
Khawaja M. Asif
@KhawajaMAsif • 2,510,558 subscribers
A worker of Pakistan Muslim League (N)... Sialkot-Pakistan
Shorts
Videos

ہمارے بعد کی نسلین قومی ترانے کیلئے کھڑی نہیں ہوں گی، ہمارے بعد کی نسلیں پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گی سہیل آفریدی۔ یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو خود کو ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے اور ایسی آزادی بھی صرف پاکستان میں ہے جہاں ٹھہر کر آپ پاکستان کو توڑنے اور نفرت پھیلانے کا کام کر سکتے ہیں۔ اس لانگ مارچ میں یا اس سے پہلے کسی موقع پر سہیل آفریدی نے دہشتگردوں کی مذمت کی جو آئے روز پاکستانیوں کو مار رہے، جو آئے روز مسجدوں، بازاروں، حجروں، چیک پوسٹوں پر دھماکے کر رہے۔ جب سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنا ہے کیا اس نے کبھی دہشتگردوں کی مذمت کی؟ کیا اس نے کبھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کی؟ کیا یہ کبھی سیکیورٹی فورسز کے جنازوں میں گیا؟ لیکن یہ پاکستان ہے جہاں آپ ٹھہر کر پاکستان کو گالی بھی دے سکتے، پاکستان کو توڑنے کی بات بھی کر سکتے، پاکستان کے جھنڈے کی تذلیل بھی کر سکتے کیونکہ یہاں سب کو لامتناہی شتر بے مہار نام نہاد آزادی حاصل ہے۔ 13 سال سے KP میں انکی حکومت ھے۔ چار سال وفاق میں یہ حکمران رھے۔ یہ اسی پاکستان کی نوازشیں ھیں جس کو یہ گالی دے رھے ھیں ۔ اسی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ انکی ملی بھگت ھے۔ انکی وفاداری اقتدار اور صوبے اور وفاق کے وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ ھے۔ یہ لوٹ مار اور اقتدار کے لئے وطن کی مٹی جس کو شہیدوں کے لہو نے سینچا ھے اس سے غداری کرنے کو ھر وقت تیار ھیں۔
Khawaja M. Asif571,829 次观看 • 15 天前

وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی تقریر سن کر لگتا ھے کے اسلام آباد کے رہائشی مملکت خداداد پاکستان کے داماد ھیں ۔ اربوں کے گھروں میں رہتے ھیں اور ٹوٹل مفت بری کر رہے ھیں ۔۔ اسکے علاوہ جسکے گھر کے ساتھ کوئی گرین بیلٹ یا کنا ل دوکنال سرکاری زمین ھے اس پہ ان دامادوں نے قبضہ کر رکھا ھے مال غنیمت سمجھ کر اس پہ لان بنا لیا ھے۔ ھماری اشرافیہ جتنی مفت بر ھے شاید ھی کسی اور قوم کہ ھو۔ طلال چوہدری کم چک کے رکھ ۔۔
Khawaja M. Asif168,461 次观看 • 5 天前

یہ پشاور میں نا جائز تجاوزات کے خلاف کیے جانے والے آج کے دن کی جھلک ہے ۔ تیرا سالوں میں ان ناجائز تجاوزات کے عوض تحریک انصاف کے کرپٹ ٹولے نے اربوں روپے کا مال بنایا ۔ اندازہ کریں کیسے خیبر پختونخوا کو لوٹا گیا ۔ سڑکوں کے آدھے آدھے حصے پر یہ تجاوزات موجود تھی جنہیں اب مسمار کیا جا رہا ہے
Khawaja M. Asif110,967 次观看 • 5 天前

یہ درگاہوں کے گدی نشین اور پیر اپنوں سے بھی رنگ بازی کرتے ھیں ۔ یہ مزار وں کی گدیاں نہیں فرنچائز ھیں۔ چند سال پہلے گدی کے نذرانوں اور پہ عین مزار کے اندر آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ سوشل میڈیا پہ سارا جھگڑا چڑھا ھوا تھا۔ انکا شجرہ اس کتاب میں چیک کریں گدی کے ساتھ انکا کیا رشتہ ھے یا گدی نشینوں کے مزراروں دفن بزرگوں اور اولیاء اللہ کے ساتھ انکا کوئ تعلق ھے یا نہیں ۔ 1857 کی جنگ آزادی میں انہوں آزادی کے متوالوں کا ملتان میں قتل عام کیا اور جاگیریں حاصل کیں.
Khawaja M. Asif109,522 次观看 • 5 天前

علیم خان صاحب کے پاس self respect نامی کوئ چیز ھے تو اس بیان کے ساتھ استعفیٰ دیں اور حکومت مخالف بینچوں پہ بیٹھنے کا اعلان کریں ۔ حوصلہ کریں ۔ صرف بیان نہ دیں ۔ راوی کنارے لوگ جنکو چونا لگا ھے وہ پچھلے سال سے رو رہے ھیں ۔ اسمبلی کا اجلاس آنے والا ھے۔ دیکھتے ھیں صرف بھڑکیں ھیں یا کوئ استعفی دے کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ راوی کنارے رہنے والے متاثرین کے ساتھ بھی محبت اور یک جہتی کا اظہار کریں ۔ سیاست کبھی کبھی کوئ شرم کوئ حیا بھی مانگ لیتی ھے۔
Khawaja M. Asif821,420 次观看 • 2 个月前

