
Asif Hameed
@asifpak • 34,747 subscribers
Analyst : Current Affairs in Islamic Perspective. Director (Nazim): Multimedia & Social Media, Markazi Anjuman Khuddam ul Quran Teacher: Classical Arabic.
Videos

والدِ محترم کے وڈیو کلپس بہت لوگ شیئر کر رہے ہیں اس تبصرہ کے ساتھ کہ ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ نے کئی سال قبل ” پیشنگوئی “ کردی تھی اور وہ بات درست ثابت ہورہی ہے۔ سب سے اہم بات جو لوگ نظر انداز کررہے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ نے ان تمام حالات کو بیان کر کے انکا حل بھی تجویز کیا تھا۔ والدِمحترم رحمہ اللہ بار بار خبردار کرتے رہے کہ انفرادی اور قومی سطح پر اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ درست کرلو ورنہ اللہ کی طرف سے سزا کا معاملہ ہوگا۔ ہم اللہ کو ناراض کرکے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ! یہ کلپ میری درخواست ہے کہ اس کومکمل سنیں اور اسے جس حد تک ہو سکے شیئر کریں۔ اللہ تعالئ ہمیں سمجھنے اور سنبھلنے کی توفیق دے۔ آمین
Asif Hameed198,428 görüntüleme • 5 ay önce

والدِ محترم رحمہ اللہ کا یہ کلپ 2004 میں انکے ”دورہ بھارت کے دوران ممبئی“ میں کیئے گئے ایک خطاب سے لیا گیا ہے۔ آج اس کلپ کا ایک چھوٹا سا حصہ بہت شیئر ہوا حتی کہ مختلف ٹی وی چینلز نے بھی دکھایا۔ اللہ کی شان یہ ہے کہ بھارت میں دیا گیا والدِ محترم کا یہ بیان بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا حرفِ اول بن گیا۔ اللہ اکبر وللہ الحمد ! براہ کرم اس کلپ کو آخر تک سماعت فرمائیں۔
Asif Hameed236,755 görüntüleme • 1 yıl önce

والدِ محترم رحمہ اللہ کی کم ازا کم تیس سال پرانی تقریر! جس میں پاکستان کے جن مسائل اور انکی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے وہ آج بھی جوں کی توں موجود ہیں بلکہ بڑھ گئی ہیں۔ والدمحترم رحمہ اللہ نے ان مسائل ک جو واحد یقینی حل اور علاج اس وقت بھی تجویز کیا تھا اور آج بھی وہی حل ہے۔ اسکے علاوہ جتنی بھی کوششیں کی گئیں اور کی جائیں گی وہ سب لاحاصل ہیں ! آپ اس کلپ کو سماعت فرمائیں، کمینٹ بھی کریں اور شیئر بھی !! جزاکم اللہ خیرا
Asif Hameed90,822 görüntüleme • 1 yıl önce

والدِ محترم ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کا اپنے مداحوں اور خیرخواہوں سے شکوہ !
Asif Hameed117,507 görüntüleme • 3 yıl önce

والدِ محترم رحمہ اللہ ہمیشہ یہ فرماتے تھے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عملی پہلو جو اللہ کے دین کو قائم کرنے کی جدوجہد اور اس کی راہ میں درپیش مصائب و مشکلات سے متعلق ہے، اسکا ذکر سیرت بیان کرتے ہوئے نہیں کیاجاتا۔ ضرورت اس امر کی ہے فضائل و مناقب کے بیان کے ساتھ ساتھ یہ عملی پہلو بھی بیان ہو۔
Asif Hameed90,468 görüntüleme • 2 yıl önce

آج والدِ محترم رحمہ اللہ کو اپنے رب کی طرف لوٹے ۱۴ سال ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ کے دین کی تبلیغ اور اللہ کی کتاب کی تفسیر اور اللہ کے نظام کو قائم کرنے کی کوشش میں شب وروز تسلسل کے ساتھ مصروفِ عمل رہے۔ ذالک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء (یہ اللہ کا فضل ہے وہ دیتا ہے جسے چاہتاہے)۔ الحمد للہ ! آج انکی تعلیمات سے پوری دنیا خصوصا اردو اور ہندی سمجھنے والے استفادہ کررہے ہیں۔ موجودہ دور اور آنے والے ادوار کے حوالے سے بھی والدِ محترم کی باتیں اور ہدایات اہلِ دین کیلئے مشعل راہ ہیں۔ والدِ محترم کے سینکڑوں بلکہ اب شاید ہزاروں شاگرد اپنے استاد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے استاد کے علم اور فکر کو پھیلا رہے ہیں۔ بلاشبہ یہ سب والدِ محترم کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ اَللّٰهُمَّ اغفِرلَه وَارحَمهُ وَ اَدخِلهُ فِي رَحمَتِك وَ حَاسِبهُ حِسَابًايَسيِرًا. آمین اَللّٰهُمَّ نوّرمَرقَدَه وَأكرِم مَنزِلَه و اَلحِقهُ بِالصّالِحِين اللهم اِنَّهُ كَانَ مِن عِبَادِك خَلَقتَهُ وَ هَدَيتَهُ لَلاِسلَامِ وَاِنَّهُ يَحتَاجُ اِلٰي مَغفِرَتِك وَمَن يَّغفِرُالذُّنُوب اِلَّا اَنتَ فَاغفِر لَہُ مَغفِرَةً مِن عِندِكٓ وٓارحٓمهُ إِنَّك اَنتَ الغَفُورُالرّٓحِىمُ. اَللّٰهُمَّ لا تَحرِمنَااَجرَهُ وَلَا تَفتِنَّابَعدَه اٰمين ثم اٰمين
Asif Hameed75,490 görüntüleme • 2 yıl önce

سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو ایک سال ہوگیا مگر حکومتِ پاکستان کی طرف سے انسدادِ سود کے حوالے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ امیر تنظیم اسلامی کی سپریم کورٹ کے شریعت ایپلیٹ بینچ کو ایک دردمندانہ اپیل۔ براہ کرم اس کلپ کو عام کریں اور سود کے خاتمہ کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں۔ رمضان المبارک کی آخری ساعتوں میں اللہ تعالی آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے۔ آمین
Asif Hameed51,321 görüntüleme • 3 yıl önce

پاکستان میں سیاسی عمل کو جاری رکھنے کے حوالے سے والدِ محترم رحمہ اللہ کا پوری قوم کو مشورہ !! اگرچہ ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ اس بات کے داعی تھے کہ انتخابات کے ذریعہ اسلام تو نہیں آسکتا لیکن اس سے کمتر سطح پر اس ملک میں سیاسی عمل کا جاری رھنا بےحد ضروری ھے۔ اس تناظر میں یہ کلپ بہت اھم ہے۔
Asif Hameed50,930 görüntüleme • 3 yıl önce
Daha fazla içerik yok.