Bilal Ansar Khan's banner
Bilal Ansar Khan's profile picture

Bilal Ansar Khan

@BilalAnsarKhan117,240 subscribers

ڈٹنے کا وقت آیا۔

Shorts

"میرا خیال ہے یہ جو نظام کو چلانے والے لوگ ہیں وہ سوچیں گے لیکن اگر ان کو زیادہ شوق ہوا تو ہم ذہنی طور پے اس قتل عام کے لیے تیار ہیں" بنگلا دیش کے نوجوان بھی ایسا ہی کچھ فیصلہ کرکے نکلے تھے

"میرا خیال ہے یہ جو نظام کو چلانے والے لوگ ہیں وہ سوچیں گے لیکن اگر ان کو زیادہ شوق ہوا تو ہم ذہنی طور پے اس قتل عام کے لیے تیار ہیں" بنگلا دیش کے نوجوان بھی ایسا ہی کچھ فیصلہ کرکے نکلے تھے

70,744 просмотров

علیمہ خانم کہتی ہیں زیرہ چانس کے پے رول پے رہا کریں ٹھیک ہے پھر۔ کل چستیاں پنڈی اور لاہور میں نکلے، کل پھر پورے کے پی میں نکلیں گے آپریشن مذاحمت آن

علیمہ خانم کہتی ہیں زیرہ چانس کے پے رول پے رہا کریں ٹھیک ہے پھر۔ کل چستیاں پنڈی اور لاہور میں نکلے، کل پھر پورے کے پی میں نکلیں گے آپریشن مذاحمت آن

33,120 просмотров

Videos

BilalAnsarKhan1's profile picture

ہر بندہ قافلے دیکھ کے خوش ہے مگر ابھی ایک بہت بڑی مار پڑے گی ہمیں۔ سائیکولوجیکلی تیار ہوجائیں۔ ورنہ گھبرا جائیں گے جب یہ بے غیرت نظام ایک آخری دفعہ بھیانک بھیڑیوں کی طرح ٹوٹے گا ہم پے۔کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ جو نظام 70 سال سے اندھی طاقت کا نشئی ہے، جس طبقے کو اپنی عیاشیوں کی آخر موت نظر آرہی ہے، وہ خاموشی سے چلا جائے گا؟ بہت، بہت کم چانس ہے۔ 🔶 اسلام آباد داخل ہوتے ہی ان کے کے ٹوٹ پڑنے کا چانس ہے۔ گنز لاٹھیاں ٹئیر گیس، شیلنگ، ڈرون، نامعلوم غنڈے، آگ اور پانی، سب استعمال کرسکتے ہیں۔ ذہن تیار کرلیں، تاکہ سرپرائز نہ ہوں۔ 🔶ایک بڑی مار کھانی پڑے گی۔ اگر ہم کھا گئے، اور کھڑے رہے، تو ان کی ہمت ٹوٹ گئی۔ عمران خان باہر بھی آئے گا وزیر اعظم بھی بنے گا ہم عظیم قوم بھی۔ 🔶اگر مار نے ہمارا حوصلہ توڑ دیا، تو عمران خان کو چھوڑیں جو حشر یہ کل سے نکلے ہوئے لوگوں کا کریں گے اندازہ نہیں کسی کو۔ 🔴اگر آپ چاہتے ہیں کہ حوصلہ نہ ٹوٹے، تو اپنا ذہن تیار کرلیں۔ پہلے سے سوچا ہوکہ برا ہوگا تو جب ہوتا ہے برا تب اتنا اثر نہیں ہوتا بندے کو۔ جیت پکی ہے۔ لیکن تیاری پوری کریں ایاک نعبدو وایاک نستعین اللّٰہ تیرے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے

Bilal Ansar Khan

284,569 просмотров • 1 год назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

The match isn't fixed for the first time ever. In 1970, Bhutto had fixed it. That's why the path to victory isn't clear. It's not clear to us, and it's not clear to Imran Khan. There's no single individual who can decide the outcome. No, not even the chief. That's why we've been feeling so depressed lately, verging on losing hope. Here's the way out: Look at lawyers like Adv. @MSalmanShahid2 fighting (and succeeding) in freeing our workers, especially women. Look at the judges still handing out bails to Imran Khan, despite tremendous threats and pressure. Look at politicians and PTI supporters languishing in jails. Look at Shehryar Afridi braving a TB infested 8x6 death cell on a bogus FIR. Look at Sanam Javed still roaring like a tiger. The cancer survivor Dr. Yasmin Rashid unbowed. If we take courage from their struggle and (so far limited) success, if we recognize that our goal right now is to fight everyday, even though we cannot see nor sense victory, if we recognize that we stand for truth and justice and that is enough to keep fighting, if we do all that, we will be able to fight off this depression. We will be able to hope, like Imran Khan does, and like he's taught us. We might be able to win. Sorry. That's all we have to go by for now, but I believe it is enough. Imran Khan believes it is enough. Here's something fun to consider: As a kid I dreamt I was there in '92. That the team is in trouble like only Pakistan can be, and IK calls me over. To bowl the crucial over to Lamb, to bat out Pringle's final over. I regretted not having that, forget me, Shoaib Akhtar to this day regrets not getting IK as captain. But consider this: I, and you, got IK as our captain in the greatest match of his life. Of His Remarkable, World's-Top-Three-All-Rounder, Top-Three-Captain, Shaukat-Khanum-x3-Creator, Namal-Oxford-Style-Education-City-Envisioner, Ehsaas-Panahgah-Dam-CovidEconomySaver, LIFE. He's a hero, and they say that age is over. I'm in his team, you're in his team. Are we lucky, or are we lucky? The challenge is great, the glory greater. Asteenain charhayain, let's fight. #خان_کی_طاقت_عوام #ImranKhan #قومی_لیڈر_صرف_خان

Bilal Ansar Khan

438,264 просмотров • 3 лет назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

