Naya Daur Videos's banner
Naya Daur Videos's profile picture

Naya Daur Videos

@nayadaurpk_urdu69,976 subscribers

Striving for an inclusive Pakistan giving people an alternative voice

Shorts

28 ستمبر 2025 پیروچک ضلع سیالکوٹ میں انتہا پسندوں کی احمدیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک احمدی زخمی ہو گیا۔ تین احمدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ احمدیوں کے پانچ ڈیروں کو آگ لگانے کی اطلاعات۔ ایک احمدی کی دکان کو بھی آگ لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک احمدی خاتون کی وفات پر تدفین میں رکاوٹ اور اس کے بعد ہونے والی کشیدگی اور مقدمات کے اندراج کے بعد علاقہ میں صورتحال کشیدہ تھی اور مخالفین وقتا فوقتا احمدیوں کو ہراساں کر رہے تھے۔ آج 28 ستمبر کو مخالفین نے پہلے ایک احمدی کو پکڑ کر مارا اور پھر بعض احمدیوں کو زدوکوب کیا۔ بعد ازاں انتہاپسند ہجوم کی شکل میں جمع ہوئے اور احمدیوں کے ڈیروں کو آگ لگا دی۔ نیز فائرنگ کی جس کی نتیجہ میں ایک احمدی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موقع پر پولیس موجود ہے۔ (It's a developing story)

37,985 Aufrufe

Videos

nayadaurpk_urdu's profile picture

معروف چینی محقق وکٹر گاؤ کا شرمین نروانی کے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار سے متعلق سوال پر تفصیلی جواب: میں پاکستان کو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔ پاکستان کے عوام، حکومت اور فوج غیور مسلمان ہیں اور وہ عالمِ اسلام کے تمام ممالک کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ کبھی اپنے کسی برادر اسلامی ملک کی بربادی نہیں چاہیں گے۔ ایران جنگ میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ پاکستان، سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدہ انتہائی اہم ہے۔ پاکستانی فوجی پہلے ہی بڑی تعداد میں مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں تعینات ہیں اور پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔ لہٰذا اگر کوئی سعودی عرب کے خلاف کوئی بیوقوفانہ حرکت کرے گا تو یہ معاہدہ عمل میں آ سکتا ہے۔ میں یہ نہیں سمجھتا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اس وقت تک اپنے انتہائی مہلک ہتھیار استعمال کرے گا جب تک کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو کوئی سنجیدہ ترین خطرہ ہو۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ ہم اِس وقت اُس سطح پر ہیں۔ جہاں تک پاکستان اور چین کی بات ہے تو ہم حقیقی بہن، بھائی ہیں۔ اور ہم ایک دوسرے کو تمام تر طرح سے مدد اور حمایت فراہم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کوئی قانونی طور دفاعی معاہدہ نہیں ہے۔ پر ہم بہت سے اہم ترین معاملات پر ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ آپس میں بھی اور بین الاقوامی سطح پر بھی۔ لہٰذا اگر چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تو پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے تعلقات کو منفی انداز میں دیکھنے کی قطعاً کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے دنیا میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے ساتھ مثبت سفارتی تعلقات ہوں اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کو پتہ ہے اسے کیا کرنا ہے۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ پاکستان عالمِ اسلام کے جائز مفادات کا ایک زبردست محافظ ہے، بشمول مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے۔

Naya Daur Videos

96,456 Aufrufe • vor 6 Monaten