
Khalid Hussain Taj
@KhalidHusainTaj • 84,703 subscribers
Advocate High Court. #Member_Islamabad_Bar_Association Struggle for Civilian Supremacy & Rule of Law..
Shorts
Videos

میاں صاحب میرا اپنا تعلق چترال سے ہے۔ لواری ٹنل کی تکمیل سے پہلے چترال کے تقریباً 7 لاکھ عوام ہر سال دسمبر سے مئی تک شدید برفباری اور لواری ٹاپ کی بندش کے باعث پاکستان کے باقی علاقوں سے عملاً کٹ جاتے تھے۔ اس طویل تنہائی کی وجہہ سے عوام کو سفری، طبی اور معاشی مشکلات کا سامنا کئی دہائیوں سے رہا ۔ لواری ٹنل چترال کے عوام کے لیے آپ کی طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ آپ نے اپنے دورِ حکومت (2013 سے 2017) میں چترال کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرتے ہوئے تقریباً 30 ارب روپے سے زیادہ خرچ کر کے اس منصوبے کو مکمل کیا۔ اگر اس وقت آپ یہ فنڈز جاری نہ کرتے تو شاید یہ منصوبہ کبھی مکمل نہ ہو پاتا۔ بعد میں عمران خان وزیر اعظم بن کر پاکستان کے تمام علاقوں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیے لواری ٹنل نہ ہونے کی وجہ سے دسمبر سے مئی تک شدید برفباری کے باعث چترال کا باقی ملک سے زمینی رابطہ منقطع رہتا تھا۔ آپ کی کاوشوں کی بدولت 2017 سے آج تک چاہے برفباری ہو یا کوئی بھی موسم، لواری ٹنل 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ اس منصوبے سے چترال کے دونوں اضلاع کی تقریبا 7 لاکھ آبادی مستفید ہو رہی ہے اور لوگوں کی زندگی میں آسانی آئی ہے جبکہ تجارت، سیاحت اور روزمرہ زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ منصوبہ چترال کی ترقی اور خوشحالی میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ #Gilgit #Election #Chitral #Pmln
Khalid Hussain Taj10,263 次观看 • 12 天前

یہ ٹویٹ اتنا زیادہ Retweet کرو تاکہ طاقتور ترین حلقوں تک پہنچے شکریہ شہریار آفریدی، شکریہ طلال چودھری آج پہلی بار پارلیمنٹ میں ان ماؤں کی آواز سنی گئی جن کے دل ٹوٹے ہیں، جن کے بچے کئی سالوں سے جیلوں میں پڑے ہیں۔ یہ بچے، جن کی معصومیت پر دھبہ لگا، ایک گینگ کے ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انصاف کے لیے سب مل کر کھڑے ہوں۔ میں ملک کے طاقتور اداروں کے سربراہان سے پرزور درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان مظلوم بچوں کے کیسز پر فوری توجہ دیں اور ان ماؤں کے زخموں کو بھرنے میں اپنا فرض ادا کریں۔ DG ISPR Mohsin Naqvi Ch Fawad Hussain Mustafa Nawaz Khokhar Hamid Mir حامد میر Iqrar ul Hassan Syed Asma Shirazi
Khalid Hussain Taj63,314 次观看 • 4 个月前

پٹرولیم کی قیمتیں اتنی زیادہ کیوں بڑھی ہیں، اس کو سمجھنے کے لیے شاہزیب خانزادہ کی یہ ایک منٹ کی ویڈیو کلپ ضرور سنیے۔ ایران جنگ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اسے آسانی سے رد نہیں کیا جا سکتا۔ سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کے مطابق پاکستان جو پٹرول اور ڈیزل ہینڈل کر رہا ہے، ایران جنگ سے ایک دن پہلے یعنی 27 فروری کو ڈیزل 88 ڈالر فی بیرل مل رہا تھا، جبکہ آج یہ 285 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ ڈیزل کی قیمت 27 فروری کے مقابلے میں تقریباً 220 فیصد زیادہ ہے، یعنی تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے #petrol
Khalid Hussain Taj29,791 次观看 • 2 个月前

