Awais Leghari's banner
Awais Leghari's profile picture

Awais Leghari

@akleghari84,414 subscribers

SG Punjab PMLN. Min for Power,frmr Min IT. Passionate about Interest Free Loaning, Water Conservation, Precision agriculture.

Shorts

(1/2) یہ ہے فرق ن لیگ کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ میں! وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے دیہاتوں کی صفائی مہم کا جائزہ لیا اور لیپ ٹاپ و ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں شرکت کی۔

(1/2) یہ ہے فرق ن لیگ کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ میں! وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے دیہاتوں کی صفائی مہم کا جائزہ لیا اور لیپ ٹاپ و ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں شرکت کی۔

23,436 views

Videos

akleghari's profile picture

بجلی کی خرید یہ ہوتی ہے جب ایک پلانٹ بنا کر آپ کو بجلی دیتا ہے وہ ہماری بجلی کی خرید دن کے وقت ساڑھے 5 سے 6 روپے فی یونٹ بنتی ہے اور رات کے وقت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ پلانٹ اس وقت مہنگے پلانٹ چل رہے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس وقت میں اویس لغاری، سولر نیٹ میٹر کا مالک ہوں، گیارہ کلو واٹ کا سسٹم میرے گھر پر لگا ہوا ہے۔ میں بجلی اس وقت ساڑھے 5 سے 6 روپے فی یونٹ پر بنا رہا ہوں، اور ہر نیٹ میٹرنگ یوزر کو یہ بات معلوم ہے۔ اگر میں گریڈ کو 26 یا 27 روپے فی یونٹ دوں، تو باقی 3 کروڑ45 لاکھ لوگوں کے ساتھ انصاف ہوگا یا ظلم؟ یہ فیصلہ ہم نے نئے کنزیومرز کی لاگت پر نہیں کیا۔ اس وقت جو نیپرا نے ریٹ دیے ہیں، ان کے مطابق بھی اگر آپ ایک نئے نیٹ میٹر کنزیومر بنتے ہیں اور انرجی ریٹ کے مطابق پیسہ مل رہا ہے اور نیٹ بلنگ ہو رہی ہے، تو آپ 3 سال کے اندر اپنی انویسٹمنٹ پورا کر لیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا ریٹ آف ریٹرن 28 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔ بینک اس وقت ساڑھے 8 سے 9 فیصد سے زیادہ نہیں دیتا، تو کیا یہ کاروبار پھر بھی اچھا رہے گا یا نہیں؟

Awais Leghari

102,532 views • 3 months ago

akleghari's profile picture

ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کو پاور سیکٹر میں نمایاں خدمات اور اصلاحات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ آپ کو پتہ ہے کہ کیوں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز کے لیے چنا گیا ؟ کچھ حقائق ارادو وشمار کے ساتھ حاضر خدمت ہیں پاکستان پاور سیکٹر اصلاحات کی کامیابیاں فی یونٹ ریلیف صنعتی صارفین: 18.75 روپے فی یونٹ کمی گھریلو صارفین: 5.40 روپے فی یونٹ کمی اضافی بجلی پر صنعت و زراعت کا خصوصی پیکیج: 23 روپے فی یونٹ سبسڈی میں کمی (ٹیکس دہندگان کے لیے بچت) سبسڈی 1287 ارب سے کم ہو کر 893 ارب روپے رہ گئی دیگر اہم کامیابیاں گردشی قرض میں 780 ارب روپے کی کمی 1225 ارب روپے کے فنڈنگ معاہدے سے قرض کے خاتمے کی جانب پیشرفت نقصانات ایک سال میں 591 ارب سے گھٹ کر 397 ارب روپے 193 ارب روپے کی مجموعی بچت آئی پی پی معاہدوں کی تجدید سے قومی خزانے کو 3400 ارب روپے کی بچت 7967 میگاواٹ غیر ضروری پلانٹس ختم، 17 ارب ڈالر کی بچت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی منصوبے کا آغاز 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے 118 ہیلپ لائن اور اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ سے اوور بلنگ ختم ای وی چارجنگ ٹیرف میں 44 فیصد کمی (71 سے 39 روپے فی یونٹ) پی وی سیس کے خاتمے سے فی یونٹ 35 روپے کی اضافی کمی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں خود مختار اور پیشہ ور بورڈز کا قیام ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری سال 2025-26 میں بجلی کی طلب میں 3.8 فیصد اضافہ گوادر میں مستحکم بجلی فراہمی کے لیے اقدامات جاری سمارٹ میٹرز کی تنصیب اور ڈیجیٹلائزیشن سے تقسیم میں نقصانات میں کمی

