
Humayun Akhtar Khan
@HumayunAkhtarK • 12,462 subscribers
Politician | Entrepreneur | Philanthropist | Ex Federal Minister of Pakistan | in politics to serve my homeland and its people
Videos

اس وقت گوادر کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے. ہمیں اسے اس کے اصل پوٹینشل پر بحال کرنے کی ضرورت ہے. ہمیں بارڈر اکنامک زونز بنانے ہوں گے جہاں باعزت روزگار کے بےشمار مواقع پیدا ہوں گے. جیسے جیسے ایران پر پابندیاں ختم ہوں گی پاکستان کے پاس ایک بڑے ملک کے ساتھ تجارت کے مواقع بھی کھلیں گے.
Humayun Akhtar Khan60,605 görüntüleme • 2 ay önce

پچھلی 2 دہائیوں میں ہم نے بھرپور قرضے اٹھائے ہیں اور ہمارے قرضے تقریبا 6 گنا بڑھ گئے. بار بار IMF پروگرام میں جانے کی وجہ سے صنعتوں اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بھی بڑھتا رہا ہے. اب حکومت نے درست سمت میں کام شروع کیا ہے اور لارج سکیل مینوفیکچرنگ بہتر ہوئی ہے اور حکومت کوشش ہر رہی ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کے لیے بینکنگ سیکٹر سے قرضوں کی فراہمی بھی ممکن ہو. اسی صورت میں ہماری صنعتیں ترقی کریں گی، نوکریاں بڑھیں گی اور ٹیکس ریونیو بھی بہتر ہوگا.
Humayun Akhtar Khan83,121 görüntüleme • 5 ay önce

دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہے کہ پورے پورے سیکٹرز کو ہی ٹیکس سے استشنی دے دیا جائے. معیشت کا ہر سیکٹر جس میں کسی نے منافع کمایا ہے اس پر ٹیکس لگنا چاہیے. جس نے جتنا منافع کمایا ہو اتنا ٹیکس لگنا چاہیے. تاجر، مڈل مین، ہول سیلر اور ریٹیلرز سمیت ہر طبقے کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے.
Humayun Akhtar Khan155,405 görüntüleme • 1 yıl önce

Our bureaucratic structure hasn’t kept pace with the political leadership in facilitating investment in the past. The SIFC is a very significant body to kick-start this process, though it too faces bureaucratic hurdles. The government is taking measures to address these challenges, and things are moving in the right direction. We need to focus more on outcomes rather than processes. If we stay on this path, we will soon see real progress.
Humayun Akhtar Khan88,217 görüntüleme • 8 ay önce

پی. آئی. اے کی پرائیویٹائزیشن تقریباً 20 سال بعد پاکستان کی پہلی نجکاری ہے. یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے اور 475 ملین ڈالر کا سرمایہ آیا ہے. پاکستان کا سرمایہ کار اگر خود پیسہ لگانا شروع کر رہا ہے تو اس سے بیرونی سرمایہ کار کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور ہمارے اپنے سرمایہ کار خود شراکت داری کے لیے بھی باہر سے سرمایہ کار ڈھونڈ کے لائیں گے. یہ ایک اوور آل اچھا ٹرینڈ ہے اور معیشت کے لیے اچھی خبر ہے.
Humayun Akhtar Khan54,865 görüntüleme • 6 ay önce

Pakistan is making rapid technological advances in the defence sector. During May's skirmishes with India, we’ve proven our capabilities even in conventional warfare. We’re also integrating modern technology into counter-terror operations, which has contributed to a noticeable decline in such incidents. With sustained technological progress and effective diplomacy, we hope to eliminate terrorism in partnership with our friends.
Humayun Akhtar Khan57,594 görüntüleme • 7 ay önce

اگر ہمیں ملک کو آگے بڑھانا ہے تو اپنی صنعتوں کو چلانا ہوگا. ہمارے ٹیکس کا بیشتر حصہ صنعتوں سے آتا ہے اور نوکریاں بھی اسی سیکٹر سے پیدا ہوتی ہیں. ہمیں اپنی برآمدی صنعت پر توجہ دینی ہوگی تاکہ ہمیں ڈالرز کی کمی نہ ہو اور IMF کے پاس نہ جانا پڑے. ہمیں امید ہے اور ہم منتظر ہیں کہ حکومت ایک جامع صنعتی پالیسی لائے گی جس سے صنعتی بحالی کا سفر شروع ہو کیونکہ بدقسمتی سے 78 سال میں ہم کوئی جامع صنعتی پالیسی نہیں لا سکے.
Humayun Akhtar Khan67,415 görüntüleme • 11 ay önce

Pakistan has thousands of closed industries with existing machinery, labour and infrastructure. Reviving them must be our first step. We need to facilitate exports and build core sectors like machine tools, steel, and petrochemicals. No country industrializes without these foundations. Only then can we move to high-value, advanced production. We need to take these steps if we really want to move away from over reliance on debt
Humayun Akhtar Khan44,403 görüntüleme • 7 ay önce