بڑی خبر اسلام آباد بار کا 3 روزہ ہڑتال کا اعلان، کچہری میں پولیس کے داخلے پر پابندی اسپیشل کورٹ میں جج ابوالحسنات کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے وکلا کو جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نکالنے اور وکلا کی تذلیل کے واقعے پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے احاطہ کچہری میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی پولیس اہلکار کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد بار کے صدر چودھری نعیم علی گجر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے وقار، عدالتی خودمختاری اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کی جانب سے پیر کے روز احتجاج کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
Khalid Hussain Taj47,005 次观看 • 4 个月前

اہم خبر آج اسلام آباد پولیس کے دو ڈپٹی انسپیکٹر جنرلز، DIG آپریشنز جواد طارق اور DIG سیکیورٹی محمد عتیق طاہر، اسلام آباد ہائی کورٹ بار پہنچے۔ انہوں نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر و سیکرٹری کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کی گئی بدتمیزی اور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں وکلاء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر وکلاء قیادت سے باضابطہ معافی مانگی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل چودھری آصف عرفان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ظفر کھوکھر، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی، صدر اسلام آباد بار چودھری نعیم علی گجر، سیکرٹری ہائی کورٹ بار منظور ججہ، سیکرٹری اسلام آباد بار خاور دانیال سمیت ہائی کورٹ اور اسلام آباد بار کی کابینہ و دیگر وکلاء موجود تھے۔ دونوں ڈی آئی جیز نے وکلاء قیادت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی وکیل کی غیر قانونی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی، وکلاء کو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے نہیں روکا جائے گا اور کالے کوٹ کی تکریم اور تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وکلاء قیادت نے پولیس افسران کو واضح پیغام دیا کہ وکلا اپنے ممبران کے تحفظ، وقار اور عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Khalid Hussain Taj41,593 次观看 • 4 个月前

پاکستان کے معروف صحافی Hamid Mir حامد میر کہتے ہیں کہ مئی 1998 میں اُس وقت کے آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت کی کرامت بھی نہ چل سکی اور میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ حامد میر کے مطابق اس وقت کے آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت بھی تیار نہیں تھے مگر نواز شریف اپنے فیصلے پر ڈٹ گیا #نوٹ پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی طاقتور وزیراعظم آیا جس کے سامنے آرمی چیف سمیت کسی کی نہ چلتی تھی۔ نواز شریف کو ہمیشہ سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔ اگر ان کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تو آج پاکستان کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔
Khalid Hussain Taj32,224 次观看 • 3 个月前

سینئر صحافی Hasnaat Malik حقائق اور شواہد کی بنیاد پر ریٹائر ججز کی ایسی تاریخی کلاس لی وہ دیکھنے لائق ہے ہر ایک پاکستانی کو یہ 1منٹ کی ویڈیو clip ضرور سننا چاہئے حسنات ملک بتاتے ہیں ایک ریٹائر جج کا داماد اسلام باد آ رہا تھا ان کو پروٹوکول دینے کے لیے جج صاحب نے سپریم کورٹ کے1/2
Khalid Hussain Taj235,309 次观看 • 3 年前

نیدرلینڈ سے آئی ہوئی خاتون سیاح مس مارگریٹ (Miss Marguerite) چترال میں مقامی پولو کھلاڑیوں کے ساتھ پولو میچ کھیلتی نظر آئی۔ کچھ لوگ اس ویڈیو کو لیکر سوشل میڈیا پر تنقید کر رہے ہیں اور اسے ہماری ثقافت کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ حالانکہ ایک سیاح کا اپنے ملک سے دور آکر یہاں کے کھیل اور ثقافت میں حصہ لینا ایک مثبت عمل ہے، جسے سراہا جانا چاہیے۔ ہر چیز کو تنقید کی نظر سے دیکھنا مناسب نہیں ہوتا کبھی کبھی ہمیں کھلے دل سے اچھے پہلو کو بھی قبول کرنا چاہیے۔ #Polo #Chitral
Khalid Hussain Taj24,655 次观看 • 2 个月前