سعودی عرب کے بھائیو۔ دنیا میں سب سے زیادہ جو بندہ، جو قوم پیسے واپس بھیجتی ہے پاکستان، وہ آپ ہو۔ 26 لاکھ ہو آپ۔ 0.5 ارب ڈالر ہر مہینے بھیجتے ہو۔ عمران خان نے آپ سے امید لگائی ہے۔ آپ سے قربانی مانگی ہے۔ جنوری میں آپ سے کم پیسے گھر بھیجنے کا کہا ہے۔ کتنے کم؟ میں آج نمبر بتائوں گا۔ یہ بھی بتائوں گا کہہ ہمیں پتہ کیسے چلے گا کہ ہم جنوری کے آخر میں کامیاب ہوئے یا ناکام؟ 🔴 شروع کرتے ہیں ہمارے انجینیئرز، میڈیکل ورکرز، ٹیچرز سے۔ آپ سب سے اچھی جاب کرتے ہیں سعودی عرب میں۔ 🔶آپ سب سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔ تو پہلی ذمہ داری، پہلی قربانی آپ کی بنتی ہے۔ بنیں گے رول ماڈل باقی سب کے لیے؟ 🔴چیٹ جی پی ٹی مجھے بتاتا ہے کہ آپ تقریبا 2500 ریال بھیجتے ہیں گھر ہر مہینے۔ آپ نے ہر مہینے 250 ریال کم بھیجنے ہیں گھر۔ تو اگر آپ ڈھائی ہزار بھیجتے ہیں، تو آپ نے 2250 ریال بھیجنے ہیں۔ کریں گے؟ بھیجیں گے کم؟ 🔶 آسان نہیں ہوگا۔ گھر والے چیخیں گے۔ کرلیں گے برداشت؟ 🔴آجاتے ہیں ہمارے الیکٹریشن، ڈرائیور،ٹیکنیشن بھائیوں پے۔اور ایسے تمام جابز والے ہیں بھائیوں پے۔ چیٹ جی پی ٹی مجھے بتاتا ہے کہ آپ تقریبا 1500 ریال بھیجتے ہیں واپس گھر۔ آپ نے بھیجنے ہیں150 ریال کم۔ 10 فیصد کم۔ 🔶1500 بھیجتے ہیں تو 1350 بھیجنے ہیں۔ کیا آپ بھیجیں گے اتنے کم؟ گھر والے چیخیں گے، بےوقوف، دیوانہ، سنگ دل کہیں گے۔ سن لو گے باتیں؟ لے لو گے پریشر؟ 🔴آجاتے ہیں ہمارے کلینرز، ویلڈرز، پینٹرز، کنسٹرکشن ورکرز، کارپینٹرز پے۔ ایسی تمام جابز والے بھائیو،چیٹ جی پی ٹی کہتا ہے کہ آپ تقریبا 750 سو ریال بھیجتے ہو مہینے کا گھر۔ آپ نے بھیجنے ہیں 75 ریال کم۔ 🔶مطلب اگر 750 بھیجتے ہو تو 675 بھیجنا ہے۔ کیا عمران خان کے لیے کرنے کے لیے تیار ہو یہ؟ دل سے پوچھو، تیار ہو؟ جب فیملی پریشر ڈالے گی، برداشت کرلو گے؟ 🔴یہ جو آخری کیٹگری کے ورکر ہیں، ہماری جند جان شان ہیں، آپ کو میں کچھ یاد بھی کرانا چاہتا ہوں۔ وہ آپ ہی تھے جن کے لیے عمران خان سلمان بادشاہ کے سامنے کھڑے ہو کے اس نے ڈنر پہ کہا تھا کہ یہ لوگ میرے دل کے بڑے قریب ہیں۔ یہ بہت سپیشل لوگ ہیں۔ 🔶جو سعودی عرب میں آ کے لیبر کلاس میں کام کرتے ہیں۔ ان کا آپ نے، بادشاہ آپ نے، خاص خیال رکھنا ہے۔ ان میں سے کئی جیل میں ہیں۔ ان کو جیل سے آپ نے نکالنا ہے۔ یہ سلمان بادشاہ کو عمران خان نے کہا تھا۔ آپ کے لیے کہا تھا۔ 🔶کیونکہ وہ آپ کے لیے دل میں جینوئن درد رکھتا ہے۔ ان سب کی طرح نہیں ہے جو کہ آپ کا پیسہ لیتے ہیں اور پھر آپ کو مشکل ٹائم پہ چھوڑ دیتے ہیں۔ عمران خان نے دعوت میں کھڑے ہو کے محمد بن سلمان کو یہ کہا تھا۔ 🔴اس لیے کیونکہ دعوت میں سب کے سامنے ظاہر سی بات ہے پبلکلی جو بندہ کمٹمنٹ دے دے، تو پھر اس سے پھر نہیں سکتا۔ تو یہ عمران خان نے رسک لی تھی، آپ کے لیے رسک لی تھی۔ کیونکہ آپ کے لیے درد رکھتا ہے۔ اور وہ آپ سے اب امید لگا رہا ہے۔ آپ سے قربانی مانگ رہا ہے۔ 🔶10 فیصد آپ نے کم پیسے دینے ہیں۔ 75 ریال ڈیڑھ سو ریال، ڈھائی سو ریال کم بھیجنے ہیں۔ 🔴🔴اس زبردست مہم کی کامیابی کا ہمیں کیسے پتہ چلے گا؟ ہمیں ایسے پتہ چلے گا کہ اگر جنوری کے آخر میں0.5 ارب ڈالر کے بجائے 0.45ارب ڈالر ہم نے واپس بھیجے ہوں۔ 🔴اور یہ نمبر ہم چیک کریں گے۔ جنوری کے اینڈ پہ۔ اگر آپ نے میں نے، ہم سب نے مل کے کامیاب ہونا ہے تو اس نمبر کو0.5 ارب ڈالر سے 0.45 ارب ڈالر پر لے کے آنا ہے۔ کیا آپ اور میں مل کے یہ کام کر سکتے ہیں؟ کامیاب ہو سکتے ہیں؟ 🔶یا نہیں؟ 🔶خان صاحب ہمارے لیے جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ سڑ رہے ہیں۔ اپنا تن من دھن لگا چکے ہیں۔ اپنی فیملی قربان کر چکے ہیں۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے اور میں نے اپنی فیملی کی ایک طرح کی قربانی دینی ہے۔ پیسے کم بھیج کے ایک طرح کی قربانی دینی ہے۔ 🔴یقین رکھیں ۔ایمان رکھیں۔ آپ اور میں، ہم سب مل کے یہ کریں گے۔ ہم کامیاب ہوں گے۔ کیونکہ ہمیں عمران خان نے آگ میں پچھلے چند سالوں میں ٹرین کیا ہے۔ آگ میں ٹرین ہوئے لڑ مر جاتے ہیں۔ ہارتے نہیں۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین اللہ تیری عبادت کرتے ہیں تجھ سے ڈرتے ہیں اور کسی سے نہیں

Bilal Ansar Khan

147,451 просмотров • 1 год назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

