
Ali Raza Shaaf
@AliRazaShaaf • 10,756 subscribers
Journalist | Columnist | Digital Media Consultant
Shorts
Videos

اِدھر گنڈاپور سرگرم ہوئے،ایک چال چلی تو دوسری طرف سہیل آفریدی نے گنڈاپور کے حریف مولانا سے قربتیں بڑھا کر جواب دیدیا
Ali Raza Shaaf130,922 просмотров • 22 дней назад

یہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی ہیں جن سے متعلق حکومت نے انکشاف کیا کہ اِن کا بیٹا سفارتی پاسپورٹ پر یورپ گیا وہاں جاکر پاسپورٹ سرنڈر کیا اور اسائلم لے لیا۔ اقبال آفریدی نے کہا یہاں امن نہیں،میرے بیٹے سے پہلے کتنے لوگوں نے اسائلم حاصل کی؟ یعنی حکومتی دعوے کی تصدیق کردی۔ اقبال آفریدی نے یہ بھی تاثر دیا کہ مجھے موقع ملا تو میں بھی اسائلم لوں گا،اگر عمران خان رہا نہیں ہوتا تو یہ ملک رہنے کے قابل ہی نہیں رہے گا۔ پی ٹی آئی ہی پرسوں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ پر مہم چلارہی تھی بھئی رینکنگ کیسے بہترہو؟ جب اقبال آفریدی جیسوں کے بچے بلیو پاسپورٹ بھی بیرون ملک سرنڈر کریں،ناجائز فائدہ اٹھائیں
Ali Raza Shaaf167,695 просмотров • 1 месяц назад

ریاض میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر تقریب، تقریب کے مہمانِ خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف تھے
Ali Raza Shaaf133,503 просмотров • 1 месяц назад

پاکستان مذاکرات کے لئے آنے والے امریکی اور ایرانی مہمانوں کو“VVIP-1” سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ زمینی ،فضائی نگرانی کے ذریعے نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے گا۔سمندری حدود میں بھی سیکیورٹی کی خصوصی لیئر تعینات ہوگی۔ وی وی آئی پی ون سیکیورٹی کی اعلیٰ ترین کیٹگری ہے جس میں ملٹی لیئرز سیکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
Ali Raza Shaaf222,013 просмотров • 2 месяцев назад

ترجمان پاکستان ائیرفورس نے تصدیق کی ہے کہ اب نمبر 0-7 سے 0-8 ہوچکا ہے،یعنی پاکستان کے پاس جو مصدقہ ثبوت کیساتھ اطلاعات ہیں اس کے مطابق بھارت کے 8 طیارے تباہ ہوئے جس میں 4 رافیل،ایک Su-30،ایک مِگ 29،ایک میراج 2000 اور ایک مہنگا ملٹی رول اَن مین سٹم پاک فضائیہ نے تباہ کیا۔
Ali Raza Shaaf82,778 просмотров • 1 месяц назад

حلف اٹھاکر کہہ رہی ہوں،آج تک نہ میں نے کبھی سوچا،نہ نوازشریف اور شہبازشریف نے کبھی سوچا کہ عمران خان کا جیل میں AC اتروادیں،یا کھانا بند کردیں،بلکہ نوازشریف نے ایک دن کہا عمران خان کا ایک اے سی ہے اُسے دو AC دے دو،کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
Ali Raza Shaaf192,899 просмотров • 3 месяцев назад

عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ نہیں بلکہ انٹلیکچول تھریٹ ہے،عمران خان نے لوگوں سے ان کا دماغ ہی چھین لیا ہے،سید مزمل شاہ
Ali Raza Shaaf267,789 просмотров • 5 месяцев назад

