Ismail pashteen's banner
Ismail pashteen's profile picture

Ismail pashteen

@IsmailWazir197,933 subscribers

Struggle for peace And Humanity 👈 PTM Tehsil Shewa Coordinator And PTM Central Concil Member

Videos

IsmailWazir19's profile picture

شمالی وزیرستان سے بنوں تک مکمل کرفیو تھاآج ، اور انہی حالات میں یہ ٹرک شمالی وزیرستان کے وسائل سے بھر کر بنوں پہنچائے جاتے ہے، جہاں سے انہیں پنجاب منتقل کیا جائے گا۔ ہمارے زمین پر کاروباری جنگ سے لوگ دربدر ہے ، یہ محض چند ٹرکوں کی نقل و حرکت نہیں ,یہ ایک بڑے سوال کی تصویر ہے ,ہماری سرزمین کے وسائل پر سب سے پہلا حق کس کا ہے؟ قدرت نے ہماری زمین کو وسائل سے نوازا، مگر افسوس کہ یہاں کے لوگوں کو اکثر انہی وسائل کے ثمرات سے محروم رکھا جاتا ہے۔ جب ہماری اپنی ضروریات پوری نہ ہوں، ہمارے نوجوان مسائل کا شکار ہوں، اور ہماری بستیوں میں بنیادی سہولیات کی کمی ہو، تو پھر یہ سوال اٹھانا ہمارا حق ہے کہ ہماری زمین سے نکلنے والی دولت آخر کہاں جا رہی ہے؟ اگر وسائل ہماری سرزمین کے ہیں، تو ان کے فوائد میں ہمارے لوگوں کا جائز حصہ بھی ہونا چاہیے۔ ترقی اور وسائل کی تقسیم انصاف، شفافیت اور مقامی لوگوں کے حق کو سامنے رکھ کر ہونی چاہیے۔ ہم کسی کے حق پر ڈاکا نہیں چاہتے، ہم صرف اپنے حق، اپنے وسائل اور اپنی سرزمین کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں۔ #PashtunLivesMatter

Ismail pashteen

10,553 görüntüleme • 1 ay önce

Daha fazla içerik yok.