دبئی، ابو ظہبی، شارجہ کے بھائیو۔اگرہم سعودیہ کو ہٹا دیں، تو سب سے زیادہ آپ پیسہ پاکستان بھیجتے ہو۔20 لاکھ ہو آپ۔ ہر مہینے 400 ملین ڈالر گھر بھیجتے ہو۔ عمران خان نے آپ سے ڈائریکٹ مدد مانگی ہے۔ جنوری میں کم پیسے بھیجنے کا کہا ہے۔ کتنے کم؟ میں نمبر بتائوں گا۔ یہ بھی بتائوں گا کہ ہمیں پتہ کیسے چلے گا کہ جنوری کے آخر میں ہم کامیاب ہوئے یا ناکام؟ 🔴 جوسب سے زیادہ کماتے ہیں، ان سے شروع کرتے ہیں۔ رول ماڈل وہ بنیں جن کے پاس سب سے زیادہ استطاعت ہے۔ ہمارے ڈاکٹر، ہائی لیول آئی ٹی اسپیشلسٹ بھائی اور بہنیں۔ 🔴چیٹ جی پی ٹی مجھے بتاتا ہے کہ آپ تقریبا 5500 درہم بھیجتے ہیں گھر ہر مہینے۔ آپ نے ہر مہینے ۵۵۰ درہم کم بھیجنے ہیں گھر۔ تو اگر آپ 5500 بھیجتے ہیں، تو آپ نے 4950 درہم بھیجنے ہیں۔ کرلیں گے؟ لیڈر بنیں گے؟ 🔶 گھر والے باتیں سنائیں گے۔ عمران خان کو برا بھلا کہیں گے۔ آپ کو پاگل کہیں گے۔ سن لیں گے باتیں؟ برداشت کر لیں گے؟ 🔴آتے ہیں ہمارے انجیبئیر بھائیوں پے۔ چیٹ جی پی ٹی مجھے بتاتا ہے کہ آپ تقریبا 3500 درہم بھیجتے ہیں واپس گھر۔ آپ نے بھیجنے ہیں350 درہم کم۔ 10 فیصد کم۔ 🔶یعنی اگر 3500 بھیجتے ہیں تو 3150 بھیجنے ہیں۔ بھیجیں گے اتنے کم؟ جب گھر والے آپ کو پاگل کہیں گے تو آپ کو بھی اپنا آپ پاگل پاگل محسوس ہوگا۔ اس ٹینشن میں، جب خود ہی اپنے اوپر شک ہوجائے، اپنا ایمان مضبوط رکھ پائیں گے؟ 🔶اپنے اصولوں پے کھڑے ہوپائیں گے؟ اپنے فیصلے پے ٹکے رہیں گے؟ 🔴آتے ہیں ہمارے الیکٹریشن،پلمبر،کارپینٹر بھائیوں پے۔اور ایسے تمام جابز والے ہیں بھائیوں پے۔ چیٹ جی پی ٹی مجھے بتاتا ہے کہ آپ تقریبا 2300 درہم بھیجتے ہیں واپس گھر۔ آپ نے بھیجنے ہیں۲۳۰ درہم کم۔ 10 فیصد کم۔ 🔶اگر 2300 بھیجتے ہیں تو 2070 بھیجنے ہیں۔ کر لیں گے؟ ماں سر پیٹ کے کہے گی میری ہی غلطی تھی تمہارے ابو کی بات ٹائم پے نہیں مانی، یہ عمران خان کی بکواس بند نہیں کی۔ آج شرمندہ ہوں شرمندہ ہوں شرمندہ ہوں۔ 🔶تو کیا کہو گے؟ 🔴آجاتے ہیں ہمارے کنسٹرکشن ورکرز، پرسنل ڈرائورز، گھر میں کام کرنے والوں پے۔ ایسی تمام جابز والے بھائیو، بہنو۔ چیٹ جی پی ٹی کہتا ہے کہ آپ تقریبا825 درہم بھیجتے ہو مہینے کا گھر۔ آپ نے بھیجنے ہیں 80درہم کم۔ 🔶مطلب اگر825 بھیجتے ہو تو 740 بھیجنا ہے۔ یہ مشکل ترین کام، کر لو گے؟ 🔴یہ جو آخری کیٹگری کے ورکر ہیں، ان کے درد کا ہمیں خاص احساس کرنا چاہیے۔ یہ اپنی 80 فیصد کمائی پاکستان بھیج دیتے ہیں۔ خود اپنے لیے بس کرائے کے اور کھانے کے پیسے رکھتے ہیں۔ 🔶رہتے بھی دس دس بیس بیس لوگ ایک کمرے میں ہیں۔ ظاہر ہے اتنی مشکل میں بھی سارے پیسے گھر بھیجتے ہیں کیونکہ گھر میں ضرورت اتنی بڑی ہے۔ قرضے کی قسط دینی ہے، بہن کی فیس، بھائی کی دکان کا خرچ، امی کی دوائی۔ 🔶میں کس منہ سے آپ سے قربانی مانگ رہا ہوں، مجھے خود نہیں پتہ۔ مگر عمران خان کا مسیج ہے۔ پہنچانا ضروری سمجھتا ہوں۔ اگر ہوسکے، تو پیسے کم بھیجیں۔ اگر نہ ہوسکے، تو برا فیل نہ کریں۔ آپ کیسے زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں احساس ہے۔ 🔶عمران خان آئے گا۔ آپ کو عزت، سیکیورٹی، ہیلتھ انشورنس، فخر دلائے گا۔ زیادہ دیر نہیں۔ 🔴🔴اس زبردست مہم کی کامیابی کا ہمیں کیسے پتہ چلے گا؟ ایسے پتہ چلے گا کہ اگر جنوری کے آخر میں۴۰۰ ملین ڈالر کے بجائے ۳۶۰ ملین ڈالر ہم نے واپس بھیجے ہوں۔ 🔴اور یہ نمبر ہم چیک کریں گے۔ جنوری کے اینڈ پہ۔ اگر آپ نے میں نے، ہم سب نے مل کے کامیاب ہونا ہے تو اس نمبر کو۴۰۰ ملین ڈالر سے ۳۶۰ ملین ڈالر پر لے کے آنا ہے۔ کیا آپ اور میں مل کے یہ کام کر سکتے ہیں؟ تاریخ میں پہلی دفعہ، کسی بھی کام میں، پاکستانی متحد ہوسکتے ہیں؟ 🔶یا نہیں؟ 🔶خان صاحب ہمارے لیے جیل میں ڈیڑھ سال سے سڑ رہے ہیں۔ بجلی بند، گرم کپڑے بند، دو دفعہ فوڈ پائزنگ۔ ہم سے ہماری فیملی کی ایک طرح سے قربانی مانگ رہے ہیں۔ اور یہ دل پے پتھر رکھ کے مانگی ہے۔ ورنہ عمران خان نیازی نے آج تک اپنی ذات کی خاطر کسی سے پھوٹی کوڑی نہیں مانگی۔ یہ بھی ذات کے لیے نہیں مانگ رہا۔ ہم اپنی اور اپنی فیملی کی آج قربانی دے رہے ہیں، تاکہ کل اور پرسوں ہمارے حالات بہتر ہوں۔ ہم یہ ذمہ داری، قربانی کی یہ ذمہ داری، اپنی اگلی نسل پے نہیں چھوڑ سکتے۔ اللّٰہ نے موقع دیا ہے، لیڈر دیا ہے۔ میچ جیت کے جائیں اب۔ 🔴بھروسہ رکھیں۔ آپ اور میں، مل کے یہ کریں گے۔ ہم کامیاب ہوں گے۔ہمیں عمران خان نے آگ میں پچھلے چند سالوں میں ٹرین کیا ہے۔ آگ میں ٹرین ہوئے لڑ مر جاتے ہیں۔ ہارتے نہیں۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین اللہ تیری عبادت کرتے ہیں تجھ سے ڈرتے ہیں کسی آئس پیار، چیف سے نہیں۔

Bilal Ansar Khan

137,408 просмотров • 1 год назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

