
Harmeet Singh
@HarmeetSinghPk • 107,359 subscribers
Pakistan 1st Sikh Anchor & Journalist - Managing Director at @SapiumDigital - Worked with Such News, Public News, KhyberTV, ATV, Radio Pakistan & APlus
Shorts
Videos
0:46
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ایک جانور کو بھی ایسی موت دینے سے پہلے انسان کئی بار سوچتا ہے، مگر ان درندوں نے اس معصوم غریب بچے کی کس بے رحمی سے جان لی! وسیم عباس، عمر صرف 15 سال، مظفرگڑھ سے ملتان الیکٹریشن کا کام سیکھنے آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کام میں تاخیر پر ٹھیکیداروں نے اس پر تشدد کیا، جس پر وہ بھاگ نکلا۔ دونوں ٹھیکیداروں نے گاڑی میں تعاقب کرکے اسے ٹکر ماری اور کچل ڈالا۔ معصوم بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بہرحال، اس نظامِ انصاف سے مایوس ہو کر بھی ہم صرف یہی درخواست کر سکتے ہیں کہ ان ظالموں کو قانون کے مطابق ایسی سخت سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی کسی معصوم کے ساتھ ایسا ظلم کرنے کی جرأت نہ کرے۔ RPO Multan Official Punjab Police Official Mohsin Naqvi
Harmeet Singh48,332 görüntüleme • 18 saat önce

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی ٹورنٹو میں ہولوگرام کے ذریعے انٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ سدھو موسے والا کے ہولوگرام کے ساتھ ان کے ورلڈ ٹور( singed to God )کا آغاز کیا گیا۔ شو میں ان کے مشہور گانے ’295‘ سے پرفارمنس شروع ہوئی۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سدھو موسے والا کو اسٹیج پر موجود دکھایا گیا۔ ان کی وفات کے باوجود ان کے گانے اور ان کی یاد آج بھی دنیا بھر میں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
Harmeet Singh217,286 görüntüleme • 10 gün önce

سال 2022 میں ایک سوشل میڈیا ہاؤس نہیں بلکہ ایک ادارے کی بنیاد رکھی گئی، جو چار سال تک اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا جرنلزم کی بیک بون رہا۔ مشکل سے مشکل وقت میں بھی صحافت کا علم بلند رکھا۔ میں نے ایف آئی اے / این سی سی آئی اے کے دو مقدمات، چینلز پر غیر اعلانیہ بندش اور برادر رضی طاہر Razi Tahir نے انسداد دہشت گردی اور این سی سی آئی اے کے مقدمات face کیے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور کررہے ہیں۔ آج یہ ادارہ اپنا سفر تمام کررہا ہے۔ یہاں سے نہ صرف صحافتی خدمات ہوئیں بلکہ سماجی خدمات بھی سر انجام دیتے رہے۔ 2022 اور 2024 کے سیلاب میں بھی یہ دفتر ایک سماجی تنظیم کے دفتر کی طرح آپریٹ کرتا رہا۔ آپ سے گزارش ہے کہ میرے، رضی طاہر اور مظاہر شگری کے حق میں دعا ضرور کریں تاکہ آئندہ زندگی میں بہتر اسباب پیدا ہوں۔
Harmeet Singh127,952 görüntüleme • 7 gün önce

My name is Harmeet Singh. I am the first Sikh anchor in Pakistan’s 79-year history My only “crime” is that I work as a journalist in Pakistan, ask questions and try to speak the truth. I appeal to journalists organizations, press freedom groups, and human rights organizations around the world to take notice of what is happening to journalists in Pakistan.If a journalist’s only crime is asking questions and speaking the truth then the world must ask: When did journalism become a crime? Committee to Protect Journalists Press Freedom RSF IFJ @IPI_Global Rory Peck Trust #HarmeetSingh #JournalismIsNotACrime #PressFreedom #JournalistSafety #Pakistan #FreedomOfPress #JournalistsInDanger
Harmeet Singh727,310 görüntüleme • 1 ay önce

مجھے یاد ہے، میں چار پانچ سال بعد پاکستان آ رہا تھا۔ دوستوں نے کہا کوئی اور اچھی سی فلائٹ لے لو، مگر میں نے کہا نہیں یار، پی آئی اے پی لینی ہے۔ انہوں نے کہا سستی ہے اس لیے؟ میں نے کہا سستی کی بات نہیں، بات یہ ہے کہ مجھے اپنے ملک کا کھانا، اس کی خوشبو اور وہاں کے لوگ یاد آئے ہیں۔ جو شخص مسافر ہوتا ہے، اسے اپنی مٹی اور اپنا وطن ہمیشہ اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس نوجوان کو دیکھیں، کئی سال بعد ایئرپورٹ پر اترا اور کس مسکراتے چہرے سے یونیفارم میں ملبوس شخص کو دیکھ رہا ہے۔ لیکن جس فرعونیت اور تکبر سے اس نے اس کے سامان کو لات ماری، اندازہ لگائیں کہ اپنے اس رویے سے وہ لوگوں کے دلوں کو کتنی تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
Harmeet Singh153,001 görüntüleme • 12 gün önce

