
Zeeshan Baber
@malik_baber • 8,928 subscribers
Media Professional @ARYNEWSOFFICIAL- Producer Program:The Reporters (tweets are personal)
Videos

سب سے بڑی بریکنگ نیوز 🚨 سٹیو وٹکاف کی زبانی ” جنگ سے پہلے مذاکرات کے دوران ہم نے ایران سے تقاضا کیا کہ اپنا افزودہ یورینیم امریکہ کےحوالے کردو۔۔ ایران نے انکار کیا اور جواب دیا کہ جو جنگ میں نہیں جیتا جاسکتا وہ سفارتی ٹیبل پرکیسے ہار دیں ۔ “ ترجمہ : "مسٹر پریزیڈنٹ، میں اور میری ٹیم ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آپ کو رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔ آپ نے مجھے اور جیرڈ کو ہدایت دی تھی کہ 'آپریشن ایپک فیوری' سے پہلے ایران کے ساتھ سفارتی حل کی کوشش کی جائے، جو ہم نے کی۔ تاہم، ان ملاقاتوں کے دوران ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ ہم کوئی ایسا معاہدہ نہیں کر سکتے جو آپ کے درج ذیل مقاصد کو پورا کرتا ہو: • یورینیم کی افزودگی (enrichment) پر مکمل پابندی۔ • ہتھیار بنانے کے کسی بھی امکان کا مکمل خاتمہ۔ • فورڈو، نتنز اور اصفہان کی تنصیبات کو ختم کرنا، جنہیں آپ نے 'آپریشن مڈ نائٹ ہیمر' میں تباہ کیا تھا۔ • کسی بھی قسم کے مواد کا ذخیرہ نہ کرنا، جس کی انہوں نے کھلم کھلا خلاف ورزی کی تھی۔ • تمام افزودہ مواد ہمارے حوالے کرنا۔ • ایران کے میزائل پروگرام اور ان کی رینج کی صلاحیتوں میں کمی لانا۔ ایرانیوں کے ساتھ ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران، ہم نے ان کی جانب سے یہ باتیں سنیں: ایرانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس افزودگی کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔ پھر ہم نے سنا کہ ان کے پاس 60 فیصد افزودہ 460 کلوگرام مواد موجود ہے، جس سے 11 ایٹمی بم بنائے جا سکتے ہیں۔ آخر میں، ہم نے یہ بیان سنا: وہ سفارتی طور پر وہ سب کچھ نہیں دیں گے جو ہم فوجی طاقت سے حاصل نہیں کر سکے۔ ان کی حکومت نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو وہ معاہدہ کرنے کا اختیار نہیں دیا جس کا آپ نے مطالبہ کیا تھا۔ میں آج آپ کو یہ رپورٹ دے سکتا ہوں کہ ہم نے آپ کی خارجہ پالیسی کی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکاتی ایکشن لسٹ تیار کی ہے جو امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد بنے گی۔ اسے پاکستانی حکومت کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، جو ایک ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت مثبت پیغامات اور بات چیت سامنے آئی ہے، جیسا کہ آپ نے حال ہی میں پریس کو بتایا تھا۔ لیکن یہ حساس سفارتی بات چیت ہے، اور آپ نے ہمیں ہدایت دی ہے کہ مخصوص شرائط پر رازداری برقرار رکھی جائے اور میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہ کیے جائیں۔"
Zeeshan Baber170,900 views • 2 months ago

اگر یہ جنگ ایک ماہ تک چلتی ہے تو خطے کہ تمام ممالک کو میرا مشورہ یہ ہوگا کہ وہ امریکہ سے مالی ہرجانے کا دعویٰ کریں۔امریکہ کو اس بات کا ذمہ دار ہونا چاہیے کہ وہ اس علاقے میں متاثر ہونے والے ہر شخص کو ادائیگی کرے۔ اور یہ رقم کھربوں ڈالر کے برابر ہوگی۔ سی این این کو انٹرویو دینے والا دبئی کا ارب پتی تاجر خلف احمد الحبطور ہے جس نے حال ہی میں ٹرمپ کو لکھاکہ “تمہیں یہ اختیار کس نے دیا کہ ہمارے خطے کو ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹ لو؟
Zeeshan Baber137,460 views • 3 months ago

ایرانی جہاز ڈبوۓ جانے پر ارنب گوسوامی بھی بول پڑا “ یہ جہاز ہمارا مہمان تھا ہم نے 'انٹرنیشنل فلیٹ ریویو' کے لیے مدعو کیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ نے ذاتی طور پر اس جہاز کے کمانڈر سے ملاقات کی تھی۔ اور اب اسے ڈبو دیا گیا ہے۔ ہمیں کتنی سبکی (شرمندگی) ہوگی؟ کوئی پرواہ نہیں ۔؟
Zeeshan Baber62,453 views • 3 months ago

شہباز شریف ماضی میں بجلی کی قیمتوں ، سرکلر ڈیٹ اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جو تنقید عمران حکومت پر کیا کرتے تھے آج پانچویں سال میں حالات اس سے بھی بدتر ہیں، قیمیتیں اور بڑھ گئیں ، سرکلر ڈیٹ ہاتھ سے نکل گیا اور لوڈشیڈنگ کا کوئی حساب ہی نہیں ۔ عمران کو مائنس کرکے آپ کے پلس کرنے کا نتیجہ صفر نہیں مائنس میں آیا۔
Zeeshan Baber12,984 views • 2 months ago

افغان مسلمان بھائی ہیں انکے لیئے ہم نے افغان جہاد لڑاقربانیاں دیں، کلاشنکوف کلچر، پاکستان کا امن برباد کردیا اور صلہ یہ ہے کہ اسلامی بھائی چارہ چھوڑ کر افغان افغانی پاکستانی کھیلیں دہشت گردوں کی سرپرستی کریں تو پھر جان لیں ہمارے لیئے ایک پاکستانی کا خون ہزار افغانوں پر مقدم ہے
Zeeshan Baber22,586 views • 1 year ago
No more content to load