Faisal Mir's banner
Faisal Mir's profile picture

Faisal Mir

@faisalmirppp19,432 subscribers

President PPP Lahore.Son of Prof.Waris Mir. Appointed President PSF Punjab University by Shaheed BB.Faced two cases of Gen.Zia at juvenile https://t.co/VO1sDp6SCM Industrialist.

Shorts

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ عامر خان نے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کا دفتر سنبھال لیا۔ وہ پیر کو بار کے صدر کی حیثیت سے دفتر میں بیٹھیں گے اور پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ عامر خان نے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کا دفتر سنبھال لیا۔ وہ پیر کو بار کے صدر کی حیثیت سے دفتر میں بیٹھیں گے اور پریس کانفرنس کریں گے۔

23,488 görüntüleme

ایک قطرہ پانی کسی کو لینے نہیں دیں گے ۔ دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بننے دیں گے۔ اپنا وفاق بچائیں گے۔ اپنا کسان بچائیں گے ۔ ہمارا سندھو بچائیں گے ۔ 25 اپریل کو چئیر مین BilawalBhuttoZardari اور وزیراعلی Murad Ali Shah سکھر میں کینالز کے خلاف جلسہ کریں گے۔ #NoMoreCannalsOnIndus #SindhStandsWithPPP #Sukkur

ایک قطرہ پانی کسی کو لینے نہیں دیں گے ۔ دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بننے دیں گے۔ اپنا وفاق بچائیں گے۔ اپنا کسان بچائیں گے ۔ ہمارا سندھو بچائیں گے ۔ 25 اپریل کو چئیر مین BilawalBhuttoZardari اور وزیراعلی Murad Ali Shah سکھر میں کینالز کے خلاف جلسہ کریں گے۔ #NoMoreCannalsOnIndus #SindhStandsWithPPP #Sukkur

48,157 görüntüleme

“It’s not 2001 or 2003. Not all Muslims are terrorists. The world is tired of this excuse to justify aggression, illegality, and imperialism. Pakistan will not kneel to India.” Chairman BilawalBhuttoZardari in an interview with Sky News A bold and clear stance on the Indian attack. #BilawalBhuttoZardari #PPP #PakistanStandsTall

“It’s not 2001 or 2003. Not all Muslims are terrorists. The world is tired of this excuse to justify aggression, illegality, and imperialism. Pakistan will not kneel to India.” Chairman BilawalBhuttoZardari in an interview with Sky News A bold and clear stance on the Indian attack. #BilawalBhuttoZardari #PPP #PakistanStandsTall

45,456 görüntüleme

Videos

faisalmirppp's profile picture

یوم مرد حُر کی تقریب: صدر زرداری نے جب کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تو انہیں لہو لہان کردیا گیا۔ اور ظلم کی انتہا یہ تھی کہ اُن کی آواز کو خاموش کرنے اُن کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی گئی۔ انہیں اتنا لہولہان کر دیا گیا کہ اُن کی جیل کی سیل کی زمین پر ہر طرف خون ہی خون بکھر گیا۔ اگلے روز نثار کھوڑو اور پیپلز پارٹی کے دیگر لیڈروں نے صدر زرداری کے خون آلودہ کپڑوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس کی تصویر اس فلیکس پر لگی ہوئی ہے۔ آج کا دن—یومِ مردِ حُر—ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ مزاحمت صرف ایک نعرہ نہیں ہوتی… مزاحمت صرف ایک تقریر نہیں ہوتی… مزاحمت ایک جذبہ ہوتی ہے۔ وہ جذبہ جس کا مظاہرہ مرد حُر صدر AsifAliZardari نے اس ملک اور جمہوریت کے لئے چودہ سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر کے کیا کیا آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس جذبے کو زندہ رکھیں گے… ہم اس قربانی کو بھلنے نہیں دیں گے… ہم اس جدوجہد کو آنے والی نسلوں تک پہنچائیں گے۔ کیونکہ جب تک مردِ حُر کا یہ جذبہ زندہ ہے کوئی طاقت، کوئی جبر، کوئی ظلم عوام کی آواز کو شکست نہیں دے سکتا۔Bilawal Bhutto Zardari Aseefa B Zardari Faryal Talpur Sardar Saleem Haider khan Raja Pervez Ashraf (Official) Ahmad Ghuman