اس شخص کے ساتھ میرا 1964 سے کواڈرینگل ھوسٹل گورنمنٹ کالج لاھور سے تعلق تھا ( دوستی کہتے مجھے حیا آتی ھے) جب ھماری عمر15سال تھی۔ بے شمار اچھے برے کام ساتھ کیے ۔ مشترکہ دوستوں کی بڑی تعداد تھیاور شاید ھے بھی ۔ عمران خان کی حکومت میں یہ وزیر تعلیم تھا۔ اس نے میرے خلاف کابینہ کی میٹنگ بعد عمران خان کے کہنے پہ پریس کانفرنس کی ۔ اور کہا کہ مجھے بیرون ملک سے ماہانہ 12لاکھ کیremittance آتی جو ایک حقیقت اور 30 سال آتی تھی اور میرے انکم ٹیکس ریٹرن میں ماقاعدگی کے ساتھ رپورٹ ھوتی تھی اور میں اس پہ ٹیکس دیتا تھا۔ اس الزام پہ عمران خان نے مجھ پہ آرٹیکل 6 کی کاروائی شروع کی اسکے بعد مجھ پہ نیب کی کاروائی شروع ھوئ اور پھر میں 6مہینے قید رہا۔ PTI کی حکومت کے دوران ھی ھائی کورٹ نے مجھے رہا کیا اور انکوائری اور الزامات کچھ بھی ثابت نہ ھو سکا ۔ یہ شخص پہلے PPPپھر مشرف کا وزیر پھر شہباز شریف کا درباری پھر PTi کا وزیر۔ اور اب کسی نئے مالک کی تلاش میں منتظر ۔ ضمیر اور وفا کے سوداگروں نے جتنی سیاست کی تذلیل کی ھے ۔ شاید جسم کے سوداگروں نے بھی اتنی تذلیل نہیں کمائ ھو گی۔
Khawaja M. Asif178,349 次观看 • 1 个月前

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اگر کِسی کو کوئی شک رہ گیا ہے کے تحریک انصاف اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں جنہوں نے ملکر تیرہ سالوں میں خیبر پختونخوا تباہ کیا تو انتہائی افسوس کی بات ہے. ... یہ صاحب واضح کہنے کو تیار نہیں کہ TTP ایک دھشت گرد تنظیم ھے پاکستان دشمن ھے۔ جب ایک جماعت یہ نظریہ رکھتی ھو اسکو پاکستان کے کسی حصہ پہ حق حاکمیت رہتا ھے؟
Khawaja M. Asif51,091 次观看 • 9 天前

ماشاءاللہ ماشاءاللہ بلکل فٹ۔الحمدوللہ بہن ھے سیاسی فائدہ یا مصلحت کے لئے بھائ کی صحت کے متعلق غلط بیانی نہیں کرے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے آج قومی اسمبلی میں ماتم کناں تھی جذبات شدید تھے IK کی صحت کے متعلق خدانخواستہ خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے تھے ۔ جب مالی اور سیاسی مفادات لیڈر شپ کے ساٹھ وابستہ ھو جائیں تو اسطرح ھی رنگ بازی کی جاتی ھے۔ اسطرح بانی کی صحت کے متعلق pti افواہیں اور جھوٹ پھیلا کر اندرون ملک اور بیرون ملک سے اربوں روپے اکٹھے کرتے ھیں پھر وہ اربوں روپے لا پتہ ھو جاتے ھیں پھر لیڈران میڈیا پر ایک دوسرے کے کپڑے اتارتے ھیں ۔ کوئ شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے لڑنا ھوتا ھے تو کم از میڈیا کے سامنے نہ لڑا کرو ۔
Khawaja M. Asif308,648 次观看 • 2 个月前

🚨🚨ایوی ایشن انڈسٹری کا کنٹرول وزارت دفاع کے حوالے ھونے کے بعد سار ملک میں ائیرپورٹوں کی بحالی کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ۔ انشاءاللہ وطن کے طول وعرض میں ہوائ رابطوں کو بڑھایا جا رہا ھے الحمدوللہ 🚨🚨 وزارتِ دفاع کے زیرِ انتظام ایوی ایشن انڈسٹری میں انقلابی اصلاحات کے بعد بہاولپور ایئرپورٹ بحال 🚨🚨 اہلِ بہاولپور کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شہر بھر میں پینا فلیکس آویزاں
Khawaja M. Asif171,151 次观看 • 3 个月前
1:32
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

جن لوگوں نے ریاست کیخلاف بندوق ا ٹھائ ھوئی ھے۔ وہ پہلے اس نظام کے خلاف آواز اٹھائیں جو آپکے آس پاس رائج ھے۔ سارا پاکستان آپکے ساتھ کھڑا ھو گا۔اس ظلم کے نظام کے ذمہ دار آپکے بھائ بند ھیں ۔ دوسرے صوبوں سے آۓ مسافر اور روزی روٹی کمانے والے مزدور نہیں ھیں جن نہتوں کو آپ گولیاں مارتے ھیں ۔ آپکی جدوجہد کی بنیاد منافقت ھے۔ آپکی شناخت وطن دشمنی ھے۔ ان دونوں بچوں نے پسند کی شادی کی۔ ڈیڑھ سال چھپ کر رہتے رہے پھرانہیں ڈھونڈ لیا گیا۔جرگے نے واپسی کا جھانسہ دیا۔ وہ لوٹ آئے پھر جرگہ نے ان کی موت کا فیصلہ سنا دیا، پہلے لڑکے کو گولی ماری پھر لڑکی کو بھی گولیوں سے بھون دیا قران پاک ہاتھ میں تھامے خاتون کی بے بسی بتا رہی ہے کہ اس کو مارنے والے یہ سارے مرد کتنے غیرت مند ہیں۔
Khawaja M. Asif691,739 次观看 • 1 年前
1:41
Sensitive content
This media may contain sensitive content.