PashtunMineralsDeclaration #PashtunLivesMatter #PashtunLivesMatter #ReleasePTMActivists

33,252 次观看

انا للہ وانا الیہ راجعون بہت غم کی بات ہیں جو کہ ہم اپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں پولیس کی جانب سے قومی عدالت کے پنڈال میں جرگہ منتظمین اور شرکاء پر کی جانے والی سیدھی فائرنگ سے اس وقت تین کارکنان شہید ہو گئے ہیں سب بھائی اور بہنیں مل کے ہمارے شہید کارکنوں کے لیے دعا کریں کہ اللہ اس کی شہادت قبول فرمائیں #په_خیبر_ننګ_وکړئ #StateDeclaresWarOnPashtuns

36,705 次观看

خیبر کی وادی تیراہ میدان میں فوج کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے. جن میں چار کا تعلق زخاخیل قبیلے سے، دوشلوبر قمبرخیل سے اور ایک ملک دین خیل قبیلے سے ہے. احتجاج اب بھی جاری ہے جبکہ دو درجن سے زائد نہتے افراداسی فائرنگ سے زخمی ہیں. اگر ریاست کی گولیاں ہمارے حصے کی ہیں تو سرحد پار بیٹھے دشمن کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟ #StopStateTerrorism #StopPashtunGenocide #TirahIsUnderAttack

24,069 次观看

یہ ٹینک کبھی واہگہ بارڈر کا رخ نہیں کرتے، لیکن ہمیشہ پختونوں کا خون بہانے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ افسوس کہ یہ خون یہاں اتنا سستا ہو گیا ہے کہ کوئی سوال تک نہیں کرتا، لیکن مغرب اور ان کے رنگین کٹھ پتلیوں کے لیے یہ خون سب سے مہنگا کاروبار بن چکا ہے، جنہیں دہائیوں سے ڈالرز میں پروان چڑھایا گیا ہے۔ پختونخوا میں فوجی آپریشنز کے نام پر نہتے عوام پر ٹینکوں اور اسلحے کا استعمال عام بات ہو گئی ہے۔ یہ زمین، جو امن اور ترقی کی حقدار تھی، مسلسل خونریزی اور جبر کی شکار ہے۔ لیکن ان جنگوں کا کاروبار زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔ وقت قریب ہے جب یہ ظلم اور خون کی تجارت ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گی۔ #PashtunsRejectMilitarization

27,066 次观看

پشتون آج اپنے ہی وطن میں مہاجر بننے پر مجبور ہیں. جنہوں نے دہشت گردی پیدا کی، انہوں نے اسے ختم کرنے کے نام پر بیس سال لگا دیے، مگر نہ یہ جنگ رکی اور نہ رکنے والی ہے. یہ ایک نہ ختم ہونے والا کھیل ہے، جس میں جلتے ہیں ہمارے گھر، برباد ہوتی ہیں ہماری بستیاں، اور دفن ہوتے ہیں ہمارے خواب... #StopPashtunsGenocide #BajaurUnderStateAttack

19,612 次观看

جرگے میں منظور پشتین اور جاوید امرخیل کا پرتپاک استقبال۔ #PashtunNationalCourt11October

21,589 次观看

جنوبی وزیرستان وانا اور خیبر میں پشتون قومی عدالت کے اوپر پولیس نے اندھا دند فائرنگ کی جس میں کئی کارکن زخمی جس میں بچے بھی شامل ہے اب تک شہید کارکنوں کی تعداد تین بتائی جا رہی ہے #په_خیبر_ننګ_وکړئ #StateDeclaresWarOnPashtuns

20,934 次观看

Videos

آج تحصیل باڑہ، قومِ اکاخیل میں پیش آنے والا یہ واقعہ دل کو ہلا دینے والا ہے۔ تصویر دیکھ کر یہ نوجوان مجھے دہشت گرد نہیں، بلکہ ایک معصوم سا لڑکا دکھائی دیتا ہے ایک ایسا لڑکا جو شاید ابھی زندگی کو سمجھنے کی عمر میں بھی نہیں پہنچا۔ آخر اتنی کم عمری میں کسی بچے کو دہشت گرد قرار دے کر اس کی جان لینے کا جواز کیا ہے؟ اگر واقعی کوئی جرم ہے تو تحقیقات اور قانون موجود ہیں۔ مگر دہشت گردی کے نام پر اندھا دھند کارروائیاں، اور ان میں معصوم نوجوانوں کی جانیں لینا، آخر کب تک جاری رہے گا…؟ یہ صرف ایک نوجوان کی موت نہیں؛ یہ ایک گھر کی امید، ایک ماں کا بیٹا اور ایک خاندان کا مستقبل چھیننے کے مترادف ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو تحفظ ملنا چاہیے، وہی خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آخر پشتونخوا کے عام لوگوں کی جان اتنی سستی کیوں سمجھی جاتی ہے….؟ ہمیں لاشیں نہیں، انصاف چاہیے۔ ہمیں خوف نہیں، امن چاہیے۔ #StopPashtunsGenocide #StopStateTerrorism
0:55

Sensitive content

This media may contain sensitive content.