Faisal Mir

199,907 görüntüleme • 2 ay önce

faisalmirppp's profile picture

میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف Shehbaz Sharif کو متنبہ کرنا چاہوں گا کہ آپ کے بڑے بھائی نواز شریف Nawaz Sharif آپکی جگہ خود وزیراعظم بننے کے لئے آپکی حکومت کے لئے بحران پیدا کرنے کا آغاز کرواچکے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ چند مہینوں میں شہباز حکومت کی بے مثال کامیابیوں اور آپ کے بینالاقوامی قد میں بے انتہا اضافے سے اپنے آپ کو بہت چھوٹا محسوس کر رہے ہیں ۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق انہوں نے Maryam Nawaz Sharif کو ہدایات دی ہیں کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ساتھ لڑائی اس سطح پر لے جاؤ کے پیپلزپارٹی شہباز حکومت کی حمایت واپس کر لے۔جب ایسا سیاسی بحران پیدا ہو جائے گا تو نواز شریف خود دوبارہ میدان میں آئیں گے اور صلح صفائی کھیل کر خود وزیراعظم بن جائیں گے۔ جس طرح باپ بیٹی نے حمزہ شہباز Hamza Shahbaz Sharif کو چند دنوں کے لئے وزیراعلی بنا کر سیاست سےفارغ کروا دیا گیا تھا، اسی طرح یہ دونوں آپ کو کچھ عرصے کی وزارت عظمیٰ کے بعد سیاست سے فارغ کرنا چاہتے ہیں۔ میری پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari اور صدر AsifAliZardari سے گزارش ہے کہ نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بننے سے روکنے کے لئے شہباز حکومت کو مضبوط کیا جائے۔

Faisal Mir

108,021 görüntüleme • 8 ay önce

faisalmirppp's profile picture

آجکل وز یراعلی Maryam Nawaz Sharif پیپلزپارٹی کی انگلیاں توڑنے کی بات کر رہی ہیں ۔پیپلزپارٹی ایک عرصے سے دن رات پنجاب کی ن لیگی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت پر تنقید برداشت کرتی ہیں ۔کیا وزیراعلی Murad Ali Shah صاحب نے کبھی کہا کہ اگر پنجاب حکومت سندھ کی طرف کوئی اُنگلی اٹھائے گی تو ہم اس کی اُنگلیاں توڑ دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی یہ تربیت نہیں ہے۔ میں وزیراعظم Shehbaz Sharif سے درخواست کروں گا کہ وہ ہی بتائیں کہ اگر کہ آپکی بھتیجی مریم نواز پیپلزپارٹی کی اُنگلیاں توڑنا چاہتی ہیں تو ٹوٹی ہوئی اُنگلیوں کے ساتھ پیپلزپارٹی آپ سے ہاتھ کیسے ملاسکے گی۔ مریم نواز صاحبہ! آپ اگر25 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو دس دس لاکھ کے حساب سے 25 ہزار ارب(2.5 کھرب روپے)تقسیم کرنا چاہتی ہیں تو سب سے زیادہ خوشی پیپلزپارٹی کو ہوگی۔ آئیں ہم ایک دوسرے کی اُنگلیاں توڑنے کی بجائے ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کریں اور مل کر ان مزدور اور محنت کشوں کے لئے کام کریں۔ آنے والےوقت میں چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari وزیراعظم ہونگے اور اور اُن کی قیادت میں اگلے دس پندرہ سال میں پاکستان کے گزشتہ ضائع کئے ہوئے وقت کا ازالہ بھی ہو گا اور پاکستان ترقی یافتہ اقوام کی صف میں بھی کھڑا ہو گا۔ Aseefa B Zardari

Faisal Mir

89,921 görüntüleme • 9 ay önce

faisalmirppp's profile picture

اس ویڈیو میں پی ٹی آئی کے لاہور ہئکورٹ بار کے صدرارت کےامیدوار بابر مرتضی خان اورجزل سیکریٹری کے امیدوار قاسم اعجاز سمرا کو تین بجے (پولنگ کا وقت ختم ہونے سے دو گھنٹے قبل ) لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں پولنگ کے دوران بیلٹ باکسز گرواتے ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں پیپلزپارٹی اور احسن بھون گروپ کے مشترکہ کے امیدوار بیرسٹر راجہ عامر خان کی واضح فتح کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواران (جن کی جماعت الیکشن سے پہلے چار دھڑوں میں تقسیم ہو چکی تھی اور دو دھڑوں نے راجہ عامر خان کی حمایت کااعلان کر دیا تھا) نے ذاتی طور پر جا کر نہ صرف بیلٹ پیپرز کو تباہ کیا بلکہ الیکشن کمپیٹرائزڈ ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے اورپولنگ کاوقت ختم ہونے سے دو گھنٹے قبل ہی اپنی فتح کا اعلان کردیا۔ پنجاب بار کونسل پہلے ہی ان انتخابات کے نتائج کو رکوا چکی ہے جبکہ آج پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر راجہ عامر خان کو جزل اجلاس کے ذریعے صدر لاہور ہائیکورٹ بار کے دفتر میں بٹھایا جائے گا۔ چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari نے لاہور ہائیکورٹ بار میں متعدد مرتبہ خطاب کر کے پیپلزپارٹی کوپنجاب کی وکلا برادری میں ایک مرتبہ پھر مقبول بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پنجاب بھر کے وکلا کی سیاست میں میں پیپلزپارٹی بیرسٹر راجہ عامر خان کی شکل میں واپس اپنا مقام واپس لینے میں کامیاب ہو چکُی ہے ۔