🔴آزاد کشمیر میں لڑائی ایک اسسٹنٹ کمشنر کی کس حرکت سے شروع ہوئی، اب کیا ہورہا ہے اور آگے کیا ہونے جارہا ہے، پوری تفصیل ایک کشمیری (مجھ) سے سنیں 🔶سال پہلے آزادکشمیر میں تاجراور دوسری برادریوں نے حکومت سے کہا کہ ہم یہ دو چیزیں چاہتے ہیں: ۱۱۰۰ روپے میں چالیس کلو آٹا دو جیسے گلگت بلتستان کو دیتے ہو، بجلی تین روپے پچیس پیسے فی یونٹ دو کیونکہ ہمارے پانی پے بنتی ہے اور ہم سے وعدہ کیا تھا جب ہم سے زمینیں لی تھی 🔶ان دونوں باتوں پے اتفاق نہیں ہوا، تو لوگوں نے کہا کل گیارہ مئی کوپہیہ جام احتجاج کریں گے۔ پولیس والوں نےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ۳۲ ارکان میں سے بندوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔ لوگ لیڈروں کے بغیر ہی باہر احتجاج کے لیے نکل آئے 🔴اب ہوا یہ کہ ڈڈیال شہر میں احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے آنسو گیس کے شیل مروائے اور مار پیٹ کرادی۔ دو اسکول کی بچیوں کی حالت لاغر ہوگئی۔ عوام تصویریں دیکھ کے مشتعل ہوگئی اور اسسٹنٹ کمشنر کو مارا۔ اس کی گاڑی جلائی 🔶ڈڈیال کی بچیوں کی تصویریں دیکھ کے لوگ کشمیر کے دوسرے شہروں میں بھی غصے میں آئے اور احتجاج شدت پکڑتا گیا۔ ڈڈیال سے لوگوں کا ایک قافلہ بھی نکلا مظفرآباد کی طرف۔ دیکھا دیکھی کوٹلی سے بھی نکلا اور پہلے راولاکوٹ (پونچھ) کی طرف بڑھے 🔶حکومت نے سڑکیں اکھاڑ دی تھیں، پتھر ڈال کے بلاک کردی تھیں، مگر کچھ بھی کرکے روک نہیں سکے مظاہرین کو۔ تصادم بھی بڑھتا گیا۔ ستائیس لوگ صرف کوٹلی میں زخمی ہوئے، جن میں حکومتی سائیڈ سے دو ڈی ایس پی، ایک سب انسپکٹر، ایک اے۔ایس۔آئی اور ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ میرپور میں ایک سب۔انسپکٹر مارا گیا ہے 🔴اب ہم ایک مشکل موڑ پے کھڑے ہیں۔ مظاہرین راولاکوٹ جارہے ہیں۔ راولاکوٹ مشہور ہے اپنے حقوق کے لیے لڑمرنے کے لیے۔ میں خود وہاں سے ہوں۔ کشمیر نے جب 1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف بغاوت کی تھی، تو پہلی گولی اور تحریک یہاں سے چلی تھی 🔶ڈڈیال کے لوگ امید کر رہے ہیں راولاکوٹ میں انھیں سپورٹ ملے گی۔ وہاں سے مظفرآباد جائیں گے۔ پھر دیکھتے ہیں آگے حکومت کیا ردعمل دیتی ہے 🔴مجھے ڈر یہ ہے کہ بات چیت کو سائیڈ پے کر کے حکومت سیدھا فوج کو کال کردے گی کہ آئیں مظاہرین کو زور سے دبائیں۔ یہ ڈر مجھے زیادہ اس لیے بھی ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر لوگوں کا نمائندہ نہیں ہے۔ انوار الحق صاحب عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد پولیٹیکل انجینئرنگ کر کے لائے گے ہیں۔ 🔶ہماری فوج کو کسی صورت اپنے لوگوں کے خلاف مت لگائیں۔ اگر آپ نے ہماری فوج کو کشمیری عام شہریوں کو دبانے کے لیے زور لگانے کا کہا تو اس کے نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں سب کے لیے۔ ہوش کے ناخن لیں خدا کےلیے 🔴کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ ہماری فوج اور عوام آمنے سامنے ہو۔ اس لیے حکومت کا کام ہے بات چیت کا دامن بالکل نہ چھوڑے۔ مظاہرین سے بھی میری اپیل ہے پرامن رہیں۔ آپ کے مطالبات جائز ہیں، مگر زور آزمایا تو یہ اسے بہانہ بناکے آپ کو کرش کرنے کی کوشش کریں گے Siddique Jan Moeed Pirzada Falak Javaid Khan Imran Riaz Khan Anwar Lodhi Arslan Baloch Haider Saeed

Bilal Ansar Khan

169,328 просмотров • 2 лет назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