اسلام آباد بار کے وکلا 19 سال بعد ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2007 میں جنرل پرویز مشرف کے خلاف احتجاج کے لیے میدان میں اترے تھے۔ پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ اسی تحریک کے نتیجے میں مشرف کے مارشل لا کا خاتمہ ہوا، ان کا بوریا بستر گول ہوا اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال ہوئے۔ آج 19 برس بعد اسلام آباد بار کے وکلا نے دوبارہ سڑکوں پر آ کر ایک پرامن ریلی نکالی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا
Khalid Hussain Taj33,772 次观看 • 4 个月前

یہ ٹویٹ اتنا زیادہ Retweet کرو تاکہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلے کس طرح جسٹس اطہر من اللہ نے قوم کے اربوں روپے ضائع کیے ہمارے دوست ثاقب بشیر Saqib Bashir اس حوالے سے اصل حقیقت آپ کو نہیں بتائے گا اطہر من اللہ نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر جس کمپنی کے پاس ہائی کورٹ بنانے کا ٹھیکہ تھا اس ٹھیکدار کو Litigation میں اتنا الجھایا اس کو اتنا تنگ کیا کہ اس ٹھیکدار نے ہائی کورٹ کا ٹھیکہ ہی واپس کیا اسلام آباد کے وکلا کے مطابق اطہر من اللہ نے یہ ٹھیکہ اپنے من پسند کمپنی کو دینے کے لیے ایسا کیا تھا اس کے بعد یہ ٹھیکہ اطہر من اللہ کے من پسند ٹھیکداروں کو دیا گیا اربوں روپے قومی خزانے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلڈنگ کے لیے خرچ کیے گئے ہائی کورٹ بننے کے چند دن بعد ہائی کورٹ کے لفٹ میؑ لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا پھس گئے کل بارش میں ہائی کورٹ کی یہ حالت ہوئی پانی کورٹ روم کے اندر جمع ہوئے گرمیوں میں AC کام کرنا بند کرتا ہے خواجہ آصف صاحب کا وہ مشہور ٹویٹ بھی یاد ہوگا جب وہ پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے بلڈنگ میں آیا تو ہائی کورٹ کی تعمیر کرنے والے ٹھیکدار کے حوالے سے ٹویٹ بھی کیا تھا اس ٹھیکدار کو شرم و حیا بھی یاد دلائی تھی اسلام آباد کے سینئر وکلا یہ کہتے ہیں جس کمپنی کو پہلے ٹھیکہ دیا گیا تھا ریڈ زون کے 90% بڑے بلڈنگ اس کمپنی نے بہت اچھے طریقے سے تعمیر کیے تھے اس میں سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کی بلڈنگ سرفہرست ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ٹھیکہ بھی پہلے اس کمپنی کے پاس تھا اس ٹھیکدار کو اطہر من اللہ نے عدالتوں میں اتنا الجھا کہ رکھا کہ وہ کمپنی تنگ آکر ٹھیکہ ہی واپس کیا یہ سب باتیں اسلام آباد کے وکلا اطہر من اللہ کے حوالے سے کر رہے ہیں اس کی صاف شفاف تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ اصل حقیقت سامنے آ جائے یا اطہر من اللہ صاحب کو اس حوالے سے وضاحت دینا چاہئے Hasnaat Malik Hassan Ayub Khan Matiullah Jan Abdul Qayyum Siddiqui Maryam Nawaz Khan
Khalid Hussain Taj61,927 次观看 • 11 个月前

یہ ٹویٹ اتنا retweet کرو سب تک پہنچے فواد چودھری،صابر شاکرجوڈیشل کمپلیکس کےباہر کے ویڈیو شیر کر کے سب کو یوتھیا سمجھ رہے ہیں آج جوڈیشل کمپلیکس کے اندر وکلا اتنے زیادہ تعداد میں مریم نواز کاخطاب سننے آئے تھے کمپلیکس کے اندر جگہ کم پڑ گئی تو ہال کے باہر بھی وکلا کاجم غفیر موجود تھا
Khalid Hussain Taj157,673 次观看 • 3 年前