Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa's banner
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa's profile picture

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

@CSKPOfficial • 27,811 subscribers

Official Twitter Account for the updates of the Chief Secretary, Government of Khyber Pakhtunkhwa Mr. Shahab Ali Shah.

Shorts

حکومت خیبرپختونخوا نے8.88 ارب روپے کی لاگت سے پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد دیہی و شہری علاقوں کے درمیان فرق کم کرنا اور صوبے کی ہر دیہی ویلج کونسل تک باقاعدہ صفائی کی سہولت پہنچانا ہے۔ یہ پروگرام تمام اضلاع، 134 تحصیلوں اور 4,212 مقامی کونسلوں پر محیط ہے، جن میں 3,633 دیہی ویلج کونسلیں اور 579 شہری نیبرہڈ کونسلیں شامل ہیں۔ اس وقت پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار دیہی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پروگرام کے تحت 11,388 صفائی کارکن تعینات کیے گئے ہیں جس میں ہر شہری ویلج کونسل میں 4 اور پہاڑی علاقوں کی ہر ویلج کونسل میں 2 کارکن جبکہ 3,633 خصوصی لوڈر رکشے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ نگرانی کے لیے ایک لائیو ڈیجیٹل گورننس ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے، جو روزانہ سڑکوں کی صفائی، نالوں کی صفائی اور لوڈر رکشوں کے پھیروں کو ٹریک کرتا ہے۔ ایک سال کے دوران پروگرام کے تحت اوسطاً روزانہ 1,102 ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ روزانہ 7,500 سے زائد سڑکیں اور 6,500 سے زائد نالے صاف کیے جاتے ہیں۔ ماہانہ 20 سے 30 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے اس ضمن میں جون کے مہینے میں 21,801 ٹن، جولائی میں 25,137 ٹن اور 21 اگست تک اگست میں 20,126 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔ گزشتہ تین ماہ میں مجموعی طور پر 67,064 ٹن کچرا اٹھایا گیا، جبکہ پروگرام کے آغاز سے اب تک دیہی خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جا چکا ہے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مون سون بارشوں اور گلاف سے بچاو کے لئےتمام متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور کمیونٹیز کو موسمی صورتحال سے آگاہ رکھا جارہا ہے جبکہ سیاحوں کو بھی حساس علاقوں کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔

15,299 просмотров

خیبرپختونخوا میں زراعت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت متعدد اقدامات جاری ہیں۔ضم اضلاع میں 1.5 لاکھ زیتون کے پودوں پر قلم لگانے کا ہدف مکمل ہو چکا ہے۔ کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ 97 فارم سروسز سینٹرز میں ون ونڈو سہولت فعال ہے۔ پانچ ہزار ایکڑ بنجر زمین کی بحالی اور بڑی فصلوں کی جی آئی ایس میپنگ جیسے منصوبے بھی روڈمیپ کا اہم حصہ ہیں۔

18,345 просмотров

Videos

CSKPOfficial's profile picture

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس میں صوبائی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سمیت ضلعی انتظامیہ کی سطح پر شفافیت اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر عوام کی جائز شکایات اور تجاویز کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ محکموں کے سیکرٹریز روزمرہ امور کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس روڈ میپ، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری اور امن و امان سے متعلق صوبائی ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ تمام محکمے اور ضلعی انتظامیہ عوام کے لیے شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام یقینی بنارہے ہیں، جس کے ساتھ فیڈبیک میکانزم بھی ہے تاکہ عوام کی رائے حاصل کی جا سکے، اور شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے محکموں اور ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی حاصل ہو، نیز شہری سروس ڈیلیوری اور ترقیاتی امور پر اپنی تجاویز بھی دے سکیں گے۔ پینے کے صاف پانی کے معیار کی بہتری کے حوالے سے محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ٹھوس تجاویز مرتب کررہے ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا نے 27 محکموں کو گورننس روڈ میپ فریم ورک میں شامل کیا ہے جس کے تحت چار ہزار سے زائد سرگرمیاں تفویض کی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

13,700 просмотров • 1 месяц назад

CSKPOfficial's profile picture

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا گل بہار، پشاور میں قائم گلوبل ورچوئل اسکول کا دورہ۔ خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اس جدید تعلیمی منصوبے کا باقاعدہ آغاز اگست 2026 میں ہوگا۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گلوبل ورچوئل اسکول کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل تعلیم سے آراستہ ایک جدید تعلیمی مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اسکول میں سات جدید ورچوئل کلاس رومز، سات ڈیجیٹل لیبارٹریاں، تعلیمی اور آگاہی پروگراموں کی تیاری کے لیے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو اور اساتذہ کی تربیت کے لیے جدید ٹریننگ ہال بنائے گئے ہیں۔ گلوبل ورچوئل اسکول صوبے بھر میں قائم کیے جانے والے ورچوئل تعلیمی نظام کا مرکز ہوگا، جس کے ذریعے 500 سے زائد اسکولوں میں 175 کلاس رومز کو ورچوئل کلاس رومز میں منتقل کرتے ہوئے گلوبل ورچوئل سکول سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تدریسی نظام بھی شامل ہے، جس سے طلبہ کو جدید اور انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے گی۔

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

11,985 просмотров • 2 месяцев назад

CSKPOfficial's profile picture

صوبائی حکومت کی ہدایات پر دارالحکومت پشاور میں بیوٹیفکیشن، اپلفٹ اور بحالی پر چھ ماہ کے جامع پلان کے تحت کام جاری ہے۔پشاور میں 32 سڑکوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس میں مین جی ٹی روڈ کی کارپٹنگ بھی شامل ہے۔ماحول دوست حکمت عملی کے تحت شہر میں موجود رکشوں کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی قائم کرنے کے لئے قانون سازی اس ماہ مکمل کرلی جائے گی۔ کیش لیس خیبرپختونخوا کے تحت دسمبر کے آخر تک 33 سروسز کو کیش لیس(ڈیجیٹائز) کردیا جائے گا۔ پائیدار سیاحت کے فروغ کے لئے اگلے سیاحتی سیزن سے پہلے سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے سیوریج کے نظام کی بہتری سمیت ماسٹر پلاننگ اور لینڈ یوز پلاننگ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے سرکاری سہولیات جیسے پناہ گاہوں، سروس ڈلیوری سنٹرز، ہسپتالوں کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

12,824 просмотров • 9 месяцев назад

CSKPOfficial's profile picture

Revival of Peshawar - Da Guluno khaar

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

12,339 просмотров • 10 месяцев назад

Больше нет контента для загрузки