
Muhammad Aslam Awan
@AwanAslamAwan1 • 5,949 subscribers
journalist/columnist(Roznama Duniya Lahore),Book Writer(War on terror),Researcher on culture and heritage.
Shorts
Videos

دیر بالا میں بالآخر مقامی امن کمیٹی کے ارکان دوبندو چیک پوسٹ پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے محاصرے میں پھنسے 17 پولیس اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق، 17 پولیس اہلکار گزشتہ 48 گھنٹوں سے دوبندو چیک پوسٹ پر محصور تھے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے بارہا مدد کی اپیل کیے جانے کے باوجود سرکاری فورسز کے بروقت نہ پہنچنے پر مقامی عوامی امن کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے محصور اہلکاروں کو نکال لیا۔ امن کمیٹی کے ارکان نے خطرات کے باوجود چیک پوسٹ تک پہنچ کر پولیس اہلکاروں کو بحفاظت وہاں سے منتقل کیا۔ ریسکیو کیے گئے تمام پولیس اہلکار بعد ازاں بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
Aslam Awan21,393 görüntüleme • 15 gün önce

خزینہ بانڈہ حملے کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر، پولیس کی استعداد کار اور سیکیورٹی تیاریوں پر سوالات ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ میں پولیس چیک پوسٹ اور بیک اپ پارٹی پر ہونے والے حملے سے منسوب ایک تفصیلی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جسے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم اس نے خیبرپختونخوا میں پولیس کی استعداد اور سیکیورٹی تیاریوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں جدید ڈرونز، جدید اسلحہ اور حملہ آوروں کی مربوط جنگی حکمتِ عملی کا استعمال دیکھایا گیا ہے، جبکہ پولیس اہلکار محدود وسائل میں غیر پیشہ وارانہ انداز میں اپنی پوزیشنوں کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پولیس کو گزشتہ برسوں میں بڑے پیمانے پر وسائل اور فنڈز فراہم کیے جانے کے باوجود انسدادِ ڈرون ٹیکنالوجی، جدید حفاظتی آلات اور ضروری جنگی سازوسامان کیوں میسر نہیں آ سکے۔ دوسری جانب ایک اور ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر حملے کے دوران اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی رہائی کا منظر دکھایا گیا ۔ اس ویڈیو کی بھی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس یا دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف بھی سامنے نہیں آیا۔ دفاعی و سیکیورٹی امور پر نظر رکھنے والے بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ پولیس بنیادی طور پر سماجی جرائم کو کنٹرول اور معاشرے کو ریگولیٹ کرنے والی سوشل فورس ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور عسکری مہارت سے لیس شدت پسند گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی فوجی تربیت، جدید سازوسامان اور مؤثر انٹیلی جنس اور فضائی معاونت درکار ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اگر پولیس کو درپیش خطرات کی نوعیت کے مطابق اگر وسائل، تربیت اور ٹیکنالوجی فراہم کر بھی دی جائے تو بھی پولیس فورس ایسے حملوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت نہیں پا سکتی۔ حالیہ ویڈیوز اور ان پر ہونے والی بحث نے ایک مرتبہ پھر یہ سوال سامنے لا کھڑا کیا ہے کہ آیا خیبرپختونخوا پولیس موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل ہے ؟ یا پھر خیبر پختون خوا پولیس مکمل انہدام کی طرف بڑھ رہی ہے ؟؟؟
Aslam Awan18,570 görüntüleme • 26 gün önce

کوئٹہ کراچی سے کوئٹہ آنے والا ایک خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ گاڑی میں موجود دو معصوم بچے محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقعےکے بارے میں تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Aslam Awan36,272 görüntüleme • 2 ay önce

بصرہ میں امریکی ہیلی برٹن کمپنی اور کے بی آر کو عراقی ملیشیا نے آگ لگا دی ۔ ہیلی برٹن کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آئل فیلڈ سروسز کمپنیوں میں کیا جاتا ہے ،جو صدام حسین حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد عراق کے تیل پر امریکی قبضہ کے بعد پچھلے 20 سالوں سے عراق سے مفت تیل نکال کر امریکہ اور برطانیہ کو منتقل کر رہی ہے۔ امریکہ اور یوروپ گزشتہ100 سالوں سے مسلمانوں کے وسائل کو کیسے بیدردی سے لوٹ رہے ہیں
Muhammad Aslam Awan78,287 görüntüleme • 5 ay önce

