
Ameer Haider Khan Hoti
@HaiderHotiANP • 94,772 subscribers
Former Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa | @ANPMarkaz
Shorts
Videos

افراسیاب خٹک صاحب اور بشریٰ بی بی کو پارٹی کے برعکس سوچ پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔زاہد خان صاحب کی بڑی خدمات ہیں،اس بار انکی سیکرٹری اطلاعات بننے کی امید نہیں تھی، اسی لیے وہ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔ثمر ہارون بلور بی بی پہلے سسرال کی سیاست کر رہی تھیں،اب میکے کی سیاست کر رہی ہیں
Ameer Haider Khan Hoti21,803 просмотров • 1 месяц назад

پی ٹی آئی کا ووٹ بینک دو قسم کا تھا، ایک اسٹیبلشمنٹ کی مہربانی، دوسرا ان کا حقیقی ووٹ بینک ہے جو صرف ایک شخص کی وجہ سے ہے۔ اس کا پیمانہ کارکردگی یا خدمت نہیں بس خان جس کو کھڑا کریں گے، وہ انہیں ووٹ دیں گے، اس کا نتیجہ کیا نکلا، خود صوبے کی حالت دیکھ لیں۔
Ameer Haider Khan Hoti18,221 просмотров • 1 месяц назад

میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت فارم 47 کی پیداوار نہیں؟ نتائج وہ نہیں تھے جو دکھائے گئے۔ آپ پر مخصوص مہربانی کی گئی، لیکن وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ میں نے بہت سی باتیں ن لیگ کی قیادت کیلئے دل میں احترام کی وجہ سے نہیں کیں۔
Ameer Haider Khan Hoti102,077 просмотров • 9 месяцев назад

انتخابات میں تمام کارکنان، بھائیوں،بہنوں، ماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ جلد ہی مردان کے عوام اور ذمہ داران سے تفصیلی نشست ہوگی جس میں موجودہ حالات اور پارٹی کے آئندہ معاملات کے حوالہ سے فیصلے کریں گے۔ اس سے پہلے باچاخان مرکز پشاور میں اجلاس ہوا ہے، وہاں کئے گئے فیصلے پارٹی کے فیصلے ہیں اور انہی فیصلوں کی بنیاد پر آئندہ لائحہ عمل بنائیں گے۔ میرے استعفے پر کچھ ساتھی اگر خفا ہیں، یا وہ سمجھتے ہیں کہ میں مایوس ہوں تو ایسا کچھ نہیں۔ ایک نئے حوصلہ کے ساتھ سفر کا آغاز کریں گے۔ میں نے رہبرتحریک خان عبدالولی خان (1988)، ملی مشر اسفندیارولی خان اور مور بی بی بیگم نسیم ولی خان (2002ء) کی طرح اصولوں کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔ مشر اسفندیارولی خان کا اصرار یہ تھا کہ استعفیٰ منظور نہیں کریں گے لیکن میں نے گستاخی کی اور درخواست کی کہ میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔ انتخابات میں جو فیصلہ ہوا اس کا نقصان پختونخوا اور پشتون قوم کو ہوگا۔ وفاق، پنجاب، سندھ میں لگ رہا ہے کوئی حکومتی ڈھانچہ ہوگا لیکن پختونخوا میں انتظامی، مالی بحران مزید شدت اختیار کرے گا۔ #ANP | #AwamiNationalParty
Ameer Haider Khan Hoti177,822 просмотров • 2 лет назад

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بے بسی یہ ہے کہ 10 بار اڈیالہ جاتا ہے اور وہاں پنجاب پولیس کا ایک ایس ایچ او ان کا راستہ روکتا ہے۔ یہ منصب عزت اور اختیار کا ہوتا ہے، اللہ تعالی ہمیں تکبر سے بچائیں لیکن ہمارے 5 سالہ دور میں پنجاب کا آئی جی بھی راستہ روکنے کی ہمت نہیں رکھتا تھا۔
Ameer Haider Khan Hoti47,656 просмотров • 7 месяцев назад

پختونخوا 7ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ زیرولوڈشیڈنگ کے لئے صرف 2500میگاواٹ درکار ہیں،یہاں اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ آرٹیکل 158 کے باوجود پختونخوا گیس پر اپنے حق سے محروم ہے۔آٹے اور گندم کی غیرقانونی بندش نے مہنگائی اور قلت میں اضافہ کردیا ہے۔ فوری ختم ہونی چاہئیں۔
Ameer Haider Khan Hoti14,358 просмотров • 1 месяц назад

اپنی بہن اور وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif سے آج میرا گِلہ ہے کہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے والوں کو کرسی چاہیئے اسلئے آپ روکتے ہیں۔ ہم تو لیاقت باغ اقتدار کی جنگ کیلئے نہیں آرہے تھے،نہ آئیں گے۔ وہاں پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ #BachaKhanMonth2025
Ameer Haider Khan Hoti82,602 просмотров • 1 год назад

جرگے میں یہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی ہر غلطی سے پاک ہے۔دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کس نے کی؟گڈ اور بیڈ کے کھیل کی ذمہ داری کون لے گا؟نائن الیون سے پہلے اور بعد کی غلطیوں کا اعتراف کون کرے گا؟پرانی غلطیوں کا ازالہ ہوگا تو جرگہ کامیاب، امن ممکن ہوگا، ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔
Ameer Haider Khan Hoti40,139 просмотров • 7 месяцев назад

عمران خان کو پشتونوں نے قید نہیں کیا کہ آپ پختونخوا میں اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کر کے عوام کو تکلیف دیں۔ صوابی موٹروے بند کرنے سے کس کا نقصان ہوا؟ راستے بند کرنے ہیں تو صدر، وزیراعظم کے گھر یا پورے اڈیالہ کے راستے بند کریں۔حکومت میں ہو تو فریاد نہیں،عوام کی خدمت کرنی پڑتی ہے
Ameer Haider Khan Hoti34,233 просмотров • 7 месяцев назад

میں مانتا ہوں کہ پشتونوں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو پسند کرتی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اس محبت نے پشتونوں کو کیا دیا؟
Ameer Haider Khan Hoti39,481 просмотров • 8 месяцев назад

میری تصویر فوج کے ساتھ آتی ہے تو کہتے ہیں پشتونوں کا سودا کیا،خود بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری اور فوج کی بات ایک ہے تو درست۔مطلب انکا بیٹھنا حلال،ہم یا کوئی اور بیٹھیں تو حرام۔شہباز شریف اور فیلڈمارشل بیٹھے تو حرام،4سال عمران کی حکومت جنرل باجوہ اور فیض حمید چلائیں تو حلال۔
Ameer Haider Khan Hoti25,999 просмотров • 5 месяцев назад

پنجاب سے ایک شخص اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ تمہاری کیا حیثیت ہے۔ میں اسے کہتا ہوں کہ اگر تمہارے پاس فارم 47 نہ ہوتا تو تمہاری کیا حیثیت تھی؟صوبے والوں سے پوچھتا ہوں کہ اگر اپنے مشر کی رہائی اور عوام کی انکے ساتھ ہمدردی کے نام پر ووٹ نہ لیا ہوتا تو یہ انتخاب آپ کس طرح جیت سکتے تھے؟
Ameer Haider Khan Hoti40,227 просмотров • 9 месяцев назад