
Aaj TV Urdu
@Aaj_Urdu • 1,295,992 subscribers
Stay informed with Aaj TV – your trusted source for current affairs, bringing breaking news, insightful commentary, exclusive reports from Pakistan and beyond
Videos

یمن میں حوثیوں کی تیزی سے بڑھتی پیش قدمی نے سعودی عرب سمیت پورے خطے میں تشویش بڑھا دی ہے۔ المخا شہر پر قبضے کے بعد حوثی باب المندب کی جانب جا رہے ہیں۔ باب المندب عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔ سعودی عرب نے امریکا سے کارروائی کی درخواست کی، لیکن ٹرمپ نے فی الحال براہِ راست حملے سے انکار کر دیا ہے۔ یمن کی صورتِ حال کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو میں۔ #Yemen #Houthis #SaudiArabia #BabElMandeb #RedSea
Aaj TV Urdu48,323 просмотров • 13 дней назад

ریلوے روڈ پر ایک دکان میں آنے والے “مانگنے والے بابا” نے ایسی چال چلی کہ دکاندار کے 10,000 روپے غائب ہو گئے۔ پوری واردات وہاں لگے CCTV کیمرے میں قید ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ کیسے ایک لمحے میں فراڈ کر کے کوئی غائب ہو جاتا ہے۔ ⚠️ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے افراد سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک شخص پر فوراً نظر رکھیں۔ #AajNews #CCTV #ViralVideo #CrimeWatch #BreakingNews #Pakistan #StreetCrime #SafetyTips #NewsUpdate #PublicAlert #Trending #Security #ShopTheft #CCTV #FraudExposed #KarachiNews #StreetScam #Warning #EidScam #ViralVideo #PakistanNews #ShopScam #Beware
Aaj TV Urdu70,086 просмотров • 4 месяцев назад

برطانیہ میں 190 سال کی بدترین خشک سالی! شدید گرمی اور بارش کی کمی نے برطانیہ کو بڑے موسمی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز نے 190 سالوں کا خشک ترین جولائی دیکھا، جبکہ انگلینڈ کا بڑا حصہ شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے پانی کی قلت، زراعت اور جنگلی حیات سب متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق رواں سال گرم ترین ہونے کا خدشہ ہے۔ #UK #Britain #Drought #Heatwave #ClimateChange #Weather
Aaj TV Urdu13,956 просмотров • 1 месяц назад

وہ دیوار جو آزادی نہ روک سکی! 13 اگست 1961 کی رات مشرقی جرمنی نے مغرب کی طرف لوگوں کی نقل مکانی روکنے کے لیے برلن میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کیں، جو بعد میں دیوارِ برلن بن گئیں۔ تقریباً 28 سال تک یہ دیوار مشرق اور مغرب کے درمیان سرد جنگ کی سب سے نمایاں علامت رہی۔ پھر 9 نومبر 1989 کو ایک اعلان کے بعد ہزاروں لوگ دیوار پر پہنچ گئے اور سرحد کھول دی گئی۔ لوگوں نے ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے دیوار کو توڑنا شروع کیا، اور یوں وہ دیوار جس نے برسوں لوگوں کو جدا رکھا تھا، خود تاریخ کا حصہ بن گئی۔ #BerlinWall #Berlin #Germany #ColdWar #History #BerlinWall65
Aaj TV Urdu11,849 просмотров • 1 месяц назад

سُپر اسٹور کے سیلز مین اور بلی کی روزانہ کی ملاقات نے سب کو حیران کر دیا ترکی میں پیش آنے والا ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ کہانی ایک دکان کے مالک فرحات حیات اور ایک آوارہ بلی کے درمیان غیر معمولی تعلق کی ہے، جو وقت کے ساتھ محبت، مانوسیت اور وفاداری کی ایک مثال بن گیا۔ ہر صبح ایک بلی مستقل طور پر اسی دکان پر آتی ہے۔ وہ کسی خوف یا جھجھک کے بغیر سیدھا کاؤنٹر کے قریب پہنچتی ہے، جیسے وہ اس جگہ کو اپنا گھر سمجھتی ہو۔ دکان کے مالک فرحات حیات بھی اسے پہچانتے ہیں اور اس کے ساتھ اسی اپنائیت سے پیش آتے ہیں جیسے کوئی پرانا شناسا ہو۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ بلی کاؤنٹر کے قریب آ کر ان سے لپٹتی ہے، گلے لگ جاتی ہے، ان کے گرد گھومتی ہے اور بعض اوقات ان کی گود یا قریب بیٹھ کر سکون محسوس کرتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ بلی عرصہ دراز سے اسی علاقے میں رہ رہی ہے اور وقت کے ساتھ دکان کے مالک نے نہ صرف اسے کھانا دینا شروع کیا بلکہ اس کے لیے ایک طرح کی مستقل شفقت اور دیکھ بھال کا ماحول بھی پیدا کیا۔ یہی تعلق رفتہ رفتہ ایک عادت نہیں بلکہ ایک جذباتی رشتے میں بدل گیا، جہاں بلی روزانہ کی بنیاد پر اپنی موجودگی درج کراتی ہے۔ یہ منظر جب سوشل میڈیا پر آیا تو دیکھنے والوں نے اسے بے حد پسند کیا۔ لوگوں نے اس میں جانوروں کی فطری وفاداری، احساس اور محبت کو سراہا۔ بہت سے صارفین نے کہا کہ جانور انسانوں کی طرح حساب کتاب نہیں کرتے، وہ صرف احسان کو محسوس کرتے ہیں اور اس کا جواب اپنی معصومیت سے دیتے ہیں۔ یہ ایک طرف انسان اور جانور کے درمیان فطری تعلق کی خوبصورت جھلک ہے تو دوسری طرف ایک تلخ سماجی حقیقت کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ بعض اوقات انسان ہی وہ مخلوق ہے جو احسان کو بھلا دیتا ہے، جبکہ بے زبان جانور بھی اپنی حد تک وفاداری اور وابستگی کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔ شاید احساس اور وفاداری صرف زبان کی محتاج نہیں، بلکہ یہ دل کی وہ زبان ہے جو کبھی کبھی انسانوں سے زیادہ جانور بہتر انداز میں بول لیتے ہیں۔ #AajNews #Turkey #Viral #Heartwarming #HumanInterest #SocialMedia #Trending #WorldNews #Inspiration
Aaj TV Urdu25,293 просмотров • 4 месяцев назад

اسرائیل کا دفاع کرنے پر فلسطینی شہری نے زہران ممدانی کو کھری کھری سنادیں #ZohranMamdani
Aaj TV Urdu28,328 просмотров • 6 месяцев назад
Больше нет контента для загрузки