
Mustafa Azizabadi
@azizabadi • 76,274 subscribers
Convener of MQM’s Central Coordination Committee - Progressive - Poet. Writer. Altafist. Follower of @AltafHussain_90, a Great Leader, Reformer & Founder of MQM
Shorts
Videos

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چودھری صاحب کی آج کی پریس کانفرنس کے اس کلپ کو سنکر دو ہی باتیں سامنے آتی ہیں ۔ ایک تو DG ISPR تسلیم کر رہے ہیں کہ فوج میں ساری قوموں کے لوگ تو ہیں لیکن اردو اسپیکنگ مہاجر نہیں ہیں اور اگر مہاجر فوج میں ہیں تو پھر جنرل صاحب ان کو تسلیم نہیں کرتے اسی لئے وہ سب کا نام لیتے ہیں لیکن مہاجروں کا زکر نہیں کرتے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔قیام پاکستان کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے مہاجروں کو اس طرح نظرانداز کرنا اور ان کے ساتھ تعصب کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں
Mustafa Azizabadi130,416 görüntüleme • 9 ay önce

#LongLiveAltafHussain ایم کیو ایم کےبانی و قائد جناب الطاف حسین نے بدھ کی شام ویلنگٹن اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت وارڈ کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے آفس جاکر ان کے علاج کے سلسلے میں خصوصی توجہ دینے اور ان کا خصوصی خیال رکھنے پر تمام ڈاکٹروں، اسٹاف نرسوں، کچن اور کلیننگ اسٹاف سمیت وارڈ میں ڈیوٹی دینے والے تمام عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا، انہیں گلدستے اور شکریہ کا کارڈ بھی پیش کیا۔ تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور تمام عملےنےجناب الطاف حسین کی اس شفقت پر ان کا شکریہ ادا کیا،انہیں صحتیابی پر مبارکباد پیش کی انہیں اپنی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
Mustafa Azizabadi85,560 görüntüleme • 1 yıl önce

” کراچی میں پی ٹی آئی کی بڑی ریلی کے دو ہیرو ہیں، ایک سہیل آفریدی ، دوسرے الطاف حسین جنہوں نے MQM والوں کو کہا جاؤ PTI ریلی کو سپورٹ کرو ۔ کراچی کا کوئی بے تاج بادشاہ ہے تو وہ الطاف حسین ہیں “ انٹرنیشنل چینل” ٹاپ سیکرٹ “ کی رپورٹ #سڑکوں_پر_مزاحمت_واحد_حل
Mustafa Azizabadi22,454 görüntüleme • 6 ay önce

بریکنگ نیوز : ‼️‼️‼️ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو طبیعت خاصی بہتر ہونے اور صحتیابی کے بعد آج بروز بدھ مورخہ 23 جولائی 2025 کی شام اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ #GetWellSoonAltafBhai جناب الطاف حسین کو سانس لینے میں دشواری کے باعث بدھ 9 جولائی 2025 کو لندن کے بارنیٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں اگلے روز جمعرات 10 جولائی کو سینٹرل لندن کے ویلنگٹن نارتھ اسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ جہاں ممتاز کارڈیولوجسٹ اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لپکن Dr David Lipkin کی سربراہی میں گیسٹرو انٹرولوجسٹ، چیسٹ اسپیشلسٹ اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا۔ جناب الطاف حسین 14 روز تک ویلنگٹن نارتھ اسپتال میں زیرعلاج رہے۔اس دوران جناب الطاف حسین کے مختلف ٹیسٹ کئے گئےاور ان ٹیسٹ کی روشنی میں انہیں ضروری ادویات دی جاتی رہیں جبکہ بلڈ کاؤنٹ اور آئرن کی کمی کے پیش نظر جناب الطاف حسین کو بلڈ اور آئرن کی بوتلیں بھی چڑھائی گئیں۔جس کے بعد ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آتی رہی ۔ اس دوران کنسلٹنٹ اور دیگر سینئر ڈاکٹر جناب الطاف حسین کا چیک اپ کرتے رہے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹس رپورٹس اور طبیعت میں بتدریج بہتری پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے رہے۔ جناب الطاف حسین کی علالت پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں میں تشوش اور بے چینی کی لہر دوڑی ہوئی تھی اور وہ ان کی صحتیابی اور درازی عمر کی دعائیں کرتے رہے۔ اللہ کے فضل و کرم اور کارکنان و عوام کی دعاؤں سے صحتیاب ہونے پر آج بروز بدھ 23 جولائی کی شام جناب الطاف حسین کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ 15 روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہنے اور صحتیابی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں ۔
Mustafa Azizabadi33,301 görüntüleme • 1 yıl önce

مصطفےٰ کمال کی پریس کانفرنس شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے معصوم بچوں کو اپنی گھناؤنی سیاست میں گھسیٹنے کی انتہائی شرمناک کوشش ہے۔ مصطفےٰ کمال اگر سچا ہے تو ڈاکٹر عمران فارق شہید کے قتل میں قائد تحریک الطاف حسین کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرے ورنہ غیرت ہے تو شرم سے ڈوب مرے
Mustafa Azizabadi21,097 görüntüleme • 6 ay önce

بریکنگ : کراچی کے علاقے کورنگی کے میں ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی حمایت میں شاندار ریلی ۔ بڑی تعداد میں کورنگی کے عوام کی شرکت ۔ ہاتھوں میں” جئے الطاف حسین “ والے پرچم ۔ خدا کا فرمان سچا ہے کہ بے شک حق آنے کے لئے اور باطل مٹنے کے لئے ہے
Mustafa Azizabadi73,348 görüntüleme • 3 yıl önce

