Mufti Fazal Hamdard's banner
Mufti Fazal Hamdard's profile picture

Mufti Fazal Hamdard

@muftihamdard13,294 subscribers

Interfaith Scholar, Working on Peace Unity Via Teachings of Quran o Ahlebait!

Videos

muftihamdard's profile picture

مصر میں کل بروز عید صدر السیسی کی موجودگی میں جو خطبہ عید دیا گیا اس میں شروع سے آخر تک اھل البیت کے فضائل تھے خاص طور سیدنا امام علی کے فضائل میں غزوہ خیبر کو بیان کیا گیا ، پھر آخر میں سیدہ فاطمہ کے وسیلہ سے دعا کی گئی ، “اللھم بحق فاطمۃ و ابیھا وبعلھا و بنیھا والسر الکامن فیھا “ ❤️تکفیری چیخ اٹھے ہیں کہ یہ سب کیا ہوگیا تقریر کے عربی متن کا اردو ترجمہ اے مصر کے عظیم لوگو! اور خاص طور پر مصر کے سپاہیو! آگے بڑھو اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھو۔ اللہ کے حبیب ﷺ کے اس قول کی پیروی کرو، جس دن آپ ﷺ نے اللہ کے غالب شیر، مشرق و مغرب کے شیر، علی (علیہ السلام) کو جھنڈا عطا کیا تھا۔ خیبر کے دن آپ ﷺ نے ان سے فرمایا تھا: 'جھنڈا تھام لو اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا۔ اے علی! آگے بڑھتے جاؤ اور مڑ کر نہ دیکھنا۔'" اے اللہ! ہماری صبح کو صالحین کی صبح بنا دے، ہماری زبانوں کو ذکر کرنے والوں کی زبان بنا دے اور ہمارے دلوں کو شکر گزاروں کے دل بنا دے۔ اے اللہ! حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا)، ان کے والد، ان کے شوہر اور ان کے بیٹوں کے صدقے، اور اس راز کے صدقے جو ان میں پوشیدہ ہے، مصر کو اپنی مخلوق میں سے کسی بھی کم ظرف (ظالم) کا محتاج نہ بنانا۔

Mufti Fazal Hamdard

54,435 görüntüleme • 3 ay önce

muftihamdard's profile picture

اہلِ مصر اہل البیت سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں ؟ جب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر (کربلا کے واقعات کے بعد) مظالم ڈھائے گئے اور ان پر اپنے نانا محمد مصطفیٰ ﷺ کا شہر (مدینہ) بھی تنگ کر دیا گیا، تو اس وقت ابنِ عباس (رضی اللہ عنہ) نے، جو کہ کافی معمر ہو چکے تھے، آپؑ سے مخاطب ہو کر کہا: 'اے اللہ کے رسول ﷺ کی نواسی! آپ مصر تشریف لے جائیں، وہاں ایسے لوگ بستے ہیں جو اللہ کی رضا اور رسول اللہ ﷺ سے قرابت داری کی وجہ سے آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔' پھر جب آپؑ مصر تشریف لائیں اور اہل مصر نے 'بلبیس' کے مقام پر آپؑ کا اس طرح استقبال کیا جیسے غم زدہ لوگوں کو پرسہ دیا جاتا ہے، اور جب آپؑ نے اہل مصر کا یہ والہانہ استقبال، محبت اور عقیدت دیکھی، تو آپؑ نے اہل مصر کے لیے وہ تاریخی دعا فرمائی: "اے اہلِ مصر! اے مصر کے رہنے والو! تم نے ہمیں پناہ دی، اللہ تمہیں پناہ دے۔ تم نے ہماری مدد کی، اللہ تمہاری مدد کرے۔ تم نے ہماری اعانت کی، اللہ تمہاری اعانت فرمائے۔ اللہ تمہارے ہر غم کو خوشی میں بدل دے اور ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ عطا فرمائے۔" پس یہ وہ شہر (ملک) ہے جو ہمیشہ محفوظ رہے گا، اس کی ضمانت دی گئی ہے، یہ امن والا ہے کیونکہ یہ آلِ محمد ﷺ کا قبلہ (مرکزِ محبت) ہے۔ اللہ نے اس سرزمین کو یہ شرف بخشا ہے کہ یہاں آلِ بیتِ رسول ﷺ کی تقریباً 40 ہستیاں مدفون ہیں۔"

Mufti Fazal Hamdard

32,277 görüntüleme • 3 ay önce

muftihamdard's profile picture

مصری ازہری عالم کی زبان میں سیدہ زینب اور امام حسین کی تعریف ، خوب صورت لہجا امام حسینؑ اور حضرت زینبؑ کی شان میں اشعار • حب الحسین وسیلة السعداء، وضیاؤه قد عم فی الأرجاء حسینؑ کی محبت خوش بخت لوگوں کا ذریعہ (نجات) ہے، اور آپؑ کا نور کائنات کے ہر گوشے میں پھیلا ہوا ہے۔ • سبط تفرع منه نسل المصطفیٰ، وأضاء مصر بوجهه الوضاء آپؑ وہ نواسے ہیں جن سے مصطفیٰ ﷺ کی نسل چلی، اور آپؑ نے اپنے روشن چہرے سے مصر کو منور کر دیا۔ • فهو الکریم ابن الکریم وجده خیر الأنام وسید الشفعاء پس وہ خود بھی سخی ہیں، سخی کے بیٹے ہیں اور ان کے نانا (رسول اللہ ﷺ) تمام مخلوقات میں بہترین اور شفاعت کرنے والوں کے سردار ہیں۔ • من حق طیبة أن تتیه علی الوری بمقام خیر الخلق مولانا النبی یہ مدینہ (طیبہ) کا حق ہے کہ وہ تمام جہانوں پر فخر کرے، کیونکہ وہاں تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہستی، ہمارے آقا نبی ﷺ کا مقام (روضہ) ہے۔ • ولمصر حق أن تتیه بدورها بأنوار الإمام الحسین وزینب اور اسی طرح مصر کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حصے میں امام حسینؑ اور (حضرت) زینبؑ کے انوار و تجلیات پر فخر کرے۔ • أخت الحسین إذا وقفت ببابها، عفر جبینک فی ثری أعتابها (اے زائر!) جب تم حسینؑ کی بہن کے در پر کھڑے ہو، تو اپنی پیشانی کو ان کی چوکھٹ کی خاک پر عقیدت سے مل دو۔ ڈاکٹر احمد البصیلی الازہری

Mufti Fazal Hamdard

26,995 görüntüleme • 3 ay önce