
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
@KPChiefMinister • 44,270 subscribers
Official account sharing updates from the Chief Minister’s Office and the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa.
Shorts
Videos

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات۔ باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال • خیبر پختونخوا اور افغانستان کے عوام کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں، سرحد کے آر پار لوگ لسانی، مذہبی، ثقافتی اور انسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، علی امین گنڈاپور • علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں، ضرورت ہے کہ وفاقی حکومت اس سلسلےمیں ایک جرگہ تشکیل دے کر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت کرے. علی امین گنڈاپور • دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، تجارت کی غرض آنے والے افعان تاجروں کی سہولت کے لئے بارڈر پر خصوصی ڈیسک کا قیام انتہائی ضروری ہے، علی امین گنڈاپور • حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افعان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے، صوبے میں زیر تعلیم افعان طلبہ اور علاج معالجے کی غرص سے آنے والے افعان شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، علی امین گنڈاپور • پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام نے کئی عشروں تک افعان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، ہم اس مہمان نوازی کے لئے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام کے مشکور ہیں، ترقی کے لئے امن و امان بنیادی ضرورت ہے، افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa253,855 görüntüleme • 1 yıl önce

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا مختصر دورہ صوابی، میڈیا سے گفتگو
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa179,983 görüntüleme • 2 yıl önce

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ۔ گذشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی • وزیر اعلیٰ Ali Amin Khan Gandapur نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی فرداً فرداً عیادت۔ وزیراعلیٰ نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو گلدستے پیش کئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا۔ • سکیورٹی فورسز کے شہیدوں اور غازیوں نے انتہائی جوانمردی سے خودکش حملے کو ناکام بنایا، ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، علی امین گنڈاپور • ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ یے، علی امین گنڈاپور • وزیر اعلی کا دھماکے کے زخمیوں اور شہداء کے ورثا کو صوبائی حکومت کی طرف سے بھر پور پیکج دینے کا اعلان۔ وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات Barrister Dr Muhammad Ali Saif، Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa94,213 görüntüleme • 1 yıl önce

وزیراعلی Sohail Afridi کا ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی. شہید ایس پی Shehryar Afridi کے کزن تھے ”کے پی پولیس نے امن و تحفظ کےلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں، اُن کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔“
Chief Minister KP49,158 görüntüleme • 10 ay önce

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس۔ صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے وزیراعلی کا انقلابی اقدام، ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان۔ ایجوکیشن ایمرجنسی کے تحت خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے طرز پر تعلیم کارڈ کے اجراءکا فیصلہ • خیبر پختونخوا تعلیم کارڈ شروع کرنے ولا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا۔ ابتدائی طور پر تعلیم کارڈ کا اجراء صوبے کے 9 پسماندہ اضلاع میں کیا جائے گا جسے بعد میں دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ ان 9 اضلاع میں کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولئی پالس، تورغر، چترال اپر، چترال لوئر، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔ • تعلیم کارڈ کے تحت سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے والے ان 9 اضلاع کے بچوں کو 1 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ تعلیم کارڈ کے ذریعے ان اضلاع کے بچے نجی رجسٹرڈ سکولوں میں مفت داخلہ لے سکیں گے • ابتدائی طور پر تعلیم کارڈ کے تحت ان 9 اضلاع کے 40،000 بچے مستفید ہوں گے۔ تعلیم کارڈ کے تحت صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں پہلے سے زیر تعلیم چھٹی تا دسویں جماعت کی بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف بھی دیئے جائیں گے۔ • ماہانہ تعلیمی وظائف سے صوبے کی تقریباً ساڑھے 5 لاکھ بچیاں مستفید ہوں گی۔ ان تعلیمی وظائف پر سالانہ 3.1 ارب روپے لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ مفت درسی کتب، تعلیمی وظائف اور پہلے سے موجود دیگر تمام سہولیات بھی تعلیم کارڈ کے تحت یکجا کئے جائیں گے۔ • تعلیم کارڈ کے تحت پہلی سے بارہویں جماعت تک کے کم و بیش 5 کروڑ بچوں کو مفت درسی کتب فراہم کئے جائیں گے۔ اس کارڈ کے تحت 506 ذہین طلباء کو ایٹا سکالرشپس بھی دیئے جائیں گے • تعلیم کارڈ کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کیلئے وزیراعلی کا ایک اور انقلابی اقدام۔ 3 ارب روپے کی رقم سے وزیراعلی ایجوکیشن ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa50,944 görüntüleme • 1 yıl önce