دنیا ایک بار پھر پاکستان کی فضائی قوت اور فوجی مہارت دیکھ کر دننگ رہ گئی
Muhammad Aslam Awan68,724 görüntüleme • 6 ay önce

اسرائیل کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے کل رات ایک ایسے بل کی منظوری دے دی ، جس کے تحت جرم کی نوعیت اور ملزم کی عمر سے قطع نظر ہر قسم کے قیدیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی ، اس بل کی دوسری اور تیسری خواندگی کے لیے راہ ہموار ہو گی۔ اس قانون کے تحت اسرائیلی پارلیمنٹ نے 11,000 بے گناہ فلسطینیوں کو پھانسی دینے کی تیاری کر لی ہے ، ان سب بیگناہ فلسطینیوں پر ایران، حماس اور حزب اللہ کے ساتھ گہرے تعلقات کا الزام دھرا گیا ہے ۔
Aslam Awan56,898 görüntüleme • 5 ay önce

سکواڈرن لیڈر انکیتا کہتی ہیں، "بھارتی فضائیہ کی پائلٹیں خاص طور پر ہماری خواتین پائلٹس ہماری حکومت سے درخواست کر رہی ہیں کہ ہمیں ایران کے اسلامی خطرے کے خلاف لڑنے کی اجازت دی جائے۔ بھارتی فضائیہ انہیں وہی سبق سکھائے گی جو ہم نے آپریشن سندور میں پاکستان کو سکھایا تھا۔ ہم اسرائیل کا بدلہ لیں گے۔"
Aslam Awan46,877 görüntüleme • 5 ay önce
0:40
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

عراق کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں، لیکن تیل کی آمدن بغداد کو نہیں ملتی ، یہاں 2003 میں امریکی قبضہ کے بعد قائم کیا گیا ایک ایسا نظام آج بھی متحرک ہے جو امریکہ کو عراق کی تیل آمدنی پر مستقل تصرف دیتا ہے۔ العربیہ/الجزیرہ کے اسامہ بن جاوید اس تصرف کی وضاحت کرتے ہیں
Muhammad Aslam Awan39,655 görüntüleme • 5 ay önce

شکار پور ، کچے کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈی ایس پی شکار پور میڈم پارس بکھرانی،ڈی ایس پی گڑھی یاسین احمد سومرو اور دیگر پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لئے جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو صاحب کی سکھر کے مقامی ہسپتال آمد زخمیوں کی بیمار پرسی کی انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور انکی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا
Muhammad Aslam Awan33,617 görüntüleme • 8 ay önce

بھارت : میرٹھ شہر میں مسلمانوں کی 6 مساجد کو منہدم کردیا گیا، اور اتر پردیش کے وزیر اعلی Yogi Adityanath نے مبینہ طور پر توہین مذہب کا ارتکاب کیا، جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔ اب تک 52 مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا کر کئی مسلمانوں کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا۔ @
Aslam Awan10,640 görüntüleme • 3 ay önce
0:34
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

اس ویڈیو میں مغرب کے سفید فام صیہونی درنددگی پر خاموش ویٹیکن کے پوپ لیو اور مغربی دنیا کے سفاکی کی عکاسی کی گئی ہے ، روح انسانی کو تڑپا کر رکھ دیتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک مقتول فلسطینی مسلمان کی نعش،سڑک پر پڑی ہوئی ہے، مشرقی یوروپ سے آئے ہوئے سفید فام غیہونءوں کا ایک گروپ ہنستے ہوئے اس کے جسم کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ وہ دھیرے دھیرے شہید مسلمان کے جسد خاکی کو اپنی گاڑی کے ساتھ گھسیٹتے ہیں اور قہقہے لگاتے ہوئے گاڑی کو آگے پیچھے کرکے اس معصوم انسان کے جسم کو کچلتے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ افسوس کہ یوروپ و امریکہ کا کوئی انسان اس درندگی اور وحشت کی مذمت تک نہیں کر سکتا بلکہ اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ مسلمانوں کے خلاف صیہونیت کی اس بربریت کا محافظ ہے
Aslam Awan10,964 görüntüleme • 4 ay önce
Daha fazla içerik yok.