میں فضول کہانیاں نہیں بناتا۔ بہت سوچ سمجھ کہ یہ بات کرنے لگا ہوں۔ ثبوت دوں گا۔ میرے پاس کوئی اندر کے ذرائع نہیں ہیں۔ اللّٰہ نے دماغ دیا ہے اور محنت کرنے کا جذبہ۔ ہر سائیڈ سے سوچا ہے، پھر بات کرنے کی ہمت کی ہے۔ اگر آپ سمجھنا چاہتے ہیں کہ چاراکتوبر سے لے کے آج تک دراصل ہوا کیا ہے، اور عمران خان کی جنگ بچانے کا واحد طریقہ کیا ہے، تو میری ریکوسٹ ہے غور سے سنیں۔ عمران خان کی جان خطرے میں ہے۔ آئینی ترمیم کی وجہ سے پاکستان اور پی ٹی آئی بھی خطرے میں ہے۔ ان دونوں باتوں کا بنیادی طور پے ذمہ دار ہے علی امین گنڈاپور، جس نے ڈیل کی، اور بیرسٹر گوہر، جن نے کے پی ہائوس اسلام آباد میں ڈیل سنی، اور مانی۔ پھر علی امین پشاور بھاگے۔ 🔶علی امین گنڈاپور بدنیت نہیں ہے، لیکن ڈرپوک ہے، اور اپنے آپ کو عمران خان سے زیادہ ہوشیار سمجھتا ہے۔ اس لیے ڈیل کی۔ 🔶کہانی سنانے سے پہلے میں آپ کو اس سب کا حل بتا دوں: ڈی چوک پہنچیں کل۔ اگر یہ ترمیم پاس ہوگئی تو عمران خان کی آزادی اور پاکستان کی آزادی بہت دور ہوجائیں گے۔ علی امین کی طرف نہ دیکھیں۔ 🔶صدام ترین، طیبہ، حیدر آپ کے لیے اپنی جان دائو پے لگانے کے لیے تیار ہیں۔ پہلا قدم وہ کہہ رہیں ہیں کہ لیں گے، اور ہفتے پہلے لے کے دکھایا ہے۔ مار کھا کے دکھائی ہے۔ پھر آپ کیوں کسی اور لیڈر کے انتظار میں ہیں؟ جب ینگ لیڈر تیار ہیں، تو کیوں بوڑھوں کا انتظار کررہے ہیں؟ 🔴اب کہانی سنیں: گنڈاپور نے اسلام آباد کے پی ہائوس میں ڈیل کی کہ میں احتجاج ختم کرتا ہوں، آپ ترمیم کینسل کریں۔اسٹیبلشمنٹ ڈی چوک میں ناکام ہوکے اور پشاور کے راستے میں ناکام ہوکے تھک چکی تھی اور ڈیل کے لیے تیار تھی۔ 🔶گنڈاپور بھی مزید لڑنا نہیں چاہتا تھا، اور اسے لگا کہ ڈبل فائدہ لیتے ہیں۔ مار بھی نہ کھانی پڑے اور ترمیم بھی کینسل ہوجائے۔ زبردست پلان۔ اس پلان میں صرف ایک مسئلہ تھا۔ 🔶عمران خان نے تو کہا تھا احتجاج کسی صورت نہیں روکنا؟ عمران ٰخان تو بول پڑے گا؟ پھر علی امین لوگوں کو کیسے روکے گا؟ لوگ علی امین کی بات نہیں مانیں گے اور ڈی چوک میں دھرنے پے بیٹھ جائیں گے؟ اسٹیبلشمنٹ کو علی امین کیسے سیٹسفائی کرے گا اس پوائنٹ پے؟ 🔴اسٹیبلشمنٹ نےحل تجویز کیا۔ کہا ہم عمران خان کو بولنے سے روک دیتے ہیں۔ گنڈاپور نے کہا ٹھیک ہے، میں آواز نہیں اٹھائوں گا۔ دس دن خاموشی ہوجائے۔ پھر میں خود مل کے منالوں گا خان صاحب کو۔ 🔶خان صاحب کو جب پتہ چلے گا کہ میں نے ترمیم کینسل کروادی، تو احتجاج رکنے کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔ یہی بات اس نے بیرسٹر گوہر کو کےپی ہائوس میں بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے یہ پلان مانا، اسی لیے اب صرف انھیں اجازت ہے عمران خان سے ملنے کی۔ کیونکہ اگر عمران خان ڈانٹتے ہیں احتجاج روکنے پے، تو بیرسٹر گوہر باہر آکے یہ بات شاید نہ بتائیں۔ 🔶میں ان کے دل کا حال نہیں جانتا۔ شاید عمران خان کی ڈانٹ سے انھیں اپنی غلطی سمجھ آجائے اور وہ باہر آکے بتادیں۔ 🔴اگر میری یہ خطرناک کہانی سچ نہیں ہے، تو کیا وجہ ہے کہ علی امین کے پی ہائوس سے بھاگ کے ڈی چوک نہیں گیا؟ یہ سب سے اہم سوال ہے۔ 🔶فرض کریں کہ آئی جی اسلام آباد نے اسے اغواء کر بھی لیا تھا۔ تب بھی کہانی تو وہ یہی سنارہا ہے نا کہ میں بھاگ گیا؟ تو جب ہزاروں لوگ ڈی چوک میں تھے، تو وہاں کیوں نہیں گئے؟ پشاور کیوں بھاگے؟ 🔶کیونکہ وہ ڈیل کرچکا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کی جیت کی تصویریں کسی صورت نہیں دکھانا چاہتی تھی۔ علی امین نے ترمیم کینسل کرنے کے بدلے ڈی چوک کی قربانی دی۔ اس عوامی قربانی کا اسے کوئی حق نہیں بنتا تھا۔ 🔴اگر یہ سچ نہیں ہے تو کیا وجہ ہے کہ علی امین بغیر تیاری کے پندرہ اکتوبر کو اسلام آباد جانےکی دھمکی دے رہا تھا؟ کیا آپ نے علی امین کو کام کرتے نہیں دیکھا؟ میں نے کشمیر میں قریب سے دیکھا ہے۔ 🔶یہ بندہ اپنا ہوم ورک پورا کرتا ہے۔ کیا پشاور میں نکلنے سے پہلے ہمیشہ بل ڈوزر تیار نہیں کرتا؟ لوگوں کو جمع نہیں کرتا؟ تو کیا وجہ ہے کہ پندرہ اکتوبر کو ایسے ہی نکلنے کے لیے تیار ہوگیا؟ 🔶کیونکہ اسے پتہ تھا نہیں نکلنا پڑے گا۔ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی کہ لوگ بہت عمران خان کی صحت کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ ظاہر ہے عمران خان کو بولنے تو نہیں دے سکتے، اس لیے کسی انجانے ڈاکٹر کو بھیج کے صحت کی گارنٹی دیں۔ 🔴میں یہ نہیں کہہ رہا کہ علی امین کو عمران خان کی صحت کی فکر نہیں ہے۔ ظاہر ہے کہ ہے۔ اس نے خود بھی بڑی قربانیاں دی ہیں اس اسٹرگل کے لیے۔ ٹارچر ہوا تھا بال کٹوادیے تھے۔ یاد ہے؟ 🔶لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ ڈر کے مارے اس حقیقت کو دیکھنا نہیں چاہتا یا واقعی بیوقوف ہے اور اس لیے اسٹیبلشمنٹ کی بات مان رہا ہے۔ 🔶گنڈاپور کو جو بات سمجھ نہیں آرہی، وہ یہ ہے کہ یہ جھوٹے ہیں مکار ہیں۔ اپنے ڈاکٹر بھیج کے جھوٹی رپورٹ جاری کروانے سے کون روک سکتا ہے انھیں؟ اسی لیے عمران خان نے ان سے ڈیل کرنے سے منع کیا تھا اور کہا تھا احتجاج نہیں روکنا۔ کیونکہ یہ عہد کی پاسداری نہیں کرتے 🔶مسئلہ یہ ہے کہ بیرسٹر گوہر یا علی امین یا کسی اور اندرونی سرکل کے علاوہ والا بندہ عمران خان سے مل گیا تو سچ باہر آسکتا ہے۔ کہ اندر عمران خان کیا سوچ رہا ہے احتجاج رکنے کے بارے میں۔ علی امین کی احتجاج روکنے والی حرکت کے بارے میں 🔶میں پھر بتادوں۔ میں علی امین کو بدنیت نہیں سمجھتا۔ لیکن ڈرپوک ہونا، بیوقوف ہونا، یہ بڑی خامیاں ہیں۔ اور ان کی بنیاد پے ڈیل کرلینا جبکہ عمران خان نے سختی سے منع کیا تھا، یہ سراسر حکم کی نافرمانی ہے اور سیدھا سیدھا اٹیک ہے عمران خان کی لیڈرشپ اور نظریے پے۔ اس کی کوئی معافیٰ نہیں۔ 🔶بیرسٹر گوہر نے بھی چالاکی کرنے کی کوشش کی ہے۔ سیاست میں نئے ہیں، سمجھتے ہیں بڑا تیر مارا ہے۔ انھیں نہیں پتہ آگ سے کھیلے ہیں۔ اگر ڈیل کے مکمل اثرات نظر آنے کی قابلیت نہ ہو، تو زیادہ چالاک بننے کی کوشش کریں گے، تو زیادہ شاطر دشمن فائدہ اٹھائے گا۔ چالاکی نہ آتی ہو تو بہتر ہے بندہ سیدھا اور سچا (اور مشکل) راستہ اپنائے 🔴بات نوٹ کریں: علی امین کوئی زیادہ شور نہیں مچا رہا کہ عمران خان کو بولنے سے کیوں روکا ہے؟ صحت کے لیے بولا ہے، مگر عمران خان پے پہلی بار پابندی لگی ہے بولنے کی، اور علی امین چپ ہے۔ کیوں؟ 🔶میں آپ سے ایک ریکوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ میں امریکہ میں ہوں۔ ابھی پاکستان نہیں آسکتا۔ لیکن اپنا دل، دماغ اور پاکستان میں فیملی کی سیفٹی اس جنگ پے پورے اخلاص کے ساتھ لگا رہا ہوں۔ ہاتھ جوڑ کے ریکوسٹ کرہا ہوں۔ پلیز کل نکلیں۔ عمران خان کے لیے کل نکلیں۔ اس بندے نے اپنا سب کچھ لگا دیا ہے۔ ہمیں دوسرا نہیں ملے گا 🔴ینگ لیڈر ہیں سڑکوں پے۔ کیوں بوڑھوں کا انتظار کرنا ہے؟ اللّٰہ صرف تجھ سے ڈرتے ہیں۔ اور کسی سے نہیں Enkidu Reborn Shams Khattak Kashif Baloch Haider Saeed Arslan Baloch Pakistan Walli Ahmad Hassan Bobak Falak Javaid Khan Kamran Khan Sadam K Tareen PTI @Ahmeds4ys Sabee Kazmi Amir Khan Chamkani @clynergy @Aladeen441 Siasat.pk agha sarwar

Bilal Ansar Khan

121,476 просмотров • 1 год назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

