
Arsalan Taj
@ArsalanGhumman • 118,601 subscribers
Member Central Core Committee #PTI | Former MPA Karachi | Kaali Vigo NaManzoor | #ReleaseImranKhan | #karachiWala in Exile | #صرف_مزاحمت #آخری_سانس_تک_عمران_خان
Shorts
Videos

اب سے کچھ دیر پہلے کراچی میں میرے بڑے بھائی عمران تاج کو گھر میں دیوار پھلانگ کر سب کو معلوم نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں اس طرح گھر میں چوری کی طرح داخل ہو کر خواتین و بچوں کو ٹارچر کیا گیا۔ میرے بھیتیجے کوساتھ لیجانے کی کوشش کی گئی بھابی اور بہن کے فون ساتھ لے گئے۔ میرے بڑے بھائی کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ ارسلان تاج کا بھائی ہے ورنہ نہ ان کا سیاست سو کوئی تعلق ہے نہ ان پر کوئی پرچہ ہے۔-ان کو اسلئے اغوا کیا گیا کہ ارسلان تاج عمران خان کے ساتھ کیوں ہے اور وہ میرے بھائی کیوں ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے کے میرے بڑے بھائی اور ان کی فیملی کیلئے دعا کریں کہ وہ جلد گھر آئیں۔ #ReleaseImranTaj
Arsalan Taj213,217 次观看 • 2 个月前

دوستوں آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اس نئے یوٹیوب چینل کو شسبسکرائب کریں۔جلاوطنی کے دنوں میں آپ سے اس چینل کے ذریعے رابطہ رہیگا۔ ظالم رجیم کے خلاف آواز اٹھانے میں آپکا ساتھ درکار ہے۔ چینل کا لنک نیچے کمنٹ میں۔ #FreeImranKhan #NoRetreatUntilKhanIsReleased #ImranKhanNeedsProperCare #ظالموں_کا_سوشل_بائیکاٹ #صرف_مزاحمت
Arsalan Taj74,194 次观看 • 3 个月前

PTI won 19 NA seats from #Karachi as per form-45 (93.3% of polling stations results) MQM won ZERO seat and came as runner-up on only ONae. JI as runner-up on 12 Seats #PTI secured more than 1 .1 million votes. #MQM secured less than 250K. All form-45 are here in G-drive #PTIwon #respectmandate
Arsalan Taj211,362 次观看 • 2 年前

عاصم منیر کی امریکی صدر سے ممکنہ ملاقات۔ ملاقات کا پس منظر صرف ایران اسرائیل جنگ ہوسکتاہے اور ملاقات سے پہلے کچھ نہ کچھ اتفاق ہو چکا ہوگا ورنہ امریکی صدر کی جانب سے وقت نہ دیا جاتا۔ لگتا ہے عاصم منیر اپنی آمریت کی حمایت کیلئے سب کچھ داؤ پر لگانے کیلئے تیار ہے جیسے اس سے پہلے مشرف نے کیا تھا۔ یہ بھی اہم دیکھنے والی بات ہے کہ کس طرح سے چند روز سے آئی ایس پر آر کے اثاثے ایران مخالف اور اسرائیل کی خاموش حمایت کیلئے بیانیہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔
Arsalan Taj66,372 次观看 • 11 个月前

سینیٹر مشتاق احمد کی گفتگو حامد میر کے ساتھ ابھی سنی جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جو کام مشتاق صاحب دو سال سے کر رہے تھے اس میں جماعت اسلامی کی انکو حمایت حا صل نہیں رہی جس کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا ہے۔ یہ بھی گفتگو سے اندازہ لگتا ہے کہ انسانی حقوق و آئین کی بالادستی پر جو جدوجہد مشتاق صاحب کرنا چاہتے ہیں وہ جماعت اسلامی کی قیادت نہیں کرنا چاہتی۔ ان کا کہنا ہے کہ “مجھے لگتا تھا میں واپس نہیں آپاونگا میں نے جانے سے پہلے استعفی دے دیا تھا گزشتہ دو تین سال سے جو معاملات بن گئے ہیں اس کی وجہ سے، میں کسی کو الزام نہیں دے رہا مگر تنظیم کی اپنی لمیٹیشن ہیں” مشتاق صا حب نے دبے الفاظ میں اظہار کیا کہ وہ دل برداشتہ تھے کہ اس جدوجہد میں ان کی جماعت ان کے ساتھ نہیں تھی اور انسانی حقوق کیلئے جماعت اسلامی کھل کر سیاست کرنے میں ناکام رہی۔
Arsalan Taj33,914 次观看 • 8 个月前

