
Salik Hussain
@ChSalikHussain • 38,142 subscribers
Member National Assembly. Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development #PML #NA-64
Shorts
Videos

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا لاہور ایئرپورٹ پر اچانک دورہ، دونوں وزراء نے دو گھنٹے تک امیگریشن کا عمل خود ملاحظہ کیا اور مسافروں سے گفتگو کی۔ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر غیر ضروری رش دیکھ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور فوری ہدایات جاری کیں کہ پروسیس تیز اور شفاف رکھا جائے۔ دورے کے دوران کچھ مسافروں کو غلط طریقے سے روکنے کے واقعات سامنے آئے۔ محسن نقوی نے اہلکاروں کو طلب کر کے ان کی درست کارروائی پر شاباش اور انعام دیا، جبکہ غلط فیصلوں پر فوری انکوائری کا حکم بھی دیا گیا۔ چوہدری سالک حسین نے مسافروں کے پروٹیکٹر اسٹیکرز اور دستاویزات خود چیک کیے اور کہا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ایئرپورٹس پر غیر ضروری رکاوٹ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امیگریشن نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اصلاحات کی جائیں گی۔ دونوں وزراء نے کہا کہ قومی وقار، مسافروں کی سہولت اور شفاف نظام حکومت کی اولین ترجیح ہے
Salik Hussain100,963 просмотров • 7 месяцев назад

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی مؤثر کاوشوں سے پاکستانی ورکرز کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے۔ اٹلی کی جانب سے پاکستان کے لیے 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جانا ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کے تحت آئندہ تین سال تک ہر سال 3,500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل بنیادوں پر اٹلی میں روزگار حاصل کریں گے۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے مواقع کھلنا یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط پیش قدمی ہے۔ حکومتِ پاکستان محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور جلد یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کے لیے کھلیں گے۔
Salik Hussain21,998 просмотров • 5 месяцев назад

وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر سینیٹر طاہر خلیل سندھو کے ہمراہ ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی،دوگھنٹے طویل اس تقریب میں دنیا بھر کے رہنماؤں اور تقریباً دولاکھ پچاس ہزارافراد نے شرکت کی۔تقریب کے موقع پرچوہدری سالک حسین نے سابق امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جنہوں نے2008میں بطور سینیٹر لاہور کے دورے کی خوشگوار یادیں تازہ کیں،فیفا کے صدرنے پاکستانی فیکٹریوں میں تیار کردہ فٹبال کی عالمی شہرت کو سراہتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہرکی۔چوہدری سالک حسین نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ اورخطے میں امن وترقی پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرچوہدری سالک حسین نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان، وزیر اعظم سنگاپور وزیراعظم ملائیشیا، روس اور دیگر ممالک کے وزراء سے بھی ملاقاتیں کیں اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔بعدازاں چوہدری سالک حسین نے اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کادورہ کیا اوراوورسیزپاکستانیوں کوفراہم کی جانے والی قونصلرخدمات کاجائزہ لیا، اورکمیونٹی سے روابط مزید بہتر بنانے پرزور دیا.
Salik Hussain37,687 просмотров • 1 год назад
Больше нет контента для загрузки