
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
@CSKPOfficial • 25,832 subscribers
Official Twitter Account for the updates of the Chief Secretary, Government of Khyber Pakhtunkhwa Mr. Shahab Ali Shah.
Shorts
Videos

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا گل بہار، پشاور میں قائم گلوبل ورچوئل اسکول کا دورہ۔ خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اس جدید تعلیمی منصوبے کا باقاعدہ آغاز اگست 2026 میں ہوگا۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گلوبل ورچوئل اسکول کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل تعلیم سے آراستہ ایک جدید تعلیمی مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اسکول میں سات جدید ورچوئل کلاس رومز، سات ڈیجیٹل لیبارٹریاں، تعلیمی اور آگاہی پروگراموں کی تیاری کے لیے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو اور اساتذہ کی تربیت کے لیے جدید ٹریننگ ہال بنائے گئے ہیں۔ گلوبل ورچوئل اسکول صوبے بھر میں قائم کیے جانے والے ورچوئل تعلیمی نظام کا مرکز ہوگا، جس کے ذریعے 500 سے زائد اسکولوں میں 175 کلاس رومز کو ورچوئل کلاس رومز میں منتقل کرتے ہوئے گلوبل ورچوئل سکول سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تدریسی نظام بھی شامل ہے، جس سے طلبہ کو جدید اور انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے گی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa11,985 görüntüleme • 21 gün önce

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں خوبصورتی اور صفائی کی جامع مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور رہنے کے قابل بنانا ہے تاکہ خیبر پختونخوا کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی شناخت کو مزید نکھارا جا سکے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa64,538 görüntüleme • 9 ay önce

ايبٹ آباد ميں ايک گورمنٹ اسکول ميں صبح اسمبلی کا ايک خوبصورت منظر 🇵🇰💚
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa51,158 görüntüleme • 8 ay önce

Under the Good Governance Roadmap and the Digital KP Initiative, the Khyber Pakhtunkhwa government has launched the "Dastak App", a citizen-centric platform designed to deliver key government services at people’s doorsteps, ensuring accessibility, efficiency, and transparency across the province.
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa32,901 görüntüleme • 9 ay önce

دو ہزار سال سے زائد عرصے سے سربلند، مردان میں واقع تختِ بھائی دنیا کے بہترین محفوظ بدھ مت خانقاہی آثار میں سے ایک ہے۔ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل یہ مقام خیبر پختونخوا کے عظیم ورثے اور ایمان و امن کی لازوال روایت کی علامت ہے۔ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت تمام تاریخی و آثارِ قدیمہ کے مقامات کی بحالی اور تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ اپنے تاریخ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔ #GoodGovernanceKP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa16,188 görüntüleme • 9 ay önce

صوبائی حکومت کی ہدایات پر دارالحکومت پشاور میں بیوٹیفکیشن، اپلفٹ اور بحالی پر چھ ماہ کے جامع پلان کے تحت کام جاری ہے۔پشاور میں 32 سڑکوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس میں مین جی ٹی روڈ کی کارپٹنگ بھی شامل ہے۔ماحول دوست حکمت عملی کے تحت شہر میں موجود رکشوں کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی قائم کرنے کے لئے قانون سازی اس ماہ مکمل کرلی جائے گی۔ کیش لیس خیبرپختونخوا کے تحت دسمبر کے آخر تک 33 سروسز کو کیش لیس(ڈیجیٹائز) کردیا جائے گا۔ پائیدار سیاحت کے فروغ کے لئے اگلے سیاحتی سیزن سے پہلے سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے سیوریج کے نظام کی بہتری سمیت ماسٹر پلاننگ اور لینڈ یوز پلاننگ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے سرکاری سہولیات جیسے پناہ گاہوں، سروس ڈلیوری سنٹرز، ہسپتالوں کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa12,816 görüntüleme • 8 ay önce

Revival of Peshawar - Da Guluno khaar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa12,331 görüntüleme • 8 ay önce

Night view of the Agriculture Institute on University Road, Peshawar. This beautiful illumination is part of the ongoing Peshawar Beautification project. More buildings and iconic structures will be lit in the upcoming days, further enhancing Peshawar's beauty.
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa12,601 görüntüleme • 9 ay önce

گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز شروع کر رہی ہے۔ ساتھ ہی سرکاری دفاتر میں شفافیت، کارکردگی اور عوامی خدمت میں بہتری کے لیے ای گورننس سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa11,880 görüntüleme • 9 ay önce
Daha fazla içerik yok.