چلےتھے MQM کودفن کرنے،الطاف حسین کورسوا کرنے،مگرفرعونی دعویٰ کرنےوالا خود ہی زلیل و رسوا ہورہاہے۔ اس نےجس MQMP میں اپنیPSP کو دفن کیا تھا،اپنی مغلظات پر مبنی پریس کانفرنس کرکےاسکی رسوائی کابھی سامان کرگیا، کارکن غصہ میں پارٹی چھوڑ رہےہیں، کہاں لےآیا ہے یہ شخص #کمالو_کی_ضرورت_ختم
Mustafa Azizabadi17,165 görüntüleme • 6 ay önce

” الطاف حسین کو اجازت ملی تو کراچی میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا “ سینئر صحافی پی جے میر ۔ یہ بات قائد تحریک الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنےکا دعویٰ کرنے والے بھی بخوبی جانتےہیں اسی لئےMQM پر پابندی لگاکراور نائن زیرو کو آگ لگا کر بھی وہاں پہرے بٹھا رکھے ہیں #الطاف_تیرا_ساتھ_تاحیات
Mustafa Azizabadi21,547 görüntüleme • 10 ay önce

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خوش آمدید کہنےکے لئے MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی اپیل پر MQM کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ دیگر کارکنوں کے ہمراہ نمائش پر اجتماع میں شریک ہوئے اور انہیں کراچی آمد پر خوش آمدید کہا #سڑکوں_پر_مزاحمت_واحد_حل
Mustafa Azizabadi14,290 görüntüleme • 6 ay önce

جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں غدارانِ قوم کا اپنی جعلی جیت کا جشن منانا جناح گراؤنڈ کی بے حرمتی ہے۔ جناح گراؤنڈ MQM کے مرکز نائن زیرو کی شناخت ہے جس کو غداروں نے دفن کرنے اور نیست و نابود کرنے کے اعلانات کئے ۔ جناح گراؤنڈ میں قائم یادگارِ شہدا پکار پکار کر کہے گی کہ تم غدار ہو
Mustafa Azizabadi36,002 görüntüleme • 2 yıl önce

بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی طبیعت بہتر ہورہی ہے ۔ الطاف بھائی کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، کارکنان و عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں
Mustafa Azizabadi18,694 görüntüleme • 1 yıl önce

قائد تحریک الطاف حسین کو مغلظات دینے اور بیہودہ زبان استعمال کرنے پر PSP اور ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے کارکنوں ستار عباسی اور محمد یامین نے PSP اور MQMP چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ قائد تحریک سے معافی مانگ رہے ہیں۔ مزید کارکنوں میں بھی شدید بے چینی ہے۔ #کمالو_کی_ضرورت_ختم
Mustafa Azizabadi10,944 görüntüleme • 6 ay önce

بریکنگ : ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی رہائی کا مطالبہ کردیا - جناب الطاف حسین نے آفاق احمد کی رہائی کا مطالبہ جمعہ کی شب ٹک ٹاک پر 213 ویں فکری نشست سے خطاب میں ڈمپر مافیا کی مذمت کرتے ہوئے کیا #ISupportAltafHussain
Mustafa Azizabadi16,272 görüntüleme • 1 yıl önce

تازہ ترین: ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی 10 ویں روز کی دوسری ہیلتھ اپ ڈیٹ: لندن وقت : 9.30pm #GetWellSoonAltafBhai آج مورخہ 18 جولائی کو کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لپکن Dr David Lipkin نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ جمعہ کی شام کو جناب الطاف حسین کا دوبارہ معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے متفقہ طور پر طےکیا کہ جناب الطاف حسین کو دیگر ادویات کےساتھ ساتھ خون کی دو مزید بوتلیں چڑھائی جائیں۔ جس کےبعد شام 7.45pm کو جناب الطاف حسین کو خون کی پہلی بوتل چڑھائی گئی۔
Mustafa Azizabadi12,357 görüntüleme • 1 yıl önce

”میں ایک بلیو بلڈ پنجابی ہوں، پنجابیوں کو اپنے آپ کو پنجابی کہلانےپرفخر ہونا چاہیے، چاہےیہ والا پنجاب ہو یا سرحد کے اُس طرف والا پنجاب “ محترمہ مریم نواز کا ”پنجابی کلچر ڈے “ کی تقریب سےخطاب۔ مریم نواز صاحبہ اور اہلِ پنجاب کو پنجابی کلچر ڈے مبارک ہو۔ ایک گزارش ہےکہ جب مہاجر یا کسی دوسری قوم کےلوگ اپنی زبان، اپنی شناخت، اپنی تہذیب و ثقافت پر فخر کریں اور اپنے بزرگوں کےآبائی وطن کا زکر کریں تو انہیں لسانیت کا طعنہ دینے اور اپنی قومیتی شناخت ختم کرکےصرف پاکستانی کہلانے کا درس دینے سےگریز کیا جائےکیونکہ سب کی اپنی اپنی زبان، تہذیب و ثقافت اور اپنی شناخت ہوتی ہےجس سے انکار غلط ہے۔ اپنی زبان و ثقافت سے پیار کیجئے، دوسرے کی زبان وثقافت اور شناخت کا احترام کیجئے
Mustafa Azizabadi13,277 görüntüleme • 1 yıl önce