
Awais Hameed
@awais_hameed • 13,305 subscribers
Journalist | 🇵🇰 | Striving to express truth as much as I can
Shorts
Videos

ڈی چوک کے نامُراد گِدھ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف آپریشن کے اگلے روز ڈی چوک کے اوپر گِدھ نما پرندوں کا غول منڈلاتا نظر آیا۔ جانوروں کی لاشیں نوچنے والے گِدھوں کی تمام نسلیں پاکستان سے تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔ سندھ کے صحرائی علاقے ننگر پارکر اور لاہور کے قریب چھانگا مانگا میں بچے کھچے گِدھوں کی افزائش کی جا رہی ہے۔ طاقت کا مرکز اسلام آباد کیونکہ ان دونوں مراکز سے بہت دور ہے اس لیے یہاں مخصوص سیاستدانوں نے گِدھوں کا خلا پُر کر رکھا ہے۔ ان گِدھوں کو انسانی لاشیں تو پسند ہیں لیکن یہ لاشیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہوں تو یہ آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ ان گِدھوں کی دِلی آرزو تھی کہ ڈی چوک میں سیکیورٹی فورسز کی لاشیں میسر آ جائیں اور وہ ان لاشوں کے بل پر اپنی سیاسی افزائش کر سکیں مگر ان کی مُراد پوری نہ ہو سکی اور یہ کفِ افسوس ملتے رہ گئے۔ یہ وہی گِدھ ہیں جن کی 9 مئی کے روز ہونے والے احتجاج سے قسمت چمک اٹھی تھی۔ ان گِدھوں کے بادشاہ سے لے کر پیادے تک ہر ایک رکن جب اپنے قبیلے کی پسپائی محسوس کرتا ہے تو جھٹ سے 9 مئی کی لاش نوچ کر خود کو توانا کر لیتا ہے۔ اس بوڑھے سیاسی گِدھ کو دیکھ لیجئے۔ جب ڈی چوک سے مطلوبہ لاشیں میسر نہ آئیں تو پینترا بدلا اور نئی محاذ آرائی کی چنگاریوں کو پھونکیں مارنے لگا۔ یہ بوڑھا سیاسی گِدھ بخوبی جانتا ہے کہ اس کی اور اس کے آقا کی بقا تحریک انصاف کی لاش نوچنے میں ہے اور وہ لاش اسی صورت ممکن ہے جب ظلم پر احتجاج کو بھی من پسند رنگ دے کر طاقتوروں کو مزید اشتعال دلایا جائے۔ #Pakistan #Islamabad #PTI #Islamabad_Massacre #IslamabadMassacare #IslamabadMassacre #IslamabadProtest #DChowkProtest #ImranKhan #PMLN
Awais Hameed272,903 просмотров • 1 год назад

اعظم نذیر تارڑ سے نا انصافی موہن داس کرم چند گاندھی (مہاتما گاندھی) بھی قائد اعظم محمد علی جناح کی طرح برطانیہ سے تعلیم حاصل کر کے وکیل بنے۔ انہیں قانون، عدالت اور انصاف سے متعلق امور پر مکمل دسترس تھی۔ مہاتما گاندھی کئی دہائیاں وکالت کی پریکٹس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ دنیا کی تمام عدالتوں سے بڑی عدالت ضمیر کی عدالت ہوتی ہے اور یہ تمام عدالتوں سے اعلیٰ عدالت ہوتی ہے۔ جہاں سیاسی قیادت نے دشمن ملک کو جنگی محاذ اور سیاسی قیادت نے دشمن ملک کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر چاروں شانے چِت کیا وہاں اعظم نذیر تارڑ نے تن تنہا دشمن ملک کا آئین اور نظامِ انصاف تہہ و بالا کر دیا۔ مہاتما گاندھی جس عدالت کو سب سے ارفع گردانتے تھے، اعظم نذیر تارڑ نے دشمن ملک کے منصفوں اور وکیلوں کی وہ عدالت بھی کرپٹ کر دی۔ دشمن ملک کا آئین بار بار توڑنے والوں نے بھی شاید اتنا نقصان نہ کیا ہو جتنا اعظم نذیر تارڑ نے کیا۔ ایسی بے مثال خدمات پر ان کو صرف نشانِ امتیاز دے کر سخت نا انصافی کی گئی ہے۔ #Pakistan #Pakistani #PMLN #judiciary
Awais Hameed27,574 просмотров • 1 год назад

تو کہ ناواقف آداب غلامی ہے ابھی عمر دراز گوندل کیا سادہ آدمی ہیں۔ سکندر سلطان راجہ کے الیکشن کمیشن، مریم نواز کے تخت لاہور، عثمان انور کی پولیس کی موجودگی میں ایمانداری اور شفافیت تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔ #Pakistan #Byelection #PMLN #PTI Umar Daraz Gondal
Awais Hameed16,054 просмотров • 9 месяцев назад
Больше нет контента для загрузки