شکریہ ایم آئی! ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد پہلا وی لاگ بنایا ہے جو اس نے کیا،یا اس کی وجہ سے لوگوں نے نقصان اٹھایا،اس پر اس نے معافی مانگی ہے۔ لیکن ڈکی ، کی حراست میں کہانی سن کر آپ کی آنکھیں نم ضرور ہوں گی۔ کیسے اداروں میں چند کالی بھیڑے لوگوں کو exploit کرتی ہیں۔ ڈکی کی بیوی کو ملاقات کے بہانے بلاکر مقدمے میں نامزد کرنے کی دھمکیاں دی جاتی تھی،اس کے بدلے ڈکی سے 60 لاکھ روپے رشوت لی گئی۔ ڈکی کے کرپٹو اکاؤنٹ سے 9 کروڑ کے قریب انوسٹیگیشن آفیسر نے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے،ڈکی نے یہ بات FIA کے ایک اور آفسیر کو بتائی اس کے بعد معاملہ پورے ڈیپارٹمنٹ میں پھیل گیا تو مجبوراً یہ رقم ریکارڈ پر لانی پڑی،جس کے بعد سرفراز چوہدری نے پوڈکاسٹ میں ذکر کیا۔ بہت باریکی سے گیم ڈالی جارہی تھی لیکن غلطی یہ ہوئی کہ ڈکی کو کہہ بیٹھے کہ تمہیں پتہ نہیں تم نے کیا ،کردیا ہے اس کیس کے پیچھے ISI اور MI ہے،یعنی اداروں کے نام پر مال بنانے دھندہ چل رہا تھا۔ یہ بات باہر نکل گئی،تب MI کی انٹری ہوتی ہے،وہ اپنے طور پر تحقیقات کرتے ہیں۔ ایم آئی کا ایک آفیسر ڈکی سے ملتا ہے،رشوت سے متعلق تفصیل لیتا ہے۔ ڈکی نے ایم آئی کو اپنے وی لاگ میں بِگ برادر کا نام دیا ہے،جس نے ڈکی اور اس کی فیملی کیساتھ ہونے والی ذیادتیوں سے نکالا۔ ڈکی نے جو حراست میں حالات کا ذکر کیا ہے،کمنٹ باکس پڑھ لیں لوگ اُن چند این سی سی آئی اے کے افسران پر شدید غصے کا اظہار کررہے ہیں جو نوکری سے نکالے جاچکے ہیں۔ اور BIG Brother سے انتہائی پیار،محبت اور خلوص کا اظہار کررہے ہیں،ایم آئی کو دعائیں دے رہے ہیں۔ ڈکی نے بہت کچھ ایسا بیان کیا ہے جو اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ اچھے خاصے کیس کو کس طرح بگاڑا جاتا ہے۔ ڈکی نے وی لاگ کے اختتام میں ملٹری انٹیلی جینس اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Ali Raza Shaaf215,181 просмотров • 6 месяцев назад

پاکستان کے سابق سفارتکار عمران علی بتارہے ہیں کہ میں نیا نیا دفتر خارجہ میں آیا تھا پوری دنیا کے وزیر خارجہ آکر کہتے تھے ایٹمی دھماکے نہ کرنا،امریکہ نے آفر کی تھی کہ پشاور سے کراچی پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نجی سیکٹر سے ختم کرادیں گے،میں اُس میٹنگ میں نوٹس لے رہا تھا،جس میں 5 بلین ڈالرز آفر کررہے تھے،بعد میں فون پر وزیر اعظم نوازشریف کو 10 سے 12 بلین ڈالرز آفر کیے گئے۔ آج پاکستان اس لئے محفوظ ہے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اور ہم میں جوابی وار کرنے کی صلاحیت ہے۔
Ali Raza Shaaf87,467 просмотров • 2 месяцев назад

وزیر اعظم عمران خان کے معاون یوسف بیگ مرزا کو میں نے ایک نجی محفل میں کہا چھ ماہ ہوگئے ہیں ایویں سب کو جیلوں میں ڈالا ہوا،سب کے کیس جھوٹے،سب ختم کرو،یوسف بیگ مرزا نے عمران خان کا نمبر ڈائل کیا تو آگے سے عمران خان نے کہا “میں اینہاں چوراں نال بیہہ جاواں” ملک احمد خان
Ali Raza Shaaf151,640 просмотров • 5 месяцев назад

آرمی راکٹ فورس نے فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے،میزائل نے جدید طرز پر ٹارگٹ کو درست نشاندہی کیساتھ ہِٹ کیا
Ali Raza Shaaf31,037 просмотров • 1 месяц назад