Hussain Ahmad yousafzai's banner
Hussain Ahmad yousafzai's profile picture

Hussain Ahmad yousafzai

@YousafzaiHusain27,186 subscribers

Central Deptuy information Secretary PTI . Spokesperson Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

Shorts

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کو عمران خان نے ملاقات کے لئے بلایا تھا اور اڈیالہ جیل حکام کو ان کا نام بھی دیا تھا مگر پھر بھی یہ ملاقات نہیں کروائی گئی۔ جیل حکام کے اس رویہ کے خلاف تحریک کے ترجمان نے توہین عدالت کی درخواست اپنے وکیل خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جو پہلے پٹیشنز دائر کی گئی ہیں ان کے ساتھ یہ بھی اکٹھے سنوائی کے لئے مقرر ہوں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اور عدلیہ کی آزادی کے لئے سیاسی جدوجہد میں مصروف ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف بھی اس تحریک کے اتحادی ہیں اور حصہ ہے۔ اب اڈیالہ جیل حکام کے یہ ہتھکنڈے نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں بلکہ عدلیہ کے احکامات کی توہین بھی ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے اور ایک کرنل اڈیالہ جیل کے معاملات سنبھال رہا ہے۔ ہمارا عدلیہ سے یہی مطالبہ ہے کہ ان حالات میں اپنے احکامات پر عمل بھی کروائیں ان سے۔

22,024 views

عمران خان کی بہنوں کی معیت میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں شرکت کی۔ ہم نے ان کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ ہمارا بیانیہ بالکل واضح ہے، ہم اس ملک میں ہر ظالم کے مقابل مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان مظلوم محکوم قومیتوں کے بغیر ایک بہتر مستقبل اس ملک کا ممکن نہیں۔

18,494 views

Videos

YousafzaiHusain's profile picture

پیکا آرڈیننس اس جعلی حکومت کی طرف سے آزادئ اظہار پر قدغن لگانے کا کالا قانون ہے۔ اس سے مقصود ان کا صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کو صلب کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اینکرز ایسوسیئشن کا ایک نمائندہ وفد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، مرکزی رہنما اسد قیصر اور اپوزیشن تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین سے ملنے آیا۔ ملاقات میں اس معاملہ پر تفصیلی بحث ہوئی۔ زبان بندی کی یہ کوشش بادشاہت کے دور کی یاد دلاتا ہے اور کسی جمہوری معاشرے میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ اس آرڈیننس کے پیچھے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نام نہاد جمہوریت پسند کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف کے خلاف ریاست کے فسطائی حربوں سے ان کے چہرے کا نقاب اتر چکا ہے۔ اس آرڈیننس سے ان کی اور رسوائی ہوگی مگر ان کو شرم کہا! ہم اس آرڈیننس کے برخلاف صحافتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں چاہے وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے یا عوام کا، ہم ان سے دو قدم آگے کھڑے نظر آئے گے۔ اس آرڈیننس میں جو تجاویز حکومت کی طرف سے آئے ہیں وہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے۔ آرٹیکل 15 سے 20 تک کے شقیں اس آرڈیننس کی ضد میں آئے ہیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ تحقیقات کا ذمہ خفیہ اداروں کو سونپنا ایک مطلق العنان ریاست کی تصویر کشی کرتا ہے۔ ہمارے اس پر شدید تحفظات ہیں اور ہم اس پر مشاورت کر رہے ہیں کہ ملک کے دوسرے سیاسی اور شہری حلقوں کو اس پر متحرک کر سکے۔

Akhunzada Hussain Ahmad

22,817 views • 1 year ago

No more content to load