سوچا ہے جب آپ فیملی کو کال پے کہیں گے میں 300 ڈالر کے بجائے 270، 600 ریال کے بجائے 520 بھیج رہا ہوں کیونکہ عمران خان نے کہا ہے تو گھر والے کیا آگے سے کیا کہیں گے؟ عمران خان تمہارا کیا لگتا ہے؟ تم پاگل ہوگئے ہو؟ سیاست میں یہ سب لگا رہتا ہے تم نے زیادہ سیریس لے لیا ہے؟ بیوقوفوں والی باتیں مت کرو۔ باقی پیسے بھیجو فوراً۔ 🔴تب کیا کہیں گے آپ؟ کیا محسوس کریں گے آپ؟ ایک سیکنڈ کے لیے تو آپ کو بھی لگے گا کہ شاید میں ہی پاگل ہوگیا ہوں۔ فیملی سے بڑھ کر تو کچھ نہیں ہوتا، میں کن کاموں میں پڑ گیا ہوں؟ 🔶جب ابا، بیوی آگے سے یہ کہیں گے؟ تو آپ کیا کہیں گے؟ کیا اپنے فیصلے پے قائم رہیں گے؟ یہ سوال پوچھنا ہے آپ نے اپنے آپ سے۔ یہ ابھی پوچھیں تاکہ فون پے لاجواب نہ ہوجائیں۔ اپنے فیصلے سے پھر نہ جائیں۔ 🔶تو جواب کیا دیں گے؟ فیملی کو جواب کیا دیں گے؟ 🔴کہ خان صاحب کی ذات کے لیے نہیں ہم یہ کم پیسے بھیج رہے۔ ہم اپنے بچوں کے پاکستان سے رشتے کو بنائے رکھنے کے لیے کم پیسے بھیج رہے ہیں۔ 🔶ہمارے بچے پاکستان جاتے ہیں۔ دو مارکیٹیں دو پہاڑیاں ایک گلی پھر کے واپس آجاتے ہیں۔ باقی ملک میں نہ آزادی نہ حفاظت سے پھر سکتے ہیں نہ کوئی کام شروع کرسکتے ہیں۔ کیونکہ ہر جگہ قبضہ مافیہ بیٹھا ہوا ہے۔ 🔶تو ایسے ملک سے ان کا رشتہ ہی کیا رہ جائے گا دس سال میں؟ اور ان کے بچے منہ لگائیں گے ایسے ملک کو؟ 🔶اس رشتے کو بچانے کے لیے جس بندے نے تن من دھن لگا دیا، اس کی کال پے ایکشن لے رہے ہیں۔ پیسے کم بھیج رہے ہیں۔ تاکہ ہمارے بچے اور ان کے بچے پاکستان سے رشتہ نہ توڑیں۔ 🔶یہ بات عمران خان سمجھتا ہے۔ عاصم منیر نہیں۔ 🔴جب ہم یہ ایکشن لیں گے، تو ہمارے گھر والوں کو پاکستان میں پتہ چلے گا کہ ہم سیریس ہیں۔ اور گھر والے جب سیریس ہونگے، تب گرائونڈ پے اثر ہوگا۔ 🔶ابھی تک اتنے اوورسیز پاکستانی گرائونڈ پے ایکشن نہیں لے سکے۔ واپس جانا کام چھوڑ کے مشکل ہوتا ہے۔ 🔶لیکن یہ عمل سب کرسکتے ہیں۔ سب کو کرنا ہوگا۔ 🔶عمران خان کو دس دن دسمبر میں گرم کپڑے نہیں دیے۔ دس دن بجلی نہیں دی۔ چارپائی دو ٹکڑے ہوئے ہوئی دی۔ کمینہ کہا انھیں خان صاحب نے۔ وہ کبھی گالیاں نہیں دیتے۔ 🔴ایک بات کی میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں۔ اگر سعودیہ دبئی یورپ امریکہ میں پاکستانی دس فیصد پیسے کم بھیجے دو مہینے تو حکومت گھٹنوں پے آجائے گی۔ عمران خان سے مذاکرات شروع کردے گی۔ کیونکہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ 🔶فارن ایکسچینج کا سب سے بڑا ذریعہ ٹی وی فریج اخروٹ کی ایکسپورٹ نہیں ہے۔ آپ کا میرا خون پسینہ ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا خون پسینہ ہے۔ 🔴وقت آگیا ہے اس خون پسینے کا حساب لیں ہم۔ ایاک نعبدو وایاک نستعین۔ اللّٰہ تجھ سے ڈرتے ہیں۔ اور کسی سے نہیں۔

Bilal Ansar Khan

90,700 просмотров • 1 год назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

ذہن میں بٹھا لیں کہ ریاست سخت جواب دے گی۔ ایسی ریاست طاقت آزمائے بغیر ہار نہیں مانتی۔ یہ تلخ حقیقت اگر ذہن میں نہیں بٹھائی تو ایک دم اتنی ساری گرفتاریوں اور لاٹھیاں پڑنے پے ہمارے دل ٹوٹ جائیں گے اور ہم ہار مان کر افسوس کرنے لگیں گے۔ یہ پاکستانی ذہن کا بنیادی مسئلہ ہے۔ جیسے ہی اگلا جوابی حملہ کرے، سائکولوجیکلی ٹوٹ جائو۔ پہلی چیز، ذہن میں یہ بٹھا لیں کہ ٹائم اور مشکل ہوگا۔ پھر تیاری کریں، سخت جواب کا سخت ترین جواب دینے کی تیاری کریں۔ جواب یہ ہے: 🔴 پولیس، رینجرز کے نمبروں کی ایک فکس حد ہے۔ عوام کی کوئی حد نہیں۔ 37 لاکھ لوگ صرف پنڈی میں ہیں۔ وہ تھک کے گرتے جائیں گے اگر ہم پہنچتے رہے، پہنچتے رہے۔ پنڈی روات ٹیکسلا سیالکوٹ مظفرآباد ایبٹ آباد راولاکوٹ میرپور سے لڑکے پہنچتے رہیں۔ آپ کی نوکری عزت آزادی نفس سب کی جنگ ہے۔ یہ موقع مس کردیا ساری عمر پچھتائیں گے۔ 🔴 ڈی چوک، مینار پاکستان۔ دن میں جس ٹائم آپ پہنچ سکیں، جتنی دیر کے لیے پہنچ سکیں، پہنچیں

Bilal Ansar Khan

97,130 просмотров • 1 год назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

