
Salik Hussain
@ChSalikHussain • 38,142 subscribers
Member National Assembly. Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development #PML #NA-64
Shorts
Videos

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا لاہور ایئرپورٹ پر اچانک دورہ، دونوں وزراء نے دو گھنٹے تک امیگریشن کا عمل خود ملاحظہ کیا اور مسافروں سے گفتگو کی۔ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر غیر ضروری رش دیکھ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور فوری ہدایات جاری کیں کہ پروسیس تیز اور شفاف رکھا جائے۔ دورے کے دوران کچھ مسافروں کو غلط طریقے سے روکنے کے واقعات سامنے آئے۔ محسن نقوی نے اہلکاروں کو طلب کر کے ان کی درست کارروائی پر شاباش اور انعام دیا، جبکہ غلط فیصلوں پر فوری انکوائری کا حکم بھی دیا گیا۔ چوہدری سالک حسین نے مسافروں کے پروٹیکٹر اسٹیکرز اور دستاویزات خود چیک کیے اور کہا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ایئرپورٹس پر غیر ضروری رکاوٹ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امیگریشن نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اصلاحات کی جائیں گی۔ دونوں وزراء نے کہا کہ قومی وقار، مسافروں کی سہولت اور شفاف نظام حکومت کی اولین ترجیح ہے
Salik Hussain100,963 次观看 • 9 个月前

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی مؤثر کاوشوں سے پاکستانی ورکرز کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے۔ اٹلی کی جانب سے پاکستان کے لیے 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جانا ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کے تحت آئندہ تین سال تک ہر سال 3,500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل بنیادوں پر اٹلی میں روزگار حاصل کریں گے۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے مواقع کھلنا یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط پیش قدمی ہے۔ حکومتِ پاکستان محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور جلد یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کے لیے کھلیں گے۔
Salik Hussain21,998 次观看 • 7 个月前

' ہم نے ہمیشہ ضمیر کی سیاست کو ترجیح دی ہے' ہمارا دل صاف ہے، ہماری اپنی جماعت ہے چوہدری ظہور الٰہی کی جماعت۔ ہم آج بھی اس میں ان کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ "مالک اللہ کی ذات ہے سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ مخالف کرنے والوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ گجرات میں ان کے مد مقابل کوئ آ سکتا ہے" میں نے اگر سٹینڈ لیا تو والد صاحب چوہدری شجاعت حسین صاحب کی وجہ سے لیا ہے ان کی ساری زندگی کی عزت اور نیک نامی داؤ پر تھی ۔ "الحمدللہ گجرات کی عوام نے کھلے دل کے ساتھ ہمیں حلقہ میں خوش آمدید کہا ہے۔ ہمیں نے اب آگے کا سوچنا ہے ،، عوام کی زندگیوں میں بہتری لانی ہے ، انصاف ، تعلیم ، صحت اور سیوریج کا نظام ذاتی نگرانی میں بہتر کرواؤں گا یہ ہمارا اپنی عوام کے ساتھ عہد ہے ۔ہمارے کندھوں پر اب بہت بڑی زمہ داری ہے" چوہدری سالک حسین صاحب کی نجی ٹی وی پر خصوصی گفتگو ۔
Salik Hussain35,834 次观看 • 2 年前
没有更多内容可加载