Faisal Mir

34,218 görüntüleme • 3 ay önce

faisalmirppp's profile picture

جزل ضیالالحق کی پارٹی ن لیگ کو 2024 میں شہید بھٹو کی پارٹی بالکل اقتدار میں نہیں لانا چاہتی تھی۔ اگر بھٹو کی پارٹی کے سربراہ چئیرمین BilawalBhuttoZardari نے 2024 میں Imran Khan کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی تو اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں علم تھا کہ کس طرح جزل ضیا کا منہ بولا بیٹا نواز شریف گوالمنڈی سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کرواتا تھا اور کوڑے مرواتا تھا۔ہم جانتے تھے کہ جزل ضیا کے منہ بولے بیٹوں یا پوتی Maryam Nawaz Sharif میں سے اگر کوئی حکومت میں آئے گا تو وہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی کرے گا جو یہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کرتے آئے ہیں۔ شہید بھٹو کی پارٹی نے جزل ضیا کی پارٹی کے ہاتھوں اسوقت پھانسیاں لیں جب نواز شریف صاحب جزل ضیا کے وزیر خزانہ اور وزیراعلی تھے ۔ ہمیں آپ کے ساتھ یہ سب ہوتاہوا دیوار پر لکھا نظر آاہاتھا اور آپکو حکومت بنانے کی درخواست بھی کی، لہذا آج تحریک انصاف کی طرف سے شہید بھٹو کے نواسے سے گلہ کرنا نہیں بنتا۔ پی ٹی آئی والوں نے تو جزل ضیا کی پارٹی کا پھانسیوں ، کوڑوں اور عقوبت خانوں کا ظلم دیکھا ہی نہیں۔ Benazir Mehdi کے پروگرام میں ایم این اے Muhammad Ali Sarfraz کے ساتھ مکالمہ ۔

Faisal Mir

89,594 görüntüleme • 1 yıl önce

faisalmirppp's profile picture

میں آج پاکستان کی نوجوان نسل کو چائینہ کے ایک چھوٹے سے شہر “سوجو” سے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مخاطب ہوں ۔میں نے جب “سوجو” شہر کی ہسٹری کے بارے میں معلوم کیا تو مجھے بتایا گیا کہ آج سے تیس سال پہلے یہ شہر پاکستان کے چھوٹے شہروں یعنی اوکاڑہ، ساہیوال اور لالہ موسی کی طرح تھا۔ آج تیس سال میں چائینیز نے اس شہر کی سکائی لائن نیویارک اور لاس اینجلس کی طرح نظر آتی ہے۔ پاکستان کی دو پرانی نسلوں نےگذشتہ تیس سال جن وجوہات پر بھی ضائع کئے وہ اپنی جگہ مگر میرا یقین ہے کہ آپ کی جنریشن ہم سے زیادہ سمجھدار ہے آپ سب اگلے پندرہ بیس سال میں باصلاحیت سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر پاکستان کے چھوٹے شہروں کو سوجو جیسے شہروں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ سب خود بھی اور پاکستان کا ہر طبقہ اس بات پر متفق ہے کہ چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جن میں اتنا وژن اور صلاحتییں موجود ہیں جو پاکستان کے ہر چھوٹے شہر کوآپ سب کے ساتھ مل کر اگلے پندرہ بیس سال میں “سوجو” شہرکے برابر لا سکتے ہیں۔ چئیرمین بلاول آپکو اس سین میں نظر آنے والی ایک بڑی شعاع کی طرح ہیں جو اس عمارت پر پڑ رہی ہے اور دوسری طرف سے نکلنے والی بہت سی شعاعیں آپ سب ہیں جو ہماری نئی جنریشن ہے۔ پاکستان انشااللہ اگلے پندرہ بیس سال میں چییرمین بلاول کی قیادت میں نئی جنریشن کے ساتھ مل کرپاکستان کے ضائع کئے ہوئے وقت کو بھی طے کرے گا اور آپ لوگ دنیا کے قدم سے قدم ملانے میں کامیاب ہونگے.PPP Pakistan Peoples Party - PPP Basharat Ali

Faisal Mir

43,269 görüntüleme • 9 ay önce