Yasir Bashir's banner
Yasir Bashir's profile picture

Yasir Bashir

@Yasir__761,537 subscribers

PMLN Supporter | Proud Pakistani | Dedicated to the vision of PMLN

Videos

Yasir__76's profile picture

عموماً لوگوں کے ذہن میں اینجیوپلاسٹی اور اسٹنٹ کے حوالے سے بہت سے خدشات اور سوالات ہوتے ہیں۔ پتہ نہیں یہ پروسیجر کیسے ہوتا ہے، کتنی تکلیف ہوتی ہے، اسٹنٹ کیسا ہوتا ہے، کہاں لگتا ہے اور دل کی نالی میں کیسے پہنچایا جاتا ہے۔ چونکہ اب یہ پروسیجر بہت عام اور محفوظ ہو چکا ہے، اس لیے آج ہم نے اپنی ایک بزرگ مریضہ کی اجازت سے ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کی ہے تاکہ آپ اس پورے عمل کو آسان انداز میں سمجھ سکیں۔ اینجیوپلاسٹی کے آغاز میں مریض کے ہاتھ میں ایک کینولا لگایا جاتا ہے۔ اسی راستے سے ایک باریک ٹیوب، جسے کیتھیٹر کہا جاتا ہے، دل کی نالیوں کے دہانے تک پہنچائی جاتی ہے۔ اس کیتھیٹر کے ذریعے ہلکی سی ڈائی دی جاتی ہے تاکہ اسکرین پر دل کی نالیوں کی تصویریں واضح نظر آئیں اور معلوم ہو سکے کہ تنگی کہاں موجود ہے۔ اس کے بعد ایک نہایت باریک وائر نالی کے اندر سے گزارتے ہوئے تنگ حصے کو کراس کر کے آگے نارمل حصے تک پہنچائی جاتی ہے۔ پھر اسی وائر کے اوپر ایک چھوٹا سا بیلون لے جایا جاتا ہے جو تنگ جگہ پر راستہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ بعد ازاں اسی وائر کے ذریعے اسٹنٹ مطلوبہ مقام تک پہنچایا جاتا ہے۔ جب اسٹنٹ بالکل تنگی والی جگہ پر آ جاتا ہے تو بیلون کو پھلا کر اسٹنٹ کو نالی میں مکمل طور پر کھول دیا جاتا ہے۔ یوں اسٹنٹ نالی کی دیوار کا حصہ بن جاتا ہے اور خون کا بہاؤ بحال ہو جاتا ہے۔ پھر بیلون اور باقی آلات باہر نکال لیے جاتے ہیں اور پروسیجر مکمل ہو جاتا ہے۔ اسی تمام عمل کی مختصر مگر مکمل تفصیل اس ویڈیو میں دکھائی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس سے آپ کو اینجیوپلاسٹی اور اسٹنٹ کے بارے میں بہتر آگاہی ملے گی اور آپ یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچا سکیں گے کہ یہ کوئی خوفناک یا پیچیدہ عمل نہیں بلکہ ایک محفوظ، مؤثر اور نسبتاً سادہ پروسیجر ہے جو روزانہ ہزاروں مریضوں میں کامیابی سے انجام دیا جاتا ہے۔

Yasir Bashir

14,173 Aufrufe • vor 1 Monat

Yasir__76's profile picture

📌 گھر پر بلڈ پریشر چیک کرنے کا 🚨درست طریقہ آج کل گھروں میں ڈیجیٹل بلڈ پریشر مشین کی دستیابی نے ایک آسانی تو پیدا کی ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک غلط عادت بھی عام ہو گئی ہے—بار بار بلا ضرورت بلڈ پریشر چیک کرنا۔ اکثر لوگ گھبراہٹ، سر درد یا کسی بھی معمولی علامت کے دوران فوراً بلڈ پریشر چیک کرتے ہیں، اور اگر ریڈنگ کچھ زیادہ آ جائے تو مزید پریشان ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھیں، اس طرح لی گئی ریڈنگ اکثر درست عکاسی نہیں کرتی۔ ✔️ چند اہم نکات: 🔹 بلڈ پریشر ہمیشہ سکون کی حالت میں چیک کریں 🔹 چیک کرنے سے پہلے کم از کم 5 منٹ آرام کریں 🔹 چائے، کافی یا سگریٹ کے فوراً بعد بی پی نہ لیں 🔹 دن میں بار بار چیک کرنے سے گریز کریں 🔹 ایک ہی وقت پر روزانہ چیک کرنا زیادہ بہتر ہے (مثلاً صبح یا شام) 🔹 بازو دل کی سطح کے برابر رکھیں اور صحیح پوزیشن میں بیٹھیں ⚠️ یاد رکھیں: گھبراہٹ یا درد کے دوران لیا گیا بلڈ پریشر عارضی طور پر بڑھ سکتا ہے، جو بیماری کی صحیح تصویر پیش نہیں کرتا۔ ---

Yasir Bashir

14,373 Aufrufe • vor 1 Monat

Keine weiteren Inhalte verfügbar