
Mian Javed Latif
@Mian_JavedLatif • 127,002 subscribers
Politician, a democrat — Former Federal Minister and a PML(N) worker.
Shorts
Videos

12 فروری 2024 کو میاں نوازشریف کی ہدایت پر ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے ہم وفاق میں حکومت نہیں بنائیں گے اگلے دن پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے بھی حکومت بنانے سے انکار کر دیا۔مجھے 14 فروری 2024 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے گھر بلایا اور کہا کہ میں خود بھی قائد میاں نواز شریف سے کہوں گا ہمیں وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کو تیار نہیں تھی پھر مسلم لیگ ن نے قربانی دی تو اس کا اعتراف بھی کیا کریں۔مجھے کئی باتوں پر تحفظات ہونگے مگر میں کہتا ہوں کہ کسی اور جماعت میں سکت نہیں تھی کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر اس مقام پر لا کر کھڑا کر سکتے۔
Mian Javed Latif53,600 görüntüleme • 1 ay önce

ایک ارینجمنٹ ایسا کیا گیا کہ بلاول بھٹو کو انگیج کرکے جنرل باجوہ اور فیض حمید نے عدم اعتماد کیلئے کہا، وہ پیپلزپارٹی جو پی ڈی ایم سے نکل گئی تھی وہ دوبارہ پی ڈی ایم کے پاس آتی ہے اور سب کو عدم اعتماد کیلئے قائل کرتی ہے، جبکہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن عدم اعتماد کیلئے راضی نہیں تھے۔
Mian Javed Latif28,322 görüntüleme • 1 ay önce

ہم نے 18 ماہ حکومت کی اور اس کا سارا ملبہ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن پر ڈالا اور کہا کہ ہم تو صرف وزیر خارجہ تھے باقی فیصلے تو مسلم لیگ ن نے کیے ہیں، میں اس بات پر بھی پورا اتفاق کرتا ہوں جو پیپلزپارٹی کی قیادت کہہ رہی ہے کہ 2024 کے انتخابات فارم 47 کے انتخابات تھے۔یہ آج کہہ رہے ہیں کہ مجھے ہرایا گیا میں نے تو 10 فروری کو ثبوتوں کے ساتھ بتایا تھا کہ کیسے مجھے ہرایا گیا۔مجھے ایک بات پر اعتراض ہے کہ اگر آپ 2024 کے الیکشن پر سوالیہ نشان دیتے ہیں تو پھر چاروں صوبے اور مرکز ایک جیسے ہیں۔
Mian Javed Latif23,535 görüntüleme • 1 ay önce

میرا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کشمیر کے اندر ہمیں اکثریت مل گئی میرا مسئلہ یہ بھی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس آئینی عہدے ہیں ان کے پاس وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ہیں. میرا اور ہر پاکستانی کا مسئلہ یہ ہے کہ بلاول بھٹو نے انتخابات کے نتیجے میں جو گفتگو کی وہ ایک نیشنل لیڈر کی نہیں ہے، کشمیر کے اندر جو ایک نفرت کا بیج بویا گیا تھا جو آج وہاں آگ بھڑک رہی ہے اس موقع پہ بلاول کی جو باڈی لینگویج ہے اور وہ جو کہہ رہے ہیں اور جہاں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔کس کو نہیں پتہ کہ وہ میر مرتضی بھٹو کے اور شاہنواز بھٹو کے بھانجے ہیں۔کیا آپ راولاکوٹ میں بیٹھے جھتوں کے ساتھ مماثلت دے رہے ہو؟
Mian Javed Latif23,485 görüntüleme • 1 ay önce

آپ کے علم میں ہے کہ محسن نقوی صاحب کون ہیں اور کہاں سے آئے، علیم خان کابینہ کا حصہ ہیں اور وہ کیسی گفتگو کر رہے ہیں۔آپ کے علم میں یہ بات بھی ہونی چاہیے کہ وہ کونسلر لیول کا بندہ نہیں ہے اور اسے نیشنل جماعت بنا کر دی جا رہی ہے یا وہ بنا رہا ہے اس کے پاس وسائل کہاں سے آئے ہیں؟ ہاؤسنگ سوسائٹی اور میڈیا ہاوسز کے مالک نیشنل جماعتوں کے مالک بن بیٹھے ہیں۔شہباز شریف تو تب نوٹس کرتے اگر ان کے پاس سادہ اکثریت ہوتی یا یہ کابینہ انہوں نے خود بنائی ہوتی۔
Mian Javed Latif19,521 görüntüleme • 1 ay önce

میں جب 2021 میں لاجز میں رہتا تھا تو ایک بندہ بیگ لے کر آیا، دروازے پر دستک دی تو میرا ملازم دروازہ کھولتا ہے تو وہ بندہ اندر آگیا تو اس نے کہا کہ خورشید شاہ نے آپ کیلئے آم بھیجے ہیں تو ملازم نے کہا کہ وہ آم تو ہمیں مہینہ پہلے کے مل گئے ہیں، وہاں وہ الجھا اور بیگ لے کر آنے والا وہاں سے دوڑ گیا، مجھے دوسرے دن کچھ ارکان اسمبلی نے کہا کہ یہاں کل لاجز میں جو شور ہوا تھا وہ اینٹی نارکوٹکس والے تھے، انہوں نے کسی کو پکڑنا تھا۔مجھے پندرہ دن بعد پتہ چلا جب انہوں نے راناثنااللہ کے خلاف وہ سین کر لیا کہ میرے ساتھ بھی فیض حمید یہی کرنا چاہتے تھے وہ بیگ میں منشیات ہی تھیں۔
Mian Javed Latif69,328 görüntüleme • 9 ay önce

