Mary James Gill's banner
Mary James Gill's profile picture

Mary James Gill

@maryjamesgill5,064 subscribers

🏆 Award-Winning #SweepersAreSuperheroes Advocate | 🌍 Social Innovator & Minority Rights Activist | 🏛️ Human Rights Lawyer & Policy Researcher | 🇵🇰 Ex-MPA

Shorts

A Pakistani flag beside a Christmas tree, skyscrapers lit with fireworks, and a city glowing with joy, this year, Lahore had everything we could dream of. It felt proud, alive, and full of hope, as if the city was finally becoming what it truly is, a city of light, hope, and love, and the heart of Pakistan. Thank you, Honourable Chief Minister Maryam Nawaz Sharif for giving us moments we waited a lifetime to see, for celebrating our diversity, and for making Lahore shine the way we always knew it could. 🇵🇰🎄✨🎆 I love you Lahore! You will always remain my favorite city in the world.❤️🤲🌟 #Lahore #CityOfLight #HeartOfPakistan #MaryamKaPakistan #ProudOfLahore #HopeAndCelebration #NewYearInLahore

47,224 views

Videos

maryjamesgill's profile picture

یہ تحریر ۱۷ اگست ۲۰۲۳ کو سانحہ جڑانوالہ کے موقع پر لکھی تھی۔ پہلے فقرے میں بس جڑانوالہ کی جگہ سرگودھا پڑھ لیں باقی کچھ نہیں بدلا۔😢😢😢😢 جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا یقیناً آخری بار نہیں ہے۔ میں بُھول سکتی ہوں کہ میرے غریب مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی۔ بس اتنی التجا ہے کہ مجھے بار بار یہ نہ سُنایا جائے کہ کسی مسلمان کا ایمان حضرت مسیح اور بائبل مقدس کو مانے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ مجھے بار بار یہ بھی باور نہ کروایا جائے کہ اسلام اقلیتوں خصوصا اہل کتاب کے ساتھ حُسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ نمجھے یہ بات متاثر نہیں کرتی ہے کہ اسلام تو اہل کتاب کے ساتھ کھانے پینے کی اجازت دیتا ہے۔ اور مجھے بھی سُننے میں کوئی دلچسپی نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے اپنی امت پرمسیحیوں کی جان مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کی ذمہ داری کا معاہدہ کیا تھا جس کی پاسداری نہ کرنے والے کی قیامت کے دن پُوچھ گچھ ہوگی۔ آپ وہی کررہے ہیں جو آپکو لگتا ہے کہ آپکی اپنی مذہبی توجیہات کے عین مطابق ہے۔ اگر یہ ساری باتیں واقعی آپکے ایمان کا حصہ ہوتیں تو آپ نے ان مذہبی انتہاپسندوں کا اب تک قلع قمع کردیا ہوتا جو آپ کے بقول اسلام کو اپنے مذموم مقاصد کےلئے استعمال کررہے ہیں۔ اور اگر آپ انکی روک تھام کےلئے کچھ نہیں کر پائے تو میرے نزدیک آپ بھی ان کے نظریات اور اعمال کو دل سے درست مانتے ہیں۔بس بین الاقوامی خصوصا مغربی ممالک سے معاشی مفاد کےلئے ان کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کی غرض سے کہہ دیتے ہیں کہ اسلام میں ایسے کسی ظالمانہ فعل کی گنجائش نہیں۔ آپ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں مجھے اس سے نہ تو کوئی غرض ہے اور نہ ہی کوئی مطلب۔ مجھے اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ کیے گئے ظلم کا جواب چاہیے جو آپ ہی کے مسلمان بہن بھائیوں کی طرف سے کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے۔مجھے اندازہ ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ بہت شرمندہ اور نالاں ہیں لیکن محض اتنا کافی نہیں ہے۔ اور اگر کوئی جواب نہیں ہے تو خدا کےلئے مجھے اپنے مذہب کی اچھی تعلیمات کی تبلیغ کرنے سے پرہیز کریں۔ نوٹ: اگر ان ساری زیادتیوں کا جواب انڈیا اور مغرب کا رویہ ہے تو پھر ہمت کریں اور کہیں کہ ہم وہاں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا بدلہ آپ سے لے رہے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ شکریہ 🙏 #Sargodha #SargodhaTragedy #SargodhaIncident #ChristiansInPakistan

Mary James Gill

17,623 views • 2 years ago

No more content to load