Awais Leghari

15,090 views • 21 days ago

akleghari's profile picture

یہ نیپرا کی ریگولیشنز ہیں پالیسی نہیں ہے، جن پر کلیریٹی ضروری ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق ریگولیشنز میں تبدیلی ریگولیٹر کا کام ہے، اس سے میں پیچھے نہیں ہٹوں گا کہ چاہے حکومت کی اونرشپ ہو یا نہ ہو۔ حکومتِ پاکستان نے یہ معاملہ 10، 12 ماہ پہلے عوام، بزنس کمیونٹی، سولر ایسوسی ایشنز، انڈسٹری، کنزیومرز، پروزیومرز اور ریگولیٹر کے سامنے رکھ دیا تھا۔ اسی دوران سولر ایسوسی ایشنز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیمینارز ہوئے، جن میں کنزیومرز بھی شامل تھے۔ جون میں معاملات طے کیے گئے۔ سولر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی واضح کیا کہ یہ اقدامات ضروری ہیں، کیونکہ اس کے بغیر عام عوام کا انٹرسٹ محفوظ نہیں رہ سکتا اور پاکستان کی 95 یا 98 فیصد آبادی کو مزید نقصان ہوگا۔ اس کے ساتھ یہ تجویز دی گئی کہ فوری عملدرآمد کے بجائے 5، 6 ماہ کی مہلت دے کر پراپر ٹرانزیشن کے تحت یہ تبدیلی کی جائے۔ نیپرا بطور ریگولیٹر صارفین کے مفاد کے تحفظ کا ذمہ دار ہے تاکہ کنزیومرز کو ناحق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بچایا جا سکے۔

Awais Leghari

21,503 views • 3 months ago

akleghari's profile picture

الحمدللہ، 2017 اور 2018 میں میاں نواز شریف صاحب کی جماعت میں جب مجھے ایک سال کے لیے وزیر رکھا گیا، تو میں نے اپنی وزارت کے دوران نیٹ میٹرنگ کا میکانزم کابینہ سے منظور کروایا اور اس ریولوشن کا آغاز کیا۔ کلین انرجی کے حوالے سے ہماری انٹرنیشنل کمیٹمنٹس بھی ہیں۔ ہم نے بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے وعدہ کیا کہ 2030 تک بجلی پیداوار کا 60 فیصد حصہ کلین انرجی ہوگا۔ اس سال 2024–25 کے اندر ہم پہلے ہی 55 فیصد کلین انرجی حاصل کر چکے ہیں، اور 2034–35 تک یہ 90 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ یہ کلین انرجی سولر، ونڈ، ہائیڈل اور نیوکلیئر توانائی کی شکل میں ہوگی۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کلین انرجی ریولوشن کے اس پورے خطے میں لیڈر ہے۔ حالانکہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے، بیرونی انڈسٹریل ممالک کی غلطیوں کے باعث ہمارے ہاں فلڈز آتے ہیں، اس کے باوجود پاکستان ایک ذمہ دار اور ایڈوانسڈ ملک کی طرح عمل کر رہا ہے۔ جیسا کہ سینیٹر صاحب نے کہا، کلین انرجی والے ملک زیادہ ایڈوانسڈ سمجھے جاتے ہیں، اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان اس معاملے میں بھی ایڈوانسڈ اور کلین انرجی والا ملک ہے۔

Awais Leghari

11,595 views • 3 months ago