🔴کرغزستان میں ان نے پاکستانی بچوں پے حملہ کیا کیوں؟ آخر لڑائی کس بات پے ہوئی؟ 🔶دراصل تیرہ مئی کو کرغز لڑکے ایک مصری میڈیکل کی لڑکی کے ہاسٹل روم میں گھسے، ابن سینا یونیورسٹی میں، جس کے بعد لڑائی شروع ہوئی۔ مصری میڈیکل اسٹودنٹ اور لوکل لڑکوں میں 🔶مصری اسٹوڈنٹ ہیں ہی تھوڑے سے۔ ہزار سے کم شاید، جبکہ پاکستانی دس ہزار ہیں 🔶لوکل لڑکوں نے پاکستانیوں کو مصری لڑکوں سے کنفیوژ کیا (ایک جیسی رنگت؟) اور مارنا شروع کردیا۔ انڈین اور بنگلا دیشیوں کو بھی مارا۔ لیکن پاکستانی زیادہ نشانہ بنے 🔶دراصل جن بڑے ہاسٹلز میں لڑائی ہوئی، وہ پاکستانی اسٹوڈنٹ سے بھرے ہیں۔ سوشل میڈیا پے اسٹوڈنٹس کی بات سن کر تو یہی لگتا ہے 🔴سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ لڑکیوں کی عزت اور زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ لوکل لڑکے پاکستانی لڑکیوں کے ہاسٹل کے کمروں میں گھسے اور کہنے لگے "یس؟ نو؟ بے بی؟" 🔶ہم نے سڑکوں پے دیکھا کے لڑکیاں ڈر کے التجا کررہی ہیں کہ مجھے کچھ نہ کرنا، مجھے کچھ نہ کرنا 🔶پاکستانی حکومت کا فضول ترین ری ایکشن رہا ہے۔ ایمبسی نے رات کو لیٹ ایک نمبر دیا کال کرنے کے لیے۔ مگر رپورٹس ہیں کہ ایک تو نمبر اٹھاتا کوئی نہیں، دوسرا کوئی مدد کرنے کی بات نہیں کرتا 🔶ہمارے پرائم منسٹر اور فارن منسٹر نے صبح نو، دس بجے ٹویٹ کی، اور وہ بھی ہومیوپیتھک سی، کوئی ڈیٹیل انفارمیشن نہیں۔ کوئی عمل نہیں بتائے جو پکے کررہے ہیں اور جن سے اسٹوڈنٹس کو واقعی تسلی ہو 🔴کرغز حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ کوئی پاکستانی اسٹوڈنٹ نہیں مرا۔ دعا ہے یہ سہی ہو۔ مگر سوشل میڈیا پے تصویریں ہیں بچوں کے مرے ہوئے دکھنے کیں، اور مار کٹائی کی تو بہت زیادہ ہیں 🔶پورے ہجوم مار رہے ہیں بچوں کو۔ لڑکیوں کی جان اور عزت کے خطرے میں ہونے کی بھی بہت ویڈیوز ہیں۔ گلیوں میں تنگ کررہے ہیں، ہاسٹل کے دروازے شیشے توڑے ہوئے ہیں 🔶میرے خیال میں فوراً اسٹریٹیجی بچوں کو بچانے کے لیے یہ ہونی چاہیے: انڈین اور بنگالی بچوں کو بھی مارا ہے کنفوژن میں۔ سب کو ایک ساتھ لے کے ایڈریس کریں 🔴بنگلادیشی فارن منسٹر اور انڈین فارن منسٹر جےشنکر کو بھی ٹیگ کریں۔ سب مل کے پریشر ڈالیں گے، کرغز حکومت سنجیدہ ایکشن لے گی۔ اکیلے پاکستانی کا وہ زور شاید نہ ہو 🔴پھر بھی، اپنی حکومت پے سوشل میڈیا کے ذریعے، خاص طور پے ایکس پے، دبا کے پریشر ڈالیں۔ جب تک انسان نہیں بنتے پریشر ڈالیں 🔶جھوٹی خبریں اور سنسنی نہ پھیلائیں۔ بچے اور والدین بہت ڈرے ہوئے ہیں Ishaq Dar Shehbaz Sharif Turkish MFA Egypt MFA Spokesperson Dr. S. Jaishankar Ministry of Foreign Affairs MFA Kyrgyzstan 🇰🇬 Pakistan Embassy Kyrgyzstan Hasan Zaigham

Bilal Ansar Khan

102,633 просмотров • 2 лет назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

660,000 لوگوں نے میری ویڈیوز دیکھیں جن میں کہہ رہا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی کال پر 10 فیصد کم پیسے بھیجنے ہیں جنوری میں۔ ان میں سے 40 فیصد لوگ اوورسیز پاکستانی ہی ہیں۔ یعنی 270,000 لوگ۔ اگر اتنے بھی بات مان لیں، تو کتنا اثر ہوگا؟ میں حساب کرکے آپ کو بتائوں گا آج۔ 🔶اور یہ لوگ ہیں بھی کدھر سے؟ امریکہ، انگلینڈ، یو اے ای اور سعودی عرب۔ چار وہ بڑے ملک جہاں سے سب سے زیادہ ریمٹنس، سب سے زیادہ پیسے واپس پاکستان جاتے ہیں۔ 🔶تو ان کے پیسے کم بھیجنے سے کتنا بڑا ایکنامک دھچکا لگے گا حکومت کو؟ اسٹیبلشمنٹ کو؟ میں آج آپ 🔶پی ٹی ائی آفیشل والوں نے میسج نہیں پھیلانا، نہ پھیلائیں۔ ان کو نہیں لگتا یہ ہو سکتا ہے۔ ان کا اپنے اوپر کانفیڈنس نہیں ہے۔ تو چھوڑے انھیں۔ 🔶 آپ اور میں، ہم اپنے زور بازو پہ بھروسہ کرتے ہیں۔ ہم اپنے اندر ایمان پیدا کرتے ہیں۔ مل کے فیصلہ کرتے ہیں، کہ ہم یہ عالمی مہم کامیابی سے خود ہی چلا سکتے ہیں۔ 🔴فرض کریں کہ 2 لاکھ70 ہزار آدمی ہر مہینے 100 ڈالر گھر بھیجتے ہیں۔ ظاہر سی بات ہے کچھ لوگ ان میں سے زیادہ بھیجتے ہیں، کچھ لوگ کم بھیجتے ہیں۔ لیکن فرض کر لیں کہ 100 ڈالر جو بنتے ہیں نا، وہ ریال میں بنیں، وہ پاؤنڈ میں بنیں، فرض کریں کہ 100 ڈالر کے برابر پیسے وہ گھر بھیجتے ہیں۔ 🔴تو مہینے میں وہ کل رقم جو گھر بھیجتے ہیں، وہ ہے 27 ملین ڈالر۔ اور اس کا 10 فیصد بنتا ہے دو اشاریہ سات ملین ڈالر۔ 2.7 ملین ڈالرز۔ تو یہ 10 فیصد کا ٹیکہ کتنا اثر کرے گا؟ 🔴دیکھیں، اس سال ریمیٹنس تھی تقریبا 27 ارب ڈالر۔ اس سے تھوڑی زیادہ۔ تو 27 بلین ڈالرز کا 27 ملین ڈالرز تقریبا 0.01 فیصد بنتا ہے۔ 🔴اب یہ سن کے آپ اپنا دل نہ توڑیں۔ کہ بلال اُف۔ یہ تو بہت چھوٹا نمبر ہے۔ ریلیکس کریں۔ یہ سٹارٹ ہے۔ اور یہ آپ اور میں، ہم دو مل کے ہی سٹارٹ کر رہے ہیں۔ 🔴دیکھیں میں تو بہت چھوٹا سا کرییٹر ہوں۔ میں کون ہوں؟ اور میں اگر 0.01 پرسنٹ لگا سکتا ہوں تو سوچیں کہ جو مجھ سے کہیں بڑے کریٹرز ہیں، ٹک ٹاک پہ اگر اپ لے لیں علی زئی ہو گئے۔الہ دین ہو گئے۔ آصف ہو گئے۔ 🔴یا ٹوٹر پہ لے لیں۔ فلک جاوید صنم جاوید طیبہ راجہ وجاہت۔ یہ سب جو ریمٹنس کی بات کر رہے ہیں، ان کے نمبر آپ لانا شروع کر دیں۔ ان کی فالوئنگ تو ملینز میں ہے۔ اگر 0.01 پرسنٹ میں لے کے جا سکتا ہوں، تو 0.3 یہ لے کے جا سکتے ہیں۔ 🔶کوئی بندہ 0.5 لے کے جا سکتا ہے۔ تو ایسے کرتے کرتے ہم پہنچ جائیں گے۔ ایک دو فیصد کا اگر ہم اماؤنٹ اگر کٹ ڈال دیتے ہیں نا، اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ آجاتا ہے کہ یہ ہم نے مل کے کٹ ڈال لیا، تو وہ دو باتیں ہوں گی۔ 🔴ایک تو پی ٹی ائی والوں میں کانفیڈنس آ جائے گا کہ یہ کام ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ہم ان کو کر کے دکھا دیں گے۔ ہم شروع کر کے دکھادیں گے۔ 🔴اور دوسرا اگلوں کو دھچکا لگے گا، اسٹیبلشمنٹ کو لگے گا، کہ یہ تواب گرے کہ اب گرے۔ دیکھیں، جنگ میں میچ جیتنا نہیں ہوتا۔ آپ نے صرف اگلوں پہ، یہ ان کے دماغ پہ، یہ حاوی کرانا ہوتا ہے کہ میچ ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ بس۔ 🔴اور اس کے لیے 100 فیصد کامیابی نہیں چاہیے ہوتی۔ صرف یہی پرسینٹیج ایک دو فیصد تک لے جاؤ، وہ انسان بن جائیں گے۔ یہ میں آپ کو لکھ کے دیتا ہوں۔ 🔶پی ٹی ائی افیشل والے، بیرسٹر گوہر ہو گئے وغیرہ، ان لوگوں میں وہ کانفیڈنس نہیں ہے۔وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم پوری دنیا کے پاکستانیوں کو ملا کے تو اتنی کامیاب مہم چلا سکیں گے۔ ان کو یہ لگتا ہی نہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے۔ 🔶ان میں عمران خان والا ویژن نہیں ہے۔ ان میں عمران خان والا ایمان نہیں ہے۔ عمران خان 92 کے ورلڈ کپ میں بھی اپنی ٹیم سے آگے تھا اور وہ شوکت خانوں میں بھی ٹیم سے آگے تھا اور وہ آج بھی سیاست میں بھی اپنی ٹیم سے آگے ہے۔ 🔶یہ لوگ سٹرگل کی آگ میں پک کے بڑے نہیں ہوئے۔ آپ اور میں ہوئے ہیں۔ ہم کر یں گے۔ ایاک نعبدو و ایاک نستعین اللہ تجھ سے مدد مانگتے ہیں تیری عبادت کرتے ہیں تجھ سے ڈرتے ہیں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتے

