
Sadiq Afridi صدیق آفریدی
@iamSadiqAfridi • 35,234 subscribers
Proud Pakistani
Shorts
Videos

صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی زیرصدارت خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا 13واں سینیٹ اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ اس اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے اصل بجٹ، مالی سال 26-2025 کے ترمیم شدہ/اصل بجٹ اور 27-2026 کے تخمینہ بجٹ کی منظوری اور دیگر ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی نے گزشتہ دہائی کے دوران یونیورسٹی کی پیشرفت کا جامع جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کو طویل المیعاد مالیاتی استحکام فراہم کرنے کی غرض سے سیر ت نبی چیئر کا قیام ,سائیکالوجی لیب کے قیام، جنرل اینڈومنٹ اور پینشن اینڈومنٹ فنڈز کے اجراء سمیت اہم مالیاتی و تعلیمی پیشرفتوں کو اجاگر کیا۔ ٹریژرر حافظ اسماعیل خان نے مالی سال 25-2024 کا اصل بجٹ، 26-2025 کا ترمیم شدہ/اصل بجٹ اور 27-2026 کے بجٹ کے تخمینے پیش کیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی نے مالیاتی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ اور ایکچوریل اسٹڈی (ایکچوئل مطالعہ) کروائی ہے۔ سینیٹ کے اراکین نے تفصیلی غور و خوض کے بعد بجٹ کی منظوری دی اور اسے سراہا۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور تحقیقی ثقافت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وائس چانسلر نے صوبے کی جامعات کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے پرو چانسلر کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر منصور خٹک، جسٹس (ریٹائرڈ) عبد العزیز کنڈی، رجسٹرار عبد البصیر، ڈائریکٹر QEC جناب شریف اللہ، ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر فسیح الرحمٰن، جناب عبد السلام، ڈاکٹر غنی الرحمٰن، لیکچرار عمیر الدین، جناب صاحبزادہ، اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و رکن اسمبلی خورشید خٹک سمیت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے نمائندگان اور ایچ ای سی (HEC) کے نامزد کردہ اراکین نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی سے متعلق مسائل کے حل اور ادارے کی ترقی کو یقینی بنانے میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے فعال کردار کی تعریف کی۔ اجلاس کا انعقاد خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی انتظامی ٹیم کی معاونت سے ممکن ہوا، جن میں ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ عظمیٰ منظور، بجٹ آفیسر طاہر گل، اکاؤنٹس آفیسر محمد اظہار اور محمد جان راجڑ شامل تھے
Sadiq Afridi صدیق آفریدی18,255 görüntüleme • 1 ay önce

اٹک پل کو مکمل طور پر بند کردیا پنجاب اور پختونخواہ کا زمینی راستہ مکمل بند
Sadiq Afridi صدیق آفریدی52,311 görüntüleme • 6 ay önce

وزیراعلی سہیل افریدی کا قافلہ وادی تیرا کے پہاڑوں میں داخل
Sadiq Afridi صدیق آفریدی53,220 görüntüleme • 7 ay önce

وزیراعلی سہیل آفریدی لاہور میں حماد اظہر کے رہائش گاہ پہچ گئے
Sadiq Afridi صدیق آفریدی53,777 görüntüleme • 8 ay önce

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بغیر سیکورٹی کے رات ڈیڑھ بجے پشاور کی سڑکوں پر موجود بےسہارا اور بے گھر افراد سے مل رہے ہیں، سہیل آفریدی انکے مسائل سن رہے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں، عوامی خدمت اور دکھی انسانیت کی مدد کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے
Sadiq Afridi صدیق آفریدی16,752 görüntüleme • 2 ay önce