ایکسٹینشن مافیا کے نوٹیفیکیشن جاری۔۔ ایک ہفتہ فوج بغیر سربراہ کے رہی۔ قوم نے یہ بھی دیکھ لیا کہ فوجی جرنیلوں کو اپنی نوکریوں کی فکر ہے نہ کہ قوم یا ادارے کی۔ سب بندر بانٹ میں لگے رہنا ہے۔ مشرف بھی صدر بنا اس کو لگا پانچ سال پورے کریگا مگر نہ ہوا۔ ضیا کو لگا وہ عمر بھی رہیگا مگر نہ ہوا فرعون عاصم منیر کو بھی یہی لگتا ہے مگر ایسا ہوگا نہیں۔ انشااللہ #چلو_چلو_اڈیالہ_چلو
Arsalan Taj25,920 次观看 • 6 个月前

فوج سے مسلہ یہ ہے کہ فوجی جرنیل اپنے آپ کو ملک کا حکمران بنانا چاہتے ہیں اورعوام کواپنا غلام۔ جو فوج کا کردار آئین میں ہے فوج وہ کرے۔ تین سال سے زائد گزر چکا نہ عمران خان کیلئے عوام کی محبت کم ہوئی نہ فوجی جرنیلوں سے نفرت کم ہوئی۔ بین الاقوامی دہشتگرد کے بیٹے نے عاصم منیر کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے پر نواز شریف کا غصہ ہم پر نکال دیا نواز شریف کے بچوں کو اشارہ بنا کر پوچھا کہ بچے کیوں فوج میں نہیں بھیجتے؟ ایک بار پھر پاکستانی ٹی وی اسکرینوں پر بھوکتے کتے کو دیکھا گیا۔ ایک بار پھر سے یاد دلانا چاہتے ہیں کہ عاصم منیر اس کے ساتھی جرنیلوں کا حال فرعون سے بھی برا ہوگا۔ #NationLovesImranKhan #GetWellSoonDG
Arsalan Taj21,726 次观看 • 6 个月前

گزشتہ سال جنوری میں اس تقریر کے بعد ایک دوست کی کال موصول ہوئی اس میں ایک طرح کی دھمکی اور ایک طرح کا اشارہ تھا۔ کہا گیا کہ تم جو کر رہے ہو تمہیں اندازہ نہیں ہے یہ لوگ بہت طاقتور ہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا مستقبل میں معاملہ فہمی ہو گئی تو یہ تمہارا ٹکٹ کھا جائیگا تمہارا سیاسی مستقبل ختم کر دینگے تم کولیٹرل ڈیمج بن جاوگے تم ابھی نوجوان ہو زندگی پڑی ہے، جب باقی سب اتنا نہیں بول رہے تو تم کیوں بول رہے ہو چپ رو تنقید کرنی ہے تو سیاسی لوگوں پر کرو ان پر نہیں کرو، ماضی میں بھی لوگ کئی کئی سال تک غائب کر دئیے گئیے تمہارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کا سوچو۔ میں نے جواب دیا کہ اگر تو جو کچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی لوگ کر رہے ہیں تو میں پھر تنقید انہیں پر کروگا مگر جب سب کچھ فوجی افسران کر رہے ہیں تو پھر کیسے ان کا ذکر نہ کیا جائے یا تو وہ کہہ دیں کہ ملک میں مارشل لا ہے یا پھر ایسے کام نہ کریں۔ پھر ایسی ہی دوسری کال جب آئی جب مجھے گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا لاندھی میں ڈرٹی ہیری کا نام لینے پر۔ پھر جیل میں بھی ایسا ہی پیغام ملا اور اب بھی ایسے ہی پیغام عموما آتے رہتے ہیں۔ میرا ایک ہی جواب ہے جو پہلے تھا اور ویسے بھی مجھ جیسے لوگوں کو جو مقام عمران خان نے دیا وہ کونسا ہم اپنی وراثت میں لکھوا کر لائے تھے۔ طاقتور تو صرف اللہ کی ذات ہے جو دینا ہے اس نے دینا ہے انسان کے ہاتھ صرف خسارہ ہے اور موت ہر ایک کو آنی ہے۔ کالی ویگو نا منظور #صرف_مزاحمت #ReleaseImranKhan
Arsalan Taj60,013 次观看 • 2 年前

ڈی جی آئی ایس پی آر سے جبری گمشدہ افراد کے حوالے سے چند اہم سوالات پہلا سوال ۔ اگر تو یہ افراد اپ کے پاس نہیں تو الزام لگنے پر آپ کیوں کوئی تحقیقات نہیں کرواتے ؟ آپ پر الزام لگتا ہے مگر آپ کچھ نہیں کرتے بلکہ ان افراد کے حوالے سے عجیب بیانات دیتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ہیں تو کس قانون کے مطابق یہ سب ہو رہا ہے ؟ Complete vlog here #ActivistsAreNotTerrorists #StopForcedDisappearances #MissingPersonPakistan
Arsalan Taj29,006 次观看 • 1 年前
没有更多内容可加载