SaleemAfridii's profile picture

28,154 次观看 • 26 天前

SaleemAfridii's profile picture

طالبان کے زیرِ سایہ زندگی خوف اور ذلت کی چلتی پھرتی تصویر ہے۔ دنیا کو صرف خواتین پر ہونے والے مظالم دکھائے جاتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرد بھی اس جبر کی چکی میں برابر پس رہے ہیں۔ تشدد، سرِعام مار پیٹ اور پھانسیاں,یہ سب ایک معمول ہے، جہاں انسانیت دم توڑ چکی ہے اور زندگی محض ایک سزا بن کر رہ گئی ہے۔ میری اپنی زندگی بھی اس دہشت گردی کی گواہ ہے۔ 2008 میں خیبر میں منگل باغ کے دورِ ظلم میں، ایک طالب علم کی حیثیت سے میں نے اس وحشت کا سامنا کیا۔ صرف ٹوپی نہ پہننے پر مجھے زبردستی بال کٹوانے جیسی ذلت برداشت کرنی پڑی۔ اُس وقت کی بے بسی اور خوف آج بھی میرے ذہن میں نقش ہے۔ پاکستان کے ریاستی سہولت کار اس دہشت گردی کے نظام کو "جائز" قرار دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں.ایک ایسا نظام جس نے لاکھوں بے گناہوں کا خون بہایا اور ہزاروں خاندانوں کو تباہ کر دیا۔ پچھلے 45 سال سے پختونوں کا خون ارزاں ہو چکا ہے، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ #stoppashtunsgenocide #StopStateTerroism #thankyou_Richard #stopcrackdownonptm

Saleem Afridi

173,671 次观看 • 1 年前

SaleemAfridii's profile picture

یہ تباہ شدہ گھر، یہ ملبہ، اور یہ دھماکوں کے نشانات نہ اسرائیل کے ہیں، نہ امریکہ کے، اور نہ ہی روس اور یوکرین کی جنگ کے۔ یہ مناظر وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور سابق فاٹا کے اُن علاقوں کے ہیں جہاں برسوں کے مسلح تنازعات نے بے شمار خاندانوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دیں۔ کبھی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کبھی بچے تعلیم سے محروم ہوئے، کبھی لوگ اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اور پوری نسلیں خوف، صدمے اور غیر یقینی کیفیت کے سائے میں زندگی گزارتی رہیں۔ یہ صرف عمارتوں کی تباہی نہیں، بلکہ ٹوٹے ہوئے خوابوں، بکھرے ہوئے خاندانوں اور ایک ایسے خطے کی داستان ہے جس نے طویل عرصے تک جنگ اور تشدد کے اثرات برداشت کیے۔ ان زخموں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ آج بھی وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور سابق فاٹا کے مختلف علاقوں میں ہزاروں بارودی سرنگیں موجود ہیں، جن کی زد میں آئے دن عام شہری آتے ہیں۔ کوئی اپنے دونوں ہاتھ کھو دیتا ہے، کوئی اپنے پاؤں، اور کئی معصوم بچے ہمیشہ کے لیے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ایک طرف پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بچوں کو تعلیم، ترقی اور بہتر مستقبل کے مواقع میسر ہیں، جبکہ دوسری طرف سابق فاٹا کے بے شمار خاندان آج بھی بارودی سرنگوں، خوف اور محرومی کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ وہاں کے بچے اسکول جانے کے بجائے ہر قدم پر اپنی جان بچانے کی فکر میں رہتے ہیں۔ یہ صرف زمین میں دفن بارود نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے خوابوں کو دفن کرنے والی ایک تلخ حقیقت ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) نے آغاز ہی سے بارودی سرنگوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مسلسل یہ مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے تمام بارودی سرنگیں فوری طور پر صاف کی جائیں تاکہ عام شہری، خصوصاً بچے، مزید ان کا نشانہ نہ بنیں۔ تاہم، ان مطالبات کے باوجود متاثرہ علاقوں کے بہت سے لوگ اب بھی خطرات کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر نئے حادثے کے ساتھ ایک اور خاندان غم میں ڈوب جاتا ہے، ایک اور بچہ معذوری کا شکار ہو جاتا ہے، اور ایک اور گھر امید کھو دیتا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کا مؤقف ہے کہ ان کی جان و مال کے تحفظ اور محفوظ زندگی کے حق کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ #StopPashtunGenocide #StopStateTerrorism

Saleem Afridi

15,365 次观看 • 1 个月前