باہر سے سرمایہ کاری تب ہی آتی ہے جب ملک میں موجودہ سرمایہ کار کا اعتماد بھی بحال ہو. روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے. اس کے علاوہ چین اپنی کچھ صنعتیں دوسرے ملکوں میں منتقل کر رہا ہے، ہمیں اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے. ہمارے معدنی شعبے میں بھی بڑے ممالک دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں اور ہمارے پاس ریکوڈک کی صورت میں ایک کامیاب ماڈل بھی موجود ہے لیکن ہمیں پہلے مقامی سرمایہ کار کا اعتماد بحال کرنا ہوگا.
Humayun Akhtar Khan57,793 görüntüleme • 1 yıl önce

پاکستان کا زرعی شعبہ قدرت کے بھروسے پر چلتا ہے، حکومت کی جانب سے تو خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی. کپاس کی پیداوار نصف رہ گئی ہے، گندم کا کسان بھی نالاں ہے. آئی. ایم. ایف کی بندش کے باعث حکومت گندم کا ریٹ تو طے نہیں کر سکتی لیکن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کر کے ان تک ڈائریکٹ ریلیف فوری پہنچایا جانا چاہیے کیونکہ اس وقت ملک کا کسان مکمل طور پر پس گیا ہے.
Humayun Akhtar Khan47,591 görüntüleme • 1 yıl önce

میرا انتخابی حلقہ مکمل طور پر دیہی علاقہ ہے اور وہاں کے لوگوں سے پوچھا جائے کہ کبھی کسی حکومتی نمائندے نے بیج یا فصلوں کے حوالے سے ان کی رہنمائی کی تو ان کا جواب نفی میں ہوتا ہے. ہم نے اپنے زرعی سیکٹر کو مکمل طور پر قدرت کے بھروسے پر چھوڑا ہوا ہے اور کوئی جدت لانے میں ناکام رہے ہیں. ہمیں اپنے زرعی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنا ہوگا اور سبسڈی ڈائریکٹ کسان تک پہنچانا ہوگی تاکہ وہ اپنی فصل پر بہتر سرمایہ کاری کر سکیں.
Humayun Akhtar Khan27,177 görüntüleme • 7 ay önce

Pakistan has demonstrated macroeconomic stability under the ongoing IMF programme, strengthening our relations with other international financial institutions. Eliminating poverty remains a key priority, and UAE investment is vital in this regard. With its large sovereign funds and leadership in future technologies, UAE cooperation can support Pakistan’s industrial and technological growth.
Humayun Akhtar Khan23,496 görüntüleme • 6 ay önce

اس سال میرے خیال میں زرعی سیکٹر منفی گروتھ میں رہا ہے کیونکہ ہماری بڑی فصلوں میں 14 فیصد کمی ہوئی ہے. موجودہ حکومت ابھی تک زراعت کے لیے لانگ ٹرم اصلاحات لانے میں ناکام رہی ہے. ہم اگر IMF کی وجہ سے فصلوں کی قیمت فکس نہیں کر سکتے تو بینظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے براہ راست ریلیف کسانوں تک پہنچانا چاہیے کیونکہ کسانوں کے اوپر تو فاقوں کی نوبت آ چکی ہے.
Humayun Akhtar Khan32,441 görüntüleme • 1 yıl önce

ہم پچھلے 78سال سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تمام بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا جاتا ہے۔ ہمیں یہ بوجھ مزید نہیں بڑھانا چاہیے بلکہ ان طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ اس وقت ہماری توجہ اس بات پر بھی ہونی چاہیے کہ جو انڈسٹری عرصے سے بند پڑی ہے اسے بحال کیا جائے۔ پاکستان کے لیے ریونیو کا سب سے بڑا ذریعہ انڈسٹری ہی ہے، نوکریاں بھی اسی ذریعے سے پیدا ہوں گی۔
Humayun Akhtar Khan21,623 görüntüleme • 1 yıl önce

موجودہ معاشی صورتحال کسی ایک حکومت کا پیدا کردہ نہیں ہے. دنیا بھر میں عالمی مالیاتی اداروں کے رعایتی قرضے کم ہوگئے ہیں لیکن ہمارا ان پر انحصار کم نہیں ہوا اور ہم اپنے خرچے پورے کرنے کے لیے کمرشل بینکس سے مہنگے قرضے لینے پر مجبور ہیں. بےشک مہنگائی کم ہوئی ہے اور ہماری کرنسی مستحکم ہوئی ہے لیکن ہم بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کی کوئی کوشش کرنے میں ناکام رہے ہیں اور پرائیویٹائزیشن کا بھی کوئی خاطر خواہ منصوبہ پیش نہیں کیا گیا. ٹیکس نیٹ بڑھانے اور نوکریاں پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ صنعتیں ہیں اور یہ خوش آئند ہے کہ بند صنعتوں کو چلانے کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں
Humayun Akhtar Khan11,637 görüntüleme • 1 yıl önce
Daha fazla içerik yok.