پمز ہسپتال اسلام آباد میں 14 نومولود بچوں کے جھلس کر وفات پانے کے بعد ، انتظامیہ نے فائر بریگیڈ کے تعاون سے پمز ہسپتال میں آگ بجھانے کی ریہرسل کی، آگ نے فائر بریگیڈ کا بھی پول کھول دیا سلنڈروں میں آگ بجھانے والی گیس ہی دو نمبر نکلی ، ڈاکٹرز ، نرسیں اور دیگر سٹاف نے سپرے کر کے سلنڈر ختم کر دئیے مگر معمولی گتوں سے لگائی آگ بھی نہ بجھ سکی
Harmeet Singh317,215 görüntüleme • 1 ay önce

” ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ خود فیصلہ کریں، آپ عمران خان سے پوچھیں ہی نہیں! آپ ایک فُل اسٹاپ اور کوما کا اضافہ نہیں کر سکتے تھے، ہمیں بے اختیار کہتے ہیں آپ! ہمیں مجبور کر رہے ہیں بولنے پر۔ طے یہ ہوا تھا کہ یہ باتیں باہر نہیں کریں گے، لیکن خود ہی شروع کر دی ہیں۔ سہیل آفریدی کے اوپر اٹیک کر رہے ہیں آپ، سہیل آفریدی کو مجرم بنا رہے ہیں! سہیل آفریدی کے پی کے کے عوام کا منتخب وزیر اعلیٰ ہے، دو تہائی اکثریت ہے ان کی، آپ ان کے ساتھ بیٹھیں۔ وہاں آپریشن کے اندر کولیٹرل ڈیمیج ہوا ہے، چرواہے مارے گئے ہیں، پتہ نہیں کون کون مرا ہے وہاں پر۔ وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان, قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا پروگرام کا وہ حصہ جو آج میڈیا پر نشر نہیں کیا گیا
Harmeet Singh64,176 görüntüleme • 11 gün önce

ستائیس سال پہلے یعنی آج کے دن بارہ اکتوبر 1999 بروزی منگل ۔نواز شریف کی دو تہائی اکثریت سے قائم حکومت کو پرویز مشرف نے غیر آئینی اقدام کے ذریعے ختم کیا تھا، اور جمہوریت پر شب خون مار کر اپنے نام ایک سیاہ باب لکھوا لیا تھا۔ ، 11 اکتوبر 2026 کو، ستائیس سال بعد تاریخ نے ایک بار پھر خود کو دہرایا ہے۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے مل کر دو تہائی اکثریت سے قائم خیبر پختونخوا کی عوامی حکومت کو گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے ختم کرنے کا راستہ اختیار کیا۔ فرق صرف کرداروں کا ہے، مگر جمہوریت پر وار کرنے کا انداز وہی ہے۔ یاد رکھیے! اقتدار کے نشے میں کیے گئے فیصلے وقتی طور پر حکومتیں گرا سکتے ہیں، لیکن تاریخ کے کٹہرے سے کسی کو نہیں بچا سکتے۔ چہروں پر لگنے والے یہ سیاہ دھبے اور جمہوریت پر لگنے والے یہ داغ کبھی نہیں مٹیں گے۔ تاریخ کے سیاہ اوراق میں یہ نام ہمیشہ کے لیے درج رہیں گے۔
Harmeet Singh40,708 görüntüleme • 8 gün önce

تم سا کوئی جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے ۔۔ ۔نوجوان قیادت کا آر ایس ایس کے غلیظ نفرت پر مبنی نعروں کا بہترین جواب
Harmeet Singh44,922 görüntüleme • 9 gün önce

ایک لمحے کے لیے اس ویڈیو پر نظر پڑی تو میں سوچنے لگا کہ شاید یہ لوگ بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف نکلے ہیں، شاید مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے، اس لیے آواز اٹھانے آئے ہیں۔ شاید پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، کہ پوری دنیا میں پیٹرول سستا ہو رہا ہے اور پاکستان میں مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ میں نے سوچا شاید یہ لوگ ان جابروں کے خلاف اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ لیکن دوسرے ہی لمحے دیکھا تو معلوم ہوا کہ لنگر کی دیگوں کے ڈھکن کھلتے ہی لوگ اس طرف دوڑ پڑے ہیں۔پھر دل میں سوال اٹھتا ہے کہ جس قوم کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے، اگر وہ لنگر کی دیگ کے پیچھے دوڑنے پر مجبور ہو جائے، تو اس قوم کی تقدیر آخر کیسے بدلے گی؟
Harmeet Singh310,986 görüntüleme • 2 ay önce

