
Aleema khan
@ikhan_17 • 76,632 subscribers
"This is an unofficial fan/informational account. Not managed by or affiliated with Aleema Khan. All posts/tweets are my own responsibility
Shorts
Videos

اگر اتنی ہی ہمدردی تھی تو وہ یتیم خانے میں کیوں تھا؟ 💔 جب اسے آپ کے ساتھ اور سہارے کی ضرورت تھی، تب کوئی آگے نہ آیا۔ اب جب وہ اس بے درد دنیا کو چھوڑ کر چلا گیا ہے، تو یہ دکھاوے کے آنسو اور ہمدردی کی ڈرامے بازی کیوں؟ زندہ انسان کی قدر کریں، مرنے کے بعد کا سوگ صرف منافقت ہے!
Aleema khan29,028 views • 10 days ago

لاہور میں تحریک انصاف کے ورکر اشتیاق کی میت کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا، وہ صرف ایک سیاسی کارکن کی تذلیل نہیں بلکہ انسانیت اور ہماری دینی و روایتی اقدار کا جنازہ ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں بھاری پولیس نفری کا ایک جنازے کو گھیراؤ میں لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت کس قدر خوفزدہ اور حواس باختہ ہو چکی ہے۔ جنازہ اور تعزیت وہ لمحات ہوتے ہیں جہاں سیاسی اختلافات، دشمنیاں اور تعصبات ختم ہوجاتے ہیں اور کٹھور سے کٹھور دل بھی پگھل جاتے ہیں۔ لیکن افسوس کہ طاقت کے نشے میں دھت پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اخلاقیات کی پامالی: میت کو محض دس منٹ کے لیے گھر کے باہر لانے کی اجازت دینا اور قریبی رشتہ داروں کو آخری دیدار تک سے محروم کرنا جبر کی بدترین مثال ہے۔ خوف کا ماحول: پولیس کی کڑی نگرانی میں جلدی جلدی تدفین کروانا اور ویڈیو یا تصویر بنانے والوں کو ہراساں کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کو اپنے ہی رویے کے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے۔ جو حکومتیں جنازوں، صفِ ماتم اور دکھی خاندانوں سے خوفزدہ ہو جائیں، وہ اخلاقی اور سیاسی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکی ہوتی ہیں۔ اقتدار عارضی ہے، لیکن سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا جانے والا یہ بے حس رویہ تاریخ کے سیاہ اور شرمناک ابواب میں لکھا جائے گا..
Aleema khan84,668 views • 1 month ago

علی امین گنڈاپور کا میدان میں اتر کر یکجہتی کا پیغام دینا انتہائی خوش آئند اور قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بالکل سچ کہا: "خدا کے لیے متحد ہو جاؤ! تم مضبوط ہو گے تو تمہارا دشمن کمزور ہو جائے گا، اور اگر آپس میں الجھتے رہے تو دشمن طاقتور ہوگا۔" عمران خان کے نظریے اور اس جدوجہد کو کامیابی تک پہنچانے کے لیے تمام ساتھیوں کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے۔ آئیے آپسی تحفظات بھول کر ایک ہو جائیں! ✌️🚩
Aleema khan125,818 views • 3 months ago

جو دھمکیاں دیں واپس دھمکیاں دو انکو، یہ ہوتے کون ہیں ہمیں دھمکانے والے۔عمران خان🔥🚨
Aleema khan48,393 views • 1 month ago

قاسم اور سلیمان کی انٹرویو کو اُردو ترجمے کے ساتھ جتنا ہو سکے شیئر،کریں۔۔
Aleema khan68,818 views • 2 months ago

جیل کے اندر سے جو اطلاعات ہم تک پہنچ رہی ہیں، وہ انتہائی تشویشناک ہیں:عظمیٰ خان 🚨 صحت کی ابتر صورتحال: خان صاحب سے ملنے والے افراد کے مطابق ان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں شدید متلی اور پیٹ کی خرابی کی شکایت ہے۔ طبی معائنے پر پابندی: ان سنگین حالات میں خان صاحب کو ان کے ذاتی ڈاکٹروں سے علاج اور معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بیرونی یا سرکاری میڈیکل بورڈز پر ان حالات میں کیسے بھروسہ کیا جائے جہاں ان کی زندگی کو خطرہ ہو؟ کھانے میں گڑبڑ کا اندیشہ: جب قیدِ تنہائی میں رکھ کر ملاقاتیں بند کر دی جائیں، تو شک یقین میں بدل جاتا ہے کہ کھانے پینے میں کچھ بھی دیا جا سکتا ہے، کیونکہ ان مقتدر حلقوں کی ماضی میں ایسی ہی تاریخ رہی ہے۔
Aleema khan75,807 views • 3 months ago

سندھ نے عمران خان سے وفا کر دی سارے ریکارڈ توڑ دیئے، شکریہ سندھ 🔥🔥
Aleema khan39,552 views • 1 month ago