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا جاری ہے. چیئرمین تحریکِ تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، صوبائی وزراء اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین موجود ہیں۔ سرد رات کے باوجود قائدین اور کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور نعرے بازی جاری ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa18,064 görüntüleme • 9 ay önce

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بتیسواں اجلاس۔ کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز کی شرکت۔ • وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال۔ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کے خلاف اس شاندار فتح پر مسلح افواج اور پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہیں، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ان شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں. • ہم نے اس جارحیت میں خیبر پختونخوا کے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، شہداء کے ورثا کو 50، 50 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دئے جائیں گے، متلعقہ ممبران اسمبلی مقامی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ آن شہداء اور زخمیوں کے گھروں میں جا کر انہیں امدادی پیکج جلد ادا کریں. علی امین گنڈاپور • کوہستان میں سامنے آنے والی مبینہ مالی بے ضابطگی کے خلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، خوش آئند بات ہے کہ نیب نے اس کیس میں کچھ ریکوریاں بھی کی ہے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں نیب کو بھر پور سپورٹ فراہم کرے گی، نیب کو تحقیقات کے لئے جو بھی ڈاکومنٹس درکار ہونگے، صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی، اس کیس میں جو بھی لوگ اور ادارے ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے، علی امین گنڈاپور • بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی کے اس کیس میں ملوث عناصر کے خلاف کسی اور ادارے سے زیادہ سخت کارروائی صوبائی حکومت خود کرے گی، متعلقہ کابینہ اراکین پریس کانفرنس کے ذریعے اس کیس کے حقائق عوام کے سامنے رکھیں، علی امین گنڈاپور اس کیس کی حکومتی سطح پر تحقیقات کے لئے کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلی خود کریں گے جس میں متعلقہ کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی شامل ہونگے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa19,933 görüntüleme • 1 yıl önce

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کے روز وفاق سے جڑے صوبے کے مالی معاملات سے متعلق اہم اجلاس۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعلی کو وفاق کے ذمے صوبے کے واجبات اور دیگر مالی امور پر تفصیلی بریفنگ۔ • وزیراعلی کی متعلقہ حکام کو یہ معاملات وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت، ایک مہینے کے اندر اس سلسلے میں ہوم ورک مکمل کرکے پلان آف ایکشن مرتب کیا جائے، وزیراعلی کی ہدایت۔ • وفاق سے جڑے صوبے کے مالی معاملات کا کیس مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لئے تمام متعلقہ دستاویزات تیار رکھی جائیں، صوبے کے واجبات اور آئینی حقوق کے لئے تمام دستیاب فورمز پر بھر پور آواز اٹھائی جائے گی، علی امین گنڈاپور • وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ موثر انداز میں اٹھانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں، وفاق سے شنوائی نہ ہونے کی صورت میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا، علی امین گنڈاپور • اے جی این قاضی فارمولہ کے تحت پن بجلی کے خالص منافع جات کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے واجب الادا ہیں، نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی صوبائی حکومت کی بجلی کی مد میں چھ ارب روپے بقایا جات ہیں، بریفنگ • سابقہ قبائلی اضلاع کا صوبے کے ساتھ انتظامی انضمام ہوگیا ہے مگر مالی انضمام نہیں ہوا، سابقہ قبائلی اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، بریفنگ • صوبے کی موجودہ آبادی کے تناسب سے این ایف سی میں صوبے کا شیئر 19.64 فیصد بنتا ہے، جبکہ صوبے کو اس وقت این ایف سی کا صرف 14.16 فیصد شیئر ملتا ہے، بریفنگ • صوبے کی موجودہ آبادی کے حساب سے صوبے کو این ایف سی میں سالانہ 262 ارب روپے ملنے چاہئیں، ضم اضلاع کے دس سالہ ترقیاتی پلان کے تحت صوبے کو 500 ارب روپے کے مقابلے میں اب تک صرف 103 ارب روپے ملے ہیں، بریفنگ
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa10,442 görüntüleme • 2 yıl önce
Daha fazla içerik yok.