مجیب الرحمٰن مسلم لیگی کارکن تھا۔ مجیب الرحمٰن، جس کو غدار کہا گیا، جس کو پتا نہیں کیا کہا گیا، وہ سائیکل پر بیٹھ کر مسلم لیگ کے لیے کام کرتا تھا، مشرقی پاکستان کے 48 فیصد سے زیادہ لوگوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ آپ نے اپنے اس رویے سے مجبور کیا کہ میری بات مانو گے تو ٹھیک، نہیں مانو گے تو میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ کر سکتا ہوں۔ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی سے خطاب جو قومی اسمبلی نے سینسر کر دیا تھا۔
Harmeet Singh24,282 görüntüleme • 6 gün önce

خیرپور، رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے رضوان شر کی مبینہ گرفتاری کی ویڈیو وائرل خیرپور، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان کی فیملی اور بھائی چیک رہے ہیں کہ رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے خیرپور، رضوان کو سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر مبینہ طور پر اہلخانہ کے سامنے گرفتار کیا گیا خیرپور، رضوان کو گرفتاری کرنے کے بعد جعلی مقابلے میں قتل.کیا گیا ہے، ورثاء کا الزام خیرپور، مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم رضوان تحصیل فیض گنج کے علاقے کوٹ لالو کا رہائشی ہے Punjab Police Official
Harmeet Singh156,875 görüntüleme • 1 ay önce

آپ اتنے بےغیرت ہو علیمہ خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو بھی بول پڑے 🤪
Harmeet Singh73,492 görüntüleme • 29 gün önce

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے گجرات ایئربیس تباہ۔ بھارتی میڈیا کی تصدیق
Harmeet Singh1,134,952 görüntüleme • 1 yıl önce

ہم اپنی پارٹیوں کو ہدایت کریں گے۔ ہماری پارٹیوں کی جو جہاں جہاں حیثیت ہے، ان کو ہم کہہ رہے ہیں کہ پرسوں، کل سے تمام اضلاع میں جہاں جہاں ان کی بات سنی جاتی ہے، اس فیصلے کے خلاف جمہوری جدوجہد کا اعلان کریں گے۔ نہ ہم کسی کو گالی دیں گے، نہ کسی کو گولی ماریں گے، گولیاں ہمارے پاس ہیں بھی نہیں، نہ ہم کسی کو پتھر ماریں گے۔ لیکن جو آئین کو چھیڑتا ہے، اس کو مردہ باد نہ کرنے والا خود اچھا پاکستانی نہیں ہے۔ جو آئین کو چھیڑتا ہے، آئین کو روندتا ہے، الیکٹڈ پارلیمنٹ کا، چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان, قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
Harmeet Singh15,891 görüntüleme • 8 gün önce

شرمندگی کے بجائے نون لیگ کا موقف آج بھی وہی ہے۔حکومتی بنچوں پر بیٹھ کر صوبائیت کون پھیلا رہا ہے؟ تعصب کون پیدا کر رہا ہے اور صوبوں کے درمیان نفرت اور تقسیم کون بڑھا رہا ہے؟ ہمشیہ یہی سیاست آپ لوگ کرتے آئے ہیں رانا ثناء اللہ صاحب۔ پختونوں کو ہر مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں۔ خیبر پختونخوا میں جو حالات پیدا ہوئے، ان کے پیچھے صرف وہاں کے لوگ نہیں بلکہ ماضی کی ریاستی اور اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں بھی ذمہ دار رہی ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیم سے دور کرکے ان کے ہاتھ سے قلم چھین کر انہیں کلاشنکوف کلچر کے قریب کون لے کر آیا؟ دہشت گردی کی یہ جنگ کون لایا یہاں ۔؟ سب سے زیادہ جانیں تو ہم خیبرپختونخوا والوں نے گنوائیں ؟ پختونوں نے۔ امن کے لیے بنائے گئے امن لشکروں کو نشانہ بنانے والے کون تھے؟ وہاں تعلیم کا نظام کس نے تباہ کیا؟ خواتین کے اسکولوں کو بموں سے اڑانے والے کون تھے؟ نوجوانوں میں ایک خاص سوچ اور کلچر کس نے پیدا کیا؟ صرف پختونوں کو موردِ الزام ٹھہرانے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ اس لیے ایسی سیاست نہیں کرنی چاہیے جس سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کے درمیان مزید نفرت پیدا ہو۔ پاکستان پہلے ہی 1971 میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا نقصان اٹھا چکا ہے۔ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ تعصب اور صوبائیت کی سیاست کسی ایک صوبے کا نہیں، پورے پاکستان کا نقصان کرتی ہے۔
Harmeet Singh63,609 görüntüleme • 1 ay önce