این اے 115 میں کھلے عام ٹھپے لگنے کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔ میں دوبارہ گنتی یا ٹریبونل میں نہیں جاؤں گا کیونکہ کچھ دن پہلے مجھے اطلاع مل گئی تھی کہ میرے نام پر کراس لگا دیا گیا ہے۔ اگر مجھے پارلیمان سے باہر رکھ کر ریاست کو فائدہ پہنچاتا ہے تو میں اس قربانی سے مطمئن ہوں۔
Mian Javed Latif185,466 görüntüleme • 2 yıl önce

دوراندیش اور وطن عزیز کےمستقبل کو قریب سےدیکھنے کی صلاحیت رکھنےوالے محب وطن ولی خان نےسچ کہاپھر نوازشریف نے ولی خان جیسی سیاسی جماعتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا۔ آج پنجاب کےحوالے سے دیگر صوبوں کے حالات دیکھ کر احساس ہوتا ہےکہ الحمد للہ نوازشریف ہےمگر افسوس کوئی ولی خان نہیں ہے۔
Mian Javed Latif75,944 görüntüleme • 11 ay önce

میرےاختلافات ہیں اور رہےہیں مگر جب پاکستان کی طرف کوئی بندوق اٹھےگی تو سرحدوں پر سب سے پہلےجاویدلطیف گولی کھائےگا۔ لاکھوں فوجیوں کا ایک سپہ سالار ہے اور کروڑوں نوجوانوں کا سپہ سالار نوازشریف ہے۔فوج کےسپہ سالار کی باری بعد میں آئےگی پہلے قوم کا سپہ سالار نوازشریف دشمن کو للکارےگا۔
Mian Javed Latif99,168 görüntüleme • 1 yıl önce

مظہر عباس کی صحافتی بدنیتی تھی جو صرف نواز شریف کے متعلق بات کر رہے تھے صحافتی ذمہ داری یہی ہوتی ہے حقائق کو مسخ نہ کیا جائے بلکہ پوری بات کی جائے۔ اگر یہ بھی بتا دیتے کہ نوازشریف سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو کو کون لے کر آیا ساتھ یہ بھی بتا دیتے کہ عمران خان کو کون لے کر تو پھر نواز شریف پہ بات کر لیتے۔ جب کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ نواز شریف اکیلا اسٹبلشمنٹ کے خلاف زیادہ لڑا ہے۔
Mian Javed Latif26,577 görüntüleme • 3 ay önce

گلگت بلتستان کے یہ الیکشن پہلے کے الیکشن سے بہت مختلف ہیں، عموماً جس جماعت کی مرکز میں حکومت ہوتی ہے اس کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں بڑا اثر ہوتا ہے اور حکومت بھی اسی جماعت کی بنتی ہے۔مگر اس بار یہ مختلف ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی گلگت میں الیکشن لڑ رہی ہیں اس لئے دھاندلی کا شکوہ کم ہو جائے گا۔
Mian Javed Latif26,820 görüntüleme • 3 ay önce

ہم نوازشریف کے نام پر ووٹ لیتے ہیں۔ مانسہرہ اور لاہور میں جس طرح نوازشریف کے حوالے سےمیڈیا پر باتیں ہوتی رہیں کیا یہ بائی ڈیزائن نہیں؟ نوازشریف کے نام پرووٹ لینے والے جیت جائیں اور نوازشریف کیلئے تاثر دیا جائےکہ وہ ہار رہےہیں؟ ایساماحول بنایا گیا کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم نہ بنیں۔
Mian Javed Latif120,454 görüntüleme • 2 yıl önce

بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ فیض حمید کو گرفتار کرنے اسے سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا،میں تو بڑے عرصے سے نام لیتا آیا ہوں۔گوجرانوالہ میں نوازشریف نے نام لیے تھے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسیٹج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے تھے۔
Mian Javed Latif46,354 görüntüleme • 9 ay önce

گلگت بلتستان میں جب مسلم لیگ ن نے حکومت بنائی تو فیض حمید کا فیض عام ہوا تو ہمارے الیکٹیبلز کو ٹریپ کیا گیا اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کر لیا گیا۔اس دفعہ مسلم لیگ ن نے وہاں الیکٹیبلز کی بجائے اپنے ورکرز کو ترجیح دی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں الیکٹیبلز کا اپنا ایک رول ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کا ذکر کیا وہ پورے پنجاب میں کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے مگر گلگت میں وہ کچھ جگہوں پر مقابلے میں نظر آ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے الیکٹیبلز کو ٹکٹ دیئے ہیں۔
Mian Javed Latif22,018 görüntüleme • 3 ay önce

تین چار دنوں میں جو شو ہوا اسکو بھی کسی طور پر اچھا نہیں کہا جاسکتا اسکا طریقہ کار بھی غلط تھا۔ مگر میں دیانت داری سےکہہ رہا ہوں کہ فیض حمید کا فیض عام چلا ہے وہ 8 فروری کو بھی چلا تھا۔ادارے کےاندر اسکے موثر لوگ موجود ہیں جو بظاہر کسی اور کا حکم لیتےہیں مگر مانتے فیض حمید کا ہیں۔
Mian Javed Latif84,862 görüntüleme • 2 yıl önce