
Aladeen
@Aladeen_Pro • 118,921 subscribers
Writer ✍️|Founder of Ababeel H.R Org.| Human Rights Defender ✊| Political Analysts | TikTok & FB page is Aladeen44
Shorts
Videos

عمران خان کے بیٹوں اور زلفی بخاری سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ جو اس تحریک میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جو یورپی یونین میں بار بار جاتے رہے، ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سائین کرنے میں ہماری مدد کی ۔۔ انشاء اللہ یہ جدودجہد جاری رہے گی 🫶🫡❤️❤️ نوٹ : اورسیز کی اس قیادت پر لعنت جو انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف کمپین کرتی رہی۔۔ #eu
Aladeen21,441 次观看 • 2 天前

اللہ اکبر اللہ اکبر میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئ شریک نہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ جناب محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ ہم نے آج اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں رکھ دیا ہے اور میرا یقین اور ایمان ہے کہ وہ ذات ہمیں اکیلا نہیں چھوڑے گی بے شک وہی ہمارا دوست اور مددگار ہے ۔۔
Aladeen235,304 次观看 • 10 个月前

میں اپنی ساری غلطیاں تسلیم کرتا ہوں ، اس ایونٹ کو لے کر مجھ سے بہت غلطیاں ہوئ ، یہ پہلا ایونٹ تھا ، پہلے دن سے بہت بوجھ تھا مشکلات تھی ،جہاں سوشل میڈیا پے تنقید ہو رہی ہے وہاں بارسلونا میں کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میں نے ان کو سٹیج سے اتار دیا تھا ، نا ہی سٹیج پر اتنی جگہ تھی اور پہلے دن سے پی ٹی آئ سپین کو بتایا تھا کہ یہ #ابابیل کا پروگرام ہے جو کہ انسانی حقوق کی تنظیم ہے ، ان ساری باتوں کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں جو وقت آنے پے پبلک بھی کیے جا سکتے ہیں ،ساری پی ٹی آئ کو ہم نے دعوت دی تھی کہ آپ نے بس مہمان بن کر پروگرام میں آنا ہے ، پہلے تو ان کو یقین نہیں تھا کہ یہ ایونٹ ان کے بغیرکامیاب ہو جاۓ گامگر جب آخری وقت آیا تو سب سٹیج پر آنا چاہتے تھے جو وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں ہو سکا اس پر میں معذرت خواہ ہوں ۔ میں نے سارے پیسے سلطان رانجھا، اس کے دوستوں اور اپنے جاننے والوں سے اکھٹے کیے ۔ جو لوگ منہ بنا کر بیٹھے ہیں ان میں سے ایک شخص نے 2 سو یورو دیا اور ایک نے ایک ہزار ۔۔ سارا ریکارڈ سلطان رانجھا کے پاس موجود ہے کیونکہ وہی سارے فائنانس کو دیکھ رہا تھا ۔۔ قیادت پر تنقید کرنے کی وجہ سے بھی پی ٹی آئ سپین کو مجھ پر غصہ ہے مگر میں پہلے بھی وضاحت دے چکا ہوں کہ تنقید کمپروپائز یا امبیسیوں میں بیٹھنے والے لوگوں پر تھی سب پر نہیں ۔۔ اس پر میں ایک بار پھر معزرت خواہ ہوں ۔ میں اب ٹویٹ اور وڈیوز سے بڑھ کر کچھ ایسا کرنا چاہتا ہوں جس سے عمران خان کی رہائ کے لیے ان ظالموں پر پریشر بڑھے ۔۔ مجھے رگڑنا آپ کا حق ہے رگڑو مگر میں چاہتا ہوں کہ آپ تمام لوگ بھی اپنے اپنے شہروں میں ایسے اجتماع کرو ، لوگوں کو متحرک کرو ، جرنیلوں کو دیکھاؤ کہ قوم تیار کھڑی ہے ۔ جو غلطیاں میں نے کی وہ آپ نہ کرنا ۔ آپ جس ملک میں جہاں جہاں اجتماع کریں گے ، احتجاج کریں گے میں آپ کا ساتھ دوں گا ، سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کی آواز بنوں گا لیکن آپ کو یہ کرنا ہو گا ۔۔ عادل راجہ گروپ یوکے میں کرے ، شہباز گل امریکہ میں کرے ، معید پیرزادہ کینڈا میں کرے، وقار ملک اپنے ملک میں کرے ۔ باقی قیادت بھی یہ کام کرے ۔۔ چلو میں تو ٹہرا دو نمبر آپ سب بڑے لوگ ہو ایک نمبر ہو نکلو عوام میں ۔ اور عمران خان کی رہائ کے لیے پریشر ڈالو۔ مخالفت کے باوجود میں آپ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۔۔ ہمیں خان کو مذید جیل میں نہیں رہنے دینا چاہئیے ❤️🩹 #مزاحمت_ہی_واحد_راستہ_ہے
Aladeen180,351 次观看 • 8 个月前

یہ وہ لڑکے ہیں جن کا تعلق نہ تو ISF سے ہے اور نہ ہی IYW بلکہ ان لڑکوں نے اپنی ٹیم بنا رکھی ہے ٹیم کپتان کے نام سے ۔ ہجرت ، آصف خان آفریدی سمیت یہی وہ لڑکے ہیں جنہوں نے کسی دور میں صوابی میں دھرنا دیا تھا اور اب خوشخال گڑھ پل بلاک کیا ہوا تھا ۔ ایک لڑکے کی کال آئ تو کہہ رہا تھا صوبائ حکومتی عہدیداران یہاں آ کر کیوں نہیں بیٹھے ؟ اور پھر کے پی پولیس سے ہمارا دھرنا کیوں ختم کروایا ؟ ❤️🩹 یہ لڑکے اکیلے نہیں ہیں ہم اورسیز پاکستانی اور سوشل میڈیا ایسے گمنام ہیروز کے ساتھ کھڑے ہیں ، انشاء اللہ یہی لڑکے دوبارہ دھرنا دیں گے اور اس بار پلان تھوڑا تبدیل ہو گا اس بار کے پی پولیس بھی لگا زور ✊🔥 #خان_کی_رہائی_تک_پاکستان_بند
Aladeen111,486 次观看 • 5 个月前