Bilal Ansar Khan

59,126 просмотров • 1 год назад

BilalAnsarKhan1's profile picture

میرپوریو۔برمنگھم، مانچسٹر، انگلینڈ والو! تیسرے نمبر پے سب سے زیادہ پیسہ آپ پاکستان بھیجتے ہو۔ 16 لاکھ ہو آپ۔ ہر مہینے 225 ملین ڈالربھیجتے ہو۔ عمران خان نے نئے سال میں آپ سے ڈائریکٹ مدد مانگی ہے۔ جنوری میں کم پیسے بھیجنے کا آپ کو کہا ہے۔ کتنے کم؟ میں نمبر بتائوں گا۔ یہ بھی بتائوں گا کہ ہمیں پتہ کیسے چلے گا کہ جنوری کے آخر میں کامیاب ہوئے یا ناکام؟ 🔴 شروع بزنس کرنے والوں سے، کیونکہ جو کماتا زیادہ ہے لیڈ اسی کی بنتی ہے۔ 🔴 چیٹ جی پی ٹی مجھے بتاتا ہے کہ آپ تقریبا 800 پونڈ بھیجتے ہیں گھر ہر مہینے۔ آپ نے ہر مہینے 80 پونڈ کم بھیجنے ہیں گھر۔ کرلیں گے؟ 🔶 دیکھیں۔ جیب پے پریشر ڈالنا ہے حکومت کے۔ 1 یا 2 بلین ڈالر کم آئیں گے، آئی ایم ایف چیخے گا، یہ بھاگ کہ خان صاحب کے پاس جائیں گے۔ یہ سوچ کے عمران خان نے کال دی ہے۔ سمجھ رہے ہیں آپ؟ 🔴 ڈاکٹر، وکیل، آئی ٹی اسپیشلسٹ۔ بھائی، بہنیں۔ چیٹ جی پی ٹی مجھے بتاتا ہے کہ آپ تقریبا 1000 پونڈ بھیجتے ہیں واپس گھر۔ آپ نے بھیجنے ہیں100 پونڈ کم۔ 10 فیصد کم۔ 🔶کیا بولیں گے گھر والوں کو؟ کہ عمران خان کے لیے کررہا ہوں یہ؟ مذاق اڑائینگے سب۔ کیا جواب دیں گے؟ سوچا ہے؟ ابھی سوچیں۔ تاکہ ان کے سامنے کنفیوز ہوکے اپنا فیصلہ نہ بدلیں۔ 🔴الیکٹریشن،پلمبر،کارپینٹر بھائی۔ آپ تقریبا1600 پونڈ بھیجتے ہیں۔ آپ نے بھیجنے ہیں160 پونڈ کم۔ 🔶 یہ جو بھائی ہیں نہ ہمارے، یہ بیشک بزنس کرنے والوں سے کم کماتے ہیں، لیکن گھر زیادہ بھیجتے ہیں۔ بڑے بزنس کرنے والے اپنی کمائی کا 20 فیصد بھیجتے ہیں، یہ 50 فیصد۔ 🔴 تو ایک طرح سے، جو جتنا کم کماتا ہے، اس سے زیادہ بڑی قربانی مانگی جارہی ہے۔ 🔶 ایسا ہی ہوتا ہے۔ آزادی کی جنگ فئیر نہیں ہوتی۔ لیکن کوئی آپ کو مجبور نہیں کررہا۔ آپ کا فیصلہ ہے۔ سوچ کے خود لیں۔تاکہ بعد میں دوسروں کو نہ کوسیں۔ 🔴 ٹیکسی ڈرائیور، دوکاندا، ویٹر، ٹرک درائیور بھائی۔ آپ تقریبا 1000 پونڈ بھیجتے ہو مہینے کا گھر۔ آپ نے بھیجنے ہیں 100 پونڈ کم۔ 🔶ایک مشکل بات سنیں۔ ہوسکتا ہے میرے نمبر سہی نہ ہوں۔ چیٹ جی پی ٹی سے لیے ہیں، شاید نہ سہی ہوں۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ جتنے بھی گھر بھیجتے ہو، اس میں سے دس فیصد کم کردو۔ اگر 100 بھیجتے ہو، تو 90 بھیجو۔ یہ کرلو، تو کوئی ٹینشن نہیں۔ 🔴 بیسکلی یہ جو 225 ملین ڈالر کا نمبر ہے نہ مہینے کا، اسے 200 پے لے کے آنا ہے۔ جنوری کے اینڈ پے ہم چیک کریں گے۔ اگر دس فیصد کم کردیا، تو ان پے اثر پڑے گا۔ یہ ہمارا گول ہے۔ یہ ہم چیک کریں گے۔ اس دفعہ لڑائی پراپر طریقے سے لڑیں گے۔ 🔶 کبھی سوچا تھا عمران خان نیا سال جیل میں گزارے گا؟ میں نے سوچا تھا۔ کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ جب فیصلہ کرلے نا کہ کسی کو اوپر لے کے جانا ہے، تو پھر وہ اسے نیچے لے کے جاتا ہے۔ 🔶پریشر سے گزر کے سونا بنتا ہے۔ اور جتنی چمک زیادہ، اتنا پریشر زیادہ۔ 🔶عمران خان نے کہا تھا اللّٰہ کے بعد آپ کا میرا انتظار کرے گا۔ ٹائم آگیا ہے۔ ضرورت سے زیادہ پریشر بھی اچھا نہیں ہوتا۔ 🔴یہ مسیج پھیلاسکتے ہیں؟ وٹس ایپ گروپس میں؟ دیکھیں۔ وٹس ایپ گروپ میں مسیج چلتا ہے تو گھر گھر پہنچتا ہے۔ ہر کوئی ٹک ٹاک نہیں دیکھتا۔ ایکس توپاکستان میں صرف وہ لوگ دیکھتے ہیں جن کا سیاست کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔ 🔴یوکے کو ہر پاکستانی جڑے گا تو بات بنے گی۔ بنائیں بات۔ بسم اللّٰہ کریں۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین اللّٰہ تجھ سے ڈرتے ہیں اور کسی سے نہیں

Bilal Ansar Khan

35,978 просмотров • 1 год назад